ہوم بلاگ

دبئی کا آسمان اچانک سبز ہو گیا، ویڈیو وائرل

0

یو اے ای میں دو روز قبل طوفانی بارش نے 75 سالہ ریکارڈ توڑا تو اس کے بعد دبئی کے آسمان نے سبز لبادہ اوڑھ کر سب کو حیران و پریشان کر دیا۔

دو روز قبل متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش نے وہاں انسانی زندگی کو مفلوج کر دیا۔ بارش نے 75 سالہ ریکارڈ توڑا ابھی لوگ طوفانی بارش سے سنبھلے بھی نہ تھے کی اچانک دبئی کا آسمان نیلے سے سبز رنگ کا ہوگیا اور مقامی لوگ یہ منظر دیکھ کر حیران وپریشان ہوگئے۔

دبئی کا سیاہ بادلوں سے ڈھکا منظر یکدم سبز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

 

17 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دبئی میں گہرے سرمئی اور سیاہ بادلوں سے گھرے آسمان کا رنگ اچانک سبز رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا شہر گرد آلود دھول سے بھر جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دبئی کے آسمان پر رنگ تبدیل ہونے کو فضا میں روشنی کے پھیلاؤ کو بادل میں بوندوں کو روشن کرنے سے منسوب کیا گیا ہے، ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پھیلی طوفان کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسمان کے سبز رنگ ہونے کا طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

آسمان کے بدلتے رنگ کو دیکھتے ہوئے  یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کی ایک رپورٹ میں کوآپریٹو انسٹی ٹیوٹ فار میٹرولوجیکل سیٹلائٹ اسٹڈیز کے ایک تحقیقی ماہر موسمیات اسکاٹ بچمیئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب نیلی چیزیں سرخ روشنی سے روشن ہوتی ہیں، تو وہ سبز دکھائی دیتی ہیں۔ سبز رنگ اہم ہے، لیکن اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ طوفان آنے والا ہے۔ ایک سبز بادل صرف تب پیدا ہوتا ہے جب بادل بہت گہرا ہو، جو عام طور پر صرف گرجتے چمکتے بادلوں میں ہوتا ہے۔

بھارتی اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار، سرجری کروانی پڑگئی

0

بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا خطرناک حادثے کا شکار ہو کر اپنے بازو کا فریکچر کروا بیٹھیں۔

اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا کے شوہر وویک دہیا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اہلیہ کے ایکسرے کی تصویر شیئر کی ہے۔

وویک نے دیویانکا نے انسٹااسٹوری پر لکھا کہ حادثے میں دیویانکا کا بازو فریکچر ہو گیا اور آج 19 اپریل کو ان کی سرجری کی جائے گی۔

وویک نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ’دیوینکا کے بازو کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور اب انکی سرجری ہوگی تاہم وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں ‘۔

دیوینکا ترپاٹھی اور وویک داہیا ٹیلی ویژن شو ’ یہ ہے محبتیں‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت میں گرفتار ہوئے اور دونوں نے  8 جولائی 2016 کو شادی کرلی۔

ایران اسرائیل کشیدگی: چین کا اہم بیان سامنے آگیا

0

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان، چین سمیت متعدد ممالک کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

ادھر دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ہم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجائے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

علاوہ ازیں فرانس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے۔

سرکس سے فرار ہاتھی کا سڑکوں پر مٹر گشت، ویڈیو دیکھیں

0

سرکس میں کرتب دکھانے والے ہاتھی کے دل میں شہر گھومنے کی سمائی تو وہ وہاں سے فرار ہو کر سڑکوں پر مٹر گشت کرنے لگا۔

سرکس میں لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے کئی خطرناک جانور رکھے جاتے ہیں جو کرتب دکھا کر وہاں آنے والے تماش بین بالخصوص بچوں کو حیران کرتے ہیں لیکن اگر ان میں سے کوئی جانور بھاگ کر سڑک پر آ جائے تو پھر تفریح ختم اور دہشت شروع ہو جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ امریکا کی ریاست مونٹانا میں پیش آیا جہاں سدھائے ہوئے ہاتھی نے سرکس میں کرتب دکھانے کے بجائے خود شہر کی سیر وتفریح کی ٹھانی اور اس کے لیے وہ سرکس سے فرار ہو کر بیچ شہر میں آگیا۔

ہاتھی سرکس سے کیا فرار ہوا سرکس والوں کی تو دوڑیں لگ گئیں جب کہ شہری اپنے درمیان سڑک پر ہاتھی کو گھومتا دیکھ کر حیران ہوتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ہاتھی ایک مصروف شاہراہ پر چہل قدمی کرتا ہوا گاڑیوں کے قریب سے گزرتا ہے لیکن کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچاتا جب کہ اس کا ٹرینر پریشانی کے عالم میں ہاتھ میں چھڑی تھامے اس کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا ہے۔

