ہوم بلاگ صفحہ 4

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

0

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کیساتھ کم ازکم 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام اپریل کے آخر میں ختم ہو گا پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پُرامید ہے جب کہ قرضوں کی واپسی کیلئے ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میکرو اکنامک استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے کو انجام دے رہا ہے اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی جا رہی ہیں اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کیلئےطویل اور بڑا قرض پروگرام ضروری ہے امید ہے آئی ایم ایف کاوفد نئے قرض پروگرام کیلئے مئی میں پاکستان آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے گزشتہ روز وزرأ اور گورنرز میٹنگ میں ملاقات ہوئی پاکستان کو آئی ایم ایف کیساتھ کم ازکم 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع ہے نئےقرض پروگرام کےمعاہدےکےبعد اضافی فنانسنگ کی درخواست کی جا سکتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کی جوتیاں چوری

0
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کی جوتیاں چوری

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں جمعہ کی نماز کے دوران چور انتہائی مہارت سے قومی اسمبلی کے عملے اور صحافیوں کی جوتیاں چرا کر فرار ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد افراد کی جوتیاں چوری ہوئیں، متاثرین میں قومی اسمبلی کا عملہ اور صحافی شامل ہیں۔

نمازی جب نماز سے فارغ ہو کر لوٹے تو ان کی جوتیاں غائب تھیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی غیر معمولی تھی لیکن اس کے باوجود چوروں نے منظم انداز میں واردات کی۔

کوشش کی گئی کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا پتا لگایا جا سکے لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ متاثرین مجبوراً ننگے پاؤں مسجد سے لوٹے۔

ادھر، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سکیورٹی عملے کی ناکامی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ معاملے کی تحقیقات جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن اور سارجنٹ ایٹ آرمز کریں گے۔

ذرائع قومی اسمبلی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جن سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی تھی وہ موقع موجود نہیں تھے۔

جاوید میانداد نے شاہین آفریدی کی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟

0
جاوید میانداد

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر اپنی رائے ظاہر کردی۔

لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور کرکٹ سے متعلق مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان ہونا چاہیے تھا کیونکہ انہیں حال ہی میں کپتان بنایا گیا تھا تو انہیں اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا۔

جاوید میانداد نے رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے قومی ٹیم کو نصیحت کی کہ تمام کھلاڑیوں کو ایک ٹیم کی طرح کھیلنے اور پروفیشنل رہنے کی ضرورت ہے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور اس میں اختلافات بھی ہوسکتے ہیں لیکن قومی ٹیم کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے اور ان کی پہلی ترجیح پاکستان ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر وائٹ بال ٹیم کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کے سپرد کی گئی ہے۔

تحریک انصاف دور کے ڈی جی سول ایوی ایشن سے متعلق بڑا فیصلہ

0
سول ایوی ایشن تقسیم

تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں تعینات کیے گئے ڈی جی سول ایوی ایشن سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاقان مرتضیٰ کو پی ٹی آئی دور نومبر 2020 میں ڈی جی سی اےاےتعینات کیا گیا تھا۔

سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم کو ڈی جی سی اےاے کا اضافی چارج دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاقان مرتضیٰ کو چیئرمین ای اوبی آئی تعینات کیا جائے گا۔

رواں سال فروری میں سول ایوی ایشن آفیسرزایسوسی ایشن نے پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ممالک میں 4 سال سے پابندی کے معاملے پر ڈی جی سی اے اے کوہٹانے کا مطالبہ کیا۔

سول ایوی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری ایوی ایشن کو مراسلہ لکھا ، جس میں کہا گزشتہ 4 سال سے پاکستانی ایرلائنز بحالی میں ڈی جی سی اے اے ناکام رہے، ڈی جی سی اے اے کو فوری ہٹاکر پروفیشنل اور قابل افسر کو لگایاجائے۔

سی اے اے آفیسرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ممالک میں بحالی میں ناکامی سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

کراچی خودکش حملہ، دہشت گرد سے متعلق اہم انکشاف

0
کراچی خودکش حملہ

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 2017 کے بعد حملہ آور سہیل نے اوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ بنوایا تھا، دہشت گرد نے کارڈ میں اپنی رہائش اومان لکھوائی ہوئی تھی۔

تحقیقاتی حکام  نے پنجگور میں سہیل اوراس کے رشتے داروں کے گھر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران خودکش بمبار کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ 2021 کے بعد سے سہیل مختلف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

واضح رہے آج صبح کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں نےغیرملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا ہے جبکہ گاڑی میں موجودتمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔

حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد نے خود کودھماکےسے اڑایا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےدوسیکیورٹی گارڑاورایک راہ گیرزخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بیگ ملا ہے، جس میں دستی بم موجود ہیں، دھماکےکی زد میں قریب موجود ایک موٹر سائیکل اورپک اپ آئی تھی۔

اسکول میں فیشل کروانے کی ویڈیو بنانے پر خاتون پرنسپل کا ٹیچر پر تشدد، ویڈیو وائرل

0
اسکول میں فیشل کروانے کی ویڈیو بنانے پر خاتون پرنسپل کا ٹیچر پر تشدد، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ایک اسکول میں جب طلبہ پڑھائی کر رہے تھے تب ان کی خاتون خاتون پرنسپل اپنے کمرے میں فیشل کروانے میں مصروف تھیں۔

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہے جس میں خاتون کو اسکول کے اندر فیشل کرواتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ خاتون کی شناخت سنگیتا سنگھ کے نام سے ہوئی جو ضلع اناؤ کے گاؤں ڈنڈاماؤ کی پرائمری اسکول کی پرنسپل ہیں۔

معاملے کا علم ہونے پر خاتون ٹیچر انعم خان نے پرنسپل کی ویڈیو ریکارڈ کی جس پر وہ نہ صرف طیش میں آئیں بلکہ ٹیچر کے ہاتھ کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کر دیا۔

سنگیتا سنگھ نے ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران انعم خان سے تلخ کلامی کی اور موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کی۔

انعم خان نے فیشل کروانے اور اپنے زخمی ہاتھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے بعد صارفین پرنسپل کی حرکت پر خوب تنقید کر رہے ہیں۔

ادھر، محکمہ تعلیم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور خاتون ٹیچر کو طبی معاہنے کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب، انعم خان کی شکایت پر پولیس نے سنگیتا سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی۔

بلاول بھٹو نے اپوزیشن ارکان کو بندر قرار دیدیا

0

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن ارکان کو بندر قرار دیدیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے شورشرابے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے کسی طرح بھی اپنے سیاستدانوں کےلیے این آراو حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ پلاننگ کے تحت اپنے رہنما سے سعودی عرب پر جھوٹے الزام کا بیان دلوایا گیا جب ردعمل آیا تو تردید کر دی، دوغلےپن کی سیاست نہیں چلے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا مولانا فضل الرحمان کو گمراہ کیا جا رہا ہے کہ دھاندلی کے باعث ہارے وہ احتجاج کرنا چاہیں تو ہم رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

قبل ازیں صدارتی خطاب کے دوران غیرمہذب رویہ اپنانے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جمشیددستی اور اقبال احمدخان کی رکنیت موجودہ سیشن تک معطل کردی۔

اسپیکر نے کہا صدارتی خطاب کے دوران جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا جمشید دستی، محمداقبال خان نے گندی زبان استعمال کی۔

پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نےکہا حکومتی بینچز کی طرف سے خواتین کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی گئی اسپیکر نے یقین دہانی کرائی ہے رولنگ پر نظرثانی کریں گے۔

کیا پارلیمنٹ میں مضرِصحت پانی ملتا ہے؟

0
سینیٹ ضمنی الیکشن

نئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں فراہم کردہ پانی صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سیدمیر غلام مصطفیٰ شاہ کی خصوصی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں فراہم کردہ پینے کے پانی کے نمونے مستند لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے گئے۔ نئی رپورٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں فراہم کردہ پانی کو صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق قرار دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق (PCRWR) کی رپورٹ کا نوٹس لیا گیا تھا۔پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں فراہم کردہ پانی میں مضر صحت اجزاء پائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کے نوٹس پر پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز سے پانی کے نمونے لے کر مستند لیباٹری سے ٹیسٹ کرائے گئے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں فراہم کردہ پانی صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے معیار کے مطابق ہے۔رپورٹ کے مطابق پانی میں کسی قسم کے بھی مضر صحت اجزاء نہیں پائے گئے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ اور عملے کے ممبران کو فراہم کردہ پینے کا پانی آلودگی سے پاک اور محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اراکینِ پارلیمنٹ اور اسٹاف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی کے استعمال سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو مستقبل میں اس سلسلے میں تمام احتیاطی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ ہاؤس میں پانی کے ٹینکوں کی بروقت صفائی کے لیے مناسب اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) مرتب کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد پانی کے نمونے PCRWR کو ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جائیں۔ ڈپٹی سپیکر نے پانی کے نمونوں کی ٹیسٹنگ کے معاملے میں اضافی اخراجات سے بچنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تھرڈ پارٹی سورس کے بجائے PCRWR سے پانی کے نمونوں کی جانچ کروائی جائے۔

شاہین آفریدی نے بھارتی فاسٹ بولر کا ریکارڈ توڑ دیا

0
شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے ابتدائی اوورز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور بھارتی بولر بھونیشور کمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شاہین آفریدی نے یہ اعزاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے ابتدائی اوور میں ٹم رابنسن کو آؤٹ کرکے حاصل کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کے ابتدائی اوورز میں شاہین آفریدی 47وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ اس فہرست میں بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار 46 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

محمد عامر نے ابتدائی اوورز میں 43 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیود ولی کی وکٹوں کی تعداد 42 ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا افتتاحی میچ بارش کے باعث دو گیندوں کے بعد ہی منسوخ کردیا گیا تھا۔

اسکولوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

0
سندھ کے 100 سے زائد سرکاری اسکولوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

سندھ حکومت نے پرائمری اسکولز کو اپ گریڈ کر کے ایلیمنٹری اسکول کا درجہ دینےکا فیصلہ کر لیا۔

یہ فیصلہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ پرائمری اسکولز کو اپ گریڈ کر کے ایلیمنٹری اسکول کا درجہ دیا جائے گا اور اس حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ ڈراپ آؤٹ  کم کرنے کیلئے پرائمری اسکول مرحلہ وار اپ گریڈ کیےجائیں گے اسکول ڈراپ آؤٹ کا تناسب کم کرنے کیلئے بلاول بھٹو نےخصوصی ٹاسک دیا ہے۔

سردارشاہ نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کے سال کے عنوان سے منایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 2566 اسکولز میں 8 لاکھ 74 ہزار طلبا زیرتعلیم ہیں۔