ہوم بلاگ صفحہ 10138

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں بڑی مچھلیوں کو کیسے بچالیا گیا؟ عدالت برہم

0
بلدیہ ٹاؤن فیکٹری

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اصل ملزمان کو تحفظ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا رؤف صدیقی اوردیگر کی بریت کے خلاف ریاست نے اپیل دائر کیوں نہ کی؟

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق سماعت ہوئی ، دوران سماعت ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس کےکےآغا نے ریمارکس دیئے کہ اتنے بڑے کیس میں بڑی مچھلیوں کو کیسے بچالیا گیا؟ رؤف صدیقی اوردیگر کی بریت کے خلاف ریاست نے اپیل دائر کیوں نہ کی؟ لگتاہے کیس میں ملوث بڑی مچھلیوں کوجان بوجھ کر بچایا گیا اور اصل ملزمان کو بچانے کے لیے تحفظ دیا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جوملزمان ٹرائل کورٹ سے بری ہوئے ان کی بریت کوچیلنج کیوں نہیں کیا گیا؟ ملزمان کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

جسٹس کےکے آغا کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ جاؤ اور بڑوں سے ہدایت لے کر آؤ ، بڑے لوگوں کو چھوڑدیا غریبوں کو اندر ڈال دیا گیا ہے۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق سماعت ملتوی کردی گئی۔

‘سعودی عرب جلد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’ اہم خبر آگئی

0

ریاض: سعودی عرب جلد طلبا کے لیے اسکولوں میں حاضری کا نیا طریقہ کار جاری کرے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابستام حسن الشہری کا کہنا ہے کہ جلد سکولوں میں حاضری کے طریقہ کار کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اسکولوں میں حاضری کی صورت میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، 12 برس سے کم عمر کے وہ طلبا جو مڈل اسکول میں داخلے کراچکے ہوں گے ان کے تعلیمی سال کا آغاز آن لائن ہوگا۔ ایسے طالب علم جنہیں دائمی امراض لاحق ہیں انہیں ویکسینیشن سے روک دیا گیا ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ مذکورہ طلبا بھی آن لائن تعلیم حاصل کریں گے، سعودی عرب کے سکولوں میں اصلاح و مرمت کا 96 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، وزارت نے 57 ملین ریال کا بجٹ کورونا ایس او پیز کے لیے مختص کردیا۔

سعودی عرب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

ابستام حسن نے کہا ہم نیا تعلیمی سال شروع کرنے سے متعلق بے حد سنجیدہ ہیں۔ وہ طلبا جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے وہ سکول میں باقاعدہ کلاسوں میں تعلیم حاصل کریں گے جبکہ پرائمری سکول کے طلبہ کو ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ویکسین کا مقصد سعودی عرب میں 70 فیصد افراد کی مکمل ویکسینیشن کرا کے قوت مدافعت مضبوط کرنا ہے۔ اگر یہ مشن 30 اکتوبر سے قبل ہی مکمل ہوگیا تو معمول کے مطابق اصول ہوں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں مڈل اور ثانوی سکولوں کی طالبات و طلبہ کی تعداد 3.1 ملین ہے۔ ان میں سے 70 فیصد ویکسین لگوا چکے ہیں۔

ایران سے بجلی کی فراہمی بند، مکران میں 2 دن سے بجلی غائب

0

گوادر: صوبہ بلوچستان کے علاقے مکران میں ایران سے آنے والی بجلی کی فراہمی ایک بار پھر بند کردی گئی، نیشنل گرڈ سے منسلک نہ ہونے پر مکران کی بجلی کا دار و مدار ایران پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے مکران میں بجلی کی فراہمی گزشتہ روز سے بند ہے جس کے باعث مکران کے تینوں اضلاع متاثر ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےمیں بجلی صرف رات میں 4 گھنٹے دستیاب ہوتی ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق کم پاور کی وجہ سے ایران نے مکران کی بجلی بند کردی ہے، نیشنل گرڈ سے منسلک نہ ہونے پر مکران کی بجلی کا دار و مدار ایران پر ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بھی 2 ہفتے تک مکران کی بجلی منقطع رہی تھی۔

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا برطانوی فیصلہ مضحکہ خیز قرار

