ہوم بلاگ صفحہ 6295

حکومت کا کےالیکٹرک صارفین کیلیے بڑے ریلیف کا اعلان

0

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے دو سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے فیول ایڈجسٹ منٹ چارج ختم کرنے اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کے الیکٹرک سے دو دو ہاتھ کرنے کراچی آیا ہوں۔

کراچی الیکٹرک کے ہیڈ آفس میں وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا جن صارفین نے اگست کا بل ادا کردیا ہے انکو اگلے ماہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں ریلیف دیا جائے گا جبکہ دو سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسٹ منٹ چارج عائد نہیں کیا جائےگا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ ستمبر کے مہینے سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی جون کے مہینے میں فیول ایڈجسٹ منٹ چارج عذاب عمرانی کا نتیجہ تھا وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی اور حیدرآباد کی الیکٹرک ڈسٹریبیوشن کمپنیوں سے ملاقات کرنے آیا ہوں تاکہ صارفین کو ریلیف حاصل ہو، کے الیکٹرک کو وفاق مفت ایک ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کررہا ہے عنقریب حکومت کے الیکٹرک سے نیا معاہدہ کرنے جارہی ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سامنے رکھتے ہوئے بجلی کے بلوں میں ریلیف پیکج ڈیزائن کیا ہے ۔ تھر کول میں کل شنگھائی الیکٹرک کے منصوبے کا دورہ کرنے جارہا ہوں۔

"تمہارے لیے آگ میں بھی کود جاؤں گی”

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "پیار دیوانگی ہے” میں رابی متین کے لیے آگ میں کودنے پر رضامند ہوگئیں۔

ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں شجاع اسد (متین)، نیلم منیر (رابی)، سمیع خان (داؤد) گل رعنا (پھوپھو)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر اداکار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں متین رابی سے کہتے ہیں کہ "معافی مانگوں” لیکن رابی کہتی ہیں کہ "اس کی ضرورت نہیں ہے تم نے میرے لیے اتنا کچھ کیا وہ بہت ہے۔”

رابی پوچھتی ہیں کہ تم مجھے واقعی یہاں سے لے جاو گے متین کہتے ہیں کہ ہاں جس جگہ پر تمہاری قدر نہیں وہاں پر تم ایک سیکنڈ بھی نہیں رہ سکتیں۔

وہ کہتی ہیں کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ تم میرے لیے اتنا بڑا قدم اٹھا سکتے ہو۔

متین کہتے ہیں کہ اس سے بھی بڑا قدم اٹھا سکتا ہوں اور تمہارے لیے اپنی جان بھی دے سکتا ہوں تمہیں میری محبت پر کوئی شک ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اماں کو تھوڑا برداشت کرلو ان کے دل میں بھی تمہارے لیے جگہ بن جائے گی۔

رابی کہتی ہیں کہ کچھ وقت مجھے تمہارے لیے آگ میں بھی کودنا پڑا تو کود جاوں گی تم دیکھو تمہارے لیے رابی کیا کیا کرسکتی ہے۔

کیا رابی کی پھوپھو اور متین کی والدہ دونوں کو دل سے قبول کرلیں گی یا پھر ابھی رابی کے لیے اور بھی کڑا وقت باقی ہے؟ یہ جاننے کے لیے پیار دیوانگی ہے کہ اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ

0
عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ، عمران خان کی دعوت پر لاکھوں نوجوانوں نے ’’عمران ٹائیگرز‘‘ کا حصہ بننے کیلئے رابطہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کل شام نوجوانوں کو’’عمران ٹائیگرز‘‘ میں شمولیت کی دعوت دی تھی، جس کے بعد ’’عمران ٹائیگرز‘‘میں عوام کی شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

عمران ٹائیگرز کیلئے رجسٹر ہونے کیلئے پی ٹی آئی نے واٹس ایپ نمبر اور ویب سائٹ مہیا کردی ہے، عمران خان کے اعلان کے بعد پہلے 15 گھنٹے میں واٹس ایپ پر 42 ہزار افراد نے رجوع کیا ہے۔

عمران ٹائیگرز میں شمولیت کیلئے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے فراہم کی گئی ویب سائٹ www.imrantigers.com اور https://www.imrantigers.com پر اب تک 2 لاکھ 88 ہزار افراد رابطہ کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت کی دعوت پر عوام کی جانب سے اتنا بڑا رسپانس ملا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نہایت کم وقت میں اتنا بڑا رسپانس حاصل کرنے والی جماعت بن گئی ہے۔

نایاب نسل کے بلیک پینتھر کی ویڈیو وائرل

0

بھارت کے ٹائیگر ریزرو میں نایاب نسل کے بلیک پینتھر کو دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ٹائیگر کی نسل کو بچانے کے لیے پینچ ٹائیگر ریزرو قائم کیا گیا ہے جس میں ایک نایاب نسل کے بلیک پینتھر کو دیکھا گیا ہے۔

بلیک پینتھر کی یہ ویڈیو پینچ ٹائیگر ریزرو کے ٹویٹر پیج سے شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں بلیک پینتھر کو جنگل سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر وہاں موجود کچھ لوگ دور کھڑے ہیں اور ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ بلیک پینتھر کی یہ نسل معدومیت کا شکار ہے جس وجہ سے یہ انتہائی نایاب ہے اور بہت کم دیکھنے میں آتی ہے۔

سندھ حکومت کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

0

کراچی: سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تمام ایم پی اے، صوبائی وزرا، مشیر اور معاونین فلڈ ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نےفیصلہ کیا ہےکہ ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی جائےگی گریڈ 17 سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین اپنی5دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے جب کہ گریڈ16 اور اس سے نچلے سرکاری ملازمین 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز، مخیرحضرات زیادہ سےزیادہ فلڈریلیف میں ساتھ دیں موجودہ بارشیں تاریخی سانحہ ہے، لاکھوں افراد بےگھر ہوئےہیں مشکل گھڑی میں پوری قوم ایک ہو کر ریلیف کےکاموں میں حصہ لے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں 10 لاکھ خیموں کی فوری ضرورت ہے بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے بھی ملا ہوں، بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کیا۔

حج کی خواہش رکھنے والے افراد کو بڑی سہولت مل گئی

0

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو اب حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت دے دی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حالیہ کامیاب حج سیزن کے نفاذ کے بعد اگلے برس کیلئے مقامی زائرین کیلئے حج پالیسی کا اعلان کردیا ہے، حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق سعودی حکومت نے آئندہ برس سے مقامی زائرین کیلئے لاٹری سسٹم ختم کرتے ہوئے براہ راست رجسٹریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 25 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

وزارت نے مقامی زائرین کیلئے ادائیگی کا ایک نیا منصوبہ بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت حجاج کرام اپنے واجبات دو قسطوں میں ادا کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ڈی پورٹ ہونیوالے حج وعمرے کیلیے سعودی عرب آسکتے ہیں؟

وزارت حج و عمرہ نے قسطوں ادائیگی کی سہولت فی الحال مقامی زائرین کو دی گئی ہے تاہم وزارت کی جانب سے جلد ہی غیر مقامی افراد کے لیے بھی یہ سہولت متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے حج رجسٹریشن کا آغاز اگلے ماہ سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

https://twitter.com/hsharifain/status/1560589958435536897?s=20&t=dDKiDPhMkEC4Y38dGwWNvA

حرا خان نے ہانیہ عامر سے متعلق کیا کہا؟

0

معروف ماڈل و اداکارہ حرا خان کی ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ہانیہ عامر کی تعریف کررہی ہیں۔

حرا نے کہا کہ "ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا وہ بہت اچھی انسان ہیں انہیں پتا ہی نہیں ہے کہ وہ کتنی بڑی اسٹار ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ "میں تو ہانیہ سے کہتی ہوں کہ تم بہت بڑی اسٹار ہو اور اپنے بھولے پن میں چیزیں کہہ جاتی ہو، اگر اسے میں اچھی لگ گئی ہوں تو وہ میرے لیے ایسا کچھ کرے گی اور کہہ گی کہ یہ بھی کرلو وہ بھی کرلو۔”

حرا خان نے کہا کہ شاید اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہانیہ کو اتنی عزت دی ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل "میرے ہمسفر” میں ہانیہ عامر (ہالا) اور حرا خان (رومی) کا کردار نبھا رہی ہیں۔

میرے ہمسفر میں دونوں آپس میں کزن ہیں لیکن ان کی ایک دوسرے سے بالکل بھی نہیں بنتی ہے اور رومی کی والدہ شاہجہاں تائی جان (صبا حمید) کو وہ پسند نہیں ہیں۔

حرا خان ڈرامہ سیریل "وہ پاگل سی” میں بھی سارہ کا لیڈ رول کررہی ہیں دیگر کاسٹ میں بابر اعظم، زباب رانا، عمر شہزاد ودیگر شامل ہیں۔

’لال سنگھ چڈھا‘ نے ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

0

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان اور اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ نے بین الاقوامی سطح پر عالیہ بھٹ کی ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کی ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں 7 اعشاریہ 47 ملین ڈالرز کا بزنس کیا اور ہندی فلموں میں سرفہرست رہی۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی ’لال سنگھ چڈھا‘ کو ایک اور دھچکا

’لال سنگھ چڈھا‘ بھارت میں تو کچھ خاص کمائی نہ کر سکی مگر بین الاقوامی مارکیٹ میں عالیہ بھٹ کی فلم کا مقابلہ کیا۔ فلم 7 اعشاریہ 50 ملین ڈالرز کا بزنس کرنے کے بعد سرفہرست آگئی ہے۔

بھارت میں ’لال سنگھ چڈھا‘ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے عامر خان کے خلاف بائیکاٹ مہم کے باعث ناکام ثابت ہوگئی۔ 180 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی فلم نے 11 اگست سے اب تک صرف 56 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ڈسٹری بیوٹرز کو لے ڈوبی

’لال سنگھ چڈھا‘ ہالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی ریمیک ہے۔

عمران خان سے اظہاریکجہتی کی قرارداد منظور

0

لاہور: پنجاب اسمبلی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہاریکجہتی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں قرارداد تحریک انصاف کے میاں محمودالرشید نے پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول سیاسی جماعت ہے اور عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کےحقیقی لیڈر ہیں جھوٹےمقدمات درج کرناجمہوری نظام کوڈی ریل کرنے کے مترادف ہے جھوٹےمقدمات کےدرج ہونےسےپاکستان کی جمہوری چہرےکو مسخ کیا گیا۔

قرارداد پیش ہونے سے پہلے ن لیگ کے ارکان ایوان چھوڑ کر جا چکے تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نےتقریرمیں کہاتمہارےاوپرکیس کرناہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

بعد ازاً اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسکول سے گھر جاتے بچے آبی ریلے میں بہہ کر جاں‌ بحق

0

خیبرپختونخوا کے شہر دیر بالا میں اسکول سے گھر جاتے 5 بچے آبی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دیر بالا میں افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب پانچوں بچے اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چار بچوں کی لاشیں مقامی افراد جبکہ پانچویں بچے کی لاش ریسکیو عملے نے نکال لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ کے شہر خیرپور کے علاقے ببرلو کے قریب 4 بچیاں سیلابی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چاروں بچیاں پیر مگیو کے مقام پر گھر سے باہر کھیلتے ہوئے نالے میں گریں۔ مرنے والی تمام بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان، سندھ اور کے پی سمیت ملک بھر میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں اور اس میں اب تک درجنوں قیمتی جانیں مختلف حادثات کی نذر ہوچکی ہیں۔