تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاک فضائیہ میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا اضافہ

کراچی: پاک فضائیہ پی اے ایف بیس مسرور میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں نئے جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ یہ طیارے ’اسکوارڈن ٹو‘ کے حوالے کرے گی، نشانِ حیدرپانے والے شہید پائلٹ راشد منہاس کا تعلق بھی اسکوارڈن ٹو سے ہی تھا۔

اس سے قبل اسکوارٖڈن ٹو ایف 7 طیارے استعمال کررہا تھاتاہم اب اس اسکوارڈن کو جے ایف 17 تھنڈرسے لیس کیا جارہا ہے جس سے اسکوارڈن کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف ہیں جبکہ ایئرچیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں شریک ہیں۔

وزیرِدفاع خواجہ آصف کو تقریب میں آمد کے موقع پرگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے تقریب میں شرکت کے لئے کراچی آنا تھا تاہم اپنی ذاتی مصروفیات کے سبب وزیراعظم کراچی نہیں آسکے۔

Comments

- Advertisement -