ہوم بلاگ صفحہ 10351

کورونا متاثرہ کتنے مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، این آئی ایچ نے رپورٹ جاری کردی

0

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، اس وقت کوویڈ قرنطینہ مراکز میں 51ہزار سے زائد کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس حوالے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں51262کورونا مریض قرنطینہ میں ہیں اور2860زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا کے33687مریض قرنطینہ مرکز میں ہیں، پنجاب میں کورونا کے9738،کے پی2058مریض قرنطینہ ہیں، اسلام آباد میں کورونا کے2055 اور بلوچستان میں1408مریض قرنطینہ ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیرمیں کورونا کے1718مریض، گلگت بلتستان598قرنطینہ ہیں، سندھ میں کورونا کے1203مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، پنجاب میں کورونا کے963،کے پی376مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

اسلام آباد میں173،بلوچستان میں29کورونا کےمریض زیرعلاج ہیں، آزادکشمیر45، گلگت بلتستان میں71مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا کے زیرعلاج309مریضوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے834مریض لو فلو آکسیجن پر اور1450کورونا مریض ہائی فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں267کورونا مریض وینٹی لیٹرز  پر زیر علاج ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں وینٹی لیٹر پر140،سندھ میں76مریض زیرعلاج ہیں، اسلام آباد میں وینٹی لیٹر پر31، کے پی19،آزاد کشمیر میں1مریض ہیں جبکہ بلوچستان،گلگت بلتستان میں کوئی کورونا مریض وینٹیلیٹر پرنہیں ہے۔

کراچی والوں کیلیے بڑی خبر ، سینڈزپٹ اور ہاکس بے پر جیٹ اسکی اور پیراسیلنگ شروع کرنے پر غور

0

کراچی : سندھ‌ حکومت سینڈزپٹ اورہاکس بے پر بوٹنگ، جیٹی اسکائی اور پیراسیلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ہاکس بے، سینڈز پٹ روڈ کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہاکس بے اور سینڈزپٹ پر ایکوٹورازم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینڈزپٹ اورہاکس بے پر بوٹنگ، جیٹ اسکائی اور پیراسیلنگ شروع کرنے پر غور کررہی ہے، اس حوالے سے ہاکس بے، سینڈز پٹ روڈ کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتصیٰ وہاب نے ہاکس بے روڈ کا دورہ کیا اور ایکوٹور ازم کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہاکس بے، سینڈز پٹ روڈ کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے، محکمہ موحولیات نے پاکستان نیوی کے اشتراک سے ایکو ٹورازم کیلئے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کمشنر کراچی نوید شیخ نے ساحل سمند ر پر نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پابندی سمندر میں طغیانی کے پیش نظر دو ماہ کے لئے عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فیکیشن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے تعاون سے عملدرامد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ساحل سمند ر پر نہانے اور تفریخ پر پابندی کا مقصدسمندر میں ڈوبنے کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے شہریوں کو بچانا اور ان کی زندگیوں کے محفوظ بنانا ہے۔

کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اورپابندی پر عمل کریں۔

زرنش خان کورونا میں مبتلا، اسپتال منتقل

0

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کورونا میں مبتلا ہوگئیں، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زرنش خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو بتایا کہ وہ کورونا کا شکار ہوگئیں لہٰذا سب محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔

اداکارہ نے اسٹوری پر ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اسپتال میں موجود ہوں اور مجھے شک ہے کہ میں کووڈ کا شکار ہوگئی ہوں۔

زرنش خان نے تمام افراد کو ہدایت کی کہ برائے مہربانی سماجی فاصلہ قائم رکھیں اور کورونا وائرس کو مذاق ہر گز نہ سمجھیں، یہ بُرا ہے۔

اداکارہ اسٹوری کے کیپشن میں مبتایا کہ یہ ویڈیو ایک روز قبل اسپتال سے بنائی گئی تھی اور اب میرا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، برائے مہربانی میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کووِڈ کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1841 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 32 افراد انتقال کرگئے۔

