The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت کا پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر کے بعد پی اے ایف میوزیم میں آئیسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کے لیے ابتدائی طور پر 30 ملیکن روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر میں آئسولیشن سینٹر کے لیے سندھ حکومت نے 134 ملیکن روپے خرچ کیے تھے۔ پی اے ایف میوزیم میں جگہ دینے پر پاک فضائیہ کے شکرگزار ہیں۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں آج 363 نئے کیسز سامنے آئے،363 کیسز میں سے 231 کراچی کے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24گھنٹے میں 3032 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،سندھ میں مجموعی طور پر 64052 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کرونا کے 7465 کیسز ہوچکے ہیں، آج 214 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں سندھ میں کرونا کے مزید 8 مریض انتقال کرگئے،کرونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 130 ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں