ہوم بلاگ صفحہ 10583

بکنگھم پیلس کے حوالے سے نیا انکشاف

0

لندن: بکنگھم پیلس کے نسل پرست ہونے سے متعلق نئے انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کے نسل پرست ہونے پر ایک بار پھر سے بحث شروع ہوگئی ہے، کچھ ایسے دستاویز سامنے آئے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1960 تک رنگ اور نسل کی بنیاد پر آفس جاب کے لیے اقلیتوں اور غیر ملکیوں پر پابندی عائد تھی۔

دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ پیلس میں انتظامی امور کے لیے گندمی یا کالے رنگ کے ملکی اور غیر ملکی افراد کی خدمات نہیں لی جاتی تھیں، گارڈین نے ان دستاویزات کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ نسلی اقلیتوں کے افراد کا ملکہ الربتھ دوم کے لیے کام کرنا ممنوع قرار دیا گیا تھا، اور برطانیہ کے ان قوانین سے مستثنیٰ حاصل تھا جو نسل اور جنس کی تفریق کو روکتے ہیں۔

برطانوی قومی آرکائیوز میں موجود دستاویزات کے مطابق گارڈین نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے چیف فنانشل منیجر نے 1968 میں سول حکام کو آگاہ کیا کہ شاہی گھرانے کے لیے کلرک کے کام پر رنگ دار تارکین وطن یا غیر ملکیوں کو تعینات نہیں کیا جاتا تھا۔

تاہم ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ یہ روایت 1990 کی دہائی میں ختم ہوگئی تھی کیوں کہ پھر نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ملازمت دی جانے لگی تھی، خیال رہے کہ یہ انکشاف شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بکنگھم پیلس پر نسل پرستی کے الزامات کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے میزبان اوپرا وِنفرے کے ساتھ اپنے تہلکہ خیز انٹرویو میں کہا تھا کہ شاہی محل میں ان کے بیٹے آرچی کی پیدائش کے وقت سب سے زیادہ باتیں اس کے رنگ کے بارے میں ہوتی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ دستاویزات اس بات پر بھی روشنی ڈالتے ہیں کہ کس طرح بکنگھم پیلس نے متنازع شقوں پر مذاکرات کیے، کہ ملکہ برطانیہ کو نسل اور جنس کی تفریق روکنے والے قوانین سے استثنیٰ دیا جائے۔

این سی او سی کا ملک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: نیشنل کںٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

این سی او سی نے ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور ملک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک میں میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

واضح رہے کہ ملک میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ، شہری 1166سے کوڈ حاصل کرنے کے بعد کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈلوگوں سےدرخواست ہے جلدویکسی نیشن کیلئےسینٹرجائیں، جن کودوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بر وقت ویکسینیشن کے لئے جائیں۔

خیال رہےپاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 92 افراد انتقال کر گئے۔

ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کے خلاف مقدمہ درج

0

ممبئی: بالی ووڈ ایکشن ہیرو ٹائیگر شیروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کو شام کے وقت کار ڈرائیونگ سے لطف اندوز ہوتے اور گھومتے پھر دیکھا گیا تھا اسی دوران پولیس نے انہیں روک کر پوچھ گچھ کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گاڑی میں اداکارہ دیشا پٹانی فرنٹ اور ٹائیگر شیروف بیک سیٹ پر موجود تھے تاہم پوچھ گچھ کے دوران دونوں اداکار پولیس کو دوپہر 2 بجے کے بعد باہر گھومنے پھرنے کا کوئی مناسب جواب پیش نہ کرسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں نے تسلی بخش جواب نہ دیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ممبئی پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وائرس کے خلاف جنگ کے دوران ہیرو پنتی نہ دکھائی جائے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا دونوں افراد بغیر کسی وجہ کے عوامی مقام پر گھومتے پائے گئے تھے۔

