ہوم بلاگ صفحہ 10349

کورونا وائرس : ابوظبی حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا

0
ابوظبی

یو اے ای : متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں19 جولائی سے لاک ڈاؤن نافذ کرنےکا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابو ظبی میں 19 جولائی سے رات بارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

میڈیا آفس کے ٹویٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے اوقات کے دوران ابوظبی میں جراثیم کش سپرے (سٹرلائزیشن) کیا جائے گا۔ اس دوران ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام اس دوران دوا یا ضروری اشیاء لانے کے علاہ کسی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اعلامیے کے مطابق رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے اوقات میں ابوظبی کے اندر نقل و حرکت کے لیے اجازت نامہ حاصل کریں۔

خیال رہے کہ جمعرات تک امارات میں کورونا وائرس کے چھ لاکھ 56 ہزار 354 کیسز اور ایک ہزار 885 اموات ہوئی ہیں۔

اسپتال عملے نے نومولود کو آکسیجن کے بجائے لافنگ گیس لگادی۔۔ افسوسناک واقعہ

0

کنبیرا : آسٹریلیا میں اسپتال انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کو آکسیجن کے بجائے ‘ہنسنے والی لافنگ گیس’ نائیٹرس آکسائیڈ لگائی جو بچے کی موت کا باعث بنی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لافنگ گیس لگنے کے باعث بچے کی موت کا واقعہ سنہ 2016 میں پیش آیا جب یوسف غانیم کی اہلیہ سونیا غانیم نامی خاتون نے اپنے چوتھے بچنے کو جنم دیا جو آپریشن کے ذریعے دنیا میں آیا تھا۔

والدین اس کا نام جان غانیم رکھا تھا جسے پیدائشی طور پر سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس وجہ سے ڈاکٹروں نے دیوار پر لگے آکسیجن پینل سے بچے کو آکسیجن فراہم کی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ اس پینل میں لافنگ گیس ہے۔

بچے کی موت کے ایک دن بعد بینکس ٹاؤن لڈکومبے اسپتال کے مڈوائفری منیجر نے ’انتہائی اہم درخواست‘ بھیجی کہ آپریشن تھیٹر میں موجود گیس پینل کی جانچ کی جائے لیکن آئندہ چھ روز تک ان کی اس درخواست پر توجہ نہیں کیا گیا۔

جان اپنی پیدائش کے ایک گھنٹے بعد ہی چل بسا اور اس کے والدین اسے زندہ دیکھ نہ سکے کیوں کہ پیدائش کے فوری بعد سے وہ بچوں کے وارڈ میں شفٹ ہوگیا تھا۔

اس واقعے کے ایک سال بعد جون 2016 میں امیلیا خان نامی بچی کو بھی اسی آپریشن تھیٹر میں غلط گیس لگائی گئی اور اس کے دماغ کو نقصان ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ چند ماہ ہی زندہ رہ سکیں گے البتہ اب ان کی عمر پانچ برس ہے۔

واقعے کے بعد اسپتال کے کنٹریکٹر کرسٹوفر ٹرنر، جنہوں نے 2015 میں آپریشن تھیٹر کے لیے گیس لائن کی تنصیب کی تھی، انہیں مجرم ٹھہراتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا۔

کراچی: والدہ کے ساتھ گھر سے نکلنے والی لڑکی لاہور پہنچ گئی

0

کراچی سے تعلق رکھنے  15 سالہ لڑکی لاہور کے ڈیوس روڈ سے نیم بے ہوشی کی حالت میں برآمد ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے ڈیوس روڈ سے پولیس کو 15 سالہ لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی، جس کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

لڑکی نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو بتایا کہ اُس کا نام علینہ صابر ہے اور وہ کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی رہائشی ہے۔

علینا نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے والدہ کے ساتھ بازار جانے کے لیے نکلی ، اُسے لاہور پہنچنے کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ اُسے یاد ہے کہ وہ آخری بار اپنی والدہ کے ساتھ والد کی دکان جانے کے لیے نکلی تھی، جو کراچی کے ایک بازار میں ہے۔ پولیس حکام کے مطابق علینا کو گھر کے کسی بھی شخص کا موبائل نمبر یاد نہیں اور نہ ہی اُسے لینڈ لائن نمبر کے حوالے سے کچھ معلوم ہے۔

پولیس نے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے کر طبی معائنے کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا، جبکہ کراچی سے لاہور پہنچنے کی تحقیقات بھی شروع کردیں۔

لاہور: گھر کی چھت گرنے سے 2 بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

