ہوم بلاگ صفحہ 11257

"مودی سرکار کرونا کے بہانے کسان تحریک ختم کرنا چاہتی ہے”

0

نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے بھارتی حکومت پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔

دہلی کے غازی پور بارڈر پر زرعی قوانین کے خاتمے کا مطالبے لئے بھارتی کسانوں کو دھرنا دئیے ایک سو تیس روز گزرچکے، کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لےاور ساتھ ہی ایم ایس پی پر قانونی ضمانت دے لیکن حکومت کسانوں کے مطالبات ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

بھارتی حکومت اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے ، مودی سرکار کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت زرعی قوانین کو واپس نہیں لے گی۔دوسری جانب کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک تینوں زرعی قوانین واپس نہیں ہو جاتے تب تک وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

بھارت کے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس عروج پر ہے، کیونکہ کرونا وائرس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

کرونا کے بڑھتے کیسز پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کسانوں کا موقف ہے کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیچھے ایک سازش ہے، کرونا کے بہانے حکومت ان کا احتجاج ختم کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کرونا وائرس کے 115736 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 12801785 تک جاپہنچی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے باعث بھارت میں 630 افراد کی اموات ہوئیں، جس کے بعد کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 166177 ہوگئی ہے۔

خبردار! ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال بلڈ کلاٹس کا باعث بننے لگا

0
ویکسین

برسلز : یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال سے جسم میں بلڈ کلاٹس بننے کا دعویٰ کردیا البتہ باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال شہریوں کےلیے مزید مشکلات کا باعث بن گیا، ویکسین استعمال کرنے والے افراد کو بلڈ کلاٹس کی شکایات ہونے لگی۔

بلڈ کلاٹس کے کیسز سامنے آنے پر متعدد یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا پر پابندی لگا دی تھی، اب یورپین میڈیسین ایجنسی (ای ایم اے) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال اور بلڈ کلاٹس (خون گاڑھا ہوکر جمنا یا لوتھڑے بننا) کے درمیان تعلق موجود ہے۔

سربراہ مارکو کاویلری نے کہا کہ ویکسین اور بلڈ کلاٹس میں تعلق موجود ہے لیکن اس کی وجوہات کیا جاننا ابھی باقی ہے۔

خیال رہے کہ جب یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا ویکسین پر پابندی لگائی گئی تب ای ایم اے نے کہا تھا کہ ویکسین کے فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں لہذا اس کا استعمال جاری رکھا جائے۔

برطانیہ کی میڈیسین اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) کی جانب سے ویکسین کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ میں ویکسین کا استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ کلاٹس کی مختلف اقسام کے 30 کیسز سامنے آئے جن میں سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

نین عابدی کو دوسرے ملک کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

0

کراچی: ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی پاکستان کے بعد ایک اور ملک کی نمائندگی کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر نین عابدی اب یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرینگی، نین عابدی واحد کرکٹرہیں جو پاکستان کے بعد امریکا کیلئے کھیلیں گی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق نائب کپتان گرین شرٹس کیلئے87ون ڈے،68ٹی 20میچزکھیل چکی ہیں۔

یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے سے متعلق نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے کرکٹ آفیشلز نے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت طلب کی، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت مل چکی ہے، خوش ہوں کہ پاکستان کے بعد یو ایس اے کیلئےکھیلوں گی۔

کرکٹر نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ 15 اپریل کو ڈیلاس میں لگے گا جہاں آئی سی سی ویمنز کوالیفائرز کی تیاری کرینگے، نین عابدی اس وقت کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے کوچ کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم عمران خان 8 اپریل کو ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 8 اپریل کو دسویں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے ، کانفرنس بنگلہ دیش کی طرف سےورچوئل منعقدکی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 8اپریل کودسویں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے ، بنگلہ دیش کی طرف سے ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ورچوئل کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وزرا کونسل بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی ایٹ کانفرنس کا موضوع ’بدلتی ہوئی دنیا کے لیے اشتراک: نوجوانوں اورٹیکنالوجی کو تقویت دینا‘ ہو گا۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ بنگلادیش میں ہونے والی ڈی ایٹ کانفرس میں بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملیشیا، نائجیریا، ترکی اور پاکستان‘ کے سربراہ شرکت کریں گے۔

کورونا کی تشویشناک صورتحال ، ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ

0

لاہور : پنجاب میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پی کےایل آئی میں ویکسینیشن سینٹر فعال ہونے کے بعد لاہور میں 3مراکزہو جائیں گے۔

پنجاب میں50سال سےزائدالعمرافرادکی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے ، شہری1166 پرشناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔

کورونامریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاق سے رابطہ کیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین خریدنے کے لئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز مختص کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو ویکسین لگانے کے لئے 10لاکھ ڈوزخریدےگی اور ہرشہری کو کورونا سے بچانے کے لئے اقدامات کریں گے ، زیادہ مثبت کیسز والے اضلاع میں ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ودیگر8شہروں میں مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے، عوام ماسک پہنیں، گھر میں رہیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں، ماسک پہننے کی پابندی کو عادت نہ بنایا تو صورت حال بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

رمضان المبارک : اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے اچھی خبر

0

اسلام آباد : سول ایوی ایشن نے رمضان کے دوران  اندرون ملک پروازوں میں افطاری اور کھانے کی فراہمی کی تجاویز دے دی، کوروناکےباعث اندرون ملک پروازوں میں کھانےپینے کی سہولت پرپابندی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں اندرون ملک پروازوں پر افطاری اور کھانے کی فراہمی سے متعلق تجاویز مرتب کرلی گئیں، اس حوالے سے  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این سی او سی اور جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن کو تجاویز پر مبنی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا ہے کہ کورونا کے باعث اندرون ملک فلائٹس میں دوران پروازوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی پر پابندی ہے تاہم رمضان المبارک میں ائر لائنز کو روزداروں کے لیئے خاص انتظامات کر نے کی اجازت دی جائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز روزداروں کے لئے افطاری باکس چیک ان کاونٹر پر افطاری کے وقت فراہم کریں اور رمضان المبارک میں دوران پرواز مسافروں کو فیس ماسک پہننے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تاکید کی جائے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں میں مسافروں کو کھانا پیش کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز  دی تھی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن ڈویژن کو خط لکھا تھا۔

جس میں ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے کہا تھا  کہ کورونا پھیلاؤ روکنے میں قومی کاوشیں کامیاب رہیں، این سی او سی سے پابندی اٹھانے کیلئے رجوع کیا جاسکتا ہے اور پروازوں پرکھانے اور مشروبات پیش کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

خیال رہے این سی او سی کی ہدایت پر ایئرلائنز کو اندرون ملک پروازوں میں کھانا پیش کرنے سے منع کیا گیا تھااور پابندی عائد کی تھی۔

اربوں روپے مالیت کی پینٹنگز چرانے والا گرفتار

0
وین گوف کا فن پارہ

نیدر لینڈز میں معروف مصوروں کے کروڑوں یورو مالیت کے فن پارے چرانے والے چور کو گرفتار کرلیا گیا، تاحال اس سے فن پاروں کی برآمدگی نہیں ہوسکی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈز کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم سے گرفتار ہونے والے مشتبہ چور کی عمر 58 برس ہے اور اس پر شبہ ہے کہ اس نے گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران وین گوف اور فرانز ہالز کے 2 فن پارے چرائے ہیں۔

یہ دونوں فن پارے گزشتہ برس اس وقت چوری کیے گئے جب نیدر لینڈز میں تمام میوزیمز کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند کیے جا چکے تھے۔

ونسنٹ وین گوف کے چوری شدہ فن پارے کا نام اسپرنگ گارڈن ہے جسے سنہ 1884 میں بنایا گیا۔

گزشتہ برس 30 مارچ کو علیٰ الصبح ایمسٹر ڈیم سے کچھ دور سنگر لارین میوزیم سے اس فن پارے کو چرا لیا گیا، چوری کے لیے اس میوزیم کا شیشے کا مرکزی دروازہ توڑ دیا گیا تھا اور الارم بجنے کے بعد جب پولیس وہاں پہنچی، تب تک چور یہ فن پارہ لے کر فرار ہوچکے تھے۔

دوسری پینٹنگ فرانز ہالز کی ہے جس کا نام 2 لافنگ بوائز ہے، مصوری کے سنہری دور کے ماسٹر پینٹر قرار دیے جانے والے اس مصور کا یہ فن پارہ بھی گزشتہ برس چرایا گیا تھا۔