‏’پی ایس ایل 7 پاکستان میں کرانا اولین ترجیح ہو گی‘‏

0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا مکمل ‏انعقاد پاکستان میں کرانا ہی ہماری اولین ترجیح ہو گی۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز کی ابوظہبی ‏میں میزبانی ہماری لیگ کے مستحکم ہونے کی واضح علامت ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل اپنے آغاز ‏سے ہی متعدد چینلجز سے نمٹ کر بہتر اور مضبوط بن کر ابھرتی رہی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کے لیے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی پذیرائی اور ساکھ بڑی ‏اہمیت کی حامل ہےاور انہیں خوشی ہے کہ ہمارے فیصلوں کی بدولت لیگ کا چھٹا ایڈیشن مکمل ‏ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا پاکستان میں مکمل انعقاد ہمیشہ سے ہماری ترجیح رہی ہے تاہم ‏چند غیرمعمولی حالات کے پیش نظر ہمیں اس ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز یہاں سے منتقل کرنے ‏پڑے ہیں، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کا مکمل انعقاد پاکستان میں کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ‏ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ متحدہ عرب امارت اور پاکستان کی حکومتوں کے تعاون کے مشکور ہیں ‏، وہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ، ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور تمام فرنچائز مالکان کا بھی شکریہ ادا کرتے ‏ہیں کہ جو ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے جنرل سیکرٹری عزت مآب عارف ال اعوانی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل ‏پاکستان سپر لیگ 6 کی میزبانی ابوظہبی اور اس کی اسپورٹس سہولیات کے فروغ میں بہت اہم ‏ثابت ہوگی، پی سی بی اور احسان مانی کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت پرانے اور خوش آئند ہیں، ‏جس کی بدولت ہمیں حکومت کی طرف سے تمام حل طلب معاملات پرچھوٹ کی منظوری ملی۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کرکٹ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کی طرف سے وہ تمام کھلاڑیوں کو ‏خوش آمدید اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، یقین ہے کہ یہ اپنی کرکٹ اسکلز کی ‏بدولت دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں قائم کردیں

0

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں قائم کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ہر ضلع میں تین رکنی کمیٹی ہوگی، کنوینر ضلعی الیکشن کمشنر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹیاں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تجویز تیار کریں گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں اتھارٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رواں سال سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں؟ صوبائی حکومت نے واضح کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق اعتراضات کے لیے ریجنل الیکشن کمشنر پر حلقہ بندیاں اتھارٹی قائم کی گئیں، اعتراضات ریجنل الیکشن کمشنر کے پاس داخل کیے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریجنل الیکشن کمشنر حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنیں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد رواں سال بھی نہیں ہوسکےگا۔

سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بجٹ تیاریوں میں مصروف ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تفصیلی جواب بعد میں دیاجائےگا۔

الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سےمتعلق بیان کا نوٹس

0

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سےمتعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت ‏سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بیان پر وضاحت طلب کر لی۔

سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسپیسی فکیشن فراہم کرنےکا بیان دیا تھا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا ہے جس میں ‏کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےمتعلق وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کو ‏آگاہ کر چکا ہے۔

خط کے مطابق مشین کے حوالے سےالیکشن کمیشن کے ذمہ مزید کوئی ٹاسک نہیں اور الیکشن ‏کمیشن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بریفنگ کامنتظر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین ‏تیارکرلی، مشین کےذریعےووٹرکسی بھی نشان ‏پرکلک کرکے ووٹ ڈال سکےگا۔

انتخابی نشان پرکلک کرکےالیکٹرانک ووٹ کاسٹ ہوجائےگا، مشین سےووٹ کےساتھ بیلٹ پیپربھی ‏‏پرنٹ ہوسکےگا۔

اہم خبر ، ‘بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کو 25 فیصد اسپیشل الاؤنس ملے گا’

0
ملازمین تنخواہیں

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کےلئےاسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی، ملازمین کویکم جون سے  25فیصد خصوصی الاؤنس ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سرکاری ملازمین کےلئےاسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی گئی ، گریڈایک سے19 تک 25 فیصداسپیشل الاؤنس کی منظوری دی۔

یہ الاؤنس پہلے سےاضافی تنخواہ لینےوالےملازم کونہیں ملے گا ، فیصلے سے7لاکھ 21ہزار سےزائد سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔

اجلاس کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپنجاب کابینہ کا اجلاس 4گھنٹےسےزائد جاری رہا،  کابینہ اجلاس میں 21نکاتی ایجنڈا زیرغورآیا، گریڈ ایک سے 19تک کےملازمین کے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو2021سے 25فیصد خصوصی الاؤنس دیاجارہاہے ، پنجاب کابینہ نے آج تاریخی قدم اٹھایا ہے، 60 لاکھ 21ہزار ملازمین کو یکم جون سے خصوصی الاؤنس ملے گا۔

