ہوم بلاگ صفحہ 10638

سفر کے خواہش مند غیرملکیوں کیلئے سعودی محکمہ پاسپورٹ کی اہم وضاحت

0

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے ایسے غیرملکیوں کے لیے اہم وضاحت پیش کی ہے جو خروج وعودہ کے ذریعے سفر پر جانا چاہتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مقیم کسی غیرملکی ملازم نے جوازات سے استفسار کیا تھا کہ وہ خروج وعودہ پر اپنے وطن جانا چاہتا ہے لیکن پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے میں دو ماہ باقی ہے، اس ضمن میں کیا کیا جائے؟

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ ایگزٹ ری انٹری کے لیے پاسپورٹ کی کم از کم مدت 60 دن ہونی چاہیے لیکن اگر کوئی ملازم خروج عودہ پر جارہا ہے تو پاسپورٹ کی معیاد 90 دن ہونا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اگر کوئی سفر سے قبل پاسپورٹ کی تجدید کرانا چاہے تو 25 دن لگیں گے لیکن ہنگامی بنیادوں پر سفارت خانے سے جلد تجدید ہوسکتی ہے، بعد ازں معلومات کو سسٹم میں فیڈ کرانا ہوگا۔

سعودی عرب: اہل خانہ کو ‘خروج وعودہ’ پر بھیجنے والا غیرملکی بڑی مشکل میں پھنس گیا

قبل ازیں ایک غیرملکی نے جوازات سے استفسار کیا تھا کہ میرے اہل خانہ خروج وعودہ پر مملکت سے باہر گئے ہوئے ہیں اور اب میں اپنا خروج ونہائی(فائنل ایگزٹ) نکلوانا چاہتا ہوں، ایسی صورت میں میری فیملی کا ویزا اسٹیٹس کیا رہے گا؟ کیا ان کا خودکار طریقے سے فائنل ایگزٹ لگ سکتا ہے؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مذکورہ شخص کی پریشانی دور کردی اور کہا سعودی قوانین کے تحت جب سربراہ خانہ کا خروج نہائی لگتا ہے تو سسٹم میں زیر کفالت کا بھی خروج نہائی لگ جاتا ہے۔

صبور اور علی کے اچانک طے ہونے والے رشتے کی اصل کہانی سامنے آگئی

0

لاہور: پاکستانی اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کے اچانک طے ہونے والے رشتے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی نے بتایا کہ اُن کا علی انصاری کے ساتھ رشتہ اچانک طے پایا۔

انہوں نے بتایا کہ علی کی بہن اداکارہ مریم انصاری سے سجل اور میری اچھی دوستی ہے، وہ مجھ سے اکثر کہتی تھی کہ میرا بھائی نیک سیرت انسان ہے تم اُس سے شادی کرلو، یہ رشتہ دونوں کے لیے خوش قسمت ثابت ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نے رشتے سے متعلق سجل سے بات کی، جس کے بعد مریم نے علی اور سجل نے مجھے رضا مند کیا اور پھر ہم دونوں نے اس پر مشاورت کے بعد ہاں کردی۔

مزید پڑھیں: علی انصاری اور صبور علی کی آنکھوں میں آنسو کیوں تھے؟

صبور کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر بات کرنے کے حق میں نہیں تھی کیونکہ خواہش تھی کہ جو بھی ہو بس جلد از جلد ہوجائے، پھر سب کچھ اتنا جھٹ پٹ ہوا کہ رشتے والے دن کے کپڑے بھی سمجھ نہیں آئے۔

انہوں نے بتایا کہ رشتہ طے ہونے سے قبل میری اور علی کی بہت اچھی اور گہری دوستی تھی، ہم ایک دوسرے کے ساتھ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات شیئر کرتے تھے، یہ دوستی آئندہ بھی برقرار رہے گی۔

صبور نے بتایا کہ میں نے علی کو کئی بار لڑکیاں دکھائیں اور اُن کی گارنٹی بھی لی مگر اُس نے ہمیشہ انکار کیا۔

