ہوم بلاگ صفحہ 3

جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار

0

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دوائیں فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور منیجر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کارساز روڈ کے ڈی اے میں واقع میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا گیا، مراد میڈیکو سے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد کی گئیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈریپ کے ساتھ کی گئی۔ جعلی ادویات خفیہ خانوں میں چھپا کررکھی ہوئی تھیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ 94 سے زائد کیٹیگریز کی غیررجسٹرڈ اور جعلی ادویات قبضے میں لی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اسٹور منیجرفاروق مراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ اسٹور مالک عبدالکریم مراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

صنعت کار ہوشیار، ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی صنعتوں کے خلاف اب کارروائی ہوگی

0

کراچی: شہر قائد میں اب ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی صنعتوں کے خلاف کارروائی ہوگی، غیر ٹریٹ شدہ فضلے کو سیوریج میں ڈالنے والی صنعتیں سیپا قوانین کی زد میں آئیں گی۔

ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نعیم احمد مغل نے کہا ہے کہ کراچی کی تمام تجارتی اور صنعتی انجمنوں کو گندے پانی کی صفائی کے پلانٹ کی تنصیب کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، اور سیپا قوانین کا اطلاق بحیرہ عرب میں غیر ٹریٹ شدہ فضلے کے اخراج کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا گندہ اور صنعتی پانی سمندری ماحولیاتی نظام اور حیات کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے، سندھ ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014 کا سیکشن 11 تمام صنعتوں، کاروبار اور دیگر اداروں کو ہوا، پانی اور زمین کی آلودگی سے بچانے کا پابند بناتا ہے، جب کہ سیکشن 21 کے ضوابط کو نافذ کرنے اور عمل نہ کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

سیپا کے مطابق وہ صنعتیں جو ان ضوابط کی پابندی نہیں کرتیں اور ضروری صفائی کے پلانٹ نصب نہیں کرتیں، قانونی نتائج کا سامنا کریں گی۔

کنگنا رناوت نے شاہ رخ اور خود کو سپر اسٹارز کی آخری نسل قرار دیدیا

0
کنگنا رناوت

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ میں اور شاہ رخ خان انڈسٹری میں ستاروں کی آخری نسل میں سے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت الیکشن میں حکمراں جماعت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ اپنی فلاپ فلموں کی وجہ سے کیا ہے۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ کوئی بھی اداکار ایسا نہیں ہے جس کی کوئی بھی فلم فلاپ نہیں ہو۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان دس سال تک مسلسل فلاپ رہے، مجھے بھی 7 سے 8 سال تک کوئی ہٹ نہیں ملی اس کے چند سال بعد اچھی فلمیں آئیں جس میں مانیکرنیکا بھی شامل ہے اور ہوسکتا ہے کہ آنے اولی فلم ایمرجنسی بھی سپر ہٹ ہوجائے۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ او ٹی ٹی کی وجہ سے اداکاروں کے پاس اب اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے زیادہ مواقع ہیں ہم ستاروں کی آخری نسل ہیں ابھی او ٹی ٹی پر ستارے نہیں بن رہے ہیں ہم جانے پہچانے چہرے ہیں اور ہماری بہت مانگ ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے آپ کو فنون لطیفہ کے میدان میں استعمال کرنے کے بجائے حقیقی دنیا میں شامل کرنا چاہتی ہوں۔

کام کے محاذ پر وہ اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایمرجنسی کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں جس میں وہ اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی، فلم جون میں ریلیز ہوگی۔

چھ مہینوں میں 9 ہزار مائیں غزہ کی مٹی کا حصہ بن گئیں

0

انسانیت سے بالکل عاری صہیونی فورسز نے جس طرح غزہ کی سرزمین کو جہنم میں بدل دیا ہے، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، ظالم افواج کا سب سے بڑا حملہ وہ ہے جو اس نے غزہ کے مستقبل پر کیا ہے۔

یو این وویمن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چھٹے مہینے کے قریب پہنچنے والی انسانیت کے خلاف اسرائیلی جنگ میں غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک تقریباً 9000 مائیں شہید ہو چکی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے، کیوں کہ بہت ساری خواتین کے ملبے تلے تاحال دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، غزہ پر ہر روز وحشیانہ بمباری ہو رہی ہے، اور موجودہ شرح سے روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہو رہی ہیں۔

دوسری طرف یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت میں اب تک غزہ میں 14,000 کے قریب بچے مارے جا چکے ہیں، صہیونی فورسز بدترین جنگی جرائم میں بھی ملوث ہے اور تباہ حال غزہ والوں پر زندگی کے تمام دروازے بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ بھوک سے بچوں کی اموات رپورٹ ہو رہی ہیں۔

درندگی کا یہ عالم ہے کہ اسرائیل کے مزید جنگی جرائم سامنے آ رہے ہیں، گزشتہ روز نہتے فلسطینیوں کو قتل کرنے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، نابلس کے علاقے میں گھروں کو جانے کی کوشش کرنے والے دو فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے واپس جانے پر مجبور کیا تو انھوں نے سفید کپڑا لہرا کر واپس لوٹنا چاہا تو، پیچھے سے اسرائیلی ٹینک نے فائر کر کے ان کو قتل کر دیا۔

اس کے بعد بلڈوزر نے وہیں گڑھا کھود کر لاشوں کو ملبے میں دفن کر دیا، عالمی میڈیا پر ویڈیو چلنے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، غزہ میں جاری صہیونی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 552 ہو چکی ہے۔

گووندا ہندو انتہا پسند جماعت میں شامل؛ الیکشن لڑنے کا اعلان

0
گووندا ہندو انتہا پسند جماعت میں شامل؛ الیکشن لڑنے کا اعلان

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا نے ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت میں شامل ہو کر آئندہ ہونے والے لوک سبھا کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

گووندا نے 14 سال بعد دوبارہ سیاست میں انٹری دی اور ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا میں شامل ہوئے۔ بالی وڈ اداکار نے ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ملند دیورا اور شیو سینا کے سینئر لیڈر نیلم گورہے سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ 2004 سے 2009 تک سیاست میں پہلے دور کے بعد مجھے کبھی نہیں لگا تھا کہ میں دوبارہ اس میدان میں واپس آؤں گا۔

بالی وڈ اداکار نے کہا کہ 14 سال طویل بریک کے بعد سیاست میں واپس آیا ہوں اور اگر موقع ملا تو فن اور ثقافت کے شعبے میں کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے میرے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں فیصلہ کریں گے، ان کی وجہ سے ممبئی زیادہ خوبصورت اور ترقی یافتہ نظر آتا ہے۔

گووندا نے 1980 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا جبکہ انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر 2004 میں لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا اور بی جے پی کے امیدوار کو شکست دی تھی۔

پارٹی میں شمولیت کے دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ گووندا 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں شیو سینا کیلیے انتخابی مہم چلائیں گے۔

ایکناتھ شندے نے بتایا کہ بالی وڈ اداکار بغیر کسی شرط کے شیو سینا میں شامل ہوئے، وہ فلم انڈسٹری کیلیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

لڑکی نے اپنے دوست کے ساتھ تیز رفتار ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی

0
لڑکا اور لڑکی نے تیز رفتار ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں لڑکا اور لڑکی نے ایک ساتھ تیز رفتار ٹرین کے سامنے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باسر ریلوے اسٹیشن پر لڑکا اور لڑکی کی جانب سے خودکشی کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ انہوں نے پلیٹ فارم سے ناگر سرسول ایکسپریس ٹرین کے سامنے چھلانگ لگائی۔

لڑکی کی شناخت 20 سالہ نندیتا کے نام سے ہوئی جو نظام آباد کے ایک نجی کالج کی طالبہ ہے تھی جبکہ لڑکے کی شناخت 28 سالہ سورم سری کانت کے نام سے ہوئی، دونوں ایک ہی شہر کے رہائشی تھے۔

جوڑے کی خودکشی کرنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی جبکہ اہل خانہ کے مطابق وہ ان کے رشتے کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

زہر ملے سیب کھانے سے 2 بچے جاں بحق، 4 کی حالت غیر

0

ایبٹ آباد میں مبینہ طور پر زہر میلے سیب کھانے سے دو بچے جاں بحق اور 4 کی حالت غیر ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق زہر ملے سیب جنگلی جانوروں کو مارنے کے لیے پھینکے گئے تھے جنہیں بچوں نے کھالیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں چمنکہ میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جاں بحق بچوں کی شناخت 5 سالہ فنان اور 7 سالہ حنا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 4 بچوں کو تشویش ناک حالت میں ایوب ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فیکٹری میں تیار گوشت عوام کے لیے کب دستیاب ہوگا؟

0

وہ وقت اب دور نہیں جب گوشت کے لیے مرغی یا کوئی اور جانور ذبح کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، کیوں کہ لیبارٹری اور کارخانوں میں تیار کردہ گوشت جلد بازاروں اور ریستورانوں میں دستیاب ہوگا۔

مصنوعی گوشت بنانے والی صلاحیت دنیا کو کچھ سالوں میں اس مقام پر لے جائے گی جہاں گوشت کے لیے کسی بھی جانور کو ہلاک کرنے یا کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

گوشت کی کاشت سے کیا مطلب ہے؟

بر طانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے 1932 میں پیش گوئی کی تھی کہ ایک دن انسان مرغیوں کے جسم کے کچھ حصے ’سینہ‘ یا ’رانیں‘ کھانے کے لیے انھیں ایک مخصوص ماحول میں تیار کریں گے۔

امریکی حکومت نے ابتدائی طور پر کیلیفورنیا کی دو کمپینوں کو چکن کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جو چکن کا گلا کاٹے بغیر اس سے بالواسطہ طور پر گوشت حاصل کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں کے نام اپسائیڈ فوڈز اور گڈمیٹ ہیں۔ ان کی فیکٹریوں میں چکن کے خلیے سے گوشت تیار کیا جاتا ہے، جو اپنی ساخت، اجزا اور ذائقے میں ہو بہو چکن جیسا ہے۔ سائنس کی اصطلاح میں اس طریقہ کار کو گوشت کاشت کرنا کہا جاتا ہے، کیوں کہ یہ گوشت اسی طرح پیدا ہوتا ہے جس طرح زمین میں بیج ڈالنے سے پودا پھوٹتا ہے اور نشوونما پاتا ہے۔

کیا صرف چکن؟

دنیا بھر میں 150 سے زیادہ کمپنیاں اس پر کام کر رہی ہیں اور ان کے تجربات صرف چکن تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ بھیڑ، گائے اور دوسرے جانوروں کا گوشت لیبارٹری میں کاشت کرنے کے تجربات ہو رہے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی ’ایٹ‘ کو اس کے لیباریٹری میں تیار کردہ گوشت کو سنگاپور میں فروخت کی اجازت مل گئی ہے۔

گوشت کی بین اقوامی طلب کتنی ہے؟

ایک اندازے کے مطابق ہر سال 70 ارب جانوروں کو 7 ارب انسانوں کے لیے ذبح کیا جاتا ہے، گوشت کے لیے عالمی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب تک پہنچ جائے گی، جس سے گوشت کی مانگ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور جانوروں کی تعداد میں امکانی کمی کے پیش نظر گوشت حاصل کرنے کے متبادل طریقے تلاش کرنے اور انھیں ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ وہ جین سے گوشت کی تیاری کو ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

خلیے سے تیار کردہ گوشت کب دستیاب ہوگا؟

چکن کے خلیے سے تیار کیے جانے والے گوشت کی گھروں تک دستیابی میں چند سال لگ سکتے ہیں۔ فی الحال یہ گوشت صرف فاسٹ فوڈ اسٹورز کو ہی فراہم کیا جائے گا، کیوں کہ اس کی رسد بہت محدود ہے، اس کی فراہمی میں اضافے اور عوام میں قبولیت بڑھنے کے بعد ہی اسے گروسری اسٹوز پر لایا جائے گا۔

کیا عوام قبول کر لیں گے؟

تجزیہ کاروں کے مطابق تمام تر کامیابیوں کے باوجود ابھی یہ بات وثوق سے نہیں کہی جا سکتی کہ عوام اسے کتنی جلدی قبول کریں گے؟

خبردار! یواےای میں بڑی پابندی کا اعلان ہو گیا

0

دبئی میں یکم جون سے ایک بار استعمال ہونے والے تمام قسم کے بیگز پر پابندی عائد ہو گی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ایک بار استعمال ہونے والے بیگز میں پلاسٹک اور کاغذ دونوں شامل ہیں جن پر تین ماہ بعد سے پابندی لگ جائے گی۔

 امارات نے کاروباری اداروں کو اس سال کے آغاز سے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے تھیلوں پر 25 فائل چارج عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

یکم جون سے دبئی کے تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس پر (سنگل یوز) استعمال کے تھیلوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور اسٹورز مفت متبادل پیش کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔

plastic ban-1711631407219

استثنیٰ

پالیسی سے مستثنیٰ تھیلوں میں شامل ہیں:

روٹی کے تھیلے.

آن لائن پیک کی جانے والی مصنوعات کے لیے استعمال ہونے والے بیگ۔

ردی کی ٹوکری کے لائنر۔

سبزیوں، گوشت، مچھلی اور چکن کے لیے ریپنگ بیگ۔

لانڈری بیگ۔

الیکٹرانک ڈیوائس بیگ۔

ردی کی تھیلیاں.

اناج کے تھیلے ۔

سزائیں

پالیسی کی عدولی پر  200 درہم کا مالی جرمانہ لاگو کیا جائے گا۔ بار بار جرم کی صورت میں اسے دگنا کر دیا جائے گا اور جرمانے کی حد 2,000 درہم تک جا سکتی ہے۔

خریداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غلط پلاسٹ بیگز استعمال کرنے والے اسٹورز کی اطلاع دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کو دیں۔

تنخواہ کی عدم ادائیگی پر سابق ملازم کی انوکھی حرکت

0
تنخواہ کی عدم ادائیگی پر سابق ملازم کی انوکھی حرکت

بھارت کی ریاست کرناٹک میں پولیس نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ریسٹورنٹ کو بارودی مواد سے اڑانے کی دھمکی دینے والے سابق ملازم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت ویلو کے نام سے ہوئی جسے مہادیو پور پولیس گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق اندرا نگر میں ایک ریسٹورنٹ کو فون کال موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ریسٹورنٹ میں بم رکھا گیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک نے فوری طور پر پولیس طلب کیا جس پر بم اسکواڈ کے ہمراہ بارودی مواد کی تلاش شروع کی اور بعد میں فون کال کو جعلی قرار دیا۔

پولیس نے جب فون نمبر کو ٹریک کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم ریسٹورنٹ کا سابق ملازم ہے جس نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر یہ حرکت کی۔

ویلو شراب نوشی کا عادی ہے اور کام کے وقت بھی نشے کی حالت میں رہتا تھا، اس نے دوسرے ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کی  تھی جس کے باعث اس کی تنخواہ روکی گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ملزم نے تنخواہ نہ ملنے کا بدلہ لینے کیلیے دھمکی آمیز فون کال کی تھی۔

پولیس نے ملزم ویلو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