نوازشریف کی افغان سفیر سے ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنے لانے کا مطالبہ

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نوازشریف کی افغان سفیر سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلی گفتگو تحریری اور آڈیو کی صورت میں سامنے لانے اور مسلم لیگ ن کو وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کا ماضی متنازع ملاقاتوں سے بھرا پڑا ہے، اُن کی افغان مشیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات افسوسناک ہے‘۔

فواد چوہدری نے سوال کیا کہ ’کیا نوازشریف نے یہ ملاقات اپنی جماعت سے اجازت کے بعد کی؟ مسلم لیگ ن کو اس پر وضاحت پیش کرنا ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’حمداللہ محب 16سال کی عمرمیں برطانیہ گئے وہیں پڑھے، اُن کا اور امراللہ صالح کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، نوازشریف کی افغان مشیرسےملاقات پرہم حیران ہیں کیونکہ نوازشریف نے ایسےشخص سےملاقات کی جس کے بھارت سےتعلقات ڈھکے چھپے نہیں ہیں، اسی شخص نے پاکستان کے خلاف بدزبانی کی‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’افغان حکومت پرواضح کردیامشیرسلامتی سےکوئی بات نہیں ہوگی کیونکہ  رواں سال مئی سے نیشنل سیکیورٹی ایڈوئزر افغانستان سےختم کرچکے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کی نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے بڑی پیشکش

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنی ہوگی‘

فواد چوہدری نے کہا کہ ’افغان مشیر نے پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کی اسے دہرایا نہیں جاسکتا، نوازشریف کی افغان مشیر سے ملاقات افسوسناک ہے کیونکہ امراللہ صالح نے پاکستان کوبدنام کرنا عادت بنالی ہے‘۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’نوازشریف کی افغان مشیرسےملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنےلائی جائیں‘۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ’عمران خان سے مودی کی ملاقات میں شاہ محمودقریشی بھی تھے، وزیراعظم کسی سے خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتے‘۔

’پاکستان کواس وقت سازشوں کا سامنا ہے، ہمارے ملک میں دہشت گردی کے لیے پڑوسی ملک کی سرزمین استعمال کی گئی ہے، ہم افغانستان میں کسی گروپ کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ ہیں‘۔

’مریم نواز کو شوکاز نوٹس جاری‘

0

سیالکوٹ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو آزاد کشمیر کی انتخابی مہم سے باز رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آج سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرنا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم گزشتہ رات سے ختم ہوچکی ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹس تحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست پر جاری کیا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر مکمل ناکام ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ پاکستان کا پرُامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ سب سےبات کرنا، نکتہ نظر سننا، اپنا پیغام خود پہنچانا سفارتکاری کا بنیادی جز ہے۔

یاد رہے کہ افغان قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے افغان مشیرِ قومی سلامتی اور افغان وزیرِ مملکت نے ملاقات کی ہے۔

افغان قومی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان مشیرِ قومی سلامتی حمد اللّٰہ محب اور وزیرِ مملکت سید سعادت نادری نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

کورونا کی چوتھی لہر، اسکولوں کے بعد یونیورسٹیز بھی بند کرنے کا حکم نامہ جاری

0

کراچی : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے کی تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیز 31 جولائی سے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ، محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کی سرکاری و نجی یونیورسٹیزبند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سندھ میں تمام سرکاری ونجی جامعات31جولائی سے بند رہیں گی۔

خیال رہے بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں عائد کردی ہے، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔

سندھ حکومت نے پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ جمعہ اور اتوار کو شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔

پابندیوں سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف کی اجازت ہوگی، تمام فیصلوں پر پیر سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

’بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنی ہوگی‘

0

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر یو این قرارداوں کے مطابق حل تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی۔

