ہوم بلاگ صفحہ 6296

عمران عباس اور امیشا پٹیل کی ویڈیو وائرل

0

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس نے امیشا پٹیل کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں عمران عباس بھارتی فلم ’کرانتی‘ کے گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر امیشا پٹیل کے ساتھ اداکاری کررہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اپنی دوست امیشا پٹیل کے ساتھ میری پسندیدہ بالی ووڈ دھنوں میں سے ایک پر ہمارا  فلمی انداز، جسے اصل میں بھی امیشا پٹیل پر ہی فلمایا گیا تھا جبکہ اسے گلوکار اُدیت نارائن اور الکا یاگنک نے اپنی آواز میں گایا ہے‘۔

اداکار کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عمران عباس اور امیشا پٹیل کی اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے مداحوں نے پسند کیا تھا۔

فاسٹ بولر کے اعلان نے بنگلہ دیش کو مشکل میں ڈال دیا

0

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر روبیل حسین نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی فاسٹ بولر نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، روبیل حسین نے بتایا کہ
نوجوانوں کو موقع دینے کے لئے یہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو موقع ملے گا تو فاسٹ بولنگ مزید مضبوط ہوگی،  اپنے ملک کے لیے 27 ٹیسٹ کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

روبیل حسین کا کہنا تھا کہ پانچ روزہ کرکٹ میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ابھی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ملک کے لیے کچھ کر سکتا ہوں۔

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ کے لیے ڈھاکا پریمئیر لیگ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلتا رہوں گا۔

روبیل حسین نے 27 ٹیسٹ میچز میں 36 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، جس میں ایک بار 5 وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے، ان کا اکانومی ریٹ 3.92، اسٹرائیک ریٹ 117.3 تھا۔

سیلاب سے ملک بھر کے نظام صحت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف

0

اسلام آباد: سیلاب سے ملک بھر کے نظام صحت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے، سیلاب سے ملک کے چاروں صوبوں کے 1625 مراکز صحت کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ 65 ارب روپے سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کے ذرائع کے ملک بھر میں سیلاب سے ہیلتھ اسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے کیے گئے اسسمنٹ سروے کے دوران شعبہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہیلتھ اسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات سے متعلق اسسمنٹ سروے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کیا گیا، جس کی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلاب سے ملک بھر میں سب سے زیادہ نقصان سندھ کے ہیلتھ اسٹرکچر کو پہنچا ہے، سندھ میں سیلاب سے 1091 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے اور نقصانات کا تخمینہ 34 ارب 13 کروڑ سے زائد لگایا گیا ہے۔

24 گھنٹوں میں سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے 65 ہزار 574 کیسز رپورٹ

بلوچستان میں سیلاب سے 297 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے اور نقصانات کا تخمینہ 18 ارب 98 کروڑ 80 لاکھ لگایا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا میں سیلاب سے 221 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ہیلتھ سسٹم کو نقصانات کا تخمینہ 8 ارب 37 کروڑ 90 لاکھ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں سیلاب سے 53 مراکز صحت مکمل تباہ ہوئے ہیں، 155 مراکز صحت کو جزوی جب کہ 13 کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

خیبر پختون خوا میں سیلاب سے دو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مکمل تباہ ہو چکے ہیں جب کہ 5 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، صوبے میں 29 بنیادی مراکز صحت اور چار دیہی مراکز صحت مکمل تباہ ہوئے ہیں۔ خیبر پختون خوا میں سیلاب سے 18 کمیونٹی ڈسپنسریز مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔

وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے 16 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے، راجن پور میں 7 مراکز صحت، جام پور 6 اور روجھان میں 3 مراکز صحت کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے 16 مراکز صحت کو نقصان کا تخمینہ 7 کروڑ 55 لاکھ لگایا گیا ہے۔

کوئٹہ تفتان سیکشن رواں ماہ کےآخر تک فعال کرنے کی ہدایت

0

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کوئٹہ تفتان سیکشن رواں ماہ کےآخر تک فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعدرفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر ریلوے نے کوئٹہ تفتان سیکشن رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن 5 روز میں مکمل بحال کیا جائے جب کہ کوئٹہ زاہدان پر فریٹ ٹرینوں کی ماہانہ تعداد 5 سے بڑھا کر 15 کی جائے۔

وزیر ریلوے نے کسٹمز کلیئرنس ہوتے ہی کراچی سےکوئٹہ لفٹ کیا جائے فریٹ چارجز کو مارکیٹ کےمطابق ریشنلائز کیا جائے گا۔ کوئٹہ اورز اہدان کے درمیان فریٹ والیم بڑھانےکا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے نے زاہدان میں مستقل طور پر ایک ٹرانسپورٹیشن افسرتعینات کیاجائے ترکی سےآنےوالی ریلیف گڈزکی مؤثر ترسیل یقینی بنائی جائے۔ وزیرریلوےنے لاہور تا کراچی مین لائن پرانجینئرنگ ریسٹرکشنزکم کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا

0
سونے کی قیمت

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت کم ہوگئی جبکہ ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 32ہزار 630 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی قدر  13 ڈالرز اضافے سے 1662 ڈالرز فی اونس ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا

ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 245 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 7 پیسے مہنگا ہوکر 237 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

مشتعل لڑکی نے چھیڑنے پر نوجوان پر چپلوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل

0

بھارتی ریاست اتر پردیش کے اورائی شہر کے ایک علاقے میں لڑکی کے ہاتھوں ایک نوجوان کو چپلوں سے مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مشتعل لڑکی نے شدید غصے کے عالم میں نوجوان کو اپنی دونوں سینڈل سے اتنی بری طرح پیٹا کہ دیکھنے والے بھی دیکھتے رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو چپل سے پیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس موقع پر نوجوان کسی بھی قسم کی کوئی مزاحمت کرنے کے بجائے زمین پر بیٹھا سرجھکائے چپ چاپ اس سے مار کھاتا رہا۔

ویڈیو کے مطابق خاتون نے اپنے دونوں ہاتھوں میں چپل لے کر اس کے سر پر چپلوں کی بارش کردی اور 20 سیکنڈز کے دوران اسے 40 بار مارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شخص مبینہ طور پر اس وقت نشے میں تھا جب اس نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی، بعد ازاں علاقے کی پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

مذکورہ ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد سے، ویڈیو کو 50,000 سے زیادہ ویوز اور 530 سے ​​زیادہ ری ٹویٹس ملے ہیں۔

بہت سے صارفین نے لڑکی کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ لڑکی نے بجائے ڈرنے اور درگزر کرنے کے اس کیخلاف قدم اٹھایا جب کہ دیگر صارفین نے بھی اس نوجوان کے لیے مناسب سزا قرار دیا۔

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے 65 ہزار 574 کیسز رپورٹ

0

اسلام آباد: ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاؤ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے 65 ہزار 574 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ملک کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، بیش تر کیسز کا تعلق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں سے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں 11 ہزار 518 ڈائریا کیس رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ یعنی 7129 ڈائریا کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا میں ڈائریا کے 1303، بلوچستان میں 2806، پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے 280 ڈائریا کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3581 اسکن انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سندھ سے 769، پنجاب سے 615، کے پی سے 1293، بلوچستان سے 1551 کیسز شامل ہیں۔

24 گھنٹوں میں سیلاب زدہ علاقوں میں امراض تنفس کے 13 ہزار 201 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے سندھ میں 9357، بلوچستان میں 2487، پنجاب میں 1024، اور کے پی میں 4235 کیس رپورٹ ہوئے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں آئی انفیکشن کے بھی 671 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 277 آبی ڈائریا، 50 مشتبہ ٹائیفائیڈ، 37 ہیپاٹائٹس کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں سیلاب زدہ علاقوں میں 1520 ملیریا، 30 ڈینگی کیسز، جب کہ 25 ہزار 629 دیگر امراض کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نسیم شاہ نے مداحوں کو خبردار کردیا

0

ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف دو چھکے لگا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مداحوں کو خبردار کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے نسیم شاہ نے اسٹوری پوسٹ کی ہے اور اپنے اسنیپ چیٹ کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو مطلع کیا ہے۔

فاسٹ بولر نے اپنی اسٹوری میں مداحوں کو بتایا کہ اسنیپ چیٹ پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں تاکہ ایپلی کیشن اس اکاؤنٹ پر حذف کرے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کے نام سے بنائے گئے جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر 9 لاکھ 76 ہزار فالوورز ہیں۔

پاک انگلینڈ میچ: سیلاب متاثرین کی انٹری مفت

0

کراچی میں رہائشی کیمپس میں مقیم سیلاب متاثرین کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے T-20 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں مفت دکھائے جائیں گے۔

سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لئے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو میچز کے فری پاسسز دیے جائیں گے۔

متاثرین کو ایس ایس یو کی خصوصی بس شٹل سروس کے ذریعے رہائشی کیمپس سے اسٹیڈیم لایا اور لے جایا جائے گا۔
سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے یہ اقدام ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی ہدایات پر اٹھایا گیا۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو اسٹیڈیم میں میچ دکھانے پر پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کا بھر پور تعاون ہے جس کے لیے ان کے شکرگزار ہیں۔

سیلاب متاثرین فری پاسز کے لیے 99244650-021 نمبر پر کال کر کے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے وقت متعلقہ رہائشی کیمپ اور اس کے فوکل پرسن سے ویریفیکیشن کی جائیگی۔

برطانیہ میں دو مخالف گروپوں میں تصادم ، حالات کشیدہ

0

لندن: انگلینڈ کے شہر لیسسٹر میں ہندو اور مسلم گروپوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ ہوئی ہے، جس کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھڑپ گذشتہ روز اس وقت شروع ہوئیں جب ایک گروپ مظاہرہ کر رہا تھا کہ اچانک دوسرے گروپ نے مقررہ پروگرام کے بغیر ہی مظاہرہ شروع کردیا۔

لیسسٹر پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کے روز مشرقی لیسسٹر سے اس وقت دو افراد کو گرفتار کیا گیا جب غیر اعلانیہ مظاہروں کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لیسسٹر پولیس کا موقف تھا کہ ایک شخص کو تشدد بھڑکانے اور قانون و انتظام میں خلل ڈالنے کی سازش کے شبے میں جب کہ دوسرے شخص کو تیز دھار شے رکھنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔

جھڑپ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جس پر مقامی پولیس اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے لوگوں سے پرسکون رہنے اور قابل اعتراض ویڈیوز شیئر نہ کرنے کی اپیلیں کیں ہیں۔

پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کسی صورت شہر میں تشدد اور بدنظمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے اور حالات اب قابو میں ہیں۔ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

جھڑپ کے پس پردہ مقاصد کیا تھے؟

پولیس کے مطابق اتوار کے روز ہونے والی یہ جھڑپیں 28 اگست کو انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ میچ کے بعد ہونے والا تیسرا واقعہ ہے۔

یہ میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا لیکن دونوں روایتی حریفوں کے درمیان پائی جانے والی تلخی لیسسٹر میں بھی نظر آئی۔

پولیس کے مطابق اتوار کے روز جس جگہ جھڑپیں ہوئیں وہاں مسلم تاجروں کی ملکیت والی متعدد دکانیں ہیں اور اس کے قریب ہی ایک ہندو مندر بھی واقع ہے۔

پولیس نے دونوں فریقین کو متنبہ کیا کہ ایک دوسرے پر حملے نہ کریں ، لیکن ایک گروپ نے "جے شری رام” کے نعرے لگائے جب کہ دوسرے گروپ نے جواب میں "اللہ اکبر” کے نعرے بلند کیے، جس پر حالات سنگین ہوئے۔

واقعے سے ایک ہفتے قبل بھی حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلی کہ ایک مسجد پر حملہ کیا گیا ہے ، فوری تحقیقات کے بعد خبر جھوٹی ثابت ہوئی تھی۔