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے برطانوی فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا برطانیہ کی حکومت میں بھارت کے چاہنے والوں کاغلبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے بھارت کی پالیسیاں ناکام ہوئیں ، ناکام پالیسی کے باوجود برطانیہ نے بھارت کو امبرلسٹ میں ڈال دیا، برطانیہ نے اپوزیشن اراکین کے دباؤ میں کمزور جواز پیش کیا کہ پاکستان نے ڈیٹا شیئر نہیں کیا یہ جواب انتہائی مضحکہ خیز ہے، بر طانیہ کا پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنا مضحکہ خیز ہے، برطانیہ کی حکومت میں بھارت کے چاہنے والوں کاغلبہ ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ برطانیہ نے کبھی کورونا سے متعلق ڈیٹا نہیں مانگا، پاکستان کاکورونا سےمتعلق ڈیٹا این سی اوسی کی ویب سائٹ پرموجودہے، کورونا سے متعلق ڈیٹا برطانوی ہائی کمیشن سےشیئرکیاگیا تھا، پہلےبرطانیہ نے جوازدیاتھاکہ بھارت سے زیادہ پاکستانی مسافر پازٹیو آتے ہیں.

ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس ، ملزمان پرفردِ جرم عائد

0

کراچی : ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں ملزمان پرفردجرم عائد کردی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ، جس کے بعد عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو4 ستمبر کوطلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس سے متعلق سماعت ہوئی ، سماعت میں ملزمان کےخلاف فرد جرم میں شواہد چھپانے کی دفعات شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔

استغاثہ نے کہا ملزمان نے ڈی این اے کا نمونہ تاحال نہیں دیا ،ڈی این اے نمونہ نا دینا ملزمان کی شواہد چھپانے کی کوشش ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ڈی این اے کےلیےنمونہ نہیں دیا تو ایس ایس پی انوسٹی گیشن سےرابطہ کریں۔

استغاثہ نے عدالت سے فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرنے کی استدعا کی ،عدالت نے ریمارکس میں کہا ملزمان کی خلاف زیادتی کی دفعات فرد جرم میں شامل ہے، فرد جرم کی کارروائی آج ہی کی جائے گی۔

جس کے بعد عدالت نے ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، استغاثہ کی درخواست پرشواہد چھپانے کی دفعات بھی فرد جرم میں شامل کرلی گئیں جبکہ فرد جرم میں قتل بالسبب،زیادتی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

سیشن عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نےاستغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو4 ستمبر کوطلب کرلیا ہے۔

سیکڑوں مغوی لڑکیاں سات سال بعد بازیاب

0

ابوجہ : نائجیرین دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے ہاتھوں اغوا ہونے والی تین سو سے زائد لڑکیاں واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرق میں گزشتہ کئی برسوں سے شدت پشند تنظیموں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں تاہم امن و استحکام اب تک قائم نہیں ہوسکا۔

نائجیرین شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے مملکت کو غیر مستحکم کرنے کےلیے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں جس میں عوامی مقامات پر دہشت گردانہ حملے اور خواتین و بچیوں کا اغوا شامل ہے۔

بوکوحرام کے ہاتھوں اغوا ہونے والی اکثر خواتین و بچیاں یا تو قتل کردی گئیں یا دہشت گردوں نے انہیں اپنی زوجیت میں لے لیا تاہم کئی مغوی لڑکیاں بازیاب بھی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں بوکو حرام کی قید نے 7 سال قبل اغوا ہونے والی 300 سے زائد لڑکیاں بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 12 سے 17 سال کی عمر کی تقریباً 300 لڑکیوں کو بوکو حرام نے سنہ 2014 میں شمالی نائجیریا سے اغوا کیا تھا۔

اسکول جانے والی لڑکیوں کے اغوا کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی اور ان کی رہائی کے لیے ’ہماری لڑکیوں کو واپس لاؤ‘ کے نام سے مہم بھی چلائی گئی تھی۔

نائجیریا کے ایک ریاستی گورنر کے دفتر نے سنیچر کو جاری کیے بیان میں لڑکیوں کی واپسی کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ نائجیریا کی مسلح افواج اب بھی ملک کے شمال مشرق میں جاری جہادی شورش کو ختم کرنے کے لیے لڑ رہی ہیں۔ اس تنازع میں اب تک 40 ہزار افراد ہلاک اور 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

چائے پینا فائدہ مند، لیکن کون سی؟

0

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے علم ہوا کہ چائے پینے سے دل کے امراض، دل کے دورے اور فالج کا خطرہ 10 سے 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