انھوں نے مزید کہا پنجاب حکومت نےاس سلسلےمیں سالانہ4ارب روپےمختص کیےہیں اور احتجاجی سرکاری ملازمین کے دکھوں کاوزیراعلیٰ پنجاب نےامداواکیاہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندیاں برقرار رہیں گی، وزیرصحت سندھ

0

کراچی :‌ وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بہت سے لوگ آرہےہیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں ابھی تک اس وبا سے کمی نظر نہیں آئی ، بہت سارے لوگ ایس او پیزپرعمل نہیں کررہے۔

عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں ابھی تک صرف6 فیصد لوگوں کی ویکسین ہوسکی ہے ہر انڈسٹریل ادارہ اپنےمزدوروں کوویکسین لگانے کاپابند بنائیں ، 19 سے 30 سال کی عمر کےلوگوں کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے ، ہم نے جگہ جگہ ویکسین سینٹر کھولے ہیں، ہمارے پاس سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین موجود ہے۔

وزیرصحت سندھ نے کہا کہ اسپتالوں میں بہت سے لوگ آرہےہیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندیاں برقرار رہیں گی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ بھارتی طرز کا وائرس نہیں پھیلا مگر احتیاط کرناہوگی، کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ہدایت پر ایکسپو ہال نمبر3میں ویکسی نیشن سینٹرقائم کردیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہال نمبر3میں روزانہ20ہزارلوگوں کوویکسین لگائی جائےگی ، اسوقت ہال نمبر 4میں روزانہ 30ہزارلوگوں کوویکسین لگائی جاتی ہے، اس طرح ایکسپو میں50ہزارشہریوں کی ویکسین روزانہ ہوسکے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی حاضر دماغی نے نوجوان کی جان بچالی

0

سوشل میڈیا صارفین کی حاضر دماغی نے خودکشی کے خواہشمند نوجوان کی جان بچالی، اس نوجوان کی جان کیسے بچائی گئی؟ جانئے سربراہ ڈی سی اسلام آباد ٹاسک فورس کی زبانی۔

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں چند روز قبل ایک نوجوان نے ٹوئٹر پر تھریڈ پوسٹ کی کہ میں اپنی زندگی سے بہت تنگ ہوں اور خود کشی کرنے والا ہوں، اب مجھے کسی کی پروا نہیں ہے۔

نوجوان کے الفاظ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا اور سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین فوری طور پر الرٹ ہوئے اور نوجون کے تھریٹ کا نوٹس لیا اور اپنے ٹوئٹ کے زریعے مسلسل خودکشی کا نوٹ لکھنے والے شخص سے رابطے میں رہے اور اسے انگیج کئے رکھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کو انگیج رکھنے کے ساتھ ساتھ راولپنڈی پولیس کو بھی اس کی خودکشی سے متعلق نوٹ کو ٹیگ کیا اور یوں ایک نوجوان کی جان بچالی گئی۔

نوجوان کو خودکشی سے کیسے روکا گیا؟ اس حوالے سے سربراہ ڈی سی اسلام آباد ٹاسک فورس ایاب احمد نے باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب نوجوان نے خودکشی کا نوٹ ٹوئٹ کیا تو چالیس منٹ کے اندر یہ معاملہ ٹیگ ہونا شروع ہوا اور ہم تک پہنچا۔

ایاب احمد نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کا میکنزم ایسا ہے کہ اگر وفاقی داراحکومت کے شہری کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو فوری طور پر ڈی سی اسلام آباد کی ٹیم کو ٹیگ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مسئلہ راولپنڈی کا تھا مگر اسلام آباد پولیس نے اسے فوری ٹریس کیا اور راولپنڈی پولیس کو ٹیگ کیا، ہم نے اس مسئلے پر گفتگو کی، سی سی پی او اور آر پی او راولپنڈی نے فوری طور پر ایکشن لیا اور زوہیب نامی لڑکے جس کی عمر صرف پندرہ سال تھی اسے اپنی تحویل میں لیا۔

