site
stats
پاکستان

پاک فضائیہ شیردل اسکوارڈن کا سعودی عرب میں فضائی مظاہرہ

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے ہمراہ سعودی عرب کے شاہ خالد ملٹری سٹی میں پاک فضائیہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا ایروبک مظاہرہ دیکھا۔

اسلامی ممالک کے سربراہوں کی موجودگی ملٹری پیریڈ کا کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں کئی ممالک کے فوجی دستے موجود تھے۔

پاکستانی محکمہ اطلاعات کےمطابق شیردل واحد فضائی دستہ تھا جس نے برقِ شمال کے نام سے ہونے والی ان مشقوں میں شرکت کی۔

وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف بدھ کو شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے سعودی عربپہنچے تھے۔

مشقوں میں 21 ممالک کے فوجی دستے شریک تھےجب کہ سربراہانِ مملکت کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top