یورپین جرنل آف پریوینٹو کارڈیولوجی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ ہر ہفتے کم از کم تین کپ چائے پیتے ہیں، انہیں نہ پینے والوں کے مقابلے میں دل کے مسائل کا کم خطرہ درپیش رہتا ہے۔

چائے کے شوقین لوگوں میں دل کے مسائل کی وجہ سے اموات بھی 22 فیصد کم ہیں اور وہ انہی وجوہات کی بنا پر قبل از وقت اموات سے 15 فیصد کم شکار ہوتے ہیں۔

چائے کی چاروں اقسام سیاہ، سبز، سفید اور اولونگ سب میں صحت کے مفید نتائج ظاہر ہوتے ہیں، سبز اور سیاہ چائے تو گویا طاقت کا خزانہ ہیں جن کے روزانہ دو یا اس سے زیادہ کپ پینے کی تجویز دی جاتی ہے۔

صبح سیاہ چائے اور دوپہر میں سبز چائے کا استعمال زیادہ موزوں ہے کیونکہ سبز چائے میں کیفین کم ہوتی ہے اور دن ڈھلنے کے ساتھ کیفین والی چائے کا استعمال اچھا نہیں ہوتا کیونکہ اس سے نیند متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

لیکن خیال رہے کہ یہ سارے فوائد سادہ چائے کے ہیں، دودھ پتی اور دودھ اور شکر سے بھری چائے کے نہیں۔

ایک عام دوا کووڈ 19 کی شدت کم کرنے میں معاون

0

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے علم ہوا کہ کولیسٹرول کم کرنے والی ایک عام دوا سے کووڈ 19 کی علامات کو 70 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بلڈ کولیسٹرول کم کرنے کے لیے عام استعمال ہونے والی ایک دوا کووڈ 19 کو 70 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی، کیلی یونیورسٹی اور اٹلی کے سان ریفیلی سائنٹیفک انسٹیٹوٹ کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ خون میں موجود کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے کھائی جانے والی دوا فینو فائبریٹ انسانی خلیات میں کووڈ کو نمایاں حد تک کم کرسکتی ہے۔

لیبارٹری ٹیسٹوں میں دریافت کیا گیا کہ اس دوا کی عام خوراک سے بیماری کی شدت کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں استعمال کے لیے دستیاب اس دوا کو عموماً خون میں کولیسٹرول اور چکنائی والے مواد کی شرح کو کم کرنے کے لیے کھایا جاتا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے اب اسپتال میں زیر علاج کووڈ کے مریضوں میں دوا کے کلینکل ٹرائلز کا مطالبہ کیا ہے، امریکا اور اسرائیل میں اس دوا کے کووڈ کے مریضوں پر اثرات کے ٹرائلز پہلے سے جاری ہیں۔

کرونا وائرس اپنے اسپائیک پروٹین کو انسانی جسم میں موجود ایس 2 ریسیپٹر کو جکڑ کر خلیات میں داخل ہوتا ہے اور اس تحقیق میں پہلے سے استعمال کی منظوری حاصل کرنے والی ادویات بشمول فینو فائبریٹ کی آزمائش کی گئی تھی۔

اس کا مقصد ایسی ادویات کی شناخت کرنا تھا جو ایس ٹو ریسیپٹر اور اسپائیک پروٹین کے درمیان تعلق میں مداخلت کرسکے۔ مذکورہ دوا کی شناخت کے بعد تحقیقی ٹیم نے لیبارٹری میں انسانی خلیات میں اس کے اثرات کی جانچ پڑتال کی۔

اس مقصد کے لیے خلیات کو کرونا وائرس سے متاثر کیا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ دوا بیماری کو 70 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

اب تک شائع نہ ہونے والے اضافی ڈیٹا سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ مذکورہ دوا کرونا وائرس کی نئی اقسام بشمول ایلفا اور بیٹا کے خلاف بھی اتنی ہی مؤثر ہے، جبکہ ڈیلٹا پر اس کی افادیت کے حوالے سے تحقیق ابھی جاری ہے۔

محققین نے بتایا کہ کرونا وائرس کی نئی اقسام سے کیسز اور اموات کی شرح میں مختلف ممالک میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اگرچہ ویکسین پروگرامز طویل المعیاد بنیادوں پر کیسز کی شرح میں کمی کے لیے حوصلہ افزا ہیں، مگر اب بھی فوری طور پر بیماری کے علاج کے لیے ادویات کو شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

