ہوم بلاگ صفحہ 6294

شگفتہ اعجاز کی دلچسپ ویڈیو وائرل

0

ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شگفتہ اعجاز کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے بم پھٹنے سے متعلق پوچھا جارہا ہے۔

ان سے پوچھا جاتا ہے کہ ’یہ جو بم پھٹا کیا ایکدم سے پھٹ گیا۔‘

شگفتہ اعجاز جواب دیتی ہیں کہ ’نہیں نہیں ایکدم سے نہیں پھٹا بم پہلے ہمارے بازو (قریب) میں آئے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے دیکھ کر تھوڑا سا شرمائے پھر لُڑکتے لُڑکتے میرے نزدیک آئے، پھر نزدیک آکر بولے میں بم ہوں آپ برا نہ مانے تو پھٹ لو۔‘

اداکارہ کہتی ہیں کہ ’پھر میں نے کہا کہ جب آہی گئے ہو تو پھٹ لو۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ اسی طرح کی دلچسپ ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

روس کیساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلیے تیار ہیں، چین

0

ماسکو: چین کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے روس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن یانگ جیچی نے چین تعینات روسی سفیر آندرے ڈینسوف کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں یانگ جیچی نے کہا کہ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، چین اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کو مسلسل نافذ کرنے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی نظام کی ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہوں کی رہنمائی میں دوطرفہ تعلقات ہمیشہ درست راستے پر مضبوطی سے آگے بڑھے ہیں، فریقین دونوں ممالک کے کلیدی مفادات سے وابستہ مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں اور بین الاقوامی اور کثیر جہتی میکانزم میں قریبی تعاون کرتے ہیں۔

اس موقع پر روسی سفیر آندرے ڈینسوف نے بتایا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں روسی اور چینی تعلقات نے اہم نتائج حاصل کیے ہیں اور ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر اور نرس کے جھگڑے نے بچی کی جان لے لی

0

کوئٹہ کے سول اسپتال میں نرس اور ڈاکٹر کے جھگڑے نے بچی کی جان لے لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال میں نرس اور ڈاکٹر کی جھگڑے اور پھر ہڑتال کے نتیجے میں کمسن بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

شعبہ اطفال کے وارڈ سے عملہ غائب انکیبوٹر میں زیر علاج 20 روز کی بچی انتقال کرگئی۔

بچی کے والد نے گزشتہ روز خالی وارڈ کی ویڈیو بنائی ہے ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بچوں کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں دوپہر کے وقت کوئی ڈاکٹر یا عملہ موجود نہیں۔

بچی کے والد ظہور احمد کے مطابق ہڑتال کے باعث دوپہر بارہ بجے سے کوئی ڈاکٹر اور عملہ وارڈ میں نہیں آیا۔

والد کا کہنا تھا کہ میں بار بار ڈاکٹرز کو بلاتا رہا کوئی نہیں آیا تین بجے دیکھا تو میری بچی فوت ہوگئی تھی جس پر ان ڈاکٹروں کے بے حسی کی ویڈیو بنائی۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے دل میں سوراخ تھا 25 اگست سے زیرعلاج تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اتوار اور پیر کی رات ڈاکٹر اور نرس کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر پیر کو نرسز نے ہڑتال کر رکھی تھی جب کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ڈاکٹرز بھی موجود نہیں تھے۔

’تم بھی میری ماں جیسی نکلیں میرے گھر سے نکل جاؤ‘

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط (فیروز خان) نے عائشہ (اشنا شاہ) کے گھر سے جانے کا کہہ دیا۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر، جاوید شیخ، ارسا غزل (باسط کی والدہ)، عمران اسلم، صبا فیصل، حنا رضوی، دانیہ انور (بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ باسط کو یہ علم ہوگیا کہ عائشہ ان کی اجازت کے بغیر بہن کا بہانہ بنا کر ان کے ہی دوست فہد سے باتیں کرتی ہیں۔

باسط کہتے ہیں کہ ’فہد تو تم سے ملنے روز آہی جاتا تھا آج اماں بھی ملنے آگئیں ہیں یہاں پر غیرضروری تو میں ہی ہوں۔‘

عائشہ کی بہن بانو بھی کہتی ہیں کہ ’لگتا ہے کہ عائشہ اور فہد کا کوئی تعلق ہے۔‘

باسط عائشہ سے کہتے ہیں کہ ’فہد سے باتیں کرتی رہیں یہ کہہ کر کر بانو سے بات کررہی ہوں اور بانو اپنی بہن کا جھوٹ چھپاتی رہی کیا سمجھ رہی تھیں آپ اندھیرے میں رکھیں گی اور میں اندھا رہوں گا۔‘

ادھر فہد کہتے ہیں کہ ’باسط ذہنی طور پر ابھی تک اپنی ماں کا واقعہ نہیں بھولا وہ عائشہ کے لائق ہی نہیں ہے۔‘

باسط کہتے ہیں کہ ’تم بھی میری ماں جیسی نکلیں ناں تمہیں یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے میرے گھر سے نکل جاؤ۔‘

کیا باسط عائشہ کو چھوڑ کر پھر سے تنہا ہوجائیں گے؟ یا پھر عائشہ گھر چھوڑنے سے انکار کردیں گی؟ یہ جاننے کے لیے حبس کی 19ویں قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

’تحریک انصاف کا ایک اور وعدہ پورا، 2 لاکھ 44 ہزار طلبہ کی فیس معاف‘

0

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری کالجز کے 2 لاکھ 44 ہزار طلبہ کی فیس معاف کی جائے گی۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ تحریک انصاف کا ایک اور وعدہ نبھانے پر کےپی حکومت کا شکریہ! انصاف تعلیم کارڈ کے ذریعے کےپی کے سرکاری کالجز میں فیس معاف کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں بطور خاص تعلیم ہی ایک بہتر مستقبل کی کنجی ہے خیبرپختونخوا میں تعلیمی مواقع کی راہ سےرکاوٹیں دورکی جارہی ہیں۔

اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ ایک جانب امپورٹڈ سرکار ہمیں سیلاب کےباعث سیاست نہ کرنےکا کہہ رہی ہےجبکہ دوسری جانب ہمیں ہراساں کرنے اور ہمارےخلاف جھوٹےمقدموں کےاندراج، ہمارامؤقف پیش کرنے والے صحافیوں کو نشانہ بنانے اور میری (تقاریر و بیانات) کی نشریات روکنے کیلئےTVچینلز اور یوٹیوب وغیرہ کو بندکرنے کے سلسلے میں تیزی لارہی ہے۔

ویڈیو: بارش کے بعد خوفناک منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا

0

امریکا میں بارش کے بعد کی خوفناک منظر کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے بعد مین ہول میں دھماکے سے پانی نکلا اور چاروں اطراف پھیل گیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست شکاگو میں شدید بارشوں کے بعد سیوریج لائن میں دھماکے بعد پیش آیا۔

یہ ویڈیو مبینہ طور پر لنکن اسکوائر میں اتوار کو شکاگو کے کئی حصوں میں شدید بارش کے بعد ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں کم از کم پانچ انچ بارش ہوئی جس سے گھروں اور گلیوں میں پانی بھر گیا۔

لنکن اسکوائر کے علاقے میں لی گئی فوٹیج میں ایک گلی میں سیوریج لائن کے دھماکے کے بعد پانی نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے کیونکہ بھاری سیلاب کی وجہ سے مین ہول کے ڈھکن اڑ گئے تھے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

’بتاؤ زندگی میں تمہیں کیا چاہیے‘ ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ان سے پوچھا جاتا ہے کہ بتاؤ تمہیں زندگی میں کیا چاہیے۔

ژالے سرحدی معصومانہ انداز میں جواب دیتی ہیں کہ ’گول گپے‘

اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ ’گول گپے کو سائیڈ میں رکھو اور بتاؤ زندگی میں کیا چاہیے۔

وہ پھر کہتی ہیں کہ ’سائیڈ میں رکھے ہوئے گول گپے۔‘

ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے،

سوشل میڈیا صارفین مسکرانے والی ایموجیز بنا کر ان کی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی انسٹاگرام پر اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

پابندی کا شکار وارنر نے کپتانی پر نظریں جما لیں

0

بال ٹیمپرنگ پر تاحیات قیادت کی پابندی کا شکار ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کی کپتانی پر نظریں جما لیں۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی قیادت کے کردار کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں اور وہ کرکٹ آسٹریلیا سے نیو لینڈز بال ٹیمپرنگ واقعے میں اپنے کردار کی وجہ سے لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

2018 کے اسکینڈل پر کرکٹ آسٹریلیا نے 35 سالہ کھلاڑی پر ایک سال کے لیے ایلیٹ گیم اور قیادت کے عہدوں پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔

حال ہی میں ایرون فنچ نے خراب پرفارمنس کی وجہ سے ایک روزہ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ کے بعد ٹوئنٹی 20 کپتان کے طور پر برقرار رہیں گے۔

اس تناظر نے ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز کے طور ڈیوڈ وارنر اب کپتان کی حیثیت سے کیریئر کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ آسٹریلیا کے ہاتھ میں ہے اور مجھے اپنے توجہ اس بات پر مرکوز کرنی ہے کہ اپنے بلے سے زیادہ سے زیادہ رنز بنا سکوں، میرا فون یہاں ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا وہ ہو گیا ہے اب ایک نیا بورڈ ہے اور میں بیٹھ کر کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے میں ہمیشہ خوش ہوتا ہوں۔

ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز ون ڈے ٹیم کو سنبھالنے کے لیے فیورٹ ہیں اور آسٹریلیا کے کئی سابق کھلاڑی میڈیا میں وارنر کی پابندی کو ختم کرنے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اہم فیچر

0

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایڈٹ بٹن متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ایڈٹ بٹن کو متعارف کرائے جانے پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ایڈٹ بٹن پر محدود صارفین کو رسائی دی جائے گی اور ممکنہ طور پر اسے پہلے ڈیسک ٹاپ یعنی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین میں متعارف کرائے جائے گا۔

 WhatsApp likely to introduce ‘Edit button’ for the desktop user

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ایڈٹ بٹن کے بعد صارفین کو ایڈٹ ہسٹری بھی نظر آئے گی یا نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں کہ صارفین کتنی دیر کے بعد میسیج کو ایڈٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔

رپورٹ میں یہ عندیہ بھی دیا گیا کہ ممکنہ طور پر ایڈٹ بٹن بیک وقت ڈیسک اور اسمارٹ موبائل صارفین میں محدود پیمانے پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ سے قبل اسی کمپنی کی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر بھی ایڈٹ بٹن کی سہولت دستیاب ہے جبکہ حال ہی میں ٹوئٹر نے بھی ایڈٹ بٹن کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

جینس ٹیسا کی ’حبس‘ کے سیٹ سے ویڈیو وائرل

0

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینس ٹیسا کے ’حبس‘ کے سیٹ سے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں جینس ٹیسا ’زویا‘ عائشہ (اشنا شاہ) کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فیروز خان، صبا فیصل، اسرا غزل ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے میں ان کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جبکہ وہ خود اس رشتے سے خوش نہیں ہیں اور پسند کی شادی کرنا چاہتی ہیں۔

جینس ٹیسا کے ڈرامے کے سیٹ کی ایک دلکش ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دلہن کے لباس میں ملبوس ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by JANICE TESSA🥀 (@janice_tessa)

اداکارہ کو دلہن کے لباس میں سیٹ پر دیگر فنکاروں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’زویا لکھا اور حبس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by JANICE TESSA🥀 (@janice_tessa)

زویا نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