0

لاہور میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ وسن پورہ میں دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر دو بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں 55 سالہ سمیرا، 35 سالہ رضوان، 30 سالہ مہوش، 18 سالہ رابعہ، 8 سالہ ابراہیم اور مناہل شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے خواجہ سعید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور، کوٹ لکھپت میں مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں مکان کی چھت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ملبے سے 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

اوکاڑہ، معذور بچی سے زیادتی کیس کی ناقص تفتیش، ڈی پی او کا نوٹس

0

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں معذور بچی سے زیادتی کیس کی ناقص تفتیش پر ڈی پی او نے نوٹس لے کر افسر کو معطل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں معذور بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں متاثرہ فیملی سے تفتیشی افسر نے رشوت طلب کی تھی۔

اہل خانہ کی جانب سے رشوت نہ دینے پر تفتیشی افسر نے ناقص رپورٹ بنائی اور ملزم کو ریلیف دلوانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ: ہراسانی کے خلاف تھانے جانے والے بچے کے ساتھ پولیس اہلکار کی نازیبا گفتگو

اے آر وائی نیوز جب متاثرہ خاندان کی آواز بنا تو ڈی پی او نے ناقص تفتیش کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل کیا اور ڈی ایس پی کی سربراہی میں تفتیشی کمیٹی قائم کی، جو تمام معاملات کو خود دیکھی گی اور ڈی پی او کو رپورٹ کرے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  نے متاثرہ فیملی سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پڑوسیوں کو گھوڑے کی آوازیں نکال کر پریشان کرنا روسی شہری کو مہنگا پڑگیا

0

ماسکو : روسی عدالت نے پڑوسیوں کو مختلف آوازیں نکال کر پریشان کرنے جرم میں تین سے زائد قید بامشقت سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی شہری کو دفعہ 117 کے تحت سزا سنائی گئی ہے، جس شہری کو عدالت نے سزا سنائی وہ گزشتہ دو برس سے اپنے پڑوسیوں کےلیے ذہنی اذیت کا باعث بنا ہوا ہے۔

47 سالہ شہری یوری کوندراتیف بیروز گاری کے باعث ہر وقت گھر میں رہتا ہے اور اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرنے کےلیے نئے نئے طریقے تلاش کرتا ہے۔

اکثر اوقات مذکورہ شخص کے گھر سے گھوڑے کے ہنہانے کی آوازیں بھی آتی رہتی ہیں جو پڑوسیوں کےلیے شدید تکلیف کا باعث ہوتی ہے اور رات روزانہ وہ تیز آواز میں گانے چلا دیتا ہے جو نیندیں حرام کردیتی ہیں۔

پڑوسیوں کی 80 سے زائد شکایتیں جمع ہونے کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا ارو باقاعدہ عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جہاں مذکورہ شخص نے بیان دیا کہ کئی مرتبہ پڑوسیوں کے بچوں نے اسے پریشان کیا اسی لیے اب وہ بھی پڑوسیوں کو پریشان کرتا ہے۔

پڑوسیوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں لگا کہ یہ شخص ذہنی مریض ہے کیوں کہ تین سال قبل اس کی بیوی بھی اسے چھوڑ کر جاچکی ہے، سوچ کر ہم نے پاگل خانے میں درخواست دی لیکن پاگل خانے والے اسے معائنے کے بعد یہ کہہ کر واپس چھوڑ گئے کہ مذکورہ شخص کی دماغی صحت بلکل درست ہے ہم اسے باگل خانے میں نہیں رکھ سکتے۔

واپس آنے کے بعد یوری کوندراتیف نے باگل خانے سے ملا دماغی صحت کی درستی کا سرٹیفکیٹ تمام پڑوسیوں کے دروازے پر چسپا کردیا اور عمارت کی راہداری میں بھی لگا دیا۔

عدالت نے تمام بیان سننے کے بعد روسی شہری کو رشین کریمنل کوڈ دفعہ 117 کے تحت ساڑے تین سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ اس دفعہ کا تعلق کسی فرد کو ارادی طور پر ذہنی و جسمانی تکلیف میں مبتلا کرنے سے ہے، جبکہ روسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی شخص کو دفعہ 117 کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

اردن میں خوفناک حادثہ، ماں اور 5 بھائی جاں بحق

0

اردن میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں اور 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 سعودی شہریوں سمیت غیرملکی خادمہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ ملک کے شمالی صوبے المفرق کے ہائی وے پر پیش آیا۔

حادثے کے اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، ریسکیو اداروں کے مطابق حادثہ دو گاڑیوں کے تصادم کے باعث پیش آیا۔