معید یوسف نے کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدام واپس نہیں کرتا بات ناممکن ہے، بھارت پر واضح کردیا ہر پاکستانی آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خطے میں امن خراب کرنے کے لیے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں، لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، ثبوت سامنے رکھ دئیے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کوشاں رہا مگر بھارت کی ہندو توا سوچ آڑے آرہی ہے، بھارتی وزیر خارجہ نے مانا ایف اے ٹی ایف سیاسی عزائم کے لیے استعمال کیا، پاکستان افغانستان کے سئلے کے سیاسی حل کے لے کوشش کرتا رہے گا۔

معید یوسف نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے، سوال ہے کیا مودی ہندوتوا حکومت سے مہذب رویے کی امید کی جاسکتی ہے، کیا وجہ ہے بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جارہی ہے۔

معید یوسف کے سوالات کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کے پاس کوئی جواب نہ تھا، معید یوسف نے بھارت میں کورونا صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کرن تھاپر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

شیخ رشید کی نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے بڑی پیشکش

0
شیخ رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے نواز شریف کو پیشکش کی ہے کہ  اگر  نوازشریف صبح آنے کا اعلان کریں میں یہاں سے چارٹر طیارہ بھیجنے کیلئے تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل شام 7بجےلال حویلی سےپی ٹی آئی کی جیت کااعلان کروں گا، پی ٹی آئی ایک ہی نشست سے اپنی حکومت بنائےگی۔

شیخ رشید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ان لوگوں نے پہلےہی ہارکوتسلیم نہ کرنےکی قسم کھائی ہوئی ہے، میں کسی خاتون کےخلاف نازیبازبان استعمال نہیں کروں گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب کیوں واویلاکررہےہیں، نوازشریف صبح آنے کااعلان کریں میں یہاں سے جہاز بھیجوں گا، شریف خاندان بوٹ چاٹ کر یہاں تک پہنچا،نوازشریف اور مریم نواز کی زبان ان کی سیاست تباہ کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 3سال ہوگئےہیں اب تو ان لوگوں کوالیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، جہاں لاکھوں ووٹ ہوں وہاں الیکشن تیاری کےلیےسال چاہیے، 4 سے 6 مہینے اہم ہیں،بھارت اوراسرائیل نے ہائبرڈوار شروع کررکھی ہے۔

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیرکی بیٹی اغوانہیں ہوئی ،گمشدگی تھی، بتاسکتاہوں گمشدگی کہاں اورلاپتہ کہاں تھی، بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاست اب صرف میڈیاتک محدودہوگئی ہے، اگرمیڈیاریٹنگ سےلیڈربنناہےتومیں سب سےبڑالیڈرہوں، وزیراعظم پاکستان کی معیشت کو مزید6 ماہ میں اورٹھیک کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نےفیصلہ کرنا ہےکہ انہوں نےکیاکرناہے، ہم نےاقوام متحدہ کی قراردادوں کی پابندی کرنی ہے۔

بلاول کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا میرادل کا جانی بلاول بھی کہتا ہے میں آرہا ہوں، بلاول کہےکشمیرآرہاہوں تواس کاراستہ کون روک سکتا ہے ، بلاول اورمریم کہہ سکتےہیں کہ حکومت بنانےجارہےہیں تومیں بھی کہہ سکتاہوں کہ کل پی ٹی آئی کی جیت کااعلان کروں گا۔

شہباز شری سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف تولاپتہ ہی ہے،وہ بھائی سےڈراہواہے،مریم سیاست کررہی ہے، نوازشریف کی پارٹی کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا،ان کاسیاسی مستقبل نہ ہونےکی وجہ ان کی زبان ہے۔

مریخ کی ساخت اندر سے کیسی ہے؟ سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

0
مریخ

امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اب مریخ کی اندرونی ساخت کا مکمل تعین کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

سائنسدانوں نے خلائی جہاز "ان سائٹ” سے حاصل ہونے والی معلومات پر مریخ کے اندرونی ڈھانچے کی مکمل شکل تیار کرلی ہے۔ ناسا کا ان سائٹ خلائی جہاز سال 2019 سے مریخ پر آنے والے زلزلوں کو ریکارڈ کررہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مریخ کی بیرونی پرت یا کرسٹ کی موٹائی 24 سے 72 کلومیڑ ہے جو اندازوں سے کم ہے لیکن سب سے اہم دریافت مریخ کی اندرونی پرت یا کور سے متعلق ہے جس کا نصف قطر 1830 کلومیٹر ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سائنسدان زمین کے علاوہ کسی اور سیارے کے اندرونی ڈھانچے کا تعین کر سکے ہیں۔ چاند کی اندرونی ساخت کا بھی پتا چلایا گیا ہے لیکن مریخ کا نصف قطر 3390 کلومیٹر ہے جو چاند سے بہت زیادہ ہے۔ مریخ کی اندرونی ساخت کے بارے میں معلومات سیاروں کے قیام اور ان کے ارتقائی عمل کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

خلائی جہاز ان سائٹ نے مریخ کی اندرونی ساخت کو سمجھنے کے لیے بھی وہی طریقہ اپنایا ہے جو زمین پر ماہرین ارضیات اپناتے ہیں یعنی زلزلوں کے سگنلز کو سمجھ کر زمین کے اندر رونما ہونے والی تبدیلیوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

قدرتی عوامل توانائی کی لہروں کو چھوڑتے ہیں اور ان لہروں کی رفتار اور راستے کی تبدیلی سے ان چیزوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے جن سے توانائی کی لہریں گزرتی ہیں۔

ناسا نے زلزلہ ناپنے کے لیے جس نظام کا استعمال کیا ہے اس نے پچھلے دو برسوں میں سینکڑوں زلزلوں کو محسوس کیا جو سرخ سیارے کی اندرونی ساخت کو سمجھنے کے لیے کافی ہیں۔ ناسا مشن کی آلات والی ٹیم کی سربراہی فرانس اور برطانیہ کرتے ہیں۔ مریخ کی وہ سطح جہاں خلائی جہاز موجود ہے، وہاں مریخ کی بیرونی پرت کا تعین 20 سے 39 کلومیٹر کیا گیا ہے۔

ریاضی کے فارمولے”معلوم سے نامعلوم”کے تحت مریخ کی بیرونی پرت کا تعین 24 سے 72 کلومیٹر کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس زمین کی بیرونی پرت کی اوسط موٹائی 15 سے 20 کلومیٹر ہے اور ہمالیہ جیسے خطے میں زمین کی بیرونی پرت کی موٹائی 70 کلومیٹر بنتی ہے۔

لیکن سب سے دلچسپ معلومات مریخ پر زلزلوں کے سگنلز کی ہے جو تقریباً 1560 کلومیٹر گہرائی سے واپس لوٹتی ہے اور یہ مائع شکل میں ہے۔

پہلے کے اندازوں میں مریخ کی اندرونی پرت چھوٹی سمجھی جاتی تھی لیکن اس نئی تحقیق سے پرانے اندازوں کی نفی ہوتی ہے۔
ان سائٹ خلائی جہاز کو 2018 میں لانچ کیا گیا تھا

ناسا مشن کا کہنا ہے کہ اس نئے مشاہدے سے دو خوبصورت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ پہلا یہ کہ مریخ کی اندرونی پرت ماضی کے اندازوں سے کم کثیف ہے اور اس کی ہیت میں آئرن نکل زیادہ ہے اور اس میں سلفر جیسے دوسرے اجزا کی مقدار کافی ہے۔

دوسرا نتیجہ یہ کہ اندرونی اور بیرونی پرتوں یعنی کرسٹ اور کور کے درمیان مینٹل کی موٹائی اتنی زیادہ نہیں جتنا پہلے اندازہ لگایا گیا تھا اور زمین کے برعکس یہ صرف چٹانوں کی ایک تہہ ہے۔

مریخ کے حجم کو جانتے ہوئے اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ مینٹل یا درمیانی پرت میں دباؤ سے معدنیات کوئی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ اس کے برعکس زمین کی درمیانی پرت معدنیات سے ڈھکی ہوئی ہے جس سے گرمائش کے اخراج کا عمل سست ہو جاتا ہے۔

