ہوم بلاگ صفحہ 3

برازیل اور پاکستان کے مابین اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمدات کا معاہدہ طے پا گیا

0
مویشیوں درآمدات

اسلام آباد : برازیل اور پاکستان کے مابین اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمدات کا معاہدہ طے پاگیا، درآمد شدہ مویشیوں میں نیلوری، ریڈس سندھی، گزیرہ، براہمن، اینگس اور دیگر نسلوں کے مویشی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت برازیل اور پاکستان کے مابین اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمدات کامعاہدہ طے پاگیا۔

اس معاہدے کی تکمیل میں گرین پاکستان انیشیٹیو کےتحت قائم کی گئی کمپنی فان گرونے عملی کرداراداکیا، برازیل سےدرآمد شدہ مویشیوں کی کھیپ ایئر کارگو کے ذریعے 28 مارچ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی جہاں سے اسے پیرووال ماڈل فارم پنجاب لے جایا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق پاکستان برازیل سے9 نسلوں کےمویشی درآمد کرے گا، جن میں مقامی اور برازیلن نسل کے مویشی شامل ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران برازیل سفیر اولینتھوویرا نے کہا کہ ’’برازیل اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کی بہترین صلاحیت موجود ہے، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے اس شعبے کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

برازیل کے سفیر نے مزید بتایا کہ ریڈ سندھی نسل کےمویشی 1950 میں پاکستان سےبرازیل لےجائےگئے تھے جن کی نسل کو آج تک محفوظ رکھا گیا، درآمدشدہ مویشیوں میں نیلوری، ریڈس سندھی، گزیرہ، براہمن، اینگس اور دیگر نسلو ں کے مویشی شامل ہیں۔

لیونل میسی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟ چیمپئن فٹبالر کا اہم بیان

0

عالمی شہرت یافتہ اور اپنے ملک ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے والے کپتان لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔

اسٹار فٹبالر لیونل میسی جنہوں نے 2022 میں 36 سال بعد اپنے ملک ارجنٹینا کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بنوایا۔ تاہم ایک دہائی سے زائد وقت سے فٹبال میدان میں جوہر دکھانے والے میسی سے بڑھتی عمر پر اکثر ریٹائرمنٹ کا سوال کیا جاتا ہے جس کا انہوں نے ایک بار پھر واضح جواب دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایم بی سی بگ ٹائم پوسٹ کاسٹ میں جب ان سے میزبان نے یہ یہی سوال کیا تو انہوں نے دوٹوک انداز اختیار کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ سے متعلق نہیں سوچ رہے بلکہ اپنےکھیل کو انجوائے کر رہے ہیں۔ جب بھی انہیں ایسا لگا کہ وہ اب میدان میں کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں رہے تو پھر وہ یہ فیصلہ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

میسی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مقابلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا کیونکہ مجھے یہی پسند ہے وہ خود احتسابی کرنا جانتے ہیں، انہیں معلوم ہوتا ہے کب وہ اچھا کھیل رہے اور کب کارکردگی خراب ہے، جب یہ محسوس ہوگا کہ کارکردگی دکھانے اور اپنی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کے قابل نہیں ہوں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا، تاہم ابھی وہ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔

اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور سعودی عرب میں قیام اور مصروفیات سے متعلق سوالات کے بھی جوابات دیے۔

اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ میں رومانوی ہرگز نہیں ہوں، لیکن اپنے گھر والوں کا خیال رکھنا اور ان کے ساتھ وقت گزارنا بالخصوص بچوں کے ساتھ فٹبال اور ویڈیو گیمز کھیلنا پسند ہے۔

لیونل میسی نے اپنے سعودی عرب میں قیام کے تجربے پر کہا کہ میں اس محبت کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ سعودی عرب آنے پر مجھے ملتی ہے۔ مجھے اس ملک کی ثقافت اور منفرد مقام پر جو اس نے حاصل کیا ہے خوشی ہے۔ وہ یہاں ملنے والی محبت سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے اور امید ہے شائقین بھی ہمارے میچوں سے محظوظ ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےدوبارہ سعودی عرب آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

0
شناختی کارڈ نادرا

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23دن سے کم کرکے صرف 15 دن کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کو ایک اور سہولت فراہم کردی ، نادرا نے سوشل میڈیا سائٹ پر پیغام میں کہا کہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی درخواست پر ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی فیس کے 23 دن سے کم کرکے15 دن کردی۔

نادرا کا کہنا تھا کہ شہری شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ارجنٹ درخواست جمع کرائیں اور صرف 15 دن میں شناختی کارڈ حاصل کریں۔

اس سے قبل نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) نے مختلف کیٹیگری کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کیا تھا۔

جس کے مطابق نارمل شناختی کی فیس 750 روپے اور ارجنٹ کی فیس 1500 وصول کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنانے کے لئے2500 روپے چارج کیے جارہے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے بچوں کی خاطر اہلیہ سے صُلح کرلی

0

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی الگ ہونے والی اہلیہ عالیہ صدیقی اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ اپنی صُلح کی تصدیق کردی ہے۔

اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شادی کی 14ویں سالگرہ کا جشن منانے کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کو اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، اس پوسٹ نے مداحوں کو حیران کردیا تھا، صارفین نے کہا کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں چل رہی تھیں؟۔

ویڈیو: نوازالدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کو گھر سے بے دخل کر دیا

اس پوسٹ کے بعد نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح ہم دنیا کے ساتھ اپنی زندگی کے تلخ حالات شیئر کرتے ہیں تو اسی طرح ہمیں اپنی زندگی کی اچھی چیزوں کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہیے۔

عالیہ صدیقی نے کہاکہ اسی لیے ہم نے ہماری شادی کی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوکہ ہم نے ہمارے بچوں کے ساتھ منائی تھی، ہمارے درمیان ہونے والی غلط فہمی ہماری زندگی سے اب دور ہوگئی ہے۔

عالیہ صدیقی نے کہا کہ نوازالدین صدیقی اور میرے رشتے میں جو مسئلہ درپیش تھا وہ ہمیشہ کسی تیسرے شخص کی وجہ سے تھا لیکن اب ہم نے اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہلیہ کا گھر سے نکالنے کا الزام، نوازالدین صدیقی کا بیان بھی آگیا

انہوں نے کہا کہ زندگی میں اب الگ رہنے کا کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ بچے بھی بڑے ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ میری بیٹی اپنے والد کے بہت قریب ہے تو وہ ہمارے رشتے کے مسائل کی وجہ سے کافی پریشان تھی۔

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہمارے بچے ہماری علیحدگی کو برداشت نہیں کرسکتے تھے، اس لیے ہم نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے نوازالدین صدیقی اور اُن کی اہلیہ عالیہ کے رشتے میں کافی مسائل چل رہے تھے، اداکار کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ نوازالدین صدیقی انہیں اور بچوں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گھر سے باہر بھی نکال دیا کرتے تھے جبکہ اداکار نوازالدین صدیقی کی عالیہ نے طلاق کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

کراچی میں دفتر جاتے 2 نوجوانوں کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی میں وجہ سامنے آگئی

0
ایم اے جناح روڈ حادثہ

کراچی : ایم اے جناح روڈ موبائل مارکیٹ موڑ پر ٹریفک حادثے کی کلوز سرکٹ ٹی وی سامنے آگئی، جس میں بدمست ڈرائیور موٹرسائیکل سواروں کو روندتا چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ موبائل مارکیٹ موڑ پر ٹریفک حادثہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمت پر جاتے دو نوجوانوں کی موت کیسے ہوئی۔

کلوزسرکٹ ٹی وی میں دیکھا گیا کہ بس ڈرائیور ریس لگاتا آرہا تھا اور موٹرسائیکل سوارکو روندتا چلا گیا اور بدمست ڈرائیورنے ثناء اللہ اور دانش کی زندگیوں کا چراغ گل کردیا۔

ریس لگاتی دوسری بس نے اچانک سے بریک لگائی تاہم حادثے کے بعد ڈرائیوراورکنڈیکٹرموقع سے فرار ہوگئے۔

گذشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے تھے ، حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت دانش اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔

دانش ایچ ایم نامی کمپنی میں اسسٹنٹ ایکسپورٹ منیجرتھا،، حادثے میں جاں بحق ثناء اللہ نجی بینک میں ملازمت کرتا تھا، اہل خانہ کے مطابق دانش آج موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لیکردفتر جارہا تھا۔

مسجد الحرام: سعی کیلیے خاص سہولت متعارف کرادی گئی

0

جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام کی چھت پر گالف کارٹس کے ذریعے طواف کے کامیاب تجربے کے بعد سعی کے لیے بھی یہ سہولت متعارف کرادی ہے۔

رپورٹس کے مطابق الیکٹرک گالف کارٹ سے زائرین کو سعی کرنے میں آسانی ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بزرگوں اور معذور افراد کو مسجد الحرام کی چھت پر گالف کارٹ کے ذریعے طواف کی سہولت فراہم کی گئی تھی، جس میں ایک وقت میں 10 افراد بیٹھ سکتے ہیں، جبکہ اس کا کرایہ فی کس 25 ریال ہے۔

رمضان المبارک کے دوران زائرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، جبکہ حرمین شریفین اتھارٹی اور دیگر ادارے زائرین کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کا تجربہ بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگر آپ بھی اس مہینے کے دوران متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہاں تین ضروری چیزیں ہیں جن کا آپ کو معلوم ہونا چاہیے تاکہ آپ کا سفر ہموار ہو۔

انفلوئنزا ویکسین

سب سے پہلے آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ نے فلو کی ویکسین لی ہے کیونکہ 26 مارچ 2024 سے، متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام (MOHAP) نے تمام عمرہ زائرین کے لیے انفلوئنزا سے بچاؤ کے ٹیکے لگانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ شرط عازمین حج پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

دبئی ہیلتھ، ایمریٹس ہیلتھ سروسز (EHS) اور ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی – SEHA، اور Mubadala Health کے زیر انتظام متحدہ عرب امارات میں فلو کی ویکسین نجی کلینکس، ہسپتالوں اور سرکاری صحت کے مراکز میں دستیاب ہیں۔

اگر آپ نے پچھلے سال کے اندر پہلے ہی انفلوئنزا کی ویکسین لگوائی ہے تو آپ کو نئی خوراک کی ضرورت نہیں ہے اور آپ روانگی کے وقت اپنا ویکسینیشن کارڈ پیش کر سکتے ہیں جو الحسن ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔

90دنوں کا ویزا

آپ کا متحدہ عرب امارات کا ویزا کم از کم 90 دنوں کے لیے موثر ہونا چاہیے۔
متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے دستیاب سعودی ای ویزا ایک سے زیادہ داخلے کا ویزا ہے جو ایک سال کے لیے موثر ہے۔

ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت، آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کا متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا کم از کم تین ماہ کے لیے درست ہے تاہم، اگر آپ نے پہلے ویزا کے لیے درخواست دی تھی، اور رمضان کے دوران سفر کر رہے ہیں تو آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ جس وقت آپ باہر جا رہے ہیں، آپ کے پاس اب بھی متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا پر کم از کم تین ماہ کی میعاد باقی ہے۔

اس کے علاوہ، آپ کا پاسپورٹ بھی کم از کم چھ ماہ کے لیے مو?ثر ہونا چاہیے۔

3.عمرہ کیلیے نُسک ایپ

17 مارچ 2024 کو سعودی عرب نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے لیے متعدد عمرہ پرمٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ (MOHU) کے مطابق رمضان عمرہ زائرین کے لیے بہترین موسم ہے، اور اجازت نامے کی تعداد کو محدود کرنے سے بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی۔

عمرہ کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کو نُسک موبائل ایپلیکیشن سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ مسجدالحرام پہنچنے سے پہلے عمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

نسک ایپ، جو ایپل اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے مکہ اور مدینہ کے لیے آفیشل گائیڈ’ہے، جو عازمین کو امیگریشن کی ضروریات، عمرہ گروپ پیکجز، عمرہ کے دوران جن رسومات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اندر کی مختلف سائٹس پر تفصیلات فراہم کرتی ہے۔

پاکستانی سرزمین پر افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

0
غیر ملکی اسلحے

پاکستانی سرزمین پر افغانستان سےلائے گئے غیر ملکی اسلحےکےاستعمال کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا،تربت میں نیول ایئر بیس پر آپریشن کے دوران ایم 32 ملٹی شاٹ گرینیڈ، ایم 16 اے 4 اور ودیگر امریکی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سرزمین پر افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرعام پر آگئے، 26 ،25 مارچ کی رات بی ایل اے دہشت گردوں نے تربت میں پی این ایس صدیق پر حملے کی ناکام کوشش کی تھی۔

فورسز نے دہشت گردوں سے آپریشن کے دوران ایم 32 ملٹی شاٹ گرینیڈ لانچر برآمد کیا گیا جبکہ ایم 16 اے 4، نائٹ تھرمل ویژن ودیگر امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

دہشت گردوں نے 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پربزدلانہ حملےکی ناکام کوشش کی تھی ، بی ایل اے دہشتگردوں نے امریکی اسلحےکا استعمال کیا جو فورسز نے جوابی کارروائی میں برآمد کیا، برآمد امریکی اسلحے میں اےکے47،ایم 16اے4گرینیڈلانچر،ہینڈگرینیڈشامل تھے۔

اسی طرح 29 جنوری کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گرد نیک من اللہ ہلاک ہوا تھا ، ہلاک دہشتگردنیک من اللہ سےبرآمد امریکی ساختہ ایم 4کاربائن و دیگر اسلحہ شامل تھا۔

22 جنوری کو ژوب میں ہلاک 7 دہشت گردوں سے بھی اے کے 47، ایم 16 اے 2 ودیگر اسلحہ برآمدہوا جبکہ 19 جنوری کو میرانشاہ میں ہلاک 2 دہشت گردوں سے بھی غیرملکی ساختہ اسلحہ پکڑا گیا تھا۔

31 دسمبر کو باجوڑمیں ہلاک3دہشتگردوں سےامریکی ساختہ ایم 4کاربائن ودیگراسلحہ ملا تھا، 29 دسمبر کو بھی میر علی میں ہلاک دہشت گردوں سے اے کے 47، ایم 4 کار بائن ، گولہ بارود پکڑا گیا تھا۔

بی ایل اے نے انہی ہتھیاروں سے فروری 2022 میں نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپوں پرحملے کیے، 12 جولائی 2023 کو بھی ژوب گریژن پر حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نےامریکی اسلحہ استعمال کیا تھا، برآمد اسلحہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونےکے دعوؤں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

یورو ایشین ٹائمزنے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں امریکی اسلحہ کا بھی استعمال کیاجا رہا ہے جبکہ پینٹاگون کےمطابق امریکانے افغان فوج کو کل 427,300 جنگی ہتھیار فراہم کئے تھے، امریکی انخلا کےوقت 300,000جنگی ہتھیار افغانستان میں رہ گئے تھے، اس بناء پر خطے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشت گردی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا، یہ حقائق اشارہ ہیں کہ افغان ریجیم ٹی ٹی پی کو مسلح اوردیگر تنظیموں کوبھی محفوظ راستہ دے رہی ہے۔

پشاور : چمکنی پولیس کا شہری پر بدترین تشدد ، ویڈیو وائرل

0
چمکنی پولیس

پشاور: چمکنی پولیس کی جانب سے شہری پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انکوائری شروع کردی گئی، شہری کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے جھوٹے الزام میں مجھے پکڑا اور بدترین تشدد کیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں چمکنی پولیس کی شہری پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں شہری کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ پولیس اہلکار نشہ کے عادی افراد کے پیچھا کر رہے تھے، میں وہاں سے گزر رہا تھا، اہلکاروں نے جھوٹے الزام میں مجھے پکڑا اور بدترین تشدد کیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ مجھے کہا آپ بھی نشی ہو، میرے پاس ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے بھی تھے، میں پیشے کے لحاظ سے تاجر ہوں اور میرے مختلف گودام بھی ہیں۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ مجھے بولا کہ آپ ہمارے سینئر کے پاس چلے جاؤ اور اس کے گود میں یہ پیسے ڈال دو، ان ظالموں نے ہاتھ میں ہتھکڑی ڈال کر تشدد کیا۔

شہری کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس افسران نے نوٹس لے کر انکوائری شروع کردی ہے۔

کراچی : خاتون اتائی کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ ماہم کی موت ، مقدمہ درج

0
خاتون اتائی کراچی

کراچی : کورنگی میں خاتون اتائی کی مبینہ غفلت سے انیس سالہ ماہم کی موت کا مقدمہ درج کرلیاگیا، محکمہ صحت نے کلینک سیل کردیا جبکہ اتائی خاتون اوراسٹاف فرار ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5میں عطائی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ ماہم موت کے منہ میں چلی گئی ، عوامی کالونی پولیس نے کئی دن کی ٹال مٹول کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

الد کی مدعیت میں درج مقدمےمیں قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں، والد نے بتایا کہ نجی میڈیکل میں میری بیٹی کی ڈلیوری ہوئی اوربچی پیدا ہوئی، نجی میڈیکل میں ڈلیوری کرنے والی ثنا خود کو ڈاکٹربتاتی تھی، اتائی نے ڈلیوری کے 2گھنٹے بعد چھٹی دیتے ہوئے کہا گھر لے جاؤ۔

مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہبعد میں میری بیٹی کی طبیعت خراب ہونے لگی تو جناح اسپتال لے گئے تو جناح اسپتال میں دوران علاج ڈاکٹروں نے کہا ڈلیوری صحیح نہیں ہوئی، ڈاکٹروں کےمطابق انفیکشن ہوا ہے اور دوران علاج بیٹی فوت ہوگئی۔

والد نے کہا کہ نجی میڈیکل چلانےوالی ثناکیخلاف کارروائی چاہتا ہوں تاہم مقدمے کے اندراج کے بعد محکمہ صحت نے کلینک کو سیل کردیا جبکہ پولیس اور محکمہ صحت کی غفلت کے باعث واقعہ میں ملوث عطائی لیڈی ڈاکٹر اور اسٹاف فرار ہوگیا ہے۔

پی ایس ایل میں کرکٹرز کو عدم ادائیگیاں، پی سی بی نے فیکا رپورٹ مسترد کر دی

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو معاوضوں کی عدم ادائیگی سے متعلق فیکا کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک میں جاری کرکٹ لیگز میں کرکٹرز کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

فیکا کی اس رپورٹ میں آئی پی ایل، بی پی ایل، لنکا کرکٹ لیگ ودیگر سمیت پاکستان سپر لیگ کا نام بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران مذکورہ لیگز میں کھلاڑیوں کو ادائیگیوں میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

فیکا کی یہ رپورٹ منظر عام پر آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ فوری حرکت میں آیا اور پی سی بی حکام نے کرکٹرز کی عالمی ایسوسی ایشن سے رابطہ کر کے ان کے پی ایس ایل کی حد تک الزام کو مسترد کر دیا۔

عثمان واہلہ کا کہنا ہے فیکا کی رپورٹ میں پی ایس ایل کے بارے میں غلط کہا گیا۔۔ پی ایس ایل کے نو سیزن میں کبھی کھلاڑیوں کی ادائیگیوں میں تاخیرنہیں کی گئی۔

اس حوالے سے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل نے کبھی کھلاڑیوں کے معاوضے میں تاخیر نہیں کی ہے۔

کرک انفو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پی ایس ایل کے ہونے والے اب تک کے تمام نو سیزنز میں کبھی بھی کھلاڑیوں کی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوئی۔ ہم نے فیکا کو ان کی دستاویز میں اس غلطی کو درست کرنے کا لکھا ہے۔

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پی ایس ایل کے معاہدے کی شرائط کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی فیس کا 70 فیصد پاکستان آمد کے سات دنوں کے اندر اور بقیہ 30 فیصد لیگ کے آخری میچ کے 40 دنوں کے اندر ملنا چاہیے۔