اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 28026

عالمی منڈی : سونے کی قیمت میں30 ڈالر کی کمی

0

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں تیس ڈالر کی کمی کے بعد چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، سنگاپورمرکنٹائل ایکس چینج میں فی اونس سونے کی قیمت تیس ڈالر کی کمی کے بعد بارہ سو ڈالر ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق امریکی معیشت میں بہتری کے اعداد وشمار اور امریکی مرکزی بینک کی جانب سے امدادی پیکج میں کمی کے باعث عالمی منڈیوں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔

عالمی منڈی میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپےتک کی کمی کا امکان ہے ۔
                    
   

انٹر بینک میں ڈالر آج مزید 22پیسے نیچے گرگیا

0

اوپن مارکیٹ کے ساتھ ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل نیچے کی جانب جارہی ہے، انٹر بینک میں ڈالر آج مزید 22پیسے نیچے گرگیا۔

گزشتہ دنوں وزیر خزانہ کی جانب سے ڈالر کی قدر کم ہونے کے پیشن گوئی کے بعد سے ڈالر کی قدر سمبھلنے کا نام نہیں لے رہی، کرنسی مارکیٹ ڈیلز کے مطابق انٹر بینک میں میں ڈالر آج مزید بیئس پیسے نیچے آگیا اور یہ ایک سو چھ روپےچالیس پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھ روپےپینتس پیسے میں فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کے بیان سے ایک طرف ڈالر کی خریداری کا زور ٹوٹا تو دوسری جانب مستحکم ہوتے روپے کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز نے بھی اس کی فروخت میں تیز ی کردی۔
   

مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو تاریخی احتجاج کیا جائیگا، عمران خان

0

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بائیس دسمبر کو لاہور میں مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں فنڈز گاوں کی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔
 

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں مہنگائی میں جتنا اضافہ ہوا ، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

تحریک انصاف کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اختیارات اور فنڈز گاوں کی سطح پر منتقل کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دس افراد سے پوچھا جائے تو نو کہیں گے کہ صوبے میں تبدیلی آئی ہے۔
   

چہلم پرسندھ کے 6 شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ

0

چہلم امام حسین پرکراچی سمیت سندھ کےچھ شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ کرلیا گیا۔ چوبیس دسمبر کو اہم شہروں میں موبائل سروس بندکرنےکےلئےوفاق کو خط بھی لکھا جائے گا۔

چہلم امام حسین کے جلوس کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس سیکریٹری داخلہ کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں سندھ کے چھ شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

جن شہروں میں پابندی لگے گی ان میں کراچی، حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ ، خیر پور اور جام شورو شامل ہیں۔ اجلاس میں چہلم کے روز چوبیس دسمبر کو اہم شہروں میں موبائل سروس بندکرنےکے لئےوفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

جبکہ فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رہنے کے لئےوزارت دفاع کو خط لکھنے پر غور کیا گیا جس کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔ چہلم کے روز اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی اوراسلحے کے خصوصی اجازت نامے بھی منسوخ ہوں گے۔

نیپرا نے پن بجلی ٹیرف میں تئتیس فیصد اضافے کی منظوری دیدی

0

نیپرا نے واپڈا کے انیس منصوبوں کا اوسط بجلی نرخ ایک روپے اناسی پیسےفی یونٹ مقرر کی ہے۔ نرخوں میں اضافے سے واپڈا ستاون ارب روپے وصول کرے گا۔

نیپرا کے مطابق اس اضافے سے صارفین پر معمولی بوجھ پڑے گا، نئے ٹیرف میں اضافےکااطلاق فوری طورپر کردیا گیا ہے۔

سندھ:اسلحہ لائسنس کی تجدید،تاریخ میں 30 جنوری تک توسیع

0

سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کی تجدیدکیلئے تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی، اب لائسنس کی تجدیدتیس جنوری تک کرائی جاسکے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ ممتاز شاہ کے مطابق اسلحہ لائسنس کی تجدیدکی آخری تاریخ اکتیس دسمبر تھی جسےبڑھا کرتیس جنوری کردیا۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعدکیاگیا ہے۔ سندھ میں لائسنس کی تجدیدکا عمل یکم نومبر سے جاری ہے۔

اس دوران پولیس سے تجدیدمیں تاخیر اور نادرا کے کاﺅٹرز کم ہونے سے لائسنس کی تجدید میں مشکلات کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔

صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرزسے سفارش کی گئی تھی کہ تاریخ میں توسیع کی جائے اورہرضلع میں کم از کم چارکاﺅٹرز قائم کئے جائیں۔

صوبائی حکومت نےہرضلع میں چار کاﺅنٹرز بنا نےکا اصولی فیصلہ کرلیاہےجوجلد کام شروع کردیں گے۔
   

صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہائی جیک نہیں ہوں گے، گورنر پنجاب

0

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہائی جیک نہیں ہوں گے، جبکہ وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر کہتے ہیں کہ فرقہ واریت کو جرم سمجھتے ہوئے اسے ختم کریں گے۔
   لاہور میں نجی ادارے کے کانووکیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں غیر ضروری طور پر شبہات پیدا کئے جارہے ہیں۔

گورنر پنجاب وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو دوسرے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزارت سے ہٹنے کے بعد چیئرمین نجکاری کمیشن برقرار رہنے کا جواز نہیں تھا، نیا چیئرمین لانے کے لئے عہدہ چھوڑ دیا، پاکستان کو جی ایس پی پلس درجہ ملنے سے ایک ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔

کامران فیصل قتل کیس ، نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

0

سپریم کورٹ نے کامران فیصل قتل کیس کی تحقیقات کیلئے نئی مشترکہ تفتیشی کمیٹی اور نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ نئی تفتیشی ٹیم کی سربراہی اے آئی جی کریں گے جبکہ نیا میڈیکل بورڈ سینئر اسپیشلسٹ ڈاکٹر ز پر مشتمل ہو گا۔

عدالت نے یہ احکامات کامران فیصل کے والد کے وکیل کی جانب سے تفتیشی ٹیم اور میڈیکل بورڈ پر عدم اعتماد اور اٹھائے گئے اعتراضات کی بنیاد پر کیا ۔

عدالت نےکامران فیصل کے وکیل کی جانب سے نئی ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست مستر دکر دی۔

الیکشن کمیشن اور نادرا کے مابین معاملہ حل کرنے کیلئے 31 دسمبر کو ایک اور اجلاس طلب

0

الیکشن کمیشن اور نادرا کے مابین انتخابی فہرستوں کی تیاری کی مد میں ادائیگیوں کا تنازعہ حل نہ ہوسکا معاملہ کے حل کیلئے اکتیس دسمبر کو ایک اور اجلاس طلب کر لیا گیا۔

عام انتخابات کے دوران انتخابی فہرستوں کی تیاری کی مد میں نادرا کی جانب سے الیکشن کمیشن سے 86 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن صرف آٹھ کروڑ روپے ادا کر نے پر رضا مند ہو سکا ہے ۔

الیکشن کمیشن حکام کاکہناہے عام انتخابات کیلئے ووٹرز کے اندراج کے معاملے پر نادرا کے ساتھ فی صفحہ کے حساب سے ادائیگی کا معاہدہ طے پایا تھا جبکہ نادرا فی انٹری کے حساب سے ادائیگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ڈرون حملےکیس،سیکریٹری فارن افیئرز20دن میں جواب طلب

0

پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں سیکریٹری فارن افیئرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیس روز میں جواب طلب کرلیا۔ ڈرون حملوں سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے سیکریٹری فارن افئیرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیس روز میں جواب طلب کرلیا۔ رٹ پٹیشن فاؤنڈیشن آف فنڈامینٹل رائٹس کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرون حملے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