ہوم بلاگ صفحہ 11762

کراچی : ویمن تھانے میں بچوں کیلئے خوبصورت چلڈرن کارنر کا قیام

0

کراچی : بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور ان کی بہتر تربیت کیلئے محکمہ سندھ پولیس نے ایک قابل تعریف اقدام کرتے ہوئے چلڈرن کارنر قائم کیا ہے۔

کراچی کی ساؤتھ زون پولیس کے ویمن تھانہ شاہراہ فیصل پر گمشدہ، لاوارث، گداگری سمیت مختلف مقدمات میں آنے والے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے چلڈرن کارنر کے نام سے ایک خوبصورت سا کمرہ تیار کیا گیا ہے۔

اس خوبصورت سے کمرے میں بچوں کے کھیلنے کیلئے گیمز، کھلونوں کے علاوہ پینٹنگز بھی موجود ہیں جو بچوں کی دلچسپی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس کمرے کا ماحول بھی اسکولوں میں چلڈرنز  روم جیسا ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے سینٹر کا افتتاح کیا گیا، اس موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر زاہدہ پروین نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد تھانے آنے والے بچوں میں جو خوف  ہے اسے دور کیا جاسکے۔

اسسٹنٹ کمشنر ساؤتھ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں شہری انتطامیہ اور پولیس مل کر کام کررہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ جو بچے یا خواتین گداگری یا کسی اور جرم میں تھانے آتے ہیں ان کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

کراچی میں احتجاج کرنے پر پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری

0

کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد کی اہم شاہراہوں اور مقامات پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کے 19 مختلف مقامات پر احتجاج پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ  ریلوے اسٹینشز ، ریلوے لائنز، کراچی کے ماڑی پور روڈ، کورنگی صنعتی شاہراہ (انڈسٹریل روڈ)، پاکستان ایئرفورس روڈ (پی اے ایف روڈ) پر احتجاج پر پابندی ہوگی۔

اسی طرح کراچی میں شاہراہ پاکستان پر بھی احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی جبکہ لیاری ایکسپریس وے، کراچی اورحیدرآباد جانے والی شاہراہ سپرہائی وے پر بھی احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شارع فیصل ائیرپورٹ روڈ پر بھی کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں تمام داخلی شاہراہوں سمیت 19 مقامات پر احتجاج پر 60 روز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

’’جب آدھا کپ چائے مانگو اور آدھا کپ ہی ملے‘‘ ویرات کوہلی کی دلچسپ میمز وائرل

0

نئی دہلی: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے چہرے کے تاثرات پر بنی میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز چنئی ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو 317 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی اور چار میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔

ٹیسٹ میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں بیٹھے ویرات کوہلی کے چہرے کے تاثرات کیمرے میں محفوظ ہوگئے جس پر شائقین کرکٹ نے دلچسپ میمز بنا ڈالی۔

سوشل میڈیا صارف نے ویرات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جب آپ کہیں کہ بس آدھا کپ چائے دینا اور وہ آپ کو آدھا ہی کپ چائے دیں’۔

رومانا نامی صارف نے لکھا کہ ‘زندگی کے ان تمام فیصلوں کے بارے میں سوچتے ہوئے جو اب تک آپ نے کیے۔‘

Virat kohli expressions

ایک صارف نے لکھا کہ ’جب آپ اپنی ریکارڈ کی ہوئی آواز سنیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’موبائل فون کا فرنٹ کیمرا کھول کر اپنا چہرہ دیکھنے کے بعد۔‘

Virat kohli expressions

Virat kohli expressions

Virat kohli expressions

جوروٹ نے معین علی سے معافی مانگ لی

0

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے آل راؤنڈر معین علی سے متعلق بیان پر ان سے معذرت کر لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر معین علی نے ‏سیریز میں وقفہ لیتے ہوئے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا اور وہ 10 دن کے وقفے سے اسکواڈ کو ‏جوائن کریں گے۔

معین علی کے اس فیصلے کو جو روٹ نے ناپسند کیا اور میچ کے بعد کہا کہ معین علی کہ مرضی ‏ہے کہ انہوں نے واپس جانے کا فیصلہ کیا، ظاہر ہے یہ ان کے لیے مشکل دورہ ہے کھلاڑی کو اختیار ‏ہے کہ بایو سکیور ببل سے باہر جا سکتے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ نے بتایا کہ جو روٹ کو احساس ہوا کہ انہوں نے غلط انداز میں اس بات کو بیان ‏کیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، احساس ہونے پر ٹیم ہوٹل میں جوروٹ نے معین علی ‏سے نہ صرف بیان پر معافی مانگی بلکہ انہیں سمجھایا کہ وہ دراصل کہنا کیا چاہتے تھے۔

معین علی ٹیم منجمنٹ کو اپنی دستیابی کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے ان سمیت ‏دیگر کئی کھلاڑی ہیں جنہوں نے دورہ سری لنکا کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی اور پھر دورہ بھارت ‏میں ٹیم کو جوائن کیا۔

‘کمانِ ابرو’ اور ‘نوکِ پلک’ کو سائنس دانوں کی زبانی جانیے

0

اردو زبان میں شعرا نے ابرو (بھوں) اور مژہ (پلک) کو طرح طرح سے اپنے اشعار میں باندھا ہے۔ اپنے محبوب کو حُسن و جمال میں یکتا، ادا میں منفرد اور یگانہ ثابت کرنے کے لیے جانے کتنے ہی قصیدے لکھے ہیں‌، لیکن یہ اشعار اور قصائد سائنس کی نظر میں‌ کوئی اہمیت نہیں‌ رکھتے۔ سائنسی تحقیق یکسر مختلف اور عقلی دلائل کے ساتھ تجربہ گاہ کے نتائج کی روشنی میں ابرو اور پلکوں‌ کو بیان کرتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں‌ کہ سائنس دانوں‌ کی نظر میں‌ یہ کیسے اہم ہیں اور ہمارے چہرے پر ان کی موجودگی کا کیا مقصد ہے۔

سائنس دانوں‌ کا خیال ہے کہ ہمارے چہرے پر موجود ابرو یا جسے ہم بھوں بھی کہتے ہیں، اس لیے ہیں کہ ہم سورج کی تیز روشنی میں‌ ہر شے کو ٹھیک اور تاحدِّ نگاہ دیکھ سکیں۔

ہماری آنکھوں کے اوپر محراب کی صورت یہ اَبرو بارش کے وقت سَر سے ٹپکنے والے پانی یا غضب کی گرمی اور سورج کی تمازت کے سبب بہنے والے پسینے کو بھی روکتی ہیں۔

اس سے پہلے کہ ہم مزید تفصیل میں‌ جائیں، آپ ایک چھوٹا سا، مگر دل چسپ تجربہ کرکے دیکھیے۔ اس تجربے کا نتیجہ آپ کو ابرو کی اہمیت اور اس کے کام کو سمجھنے میں‌ مدد دے گا۔

کسی ٹیوب لائٹ یا روشن بلب وغیرہ پر نگاہ ٹکاتے ہوئے اپنی آنکھیں‌ بند کر لیں۔ آپ بند آنکھوں‌ کے ساتھ بھی مسلسل روشنی محسوس کرسکتے ہیں، لیکن جیسے ہی اپنے دونوں‌ ابرو کو نیچے کی طرف حرکت دیں گے یا پیشانی کو سکیڑیں گے تو اچانک تاریکی یا سیاہ دھبّا نظر آنے لگے گا۔ یہ ہے وہ کام جو یہ ابرو انجام دیتے ہیں۔

اب غور کیجیے کہ جب آپ کسی ایسے مقام پر ہوں جہاں‌ دھول مٹّی اڑ رہی ہو تو اس سے بچنے کے لیے آپ اپنی آنکھیں بند کر لیتے ہیں‌، لیکن‌ اسی مقام پر اپنا راستہ یا اشیا کو دیکھنے کے لیے نیم وا آنکھوں‌ کے ساتھ اپنے ابرو کو اُسی تجربے کے مطابق مخصوص طریقے سے حرکت دیتے ہیں تو آگے بڑھ پاتے ہیں۔ یعنی یہ ابرو اس موقع پر ڈھال اور کسی محافظ کا کام انجام دیتے ہیں۔

اب چلتے ہیں‌ پلکوں کی طرف جو کچھ اسی قسم کا کام انجام دیتی ہیں۔ ہماری آنکھوں کے پپوٹوں سے جڑی ہوئی پلکیں‌ بھی ہماری محافظ ہیں۔

پلکیں‌ ایسے ہی ہیں جیسے بلّی یا چوہے کہ منہ پر بال (مونچھیں) ہوتی ہیں۔ یہ انتہائی حسّاس ہوتی ہیں اور مہین و معمولی شے کے چُھو جانے پر دماغ کو فوراً سگنلز بھیجتی ہیں اور اس کے نتیجے میں انسان ضروری ردّعمل ظاہر کرتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی تنکا، دھول مٹّی آنکھوں میں پڑنے لگے تو پلکوں‌ اور دماغ کے مابین سگنل کا تبادلہ ہوتا ہے اور ہم آنکھیں‌ بند کرلیتے ہیں۔

آپ نے کبھی فوٹو گرافر کو دیکھا ہے جو‌ بار بار مخصوص کپڑے سے کیمرے کا لینس صاف کرتا رہتا ہے؟ وہ معمولی گردوغبار اور دھول مٹّی کے ذرّات کو صاف کرتا جاتا ہے، ورنہ تصویر اچّھی نہیں‌ آئے گی۔

ہماری پلکوں‌ کے جھپکنے کی بھی وجہ یہی ہے۔ ہم مسلسل گرد و غبار کا سامنا کرتے ہیں جس کی صفائی کا قدرت نے انتظام کر رکھا ہے۔ پلکیں‌ جھپکانے پر ہماری آنکھوں کے غدود، معمولی نمی (آنسو) چھوڑتے ہیں جو گرد و غبار کو پردہ چشم سے ہٹا دیتا ہے اور یوں اس اہم عضو میں نصب قدرتی لینس کی بدولت ہم دنیا کو دیکھتے رہتے ہیں۔

لاہور، گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ قتل

0

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق المناک واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ کی نجی سوسائٹی میں پیش آیا، ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے نقدی زیورات لوٹے تو اعجاز نے مزاحمت کی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 6 بچوں کا باپ اعجاز خمی ہوگیا، زخمی شہری کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ادھر لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں بینک سے سونا نکلوا کر گھر آنے والے میاں بیوی کو لوٹ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میاں بیوی بینک سے سونا نکلوا کر گھر پہنچے تو دو ڈاکوؤں نے گھیر لیا، دونوں ڈاکو میاں بیوی سے 100 تولے سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ٹریس کیا جارہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

سندھ سینیٹ ٹکٹ، وزیراعظم نے اراکین کے تحفظات دور کردیے، امیدوار فائنل

0

کراچی / اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرتے ہوئے سندھ سے فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو کے ناموں کی بطور سینیٹ‌ امیدوار حتمی منظوری دے دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ کے اراکین اسمبلی کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا جس میں اراکین نے سینیٹ امیدواروں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو کے ناموں کو حتمی قرار دیا۔

اجلاس میں رکن اسمبلی علی جی جی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ سندھ حکومت نے ہم سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن: سندھ اسمبلی میں نمبر گیم کس کے حق میں؟

اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’بطور انسان غلطی ضرور ہوسکتی ہے مگر جان بوجھ کر غلط فیصلہ نہیں کروں گا، آپ لوگ یقین رکھیں ملک و قوم کے مفاد میں بہتر فیصلے کروں گا‘۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’آئندہ انتخابات میں سندھ سے اچھے امیدوار میدان میں لانے پر ابھی سے کام کررہے ہیں، سندھ کےلوگوں میں شعور سیاسی بڑھ رہا ہے،آئندہ الیکشن کےحوالےسے انتخابی مہم کی خود نگرانی کروں گا‘۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے جنرل نشست پر رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا اور ٹیکنوکریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اراکین اسمبلی سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

سینیٹ الیکشن: سندھ اسمبلی میں نمبر گیم کس کے حق میں؟

0

کراچی: سینیٹ الیکشن کے لیے سندھ اسمبلی میں نمبر گیم کس کے حق میں ہے؟ اے آر وائی نیوز کی اس اہم رپورٹ سے اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

سندھ اسمبلی میں 21 ارکان کے ووٹ سے جنرل نشست پر ایک سینیٹر منتخب ہوگا، اور خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے 56 ارکان کے ووٹوں کی ضرورت ہوگی، جب کہ صوبائی اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 168 ہے۔

گزشتہ روز ملیر اور سانگھڑ الیکشن جیتنے کے بعد صوبے کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی میں 99 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف 30 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ایم کیو ایم 21 نشستوں کے ساتھ اسمبلی میں تیسری اکثریتی جماعت کی پوزیشن پر موجود ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پاس 14 سیٹیں، تحریک لبیک پاکستان 3، اور ایم ایم اے کے پاس ایک نشست ہے۔

سینیٹ کا میدان، کس کا پلڑا ہوگا بھاری، کس کو پہنچے گا نقصان؟

سندھ کے سینیٹ انتخابات کے دوران ٹی ایل پی کے 3 اور ایم ایم اے کا ایک رکن اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

سندھ سے پیپلز پارٹی کے 7 سینیٹرز اپنی مدت مکمل کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں، ایم کیو ایم کے 4 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں۔

اس پس منظر میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور جی ڈی اے متحد ہو کر انتخابات میں جاتی ہیں تو ایم کیو ایم کے لیے ایک جنرل نشست کے ساتھ ساتھ ایک ٹیکنوکریٹ یا خواتین کی مخصوص نشست حاصل کرنے کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بھی متحدہ اپوزیشن کی صورت میں 2 نشستیں حاصل کر سکتی ہے، ایک سینیٹ نشست جی ڈی اے کو بھی مل سکتی ہے، تاہم ٹیکنوکریٹ کی نشست پر حکومتی جماعت اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان مقابلے کا امکان ہے۔

اگر اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد رہا تو جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشست ملا کر کم سے کم 4 اور زیادہ سے زیادہ 5 نشست نکال سکتی ہیں، اور یوں پیپلز پارٹی 6 نشستوں تک محدود رہ سکتی ہے۔

اگر اپوزیشن اتحاد میں کوئی بھی مسئلہ آیا تو ایم کیو ایم اور تحریک انصاف دونوں ایک ایک نشست گنوا سکتے ہیں۔

شمالی کوریا کے رہنما کی اہلیہ ایک سال بعد منظر عام پر آگئیں

0

سیؤل: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی اہلیہ ری سول ایک سال بعد خود منظر عام پر آگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کی اہلیہ گزشتہ ایک سال سے منظر عام سے غائب تھیں، اُن کے غائب ہونے کے بعد سے مختلف چہ مگوئیاں جاری تھیں۔

اب کم جونگ کی اہلیہ ایک سال بعد منظر عام پر  کیمروں کے سامنے آئیں۔ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی تصاویر میں اُن کو صحت مند دیکھا جاسکتا ہے۔

ری سول کے منظر عام پر آنے کے بعد تمام قیاس آرائیاں خود بہ خود ختم ہوگئی ہیں۔

ری سول کے حوالے سے افواہیں زیرگردش تھیں کہ شاید وہ کرونا جیسے مہلک مرض کا شکار یا حاملہ ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو محدود کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق 30 سالہ ری سول جو نے اپنے سُسر اور سابقہ لیڈر کِم جونگ دوئم کے یومِ ولادت کی مناسبت سے منعقدہ  تقریب میں شرکت کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق استقبالیہ موسیقی کے ساتھ جب شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہال میں داخل ہوئے تو تقریب کے شرکا نے تالیاں بجا کر دونوں کا نہایت گرم جوشی کے ساتھ استتقبال کیا۔

حیران کن طور پر تقریب میں شریک مہمانوں‌ میں‌ سے کسی نے ماسک لگایا اور نہ ہی کرونا ایس او پیز پر عمل کیا تھا۔

اربوں ڈالر کے سیکڑوں طیارے کھڑے کھڑے ناکارہ ہونے لگے (حیرت انگیز تصاویر)

0

ایریزونا: کرونا وبا کے باعث سیکڑوں طیارے ناکارہ ہونے لگے ہیں، وبا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث کھڑے نجی طیاروں پر دھول جمنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایئرپورٹس پر کھڑے سیکڑوں طیاروں کی حیرت انگیز تصاویر بتاتی ہیں کہ کو وِڈ وبائی مرض نے ایئر لائن انڈسٹری کو کس شدت کے ساتھ متاثر کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس نے ہوا بازی کی صنعت کو بری طرح سے متاثر کیا ہے اور اربوں ڈالر کے جہازوں کو گراؤنڈ کیا جا چکا ہے، جن پر دھول جم رہی ہے۔

کرونا کی وجہ سے امریکا کی نجی کمپنیوں کے طیارے بھی ایئر فیلڈ میں کھڑے ہیں، کھڑے ہوئے سیکڑوں طیاروں کی فضائی تصاویر لی گئیں، جن میں فوجی طیارے بھی شامل ہیں۔

فضا سے لی گئیں ان تصاویر سے جہاں ایک طرف وبائی مرض کے انڈسٹری پر بدترین اثرات کی وضاحت ہوتی ہے، وہاں دوسری طرف یہ تصاویر ایک حیرت انگیز منظر بھی پیش کرتی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایک ارب 80 کروڑ مسافروں نے ان طیاروں پر سفر کیا تھا جب کہ کرونا سے قبل تقریباً ساڑھے 4 ارب افراد نے ان طیاروں پر سفر کیا تھا، تاہم اب یہ امریکی ریاستوں ایریزونا اور کیلی فورنیا کے ہوائی اڈوں پر بے کار کھڑے ہیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ کرونا وبائی مرض نے بڑی تعداد میں تجارتی ہوائی کمپنیوں کو اپنے فضائی بیڑے دور دراز، بنجر صحراؤں میں کھڑے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