واضح رہے کہ صبور اور علی نے یکم مئی کو خاموشی سے منگنی کی، جس کے بعد دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر کے رشتے میں منسلک ہونے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: صبور اور علی انصاری کی منگنی پر مشال خان بول پڑیں

اپنی منگنی والے روز صبور کی آنکھیں نم تھیں اور وہ ایک موقع پر اشکبار بھی ہوئیں، جس کی انہوں نے وضاحت کچھ اس طرح کی کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے والد کی کمی کو شدت سے محسوس کررہی تھیں۔

کنگنا رناوت نے اپنے ملک کے نام کو ناپسندیدہ قرار دے دیا

0
کنگنا

اپنے متنازعہ بیانات سے مشکلات کا شکار ہونے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھر متازعہ بیان دے ڈالا، ان کا کہنا ہے کہ انگریزوں کا دیا ہوا ملک کا نام انڈیا سے تبدیل کیا جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ انگریزوں نے ہمارے ملک کو انڈیا کا نام دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ غلام ملک ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انگریزوں کا دیا گیا نام تبدیل کر کے اسے بھارت پکارا اور لکھا جائے۔ بھارت کا مطلب لکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ سنسکرت کے تین لفظوں سے مل کر بنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان تب ہی ترقی کرسکتا ہے جب وہ اپنی قدیم روحانیت اور حکمت سے جڑا رہے۔ خیال رہے کہ کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا ہے۔

ان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ٹیکو ویڈز شیرو کو اسٹریمنگ ویب ایپ پر جاری کیا جائے گا۔

شاھد آفریدی کو اپنی سیاسی جماعت بنانی چاہیے، راشد لطیف

0
راشد

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق ٹی ٹونٹی کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ شاھد آفریدی کو اپنی سیاسی جماعت بنانی چاہیے، یونس خان والے تنازعے کے پیچھے جو لوگ تھے وہ آج پی ایس ایل میں تین ٹیموں کے فرنچائز چلا رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی، اس موقع پر سابق کپتان یونس خان بھی موجود تھے۔

پروگرام کے یارکر راونڈ میں ایک سوال کے جواب میں کہ اکثر سلیکشن کے فیصلے میڈیا کے دباو پر ہی ہوجاتے ہیں جس پر راشد لطیف کا جواب ہاں میں تھا اور اس کی تائید یونس خان نے بھی کی۔

ایک اور سوال کہ اعظم خان سلیکشن خالصتاً میرٹ کی بنیاد ہر ہوا ہے جس کے جواب میں راشد خان نے ناں میں جواب دیا جبکہ یونس خان نے مسکراتے ہوئے ہاں کہا۔

ایک سوال کے جواب میں راشد لطیف نے کہا کہ شاھد آفریدی کو اپنی سیاسی جماعت بنانی چاہیے مجھے لگتا ہے کہ یہ کے پی کے سے کلین سوئپ کریں گے۔

مسکرائے بغیر دفتر میں داخلہ منع ہے

0

مسکراہٹ نہ صرف چہرے کے عضلات کو صحت مند رکھتی ہے بلکہ یہ موڈ پر بھی خوشگوار اثر ڈالتی ہے، چین میں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو مسکرانے پر مجبور کرنے کے لیے انوکھا طریقہ نکالا ہے۔

چین کی ایک کمپنی نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے کام کرنے والے ایسے فیشل ڈیٹیکٹرز نصب کیے ہیں جو ملازم کے مسکرانے پر دروازہ کھول دیتے ہیں۔

گویا اس چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کو پابند کردیا ہے کہ وہ مسکرائیں ورنہ وہ دفتر میں داخل نہیں ہوسکتے۔ سسٹم سے منسلک دروازہ صرف اس صورت میں کھلے گا جب ملازم مسکرائے گا۔

اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ دفتر آتے ہوئے ملازمین کا موڈ بہتر ہو اور وہ سست روی سے بچیں، ان کا موڈ بہتر ہونے سے ان کی پرفارمنس پر بھی فرق پڑے گا۔

کار بنانے والی مشہور کمپنی کا پیٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان

0

برلن: کار بنانے والے مشہور جرمن کمپنی آڈی نے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پُرتعیش کاریں بنانے والی جرمن کمپنی آڈی نے 2026 کے بعد یورپ میں پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آڈی آخری مرتبہ 2026 میں یورپی مارکیٹ میں نئی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیاں فروخت کے لیے پیش کرے گی، اور اس کے بعد کمپنی یورپ میں صرف الیکٹرک گاڑیاں ہی فروخت کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آڈی چین میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت جاری رکھے گی۔

بگاٹی نے دوسری مہنگی ترین کار متعارف کرا دی

آڈی نے اپنے نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے اور2025 کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری بھی شروع کر دی ہے، آڈی کی الیکٹرک گاڑی ای ٹورن جی ٹی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے، جب کہ اس کی قیمت بھی 79 ہزار 900 یورو ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمن کار ساز کمپنی اپنی اگلی الیکٹرک گاڑی 2023 میں متعارف کرائے گی، یاد رہے کہ اس سے قبل فیاٹ، فورڈ، جیگوار لینڈ روو، وولوو، بینٹلی اور لیمبوروگینی نے بھی الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

"کس ویکسین کو تسلیم کرنا ہے؟ فیصلہ عالمی ادراہ صحت نے کرنا ہے "

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کرونا ویکسین سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے دہرے روئیے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کس ویکسین کو تسلیم کرنا ہے؟ یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت جیسےاداروں کا ہے، کون سی ویکسین قابل قبول ہے؟ انفرادی ممالک کا یہ فیصلہ انتشار پیدا کررہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ شہریوں کی صحت و تندرستی کا معاملہ عالمی تنازعات کا شکار نہیں بننا چاہیے۔

این سی او سی کے سربراہ کی جانب سے یہ ٹوئٹ اس تناظر میں کیا گیا ہے کہ جس میں بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں پر ایسٹرا زینیکا یا فائزر کمپنی کی کرونا ویکسین لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

پنجاب کے کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے اہم رکن اور کنسلٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر جاوید حیات نے کا کہنا ہے کہ مخصوص قسم کی ویکسین لگوانا بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے مسئلہ بن رہا ہے۔

اس حوالے سے حکومت کوشش کر رہی ہے کہ وہ ویکسینز جو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ ہیں، انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی مانا جائے، ان میں چینی کمپنیوں کی بنائی گئی ویکسینز بھی ہیں اور یہ سب عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہیں۔

یاد  رہے کہ حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کے سفری مسائل حل کرنے کے لیے ایسٹرا زینیکا ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے مردوں کو لگانے کی اجازت دے چکی ہے

 

جوہرٹاؤن دھماکا: حملے سے قبل پولیس کی جانب سے ممکنہ گاڑی کی تلاشی لئے جانے کا انکشاف

0

لاہور : جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی ممکنہ گاڑی کی پولیس کی جانب سے تلاشی لئے جانے کا انکشاف سامنے آیا تاہم اہلکاربارود سے بھری گاڑی کو روکنے کے باوجود مواد کا سراغ نہ لگا سکے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی ممکنہ گاڑی براستہ موٹر وے لاہورمیں داخل ہوئی، 9بجکر40منٹ پرگاڑی کو بابو صابوناکے پر سیکیورٹی اہلکار نے تلاشی کے لیے روکا اور دستاویزات کی جانچ کے بعد گاڑی کوروانہ کردیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ ناکے پر اہلکاربارود سے بھری گاڑی کو روکنے کے باوجود مواد کا سراغ نہ لگا سکے ، سی ٹی ڈی نےبابوصابوناکے پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کوشامل تفتیش کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی پیٹر ڈیوڈ پال کےزیراستعمال رہی ہے، ڈیوڈ پیٹر پال کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جہازکےاندرسے حراست میں لیا گیا، ڈیوڈ پیٹر دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیوڈپیٹرکراچی کارہائشی ہے، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

