site
stats
پاکستان

پاک فضائیہ کی تربیتی جنگی مشقیں ہائی مارک 2016ء کامیابی سے جاری

راولپنڈی : پاک فضائیہ کی تربیتی جنگی مشقیں ہائی مارک 2016ء بھرپور انداز میں کامیابی سے جاری ہیں ، جن کے دوران پاک فضائیہ کے شاہیں مختلف حربی تیاریوں کی مشقیں کرتے ہیں۔

پاک فضائیہ نے گزشتہ دنوں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پرمشقوں کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں، طیاروں نے آج اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو کے مختلف سیکشنوں پر کامیابی سے لینڈنگ کی، جس کی وجہ سے موٹروے کوہرقسم کی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

مشقوں کے باعث کالاشاہ کاکو سے شیخوپورہ تک موٹر وے کوصبح پانچ بجے سے شام سات بجے تک بند کردیا گیا ہے۔

plane-1

paf-2

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی تربیتی جنگی مشقیں ہائی مارک کے نام سے باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں اور یہ مشقیں پاک فضائیہ میں بہت اہمیت کی حامل ہیں ، اس کے علاوہ پاک فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک ہونے والی تربیتی مشقوں میں حصہ لیتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان مشقوں کے دوران پاک فضائیہ کے مختلف لڑاکا طیاروں غیرروایتی انداز میں لینڈنگ اور ٹیک آف کیا۔

paf-3

plane-2

یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں میراج اور ایف سیون نے گذشتہ روز پشاور موٹر وے ایم ون  کے مختلف سیکشنوں پر کامیابی سے لینڈنگ کی اور معمول کی مینٹننس کے بعد ٹیک آف کیا، جس کا مقصد غیر معمولی حالات میں روائتی بیس کی بجائے مختلف مقامات سے پروازوں کا عمل جاری رکھنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top