 

لیکن یہ ہاتھی کچھ زیادہ ہی شریف نکلا اور رپورٹ کے مطابق جب شہر کی سیر وتفریح سے دل بھر گیا تو وہ واپس اپنی جگہ یعنی سرکس میں لوٹ آیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں

0
کراچی ایئرپورٹ

کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالےمسافروں کی قطاریں لگ گئیں، مسافروں میں بزرگ، بچے ، خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے دبئی ایئرپورٹ متاثر ہیں ، اماراتی ایوی ایشن نےدبئی ایئرپورٹ کو جمعہ کی صبح 4 بجےتک بند کردیا ہے۔

ایئرپورٹ بندش سے متعلق بذریعہ نوٹم غیرملکی ایئرلائنزکو آگاہ کردیاگیا ہے اور ایئر لائنز کو دبئی کیلئے جمعہ کی صبح 4 بجے کے بعد فلائٹ شیڈول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی سمیت ملک بھرسے دبئی کی پروازوں کوری شیڈول کرنےکے احکامات کے بعد پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے پروازوں کے شیڈول تبدیل کردیے۔

دبئی ایئرپورٹ سمیت یواےای ایئرپورٹس پرپروازوں کی بندش کے باعث کراچی ایئرپورٹ پربیرون ملک جانیوالےمسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

ڈراپ لائن سے بین الاقوامی روانگی لاؤنچ کے داخلی دروازوں تک لائنیں لگ گئیں اور داخلی دروازوں پر تعینات عملہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دے رہا ہے۔

مسافروں میں بزرگ،بچے،خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے اندر امیگریشن اورکسٹم کاؤنٹرز پر مسافروں کا رش ہے۔

ذرائع ایئرپورٹ نے بتایا ہے کہ رش کی وجہ دو روز سے منسوخ پروازیں ہیں، متبادل پروازوں پرمسافروں کی تعدادزیادہ ہونے کے باعث رش ہے۔

دوسری جانب کراچی اوردبئی کے درمیان پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہیں اور پروازیں 4 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی : غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ: وزیرداخلہ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

0
کراچی غیر ملکیوں حملہ

کراچی : وزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے لانڈھی مانسہرہ کالونی واقعے پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اور غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار کے فوری علاج معالجے کی ہدایت کی۔

وزیرداخلہ سندھ کے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی جامع تحقیقات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ اورپولیس ایکشن پر مشتمل رپورٹ ارسال کی جائے ساتھ ہی دہشت گرداور سہولتکاروں سےمتعلق تمام معلومات حاصل کی جائیں۔

ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ دھماکے میں استعمال ہونیوالےبارود کی بھی تفصیلات معلوم کی جائیں، ملک دشمن عناصر کے گھناؤنے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا، کسی کوامن وامان کےحالات سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔

یاد رہے آج صبح کرا چی میں دہشت گردوں نےغیرملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا ہے جبکہ گاڑی میں موجودتمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔

حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد نے خود کودھماکےسے اڑایا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےدوسیکیورٹی گارڑاورایک راہ گیرزخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کےپاس سے بیگ ملاہےجس میں دستی بم موجودہیں، دھماکےکی زدمیں قریب موجودایک موٹر سائیکل اورپک اپ آئی۔

کراچی: غیر ملکیوں پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد کا تعلق کہاں سے ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

0
خودکش دھماکے کراچی

کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اےآروائی نیوز نے آج صبح کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں سے متعلق اہم تفصیلات فوٹیج کیساتھ حاصل کرلی ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں مارا گیا دہشتگرد بلوچستان پنجگور کا رہائشی تھا جس کی شناخت سہیل احمد ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا تھا، دھماکے کے مقام پر دونوں دہشتگرد کافی دیر موٹرسائیکل کھڑی کر کے گاڑی کا انتظار کرتے رہے۔

اس حملے کے بعد سامنے آنے والے فوٹیج میں خودکش حملہ آور کو خودکش جیکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے، جیسے ہی گاڑی قریب آئی دہشتگرد آگے بڑھا اور خود کو اڑا لیا۔

واضح رہے آج صبح 6 بجے کے قریب کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا اور چاروں غیر ملکی محفوظ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرا جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ موجود سیکیورٹی گارڈ نے دہشت گرد سے مقابلہ کیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو گارڈ اور ایک راہ گیر زخمی ہوا تاہم دوران علاج ایک گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک کتنے میں خریدا؟

0

ایشیا کے امیر ترین بزنس مین عالمی شہرت یافتہ شخصیت مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہور اسٹوک پارک خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لندن کے اسٹوک پارک لمیٹڈ کو مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے 79 ملین ڈالرز میں خریدا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے برطانیہ میں قائم ایک یونٹ کے ساتھ اسٹوک پارک کو خریدنے کا معاہدہ ہوا ہے جو بکنگھم شائر میں ایک ہوٹل، کھیلوں اور کئی تفریحی سہولیات اونر شپ رکھتا ہے، اس سودے کے بعد ریلائنس کے اثاثے مزید بڑھ جائیں گے۔

اسٹوک پارک کو جیمز بانڈ کی دو فلموں، نیٹ فلکس سیریز ’بریجٹ جونسز ڈائری‘ اور ’دی کراؤن‘ کی شوٹنگ کے لیے بھی استعمال میں لایا جا چُکا ہے۔

اسٹوک پارک کا کا رولنگ گالف کورس اس وقت سے بہت مشہور ہے جب جیمز بانڈ نے 1964ء میں وہاں اورک گولڈ فنگر کے ساتھ ایک گیم کھیلی تھی۔

اداکارہ جھانوی کپور، مکیش امبانی کی بہو کی ’برائیڈز میڈ‘ بن گئیں

49 پرتعیش بیڈ رومز اور سوئٹس، گولف کورس، 13 ٹینس کورٹ اور 14 ایکڑ نجی باغات پر مبنی یہ جگہ صاحب حیثیت سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

کراچی : غیر ملکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کون تھے ؟ تصاویر سامنے آگئیں

0
کراچی غیر ملکیوں

کراچی : لانڈھی مانسہرہ کالونی غیرملکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تصاویر سامنے آگئیں، دہشت گرد علی الصبح لانڈھی میں موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں خودکش حملے میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی تصاویر اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

تصاویر میں دونوں مبینہ دہشتگردوں کو ایک موٹرسائیکل پر دیکھا جاسکتا ہے، ایک دہشتگرد نے پینٹ پہن رکھی ہے۔

دہشت گرد علی الصبح لانڈھی میں موجود تھے ، جس کے بعد لانڈھی نور مل چورنگی کے قریب 6 بج کر 22 منٹ پر دیکھے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید ویڈیو بھی حاصل کی جارہی ہیں تاہم ملزمان ٹارگٹ تک کیسے پہنچے اس پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے آج صبح کراچی میں انڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا اور چاروں غیرملکی محفوظ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرا جوابی کارروائی میں ماراگیا۔

پولیس نے بتایا کہ غیرملکیوں کے ساتھ موجود سیکیورٹی گارڈ نے دہشت گرد سے مقابلہ کیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو گارڈ اور ایک راہ گیر زخمی ہوا تاہم دوران علاج ایک گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کہا کہ کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے دہشت گردوں کی تعداد 2 تھی اور دونوں پیدل تھے، ایک دہشت گرد نے گاڑی کےقریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے گاڑی پر فائرنگ کی.

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ کےقریب پولیس موبائل کھڑی تھی جو دھماکے کی آوازسن کرپہنچی، شرافی گوٹھ تھانے کے اہلکاروں نے بھی دہشت گردسےمقابلہ کیا، پولیس سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ حملہ صبح 6 بجکر 50 منٹ کیاگیا، خودکش حملہ آوورکاسراورکچھ اعضاملےہیں، فائرنگ سےہلاک دہشت گرد کی فنگرپرنٹس سے شناخت کی جائے گی۔

شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ

0

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے حالیہ واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ایڈن گارڈنز میں  لکھنؤ جائنٹس اور راجستھان رائلز کے خلاف  ہونے والے میچز دیکھنے کے لیے کولکتہ گئے تھے اور کل رات کو وہاں سے ممبئی واپس آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی کولکتہ ایئرپورٹ سے کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پولیس کی سخت سیکیورٹی میں ممبئی کے لیے روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوتے ہی سکیورٹی گارڈز میں گھرے ہوئے تھے۔

شلپا شیٹی فائرنگ اور دھمکی کے بعد سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں

دوسری جانب ممبئی پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی بھی بڑھادی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی کے علاقے باندرا میں واقعے گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر 14 اپریل کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے کے بعد ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان خان اور انکے والد سلیم خان سے گیلکسی اپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد انہوں نے سلمان خان اور انکے اہلِ خانہ کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی تھی۔