مریخ کے ابتدائی دنوں میں اسی مینٹل یا درمیانی پرت پر معدنیات کی تہہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ جلد ہی ٹھنڈا ہو گیا ہے۔

اسی وجہ سے مریخ کے ابتدائی دور میں دھاتوں کے اخراج میں مدد ملتی تھی جس سے عالمی مقناطیسی عمل چلتا تھا لیکن وہ اب مکمل طور پر بند ہو چکا ہے اور اب مریخ پر مقناطیسی لہروں کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔ مریخ کی سطح خشک اور ٹھنڈی ہے جہاں ہر وقت تابکاری شعاؤں کی بارش ہوتی رہی ہے

امپیریل کالج لندن کے پروفیسر ٹم پائک ناسا مشن کا حصہ ہیں۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا ’ہم پہلی بار زلزلوں کو ماپنے کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ایک اور سیارے کے اندرونی ڈھانچے کو دیکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہم نے مریخ پر دیکھا کہ اس کی درمیانی پرت کہیں موٹی اور کہیں سے ہمارے اندازوں سے زیادہ پتلی ہے۔ اس سے ہمیں سیارے کے ارتقائی عمل کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوتا ہے۔‘

کیمبرج یونیورسٹی سے ڈاکٹر سانے کوٹار نے خلائی جہاز ان سائٹ کے نتائج کو ہنر مندی کا عظیم مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریخ پر چھوٹے چھوٹے زلزلوں جن کی شدت کبھی چار اعشاریہ سے زیادہ نہیں ہوتی ہے، انھیں ریکارڈ کرنا بہت مشکل کام ہے۔ زمین پر اتنی شدت کے زلزلے کو تبھی محسوس کیا جاتا ہے اگر زلزلے کا مرکز زیادہ گہرائی میں نہ ہو۔

اگر انصاف نہیں ملا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، نور مقدم کے والد کا اعلان

0

اسلام آباد : اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم سے انصاف چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا اور اگر انصاف نہیں ملا تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، میں اسکا باپ ہوں۔

نور مقدم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو لاش اور آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کیا ہے ، جائے وقوعہ پر میڈیکل ٹیم نے ملزم کو پکڑا اس دوران ملزم نے ٹیم کو گولی مارنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ گولی چل نہ سکی جبکہ ٹیم کے ایک ممبر پر چاقو سے حملہ کیا ، اس طرح ملزم پر قتل اور اقدام قتل کے دو کیسز ہیں۔

نور مقدم کے والد نے کہا میں وزیراعظم سے انصاف چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا اور اگر انصاف نہیں ملا تو میں کسی کو چھوڑوں گا نہیں میں باپ ہوں اس کا۔

ملزم ظاہر جعفر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک کرمنل دماغ کا آدمی ہے ، یہ کوئی مجنوں یا پاگل نہیں کیونکہ ایس ایس پی صاحب نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ یہ کوئی پاگل نہیں ، اپنے ہوش و حواس میں ہیں۔

نور مقدم کے والد نے مزید بتایا کہ یہ تصدیق شدہ بات ہے کہ ملزم اپنی ماں کے کلینک میں رجسٹرڈ تھراپسٹ ہے، اگر یہ پاگل آدمی ہے تو رجسٹرڈ تھراپسٹ نہیں ہوسکتا جبکہ یہ اپنی کمپنی میں ڈائریکٹر ہے۔

انھوں نے کہا میری بچی بہت معصوم تھی ، وہ انسانوں سے کیا جانوروں سے بھی پیار کرتی تھی ، لیکن اس کے ساتھ یہ حادثہ ہوگیا ، اس واقعہ پر پوری دنیا ہل گئی ہے ، باہر ممالک سے پیغامات آرہے ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے نور مقدم کے والد کو یقین دلایا کہ ہم اس کیس میں اپنے تمام وسائل استعمال کریں گے اور پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہیں۔