0

ریاض: یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب کی 10 جامعات بہترین قرار پائی ہیں۔

سعودی عرب کے لیے بڑا اعزاز یہ ہے کہ یہاں کی 10 یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہوگئیں۔ برطانوی میگزین ٹائمز نے جامعات کی ملکی، عرب اور بین الاقوامی درجہ بندی شایع کی ہے۔

برطانوی میگزین ٹائمز کی 2021 کے لیے جامعات کی درجہ بندی میں ‘کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ’ عرب دنیا اور مملکت بھر میں سرفہرست رہی جبکہ عالمی سطح پر 201 واں نمبر حاصل کیا۔ اسی طرح ‘الفیصل پرائیویٹ یونیورسٹی’ مملکت میں دوسرے، عرب دنیا میں 51 ویں جبکہ عالمی سطح پر 251 واں نمبر پر رہی۔

19 Saudi universities among top 100 in the Arab world | Arab News PK

Abdallah Ghobash: “The United Arab Emirates University presents an elite  option for any UAE citizen.”

درجہ بندی کے مطابق ‘کنگ سعود یونیورسٹی’ کو عرب دنیا میں 8 ویں، مملکت میں تیسرے اور عالمی سطح پر 401 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ‘کنگ فہد پٹرولیم اینڈ منرل یونیورسٹی’ مملکت میں چوتھا نمبر حاصل کیا، عرب دنیا میں پانچویں اور عالمی سطح پر 501 ویں نمبر پر ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب کی ‘کنگ خالد یونیورسٹی’ کو عرب دنیا میں 44 ویں، اندرون ملک 5ویں جبکہ بین الاقوامی جامعات میں 501 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ ‘کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی’ عرب دنیا میں تیسرے نمبر پر رہی۔

‘امیر محمد بن فہد پرائیویٹ یونیورسٹی’ عرب دنیا میں چوتھے، ‘امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی’ مملکت میں چھٹے اور عرب دنیا میں 61 ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح کنگ سعود ہیلتھ سائنس، کنگ فیصل، القصیم، ام القری، امیرہ نورہ، امیر سلطان، اور امیر سطام یونیورسٹی نے بھی درجہ بندی میں اپنی بہترین جگہ بنائی۔

‘حکومت اور اپوزیشن متفق ہو تو الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر ہوسکتے ہیں’

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن متفق ہو تو الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر ہوسکتے ہیں، ای وی ایم انتخابات میں شفافیت کابہترین ذریعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرونک ووٹنگ میشن کے‌ حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا توالیکشن ای وی ایم پر ہوسکتےہیں، الیکشن کمیشن نےکہا36شرائط پوری ہوں تومشین استعمال کی جاسکتی ہے، نئی ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پورا کرتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشین موجودہ انتخابی نظام سے ایک قدم آگے ہے، الیکٹرانک ٹریل کے ساتھ پیپرٹریل بھی دستیاب ہوگی، ای ای ایم کےاستعمال سے انتخابی نتائج فوری دستیاب ہوں گے، ای وی ایم پر زور اس لیےہے کہ یہ انٹرنیٹ سےمنسلک نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ای وی ایم انتخابات میں شفافیت کابہترین ذریعہ ہے، اس کے استعمال سے دھاندلی کےامکانات کم ہوں گے ، ٹیکنالوجی کےحوالے سے تمام کام مکمل ہے ، اب انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے طریقہ کار تیار کرنا ہوگا۔

آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حکومت ن لیگ کی تھی اور وزیراعظم ن لیگ کے تھے، الیکشن کمیشن کےسینئر رکن آزاد کشمیرکےوزیراعظم کےہم زلف تھے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بھی آزاد کشمیر حکومت نے کی جبکہ پولیس اور انتظامیہ بھی ان کے تابع تھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب ن لیگ کو شکست ہوئی تو انہوں نےکہا دھاندلی ہوئی ہے، کونسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ ان کے الزامات دور کیےجا سکیں؟ وہ الیکشن ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، الیکشن جیت جاتے ہیں تو کہتے ہیں انتخابات ٹھیک ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کامؤقف ہے انتخابی شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھاجائے اور ٹیکنالوجی سےالیکشن میں فرسٹ ورلڈ کی طرز پر شفافیت آئے گی۔