گذشتہ روز جوہرٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگا لیا گیا تھا ، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی11سال قبل گوجرانوالہ سےچھینی گئی تھی۔ گاڑی ایل ای بی9928چھیننے کا مقدمہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج ہے، پولیس نےگاڑی کا مقدمہ حافظ آباد کے رہائشی شکیل کے بیان پر درج کیا تھا۔

گاڑی کے مالک شکیل نے ڈرائیور منظور کو دوست کو گاڑی دینے کے لیے بھیجا تھا ، جہاں 29نومبر2010کو صبح پونے10بجے3ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی تھی۔

واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔

غیرملکیوں کا خروج وعودہ نہیں لگے گا کیوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔! سعودی عرب کا دوٹوک جواب

0

ریاض: سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایسے غیرملکی جن کے پاسپورٹ کی کم از کم مدت 60 دن نہیں ہوگی ان کا خروج وعودہ بھی نہیں لگے گا۔

عرب میڈیا کی روپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے سوال کیا تھا کہ خروج وعودہ پر جانے کے لیے پاسپورٹ کی معیاد کتنی ہونی چاہیے؟۔

جوازات نے دوٹوک جواب دیا کہ خروج نہائی ویزے کے لیے پاسپورٹ کی کم ازکم مدت 60 دن ہونا لازمی ہے اگر مدت اس سے کم ہے تو خروج نہائی جاری نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت خروج عودہ(ایگزٹ ری انٹری ویزا) نکلوانے کے بعد 60 دن کے اندر اندر سفر کرنا ہوتا ہے بصورت دیگر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

قوائدوضوابط کے تحت ساٹھ دن کی مہلت اس لیے دی جاتی ہے تاکہ مملکت میں رہ جانے والے امور نمٹائے جاسکے اگر پاسپورٹ کی معیاد ہی کم ہوگی تو قانوناً فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکے گا۔

سعودی عرب: اہل خانہ کو ‘خروج وعودہ’ پر بھیجنے والا غیرملکی بڑی مشکل میں پھنس گیا

مملکت میں اب تقریباً امور ڈیجیٹل سروس میں داخل ہوچکے ہیں، خروج وعودہ پر جانے کے لیے پاسپورٹ کی مدت اور دیگر معاملات سسٹم میں فیڈ ہیں۔ پاسپورٹ ایک بین الاقوامی سفری دستاویز ہے جس کا سفر کے وقت کارآمد ہونا لازمی ہے اگر کسی کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو تو بین اقوامی سفری قانون کے مطابق اسے امیگریشن کا ادارہ قبول نہیں کرتا۔

کرونا وبا لاکھوں افراد کے لیے خوش قسمتی کا باعث بن گئی

0

آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ جہاں نہایت مہلک ثابت ہونے والے کرونا وائرس، جس سے دنیا بھر میں اب تک 39 لاکھ 8 ہزار لوگ ہلاک جب کہ 18 کروڑ متاثر ہوئے، وہاں یہ وبا لاکھوں افراد کے لیے خوش قسمتی کا باعث بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران لاکھوں افراد لکھ پتی بن گئے، جہاں وبا نے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچایا، وہیں 52 لاکھ افراد آمدنی میں اضافے کے بعد لکھ پتی بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وبا کے دوران سال 2020 میں ایک فی صد سے زیادہ بالغ افراد کا نام پہلی بار لکھ پتی افراد کی فہرست میں آیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی بحالی اور گھروں کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی دولت میں اضافہ کیا۔

کورونا وائرس نے ارب پتی افراد کی دولت میں مزید اضافہ کیسے کیا؟

کرونا کے دوران کھرب پتی افراد کی خوش قسمتی میں 27 فی صد اضافہ ہوا اور 10 افراد تو ایسے تھے کہ جن کی دولت اتنی بڑھی کہ وہ سب کے لیے ویکسین خرید سکتے تھے۔

اس سلسلے میں تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ دیکھا گیا کہ لوگوں کی دولت میں اضافہ وبائی بیماری کی پریشانیوں سے بالکل الگ تھی۔