An entire family dies in a horrific road accident in Jordan - Algulf

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار دوسری گاڑی میں 4 مقامی شہری سوار تھے جو شدید زخمی ہوئے، انہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ‌ جاری، 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی کمی

0

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پندرہ جولائی بروز جمعرات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں 09 جولائی تک کے اعداد و شمار  شامل کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کےذخائر میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرزکمی  ہوئی جس کے بعد ذخائر 17 ارب 20 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائرکم ہوکر 7.10ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہونے کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر  10.2 کروڑ سے کم ہوکر 24.31 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ 17 جون کو ایس بی پی ترجمان نے بتایا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 16 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

کراچی: ریڈ بک میں‌ شامل دہشت گرد گرفتار

0

کراچی: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے ریڈ بک میں شامل دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی اورر ینجرزکی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں احمد علی عرف ٹی ٹی گرفتار ہوا، جس کا نام ریڈ بک میں شامل ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا ہے،  ملزم جیل میں موجودکالعدم تنظیم کے قیدی قاسم رشیدکا ساتھی بتایا جارہا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتاردہشت گردنے2011میں نمائش چورنگی پر 4 افراد جبکہ 2011 میں ایم کیوایم کے یونٹ174 کےکارکن موسیٰ رضوی کوقتل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

یہ بھی پڑھیں: ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جاری ، 93 انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کے نام شامل

اسے بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی نے 4 سال بعد دہشت گردوں کی تفصیلات پر مبنی ریڈ بک تیار کرلی

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم 2011 میں شاہراہ نورجہاں تھانے کی حدود میں فائرنگ میں ملوث ہے، گرفتار شخص نے 2010میں ساتھی کے ساتھ راولپنڈی میں تاجر سے بھتہ وصول کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تفتیش کے دوران ملزم سے اہم شواہد اور معلومات ملنے کا امکان ہے۔

جب مردہ شخص‌ 6 گھنٹے ٹرام میں سفر کرتا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0

برن : سوئٹزرلینڈ میں چلنے والی ٹرام میں ایک مسافر حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا لیکن کسی نے مسافر کی طرف توجہ نہ دی جس کی وجہ سے 6 گھنٹے تک مسافر مردہ حالت میں ٹرام کا سفر کرتا رہا۔

آج لوگوں میں اخلاقیات کا فقدان اس قدر شدید ہوگیا ہے کہ ان کے اردگرد کیا ہورہا ہے اس بات کی کسی کو فکر ہی نہیں ہوتی، ایسا ہی ایک ماجرا یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں پیش آیا جہاں ایک شخص مردہ حالت میں چھ گھنٹے تک ٹرام میں بیٹھا رہا لیکن کوئی اس شخص کی جانب متوجہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ڈی سینڈو نامی شخص جو پیشے کے لحاظ سے درزی ہیں، صبح ساڑھے 6 بجے اپنے گھر کے قریب سے ٹرام میں سوار ہوئے لیکن ساڑھے 8 بجے تک فیشن اسٹور نہیں پہنچے۔

ڈی سینڈو نے اپنی بیماری کو بہانہ بناکر 40 سالوں میں کبھی چھٹی نہیں کی اسی لیے اسٹور کا عملہ پریشان ہوگیا اور انہوں نے ڈی سینڈو کے بیٹے سے دریافت کیا کہ ان کے والد کی ابھی تک اسٹور نہیں پہنچے تو وہ خیریت سے یا نہیں۔

فیشن اسٹور کی بات سن کر بیٹے نے والد کو تلاش کرنا شروع کیا لیکن وہ کہیں نہیں ملے تو اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی تاہم پولیس نے انہیں مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شہر کے تمام اسپتال اور گھر سے کوئی جواب نہیں آجاتا انہیں گمشدہ نہیں کہا جاسکتا۔

ڈی سینڈو کی موت کا اس وقت پتہ چلا جب کہ ایک نرس دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر ٹرام میں سوار ہوئی، نرس نے دیکھا کہ ہلکی نیلی رنگ کی شرٹ پہنے شخص کی حالت غیر ہے، جس پر اس نے ڈرائیور سے ایمرجنسی سروس کو مطلع کرنے کا کہا۔

ایمرجنسی سروس نے انہیں اسپتال منتقل کیا تو پتہ چلا وہ کئی گھنٹے قبل حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے مرچکے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ ڈی سینڈو اپنی سیٹ پر پھسلے اور اپنے ہاتھ گود میں رکھے ہوئے 13 منٹ تک اُسی حالت میں رہے۔