ہوم بلاگ صفحہ 6295

سابق امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے

0

آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسد رؤف کا حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال ہوا جبکہ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسد رؤف کے بھائی طاہر کے مطابق وہ گھر جا رہے تھے اچانک ان کے سینے میں تکلیف ہوئی۔

66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔

اسکائی ڈائیونگ کے دوران خاتون کی کیک کھانے کی ویڈیو وائرل

0

عام طور پر اسکائی ڈائیونگ کے دوران لوگوں کو ہر وقت گرنے کا خوف لگا رہتا ہے لیکن ایک خاتون نے اس موقع پر بھی کیک سے لطف اندوز ہونا چاہا۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اسکائی ڈائیونگ کے دوران کیک کھا رہی ہیں۔

خاتون کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ انہوں نے بغیر کسی خوف کہ نہ صرف کیک کھایا بلکہ پاس سے گزرنے والے مسافر بردار طیارے کو ہاتھ سے اشارہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: اقرا عزیز کی اسکائی ڈائیونگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mckenna Knipe (@mckennaknipe)

اس ویڈیو کو اب تک 20 ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

سامعہ خان نے حسن علی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

0

قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی کی اہلیہ نے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دل کی ایموجیز بنائیں۔

حسن علی اور اہلیہ کو تصاویر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سامعہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی جوڑی کی تعریف کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی سامعہ خان نے ننھی بیٹی ہیلینا حسن علی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

مداحوں کی جانب سے ننھی ہیلینا کی تصاویر کو پسند کیا گیا تھا اور ان کو دعائیں بھی دی گئیں۔

حسن علی کی شادی 20 اگست 2019 کو میں ہوئی تھی شادی کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گاؤں میں منعقد ہوا، ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہیں۔

عمران خان کی پیشکش پر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، صدر

0

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے انٹرویو میں مثبت باتیں کی گئیں، ان کی پیشکش پر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا: ’معاشی بحران اپنی جگہ لیکن سیاسی بحران کو تو ہم آپس میں حل کر سکتے ہیں، سیاسی استحکام ہوگا تو دنیا ہم پر اعتماد کرے گی، سیاسی عدم استحکام کا نقصان ملک کو ہو رہا ہے جس کے اثرات واضح ہیں، بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل میرے خیال میں عام انتخابات ہیں، سیاسی بحران کو حل کرنا آسان ہے مگر بہت سے لوگ اس بحران سے نکلنا نہیں چاہتے‘۔

عارف علوی نے کہا کہ الیکشن سے متعلق سیاستدانوں میں بات چیت ہو سکتی ہے کیوں کہ عوام مشکل میں پھنسے ہیں، موجودہ حکومت محنت کر رہی ہے مگر مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، ایسی حکومت بننی چاہیے جس پر عوام کا اعتماد ہو اور حکومت ان کے مسائل بھی حل کر سکے، ہمیں سارے مسائل حل کرنے ہیں مگر کہیں سے تو ابتدا کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا: ’بطور صدر اسٹیک ہولڈرز کے سامنے اپنی رائے رکھ سکتا ہوں، خاکہ اس صورت میں بنے گا جب سب مل کر اتفاق کریں گے، پاکستان اب مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، خوف ہے کہ معیشت ایسی جگہ نہ پہنچ جائے کہ پھر پاکستان کو سمجھوتے کرنا پڑیں‘۔

انٹرویو میں عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ بات چیت کے لیے میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، سیاسی استحکام کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کچھ اِدھر کچھ اُدھر کر لیا جائے، میرے کہنے کا مطلب ہے کہ ایک دو مہینے اِدھر اُدھر کر لینے چاہئیں، ایسا ماحول بنانا چاہیے کہ سیاستدانوں کو بیٹھ کر بات کرنے کے لیے راضی کرنا چاہیے، یہ ہٹ دھرمی نہیں ہونی چاہیے کہ بات نہیں ہوگی، اس سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، اس نہج پر نہ پہنچیں کہ تاریخ پھر ہمیں ذمہ دار ٹھہرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں چند ماہ رہ گئے ہیں، ہٹ دھرمی کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ ملک کا نقصان ہوگا، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ کچھ ایشوز ہیں انہیں بیٹھ کر حل کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کی حکومت گئی تو کہا کہ کچھ مسائل ہیں جنہیں حل کرنا چاہیے، نئے انتخابات، شفاف انتخابات اور معیشت پر کہا سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا: ’سیاسی میچورٹی کا تقاضا ہے کہ سیاسی جماعتیں معاشی پالیسیوں کا تسلسل رکھیں، حالات ایسے ہونے چاہئیں کہ لوگ بات کرنے کے راضی ہو جائیں، ہمیشہ بات چیت پر یقین رکھا ہے اور اب بھی کہتا ہوں کہ گفتگو ہونی چاہیے، رنجشیں دور ہو جاتی ہیں تو قریب آنے میں بھی وقت لگتا ہے، بطور سیاستدان میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہوں، ہمیں الفاظ کی پکڑ سے نکل کر سنجیدہ ایشوز پر بات چیت کرنی چاہیے‘۔

’کتابوں کی بو سے الرجی‘ بچے کی بیماری کی حقیقت سامنے آگئی

0

چین میں بچے نے ہوم ورک کرنے سے بچنے کے لیے بہانہ بنایا لیکن پکڑا گیا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق بچے کے بہانا بنانے کی ویڈیو آن لائن شیئر کیے جانے کے بعد وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں 11 سالہ  لڑکا آنسو بہاتے ہوئے ہوم ورک کرنے سے ‘الرجی’ ہونے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔

مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو سے تعلق رکھنے والا پرائمری فائیو کا طالب علم بنیادی طور پر اپنی ماں کو یہ کہہ کر اپنے ہوم ورک سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے کتاب کی بو سے الرجی ہے جس کی وجہ سے وہ رونا نہیں روک سکتا۔

کلپ میں لڑکا اپنی ناک پر ٹشو پکڑے ہوئے نظر آتا ہے اور جب ماں نے پوچھا کہ کیا غلط ہے، تو لڑکے نے جواب دیا کہ وہ الرجی کا شکار ہے۔

ماں ںے پچھا کہ ’آپ کو کس چیز سے الرجی ہے؟‘ لڑکے نے جواب دیا مجھے کتابوں کی بو سے الرجی ہے۔

ماں نے کہا ’کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ اب ہوم ورک نہیں کر سکتے؟ کیا ہم اس کا علاج کرواسکتے ہیں؟”

اس وقت اس نے ٹشو کا ایک ٹکڑا اپنی ناک کے اندر ڈالا اور پھر سے رونے لگا لیکن جب ماں نے پوچھا کہ کیا وہ اسپتال جانا چاہتا ہے تو اس نے جلدی سے انکار کر دیا۔

خاتون نے پوچھا کہ ’آپ کو پچھلے پانچ سالوں سے الرجی کیوں نہیں تھی؟ لیکن اس سال آپ کو اچانک علامات نظر آئیں؟‘

لڑکے نے جواب دیا کہ ’کیونکہ یہ انکیوبیشن کی مدت تھی۔‘

بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر تبصرے کرتے دکھائی دیے۔

’ایف اے ٹی ایف کے وفد کا دورہِ پاکستان کامیاب رہا‘

0

ترجمان دفترخارجہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تکنیکی ٹیم کے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دے دیا۔
فیٹف کا دورہ جون 2022 کے پلینری سیشن میں طےشدہ شیڈول کا حصہ تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہن اہے کہ ایف اےٹی ایف ٹیکنیکل ٹیم کادورہ کامیاب رہا ٹیم کےساتھ ملاقاتیں مثبت اورتعمیری انداز میں ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے سی ایف ٹ اور ،اےایم ایل کےحوالےسےاقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ پاکستان ایف اےٹی ایف میں جاری جائزےکےمنطقی نتیجےکامنتظرہے۔

ترجمان نے کہا کہ اپنی مستقل کاوشوں کی بدولت پاکستان نےتکنیکی اہداف حاصل کیے پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 2 ایکشن پلانز پر عملدرآمد مکمل کرلیا، پاکستان فیٹف کی 40 میں سے 38 سفارشات پر عملدرآمد مکمل کرچکاہے۔

پاکستانی اقدامات سےٹیررفنانسنگ،منی لانڈرنگ خدشات بڑی حدتک کم ہوئے۔

’شمشیر میری زندگی کا ڈراؤنا خواب ہے جو حقیقت بن چکا‘

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر نے مہک کورشتہ ختم کرکے جانے کی اجازت دے دی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شمشیر گھر کے عیش و آرام چھوڑ کر مہک کو لے کر بابا صاحب (والد) کے گھر سے نکل گئے۔

ڈرامے کی 21ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ مہک کہتی ہیں کہ ’شمشیر میری زندگی کا ڈراؤنا خواب ہے جو اب حقیقت بن چکا ہے۔‘

شمشیر کے بھائی ان سے کہتے ہیں کہ ’بس کرو گھر چلو میں بابا صاحب سے بات کرلوں گا۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’برباد کردی میں نے میری زندگی اور مہک کی زندگی۔‘

بابا صاحب شمشیر کے سارے بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا کہہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’دو دن بعد گھر واپس آجائے گا اس کے سر سے محبت کا بھوت اتر جائے گا۔‘

ادھر شمشیر مہک کے والد سے کہتے ہیں کہ ’میں نے آپ کی بیٹی سے محبت کی ہے میری محبت ظلم، غرور اور غلط فہمیوں پر مبنی تھی۔‘

مہک کے والد کہتے ہیں کہ ’تمہاری یہی سزا ہے کہ تمہیں کوئی سزا نہ دی جائے۔‘

شمشیر مہک سے بولتے ہیں کہ ’اگر یہ رشتہ یہیں ختم ہونا ہے تو پھر یہیں سہی تم جاسکتی ہو میں تمہیں نہیں روکوں گا۔‘

کیا مہک شمشیر کو چھوڑ کر چلی جائیں گی؟ یا پھر ان کا ساتھ دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

’پاکستان میں نئے چیلنج کے لیے پرجوش ہیں‘

0

انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئے چیلنج کے لیے پرجوش ہیں۔

انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرم ملک ہیں یہاں فاسٹ بولر کو زیادہ مدد نہیں ملے گی جس طرح انگلینڈ کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو یہاں اسپن کے ساتھ میدان میں اترنا پڑے گا۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک نیا چیلنج ہے اور جس کے لیے ہم پرجوش ہیں۔

ورلڈ کپ اور انگلینڈ سے سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

واضح رہے کہ انگلش ٹیم پاکستان روانگی کے لیے تیار ہے اور انگلش پلیئرز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر بھی شیئر کیں۔

انگلش ٹیم کل صبح براستہ دبئی کراچی پہنچے گی۔برطانوی ٹیم کی پاکستان آمد سے پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی تیاریاں جاری ہیں۔

انگلش ٹیم کے ایئرپورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم کے روٹ پر سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔

بابر علی اور نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

0

سینئر اداکار بابر علی اور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نادیہ حسین نے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’خوبصورتی کا ٹیکس کس کو دینا چاہیے۔‘

ویڈیو میں بابر علی بھارتی فلم کے مشہور گانے ’کتنا حسین چہرہ، کتنی پیاری آنکھیں‘ پر اداکاری بھی کررہے ہیں۔

بابر علی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ’شکر ہے خوبصورتی پر ٹیکس نہیں ہے۔‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ ’اگر خوبصورتی پر ٹیکس ہوتا تو مجھے کروڑوں روپے بھرنے پڑ جاتے۔‘

نادیہ حسین نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر علی ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں احسن حیات کا کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں حرا خان، زباب رانا، عمر شہزاد، سعد قریشی، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر روبن اوتھاپا نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر نے یہ اعلان اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا، اپنے ٹوئٹ میں اوتھاپا کا کہنا تھا کہ ہر اچھے اور بُرے وقت میں سپورٹ کرنے والے تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ آج اعزاز کے ساتھ میں نے بھارتی کرکٹ کی تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ایک دن سب کو ریٹائر ہونا ہے، اپنے ملک اور ریاست کرناٹک کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر رہا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے بھارتی ٹیم کے لیے 46 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی کھیلے، تاہم وہ بھارت کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے،کرکٹر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 118 کے اسٹرائیک ریٹ سے 249 رنز بنائے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ان کے مجموعی رنز کی تعدادا 1183 ہے۔

روبن اوتھاپا نے نو اپریل دو ہزار چھ میں گوہاٹی کے نہرو اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف اپنا ایک روزہ بین الاقوامی کیریر کا آغاز کیا، ان کا آخری ایک روزہ میچ 2015 کو ہرارے میں زمبابوے کے خلاف تھا۔

اوتھاپا نے اپنے ٹی 20 کیریئر کا آغاز 2007 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کیا تھا جبکہ آخری ٹی 20 میچ 19 جولائی 2015 کو ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا اس کے علاوہ وہ 2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے۔