The news is by your side.

Advertisement

بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والا پاک فضائیہ کا ہیرو

کراچی: بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصویر منظر عام پر آگئی ، اسکواڈرن لیڈر حسن نے بھارتی جنگی طیارے کو نشانہ بناکر تباہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ حرکت میں آگئی اور بھر پور جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور دو پائلٹس کو گرفتار کرلیا۔

جس کے بعد بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، پاک فضائیہ کے ہیرو اسکواڈرن لیڈر حسن جنہوں نے آج صبح بھارتی جنگی طیارے کو نشانہ بناکر مار گرایا۔

صارفین نے ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہمیں آپ پر فخر ہے ، آپ نے ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی۔

بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فضائیہ کی جانب سے دوبھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ایک بھارتی طیارہ آزادکشمیر اور دوسرا طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا۔

مزید پڑھیں : پاکستان آرمی زندہ باد‘ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

دوسری جانب بھارتی دراندازی کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد ’پاکستان آرمی زندہ باد‘ کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور پاکستان زندہ باد کےنعروں کی ویڈیو شیئرکرنے لگے۔

پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کی کھنچائی کرتے ہوئے کہا یہ لو سرپرائز نیٹ پاکستانیوں نے لکھا “تم نےدودرخت گرائے،ہم نے تمہارے دوطیارے اڑا دیئے۔”

پاکستانیوں نے بھارتی میڈیاکی ویڈیوز بھہ شیئر کی اور کہا یہ خوداقرارکررہےہیں کہ پاکستانیوں کوموت کاخوف نہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں