ہوم بلاگ صفحہ 11788

پی آئی اے جعلی ڈگری اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد پہلی ضمانت منظور

0
پی آئی اے فضائی میزبان

کراچی : پی آئی اے جعلی ڈگری اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد پہلی ضمانت منظور کرلی گئی ، سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے انجینئر شیر اقبال کو ضمانت پررہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے سےمتعلق کیس پر سماعت ہوئی، وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے شیراقبال کو ملازمت کے5سال بعدگرفتارکیا اور پی آئی اے نے شیر اقبال کو ملازمت سے برطرف کردیا ، ایف آئی اے کی جانب سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے انجینئر شیر اقبال کو ضمانت پررہا کرنے کا حکم دے دیا ، انجینئر شیر اقبال کو ایف آئی اے نے جعلی ڈگری پر گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کےذمہ داروں کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا تھا، مقدمے میں سابق ڈائریکٹر ایچ آر راشد احمد، سابق اسسٹنٹ مینجر ریکرومنٹ اینڈ پلیسمنٹ سید فہد، سینیئر ٹیکنیشن زبیر،شیر اقبال اور آصف کو نامزد کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق زبیر، شیر اقبال اور آصف کو جعلی ڈگریوں کے باوجود قومی ائر لائن میں ملازمت دی گئی، پی آئی اے کے سابق افسران راشد احمد اور فہد علی اس بات کے ذمہ دارتھے کہ متعلقہ درسگاہوں سے ڈگریوں کی تصدیق کرتے جب کہ شیر اقبال اور آصف کو مقدمے کے تحت گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سیکریٹریٹ میدان جنگ بن گیا، پولیس اور سرکاری ملازمین میں شدید جھڑپیں

0

اسلام آباد: اہم وزارتوں کا مرکز پاکستان سیکریٹریٹ سرکاری ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث میدان جنگ بن گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت مسلسل تیسرے روز بدنظمی کا شکار ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کے پرتشدد مظاہرے کا سلسلہ ابھی تمھا ہی تھا کہ پاکستان سیکریٹریٹ ملازمین کے ملازمین نے تنخواہوں کے اضافے پر دھرنا دے دیا ہے۔

سیکریٹریٹ ملازمین کی جانب سے دھرنے دئیے جانے پر پولیس ایکشن میں آئی اور مظاہرین پر شیلنگ شروع کردی گئی ہے، اس وقت تھانہ سیکریٹریٹ اور ڈی چوک میدان جنگ کا منظر پیش کررہے ہیں، جہاں ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور شیلنگ کی ہے، اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ سمیت ستائیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ پر سرکاری ملازمین مزید مشتعل ہوئے اور وہ سیکریٹریٹ کا گیٹ توڑ کر باہر آگئے ہیں، ملازمین نے پارلیمنٹ کے سامنے جانے کا اعلان کردیا ہے۔

سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث سیکریٹریٹ کی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز میں سرکاری امور ٹھپ ہوچکے ہیں جبکہ مرکزی گیٹ بند ہونے کے باعث افسران بھی دفاتر نہ پہنچ سکے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ریڈ زون جانے والی تمام شاہراہوں کو بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمین پنشن، سروس اسٹرکچر، مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں،وفاقی حکومت نے رات گئے سرکاری ملازمین کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد مزدور رہنماؤں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات سیکریٹریٹ پہنچ چکے ہیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہما رے مظاہرین سے مذاکرات چل ر ہے ہیں، ملازمین کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک نہیں ہے۔

حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں سے لوگوں کے آنے کی اطلاع نہیں ہے، نقص امن کی وجہ سےسات لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

میانمار: اقتدار پر قبضے کے بعد فوج کا بڑا اعلان

0

نیپیداو: میانمار کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں نافذ العمل خارجہ پالیسی کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں دفاعی خدمات کے کمانڈر ان چیف جنرل من آنگ ہلینگ نے ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران خارجہ پالیسی تبدیل نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میانمار میں ایک سال کی ایمرجنسی کے دوران دیگر ممالک سے دوستانہ تعلقات بحال رہیں گے۔ اسی طرح ایگزیکٹو اور معاشی پالیسیوں میں بھی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی، میانمار اپنی موجودہ سیاسی راہ پر چلتا رہے گا، اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

میانمار کی فوج کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا کہ جب شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور سویلین حکومت کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کیا، مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

میانمار: اقتدار پر فوج کا قبضہ، نیوزی لینڈ کا بڑا اقدام

عوام میانمار کے شہر یانگون اور مانڈلے میں شدید احتجاج کررہے ہیں، اس دوران آنگ سان سوچی سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔

خیال رہے کہ یکم فروری کو فوج نے میانمار کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا، جس کے بعد فوجی جرنل آنگ ہوئنگ نے ملک بھر میں ایک سال ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب میانمار میں اقتدار پر فوج کا قبضہ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے سفارتی تعلقات منسوخ کردیے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے گمراہ کن معلومات پر فیس بک کی گرفت مزید سخت

0

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے کووڈ 19 اور ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کووڈ 19 اور ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات کی فہرست کو مزید بڑھایا جارہا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ طبی اداروں جیسے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر اس فہرست کو ترتیب دے رہی ہے، اس پالیسی میں فیس بک کے ساتھ انسٹاگرام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو ویکسین کی افادیت کے حوالے سے جھوٹے بیانات، ویکسینز کو خطرناک یا زہریلا قرار دینے جیسی پوسٹس کرنے کی اجات نہیں دی جائے گی، فیس بک کا کہنا تھا کہ ایسے اشتہارات کو بھی ہٹایا جائے گا جن میں اس قسم کے دعوے کیے جائیں گے۔

فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس پالیسی کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس پر توجہ دی جائے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ اس پالیسی کے نفاذ میں آنے والے ہفتوں میں توسیع کی جائے گی، یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی گمراہ کن پوسٹس کو چاہے وہ کسی بھی پیج، گروپ یا اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا جائے اسے ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

‘کپتان نے ضمیر کے سوداگروں کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا بیڑا اٹھایا’

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کپتان نے ضمیر کے سوداگروں کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا بیڑا اٹھایا، قوم وزیراعظم کے ساتھ جبکہ مخالفین سخت پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کیا کہ خوداحتسابی پی ٹی آئی کا خاصہ اور وزیراعظم کی جمہوری سوچ کی عکاس ہے، کپتان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کڑے احتساب کے بعد سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمیر کا سودا کرنے والے20اراکین کو نکالنے کا دلیرانہ فیصلہ تھا، کپتان نے ضمیر کے سوداگروں کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا بیڑا اٹھایا، قوم وزیراعظم کے ساتھ ہیں جبکہ مخالفین اورضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں، یہی وجہ ہے پی ڈی ایم شو آف ہینڈ کے بجائے خفیہ بیلٹ کا رونا رو رہی ہے۔

ثابت ہو گیا سیاست دان ووٹ کی خرید و فروخت کرتے ہیں: وزیر اعظم کا رد عمل

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے، سال 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلا کر نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرمنظر عام پر آنے والے ویڈیو اسکینڈل پر رد عمل میں کہا تھا کہ ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ سیاست دان سینیٹ کے لیے ووٹ کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔

کم دیہاڑی کیوں دی؟ شاگرد کے ہاتھوں استاد کا لرزہ خیز قتل

0

کراچی: پولیس نے کراچی کے مضافاتی علاقے سچل بلاول گوٹھ میں ایک ہفتے قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں ایک ہفتے قبل گھر سےگلا کٹی لاش ملنےکامعمہ حل ہوگیا ہے، پولیس نے مقتول طارق کا قاتل کوئی اور نہیں اس کا شاگرد اور دوست تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سچل پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم ایک ساتھ کارپینٹر کا کام کرتے تھے، واقعے کے روز مقتول اور ملزم کو کام کرنے کےعوض تین ہزار روپے ملے تھے، مگر مقتول نے اپنے دوست اور شاگرد کو صرف 700 روپے دئیے،جس پر وہ سخت ناراض ہوا۔

گرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ تین ہزارروپےکی دھاڑی لگائی،مجھے7سو روپےدیئےجس پر جھگڑاہوا، جھگڑے کے دوران میں نے چھری سےطارق کےگلےپر وار کیا، گلاکٹنے سے طارق موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی، سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں‌ ماں اور بھائی کا لرزہ خیز قتل

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہفتے کی تفتیش کے بعد ملزم کو سچل مدینہ کالونی سےگرفتار کیا گیا، ملزم کی گرفتاری چپل کے نشانات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں لائی گئی ہے۔

کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

0

کراچی: شہرقائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر آگئی، کراچی سٹی سے اورنگی اسٹیشن تک سرکلرریلوے کی آزمائشی ٹرین کا سفر کامیاب رہا جس کے بعد کے سی آر کو سٹی سے اورنگی اسٹیشن تک توسیع دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی سے اورنگی ٹریک کو کے سی آر آپریشنل ٹریک کا حصہ بنا دیا گیا۔ کراچی سٹی سے اورنگی 14کلومیٹر ٹریک پر8اسٹیشن اور12 پھاٹک ہیں۔ کے سی آر 1 اپ اورنگی اسٹیشن سے شام 4:16 منٹ پرروانہ ہوگی۔ کےسی آرمنگھوپیر، سائٹ، شاہ عبدالطیف اور بلدیہ سے گزرے گی۔

کے سی آرٹرین لیاری اور وزیرمنشن اسٹیشن سے ہوکرسٹی اسٹیشن پہنچے گی۔

سٹی اسٹیشن پہنچنے کے بعد ٹرین معمولی روٹ کے مطابق دھابیجی پہنچے گی۔ کے سی آر 2 ڈاؤن صبح 10:10 پر اورنگی اسٹیشن پہنچے گی۔ کے سی آر ٹرین کا اورنگی سے دھابیجی تک مجموعی طور پر74کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔

ٹرین 5 کوچز پر مشتمل ہے مجموعی گنجائش 500 مسافروں کے آرام دہ سفر کی ہے۔

اورنگی سے دھابیجی تک سفر کا کرایہ 30 روپے ہی ہوگا۔ پہلی سرکلر ٹرین آج شام 4:16 پر اورنگی اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ذہنی معذور ملزمان کی سزائیں عمر قید میں تبدیل

0

لاہور : عدالت نے سزائے موت کے متنظر ذہنی معذور قیدئیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرکے ذہنی معذور مجرموں کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور واقع سپریم کورٹ رجسٹری میں ذہنی معذور سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کے خلاف دائر کی گئی اپیلوں پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے امداد علی اور کنیزاں بی بی کی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا۔

عدالت نے دونوں مجرموں کوذہنی امراض کے اسپتال منتقل کرنے کا حکم سنایا اور غلام عباس کی سزائے موت کے خلاف اپیل صدر دوبارہ بھیجنے کا حکم سنادیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے توقع ہے کہ وہ فیصلے کی روشنی میں اپیل پر فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے جسٹس منظور احمد ملک نے پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ سنایا۔

خیال رہے کہ امداد علی اور کنیزاں بی بی اور غلام عباس کو قتل کیسز میں سزائے موت سنائی گئی تھی، امداد علی کو 2002، کنیزاں بی بی کو 1991 اور غلام عباس کو 2004 میں سزا ہوئی تھی۔

کمالیہ کی کنیزاں بی بی کو 6 افراد کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ وہاڑی کے امداد علی کو بورے والا میں شہری کے قتل پر سزا سنائی گئی تھی۔

کنگنا کا ایک اور مضحکہ خیز بیان، سوشل میڈیا پر تنقید

0

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر قرار دیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کنگنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ایک پرانا مضمون شیئر کیا جو ان کی فلم منی کرنیکا کے بارے میں تھا، اس میں انہوں نے لکھا کہ لبرلز بہت پریشان ہیں، کیونکہ مشہور ایکشن فلموں کے ڈائریکٹر نے مجھے ٹام کروز سے بہتر کہا تھا۔

اس سے قبل ایک موقع پر انہوں نے 3 دفعہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی ہالی ووڈ اداکارہ میرل اسٹرپ کو اپنے آپ سے کمتر قرار دیا تھا۔

اس حوالے سے بھی ایک ٹویٹ میں کنگنا نے لکھا کہ جو لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے (میرل اسٹریپ کے مقابلے میں) کتنے آسکر ایوارڈ جیتے ہیں، وہ لوگ میرل اسٹریپ سے بھی جا کر پوچھیں کہ انہوں نے کتنے نیشنل یا پدم شری ایوارڈ جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا ان کا جواب بھی کچھ نہیں ہوگا لیکن اس سے لوگوں کی غلام ذہنیت ظاہر ہوتی ہے۔

ان کے اس قسم کے ٹویٹس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید و مذاق کا نشانہ بھی بنایا۔

خیال رہے کہ کنگنا گزشتہ کچھ عرصے سے مستقل متنازعہ بیانات دیتی رہی ہیں جبکہ مودی سرکار کی پالیسیوں کی بھی کھل کر حمایت کرتی دکھائی دی ہیں۔

امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی شمولیت پر خیرمقدم

0

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے کےلیے بحرالکاہل میں اہم شراکت دار ہے، بھارت کی سلامتی کونسل میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا کی بھارت کے ساتھ جامع اسٹریٹیجک شراکت داری ہے، ہم آزاد معاہشے اور جمہوری اقدات کی حمایت کےلیے پرعزم ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ کانفرنس وومن جے پال کا کشمیر اور کسانوں کے معاملے پر اظہار تشویش کیا، کیا کسانوں اور کشمیر کا مسئلہ بھارتی وزیر خارجہ سے رابطے کے دوران اٹھایا گیا؟

جس پر نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم آزاد معاہشے اور جمہوری اقدار کی حمایت کا عزم رکھتے ہیں، بھارتی حکومت کےس اتھ تمام معاملات پر رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت اور چین کے مابین صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعات کے پر امن حل کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمشایہ ملک کو ڈرانے کی چین کی کوششوں پر تشویش ہے، ہم دوستوں کے کھڑے ہوں گے۔