ڈی سی اسلام آباد ٹاسک فورس ایاب احمد نے باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثر نوجوان اپنی مسئلہ کسی سے شیئر نہیں کرتے اور خود تنہائی کا شکار ہوجاتے ہے جس کا نتیجہ خودکشی کی صورت میں نکلتا ہے، زوہیب کے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ تھا۔

ایاب احمد نے اہم مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی ہراسگی کیسز میں بھی اس طرح کا معاملہ ہوتا ہے کہ متاثرہ لڑکی اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا تذکرہ نہیں کرتی اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوتی ہے، اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کے لئے اسلام آباد میں جنرل پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جاچکا ہے، جہاں ماہر نفسیات ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں، اس طرح کے واقعات کا شکار افراد کو میرا مشورہ ہے کہ وہ ہماری ٹیم سے ضرور رجوع کرے۔
تاکہ معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکے ۔

سربراہ ڈی سی اسلام آباد ٹاسک فورس نے ایسے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ خود کو قید تنہائی سے نکالنے کے لئے اپنے راز دان بنائیں اور ان سے اپنی دل کی باتیں شیئر کریں۔

ٹوئٹر پر خودکشی کا نوٹ شیئر کرنے والے زوہیب کے اہل خانہ سے متعلق سربراہ ڈی سی اسلام آباد ٹاسک فورس نے بتایا کہ زوہیب کے ٹوئٹ کے جواب میں ایک اور ٹوئٹ سامنے آیا، جو کہ زوہیب کے بھائی کا تھا، اس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ "میں ابھی اسکے ساتھ ہوں” وہ محفوظ ہے، تاہم جب پولیس اس زوہیب کے گھر پہنچی تو پتہ چلا کہ اس کا بھائی اس کے ساتھ نہیں رہتا، اس نے جھوٹی ٹوئٹ کی ہے۔

انہوں نے باخبر سویرا کے توسط سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا صارفین کو اسطرح کے گمراہ کن پیغامات دینے والوں کے لئے بھی آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

نائجیریا: ٹوئٹر نے صدر مملکت کا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا

0

ابوجہ: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نائجیریا کے صدر کا ٹوئٹ پالیسی کے خلاف قرار دیتے ہوئے ڈیلیٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے کمپنی کے قانون کی خلاف وزری کا حوالہ دے کر نائجیریا کے صدر محمدو بوحاری کا منگل کو کیا گیا ایک ٹوئٹ حذف کر دیا ہے، ٹوئٹ میں بوحاری نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے کی صورت حال پر مخالفین کے لیے دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی۔

محمد بوحاری کا یہ ٹوئٹ ایک ایسی صورت حال میں سامنے آیا تھا جب ملک میں علیحدگی پسندی کے جذبات اور تشدد کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، صدر نے ٹوئٹ میں ریاست بیافرا کے حامیوں کو سیکیورٹی حکام اور حکومت پر بڑھتے حملوں پر سزا دینے کی دھمکی دی تھی۔

بوحاری نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بیافرا خانہ جنگی کے دوران جو تباہی اور ہلاکتیں ہوئیں، انھیں سمجھنے کے لیے آج یہ برا سلوک کرنے والے ابھی بہت کم عمر ہیں، اور ہم میں سے وہ جنھوں نے 30 ماہ تک جنگ کا سامنا کیا، وہ ان لوگوں سے اسی زبان میں بات کریں گے جو یہ سمجھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بوحاری کا یہ ٹوئٹ ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں آتش زدگی اور حملوں کا رد عمل ظاہر ہوتا ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی نے کہا کہ بوحاری کا ٹوئٹ ناروا سلوک والی پالیسی کی خلاف ورزی پر مبنی تھا، جس کی وجہ سے صدر کا اکاؤنٹ بھی 12 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا۔

بوحاری کے ڈیلیٹ کیے گئے ٹوئٹ میں 1967-1970 کے دوران کے نائجیریائی خانہ جنگی کا بھی ذکر کیا گیا تھا، واضح رہے کہ اس عرصے کے دوران ملک کے فوجیوں نے خود ساختہ جمہوریہ بیافرا کو ہرایا تھا، جس نے نائجیریا کے جنوب مشرقی حصے پر قبضہ کر رکھا تھا۔