فرانز ہالز کا فن پارہ

اس فن پارے کو سنہ 1626 میں تخلیق کیا گیا تھا۔

ہالز کا یہ شاہکار بھی اس طرح چرایا گیا تھا کہ اس جرم کے لیے ڈچ دارالحکومت سے 60 کلو میٹر جنوب کی طرف واقع لیئرڈم کے ایک چھوٹے سے میوزیم کا دروازہ توڑ دیا گیا تھا۔

ان دونوں فن پاروں کی مجموعی مالیت کروڑوں یورو بنتی ہے۔ پولیس کے مطابق شواہد کی بنیاد پر مشتبہ چور کو گرفتار تو کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے، تاہم ابھی تک دونوں چوری شدہ شاہکاروں میں سے کوئی ایک بھی برآمد نہیں ہوا۔

پولیس نے مزید کوئی تفصیلات بتائے بغیر صرف یہ تصدیق کی کہ ملزم کو ایمسٹرڈیم کے مضافات میں اس کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی رہائشگاہ اس سنگر لارین میوزیم سے زیادہ دور نہیں، جہاں سے وین گوف کا فن پارہ چرایا گیا۔

ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا اعلان

0

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہفتے میں ایک دن ویکسی نیشن سینٹرز بند کرنے کی منظوری دے دی، چھٹی والے دن سینٹرز میں ویکسین منتقلی اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا تعین کرلیا گیا، این سی او سی نے ویکسی نیشن سینٹرز کی جمعے کے روز ہفتہ وار چھٹی کی منظوری دے دی، جمعے کے روز تمام ویکسینیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کا صوبوں کو ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی سے متعلق مراسلہ بھی دیا گیا ہے، این سی او سی نے مراسلہ صوبائی چیف اور ہیلتھ سیکریٹریز کو ارسال کیا۔

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن سینٹرز کی ایک چھٹی سے انتظامیہ اور عملے کو سہولت ہوگی اور عملے کو آرام کا موقع ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز کرونا ویکسی سینٹرز میں ویکسین منتقلی اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔

پی آئی اے نے تاریخ رقم کر دی

0

لاہور: قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے لاہور سے شمالی علاقہ جات کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، شمالی علاقہ جات کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے شمالی علاقہ جات کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ، افتتاحی پرواز 153 مسافر کو لے کر لاہور سے اسکردو روانہ ہوئی، مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کی نئی پرواز کا خیر مقدم کیا گیا۔

لاہور سے شمالی علاقہ جات کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی، اس موقع پر سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے کہا مسافروں کی سہولت کیلئے فضائی رابطے سے منسلک کررہےہیں۔

پی آئی اے سیاحت کے فروغ کے لئے قومی کردار ادا کر رہی ہے ، لاہور سے سوات کیلئےبھی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں سیدو شریف ائیرپورٹ پر سترہ سال بعد فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا تھا ، اسکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے، جس کیلئے قومی ائیرلائن نے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کیا۔

سعودی عرب: وزٹ ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کرنا اب ممکن ہوگیا؟

0

ریاض: سعودی عرب میں ویزا، اقامہ اور دیگر امور سے متعلق قوانین واضح ہیں اور ان قوائد وضوابط پر عمل کرنا مقامی اور غیرملکیوں کے لیے لازمی ہے۔

ایک غیرملکی نے ویزے کے حوالے سے محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ سے سوال کیا کہ وزٹ ویزے پر آئے کسی شخص کا اسٹیٹس ورک ویزے سے تبدیل ہوسکتا ہے؟ جس پر جوازات نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نئے نظام میں بھی ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

جوازات کا کہنا تھا کہ وزٹ ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کرنا قانونی طور پر ممکن نہیں ہے۔

پروازوں پر پابندی، غیرملکی کے لیے سعودی حکومت کا جواب

محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے نے یہ بھی وضاحت پیش کی کہ وزٹ ویزے کے مقررہ وقت کے بعد غیرملکی کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔ خیال رہے کہ رہے مملکت میں قانون کے مطابق انفرادی وزٹ ویزے پر آنے والے قانونی طورپر کسی قسم کا کام کرنے کے اہل نہیں ہوتے۔

اگر کوئی شخص وزٹ ویزے پر آکر اپنے ملک واپس نہ لوٹے تو وہ غیرقانونی طور پر مقیم تصور کیا جاتا ہے۔ وزٹ ویزے تجارتی مقاصد کیے لیے استعمال نہیں کے جاسکتے۔