تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ضربِ عضب: شوال میں پاک فوج کی کارروائی، 21 دہشت گرد ہلاک

پشاور: پاک افغان سرحدی علاقے میں پاک فوج کی فضائی کارروائی کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق گزشتہ رات سے وادی شوال میں آپریشن جاری ہے اوردہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے۔

جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تصدیق کی کہ اب تک کی جانے والی کارروائیوں میں 21 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن میں پاک فضائیہ اورپاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کی جانب سے مشترکہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اوران کے فرارکی تمام ترراہیں مسدود کردی گئی ہیں۔

پاک فوج کے زمینی دستے بھی پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے میں کلئیرنس آپریشن کررہے ہیں اورجلد ہی وادی شوال کو دہشت گردوں سے پاک کرالیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -