ہوم بلاگ صفحہ 11512

کرونا کے بعد کویت میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی، وارننگ جاری

0

کویت سٹی : خلیجی ریاست میں برڈ فلو کے کیسز رپورٹ ہونے کے لگے، محکمہ زراعت نے وارننگ جاری کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے پولٹری فارمز میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

محکمہ زراعت کویت کا کہنا ہے کہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ضروری اقدامات نافذ کردئیے گئے ہیں۔

محکمے نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کو برڈ فلو پھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے اور وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

ایوین انفلوئنزا (اے آئی) یا برڈ فلو پرندوں کے لیے ایک خطرناک انفلوئنزا وائرس ہے۔جو دریائی پرندوں، خاص طور پر بطخوں یا ہنس کو متاثر کرتا ہے۔ یہ جنگلی پرندوں سے گھریلو پرندوں تک پھیلتا ہے، جس میں مرغی ، بطخیں ، ہنس وغیرہ شامل ہیں۔

رمضان شوگر مل کیس: عظمیٰ بخاری کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا

0

لاہور: رمضان شوگر مل کیس میں عدالت نے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو عدالت سے باہر جانے کا حکم دیا تو وہ سیخ پا ہوگئیں اور عدالت کا حکم ماننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد عدالت پہنچی۔

آج بھی حسب روایت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس میں دھکم پیل ہوئی، جس کے باعث ایک لیگی کارکن کے منہ سے خون نکل آیا۔

کیس کی سماعت کے دوران ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاضل جج نے عظمیٰ بخاری کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کاحکم دیا، جس پر عظمی بخاری نے موقف اپنایا کہ میں وکیل ہوں اوپن سماعت سننا میرا حق ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ کرونا کے باعث حالات ٹھیک نہیں ہیں، آپ تعاون کریں۔

اس موقع پر عطاتارڑ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، دونوں رہنماؤں نے عدالتی حکم ماننے سے انکار کیا، عظمیٰ بخاری نے دھکمی دی کہ اتنے لوگ ہیں حالات خراب کرنےمیں ایک منٹ بھی نہیں لگےگا، اس طرح حالات نارمل نہیں رہ سکتے، حالات خراب کرنا ہمیں سوٹ کرتا ہے۔

عطاتارڑ نے بھی دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ روم میں ہمیں آرڈر قائم رکھنےکا کہا جاتا ہے،اس طرح کورٹ روم بھی نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے ’کمرے کی چوکیداری‘ سنبھال لی

بعد ازاں عظمیٰ بخاری کمرہ عدالت سے نکل کر جوڈیشل کمپلیکس کےدوسرے فلور پر جاپہنچی، اس موقع پر ڈاکٹرشہباز گل بھی ایک کیس میں کی پیشی بھی دوسرےفلور پر موجود تھے۔

اس موقع پر صحافی نے لیگی خاتون رہنما سے سوال کیا کہ آپ دوسرے فلورپر کیوں کھڑی ہیںِ شہباز شریف کا کیس توپہلےفلورپرہے، جس پر عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ ایسےہی ہوا کے لیےکھڑی ہوں، جب جج صاحب نے عدالت سےنکال دیا تو میں اوپر آکر کھڑی ہوگئی۔

صحافی نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا کہ کیاشہبازگل کاانتظارکر رہی ہیں؟، لیگی رہنما نے جواب دیا کہ وہ اتنےاہم نہیں کہ ان کا انتظار کیاجائے،
وہ آئیں گےتوپتہ چلےگا کہ کارکن ان کا کس طرح استقبال کرتےہیں؟۔

شہر کے لیے 12 سو میگا واٹ بجلی دستیاب، طلب 11 سو میگا واٹ ہے: آئیسکو

0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کا کہنا ہے کہ شہر کے لیے 12 سو میگا واٹ بجلی دستیاب ہے جبکہ طلب 11 سو میگا واٹ ہے، سر پلس بجلی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے سی ای او عبدالرزاق نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کے لیے 12 سو میگا واٹ بجلی دستیاب ہے جبکہ طلب 11 سو میگا واٹ ہے، سر پلس بجلی موجود ہے، ہمیں کنکشن دینے میں اعتراض نہیں۔

اجلاس میں دوران بریفنگ کہا گیا کہ سی ڈی اے کے اعتراضات کی وجہ سے کنکشن نہیں لگائے جاتے، جہاں سی ڈی اے کا عمل دخل نہیں وہاں کنکشن لگ رہے ہیں۔ سی ڈی اے حکام کو بلا کر ان سے سوال کیا جائے۔

کمیٹی کے رکن عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے غیر قانونی تعمیرات پر چشم پوشی کرتا ہے۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں سی ڈی اے حکام کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کوروناکے خلاف جنگ میں پاکستان کی بڑی کامیابی

0

اسلام آباد : پاکستان نے فائزر کورونا ویکسین ذخیرہ کرنے کیلئے جدید ترین الٹراکولڈ چین اسٹوریج سسٹم حاصل کرلیا ، یونیسیف نے الٹرا کولڈ چین فریزر مفت فراہم کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ الٹرا کولڈ چین اسٹوریج فریزر پاکستان پہنچ گئے، یو سی سی فریزربذریعہ بحری جہازکراچی پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیسیف نے پاکستان کو23 الٹراکولڈ چین فریزر مفت فراہم کئے ہیں ، اےڈی بی نےفریزرکیلئے یونیسیف کو سپورٹ گرانٹ فراہم کی تھی۔

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق یو سی سی فریزرمیں فائزرکوروناویکسین ذخیرہ کی جائےگی، فریزرمیں منفی80سینٹی گریڈپراسٹوریج ہوگی جبکہ پاکستانی کولڈچین سسٹم منفی20گریڈپرویکسین اسٹوریج کاحامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید ترین ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وفاق اور صوبوں میں رکھے جائیں گے۔

خیال رہے فائزرکورونا ویکسین آئندہ 3ماہ کے دوران پاکستان آنے کا امکان ہے ، کوویکس پاکستان کوفائزرویکسین کی لاکھوں خوراکیں فراہم کرے گا، پاکستان کوویکس رکن ہونے پر فائزر کورونا ویکسین لینے کاپابند ہے۔

عمان میں غیرملکیوں کے داخلے پر عائد پابندی میں توسیع، کون سے ممالک شامل ہیں؟

0

مسقط : عمانی حکام نے کرونا وبا کی اعلیٰ انتظامیہ کمیٹی نے غیر ملکی شہریوں کے ریاست میں داخلے پر پابندی میں توسیع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیگر خلیجی ریاستوں کی طرح عمان نے بھی کرونا وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی۔

حکام نے 10 ممالک کے شہریوں پر عمان میں داخلے پر عائد پابندی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سوڈان، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل، نائجیریا، تنزانیہ، گھانا، گنی، سرالیون اور ایتھوپیا شامل ہیں۔

اس پابندی سے مقامی شہری، سفارتکار، صحت عملہ اور ان کے اہل و عیال مستثنی ہیں البتہ ان افراد کو ریاست میں داخلے پر حفاظتی تدابیر کا خیال رکھنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمانی حکومت کی جانب سے وبا کو کنٹرول کرنے کے بعد بھر میں 25 مارچ کے بعد سے سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی، 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

0

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کمیٹی کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے اب تک کمیٹی کے 33 اجلاس بلائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اراکین میں سب سے زیادہ حاضری چیئرمین کمیٹی سینیٹرجاوید کی رہی، عطا الرحمان اور کامران مائیکل نے اجلاسوں میں صرف 5 بار شرکت کی، نفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ میں جدت کے فیصلے کیے گئے۔

کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھانے سے متعلق فیصلہ کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کی ایوان میں تقاریر بھی براہ راست نشر کیے جانے کا فیصلہ ہوا۔

فلم پالیسی اور پروگرامنگ کانٹینٹ بہتر بنانے کی تجاویز پر فیصلے کیے گئے۔

تین سالہ رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی پر پروڈکشن کوالٹی بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔

تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابات میں ضمیرفروشی کے مرتکب افراد کیخلاف مثالی کارروائی

0

کراچی : سینیٹ انتخابات میں ضمیرفروشی کے مرتکب افراد کیخلاف مثالی کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے دو ارکان اسلم ابڑو اور شہریار شرکو پارٹی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات میں جماعتی حکمت عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین کیخلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے پی ایس ون جیکب آباد ون سےاسلم ابڑو اور پی ایس18گھوٹکی1سے شہریارخان کو پارٹی سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے دونوں اراکین کی بنیادی جماعتی رکنیت بھی ختم کردی گئی ، جس کے بعد پی ٹی آئی اراکین کیخلاف کارروائی کرنے والی پہلی جماعت بن گئی۔

پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب غربی سندھ اور کراچی نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کو دونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کی سفارش کردی۔

کمیٹی نے کہا اسلم ابڑو،شہریارشرنےجماعتی احکامات سےروگردانی کی، دونوں اراکین سندھ اسمبلی کوصفائی پیش کرنےکاموقع دیاگیا، واضح، حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزمان کے صفائی پیش نہ کرنے پر معاملہ نمٹارہے ہیں۔

پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسلم ابڑو اور شہر یار کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے ، فوری جماعت سے نکالاجائے اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے دونوں اراکین سے اسمبلی رکنیت واپس لی جائے۔

کمیٹی نے مزید کہا ملزمان فیصلے کیخلاف مرکزی اسکیڈ کے روبرو 7 یوم میں اپیل کے مجاز ہیں، دونوں ارکان نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی احکامات کی خلاف ورزی کی تھی۔

میانمار کے فوجی سربراہ کے بچوں پر پابندیاں عائد

0

واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے میانمار کے فوجی سربراہ اور حکمران کے دو بچوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی سربراہ کی فیملی کی چھ کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اس کے علاوہ امریکا میں دونوں کے تمام اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں فوجی بغاوت اور پرامن مظاہرین کے قتل کے رد عمل پر لگائی گئیں ہیں، امریکا نے اس سے پہلے فوجی سربراہ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف پابندیاں عائد کیں تھیں۔

دوسری جانب سیکورٹی کونسل نے بھی پہلی بار میانمار میں مظاہرین پر طاقت کے بے جا استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اجلاس میں چین، روس اور بھارت نے مسودے میں لفظ "فوجی بغاوت” استعمال کرنے کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  میانمار مظاہرے : پولیس افسران کا فوج کا حکم ماننے سے انکار

ادھر میانمار میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک اور انیس سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج نہتے مظاہرین کے خلاف جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہے اور کمانڈنگ افسران کے ذریعے مبینہ طور پر قتل وغارت گری کی جارہی ہے۔

گردوں کا عالمی دن: گردوں کے امراض ہر سال 17 لاکھ اموات کی وجہ

0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، دنیا بھر میں ہر سال 17 لاکھ سے زائد افراد گردوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

گردوں کا عالمی دن منانے کا مقصد گردوں کے امراض اور ان کی حفاظت سے متعلق آگہی و شعور پیدا کرنا ہے۔ یہ دن ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 17 لاکھ اموات گردوں کے مختلف امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں اور یہ امراض موت کا چھٹا بڑا سبب بن چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گردوں کے امراض کا خدشہ مردوں سے زیادہ خواتین میں ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 19 کروڑ 50 لاکھ خواتین گردوں کے مختلف مسائل کا شکار ہیں۔

دوسری جانب گردوں کے امراض میں مبتلا ڈائیلاسز کروانے والے مریضوں میں زیادہ تعداد خواتین کے بجائے مردوں کی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گردوں کے امراض خواتین میں ماں بننے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں جبکہ یہ حمل اور پیدائش میں پیچیدگی اور نومولود بچے میں بھی مختلف مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔

پاکستان میں بھی محکمہ صحت کے مطابق 1 کروڑ 70 لاکھ کے قریب افراد گردے کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں اور ایسے مریضوں کی تعداد میں سالانہ 15 سے 20 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں ہر سال 20 ہزار اموات گردوں کے مختلف امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق گردوں کے امراض سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال، سگریٹ نوشی اور موٹاپے سے بچنا ازحد ضروری ہے۔ خود سے دوائیں کھانا یعنی سیلف میڈیکیشن اور جنک فوڈ بھی گردوں کے امراض کی بڑی وجہ ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خصوصاً گرمی میں گردوں کے مریضوں کو زیادہ پانی پینا چاہیئے تاکہ پیشاب میں پتھری بنانے والے اجزا کو خارج ہونے میں مدد ملتی رہے کیونکہ یہی رسوب دار اجزا کم پانی کی وجہ سے گردے میں جم کر پتھری کی شکل اختیار کر جاتے ہیں۔

سعودی عرب: پروازیں تیزی سے بحال ہونا شروع

0

ریاض: سعودی عرب میں مسافروں کے لیے مقامی پروازیں تیزی سے بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اندرون ملک پروازوں پر پہلے ہی پابندی اٹھائی جاچکی ہے اور اب مقامی ایئرلائنز کے مختلف روٹس تیزی سے بحال ہورہے ہیں۔

خیال رہے مقامی کے علاوہ سعودی حکام نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر تاحال سفری پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ تاہم مملکت کی اندرون ملک چلنے والی ایئرلائنز کے روٹس تیزی سے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

جبکہ سعودی عرب کی بڑی علاقائی حریف ایئرلائنز وبا کی وجہ سے طویل عرصے سے بند پڑی ہیں۔

سعودی عرب: مسافروں کی دیرینہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے، 31 مارچ خوشی کا دن

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا مقامی ایئرلائنز کا شعبہ اپنے ہمسایہ ممالک کی نسبت زیادہ تیزی اور مضبوطی سے بحال ہوا ہے، کورونا کے باعث پابندیوں سے فضائی کمپنیوں کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں مقامی پروازوں کی بحالی سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، مملکت میں مقامی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد بڑھ کر تین ہزار ہو چکی۔