جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ایئرمارشل انعام الحق انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ائیرمارشل ریٹائرڈ انعام الحق راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی 1965 اور 1971 کی جنگوں میں نمائندگی کرنے والےائیر مارشل ریٹائرڈ انعام الحق راولپنڈی میں انتقال کرگئے ہیں،وہ طویل عرصے سےعلیل تھے، ان کی عمر 90 برس تھی۔

جنگی ہیرو ائیرمارشل انعام الحق خان مئی 1927 میں ہندوستان کے شہر پٹیالہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

- Advertisement -

انعام الحق کو71کی جنگ میں گرانقدرخدمات پر ہلال جرأت سے نوازا گیا تھا جبکہ انہیں ستارہ امتیاز ملٹری، ہلال امتیاز ملٹری اور ہلال جرات سے بھی نوازا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیرمارشل ریٹائرڈ انعام الحق کی نماز جنازہ کل پی اے ایف بیس نور خان میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے مرحوم ائیرمارشل ریٹائرڈ انعام الحق کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایئرمارشل انعام الحق کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں