ہوم بلاگ صفحہ 6297

صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں، وزیر خارجہ

0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت ہی نا انصافی اور عدم مساوات سے لڑنے کا ایک بہترین ہتھیار ہے، آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں، مفاد پرستوں کی جانب sy ڈس انفارمیشن پھیلانا ایک روایت بنتی جا رہی ہے.

پی پی چیئرمین نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے عناصر جمہوری نظام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ مساوات، اتحاد اور یکجہتی کے جمہوری اصولوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستانی عوام کی جمہوری امنگوں کی تکمیل کی جدوجہد میں سب سے آگے رہی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹونے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ون مین ون ووٹ کا حق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے متعارف کرایا تھا اور انہوں نے ہی 1973 کے آئین کے ذریعے ہی پاکستان میں کثیرالجہتی جمہوریت کی بنیاد رکھی تھی۔

پاکستانیوں میں کرکٹ کا جنون ہے، انگلش کپتان جوز بٹلر

0

کراچی: انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیلاب کاسامنا ہے، کوشش کرینگے کہ اپنی کرکٹ سےسیلاب متاثرین کو خوشی دیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستانیوں میں کرکٹ کا جنون ہے اور شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں ہمیں دیکھنا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت پاکستان کو سیلاب جیسی قدرتی آفت کا سامنا ہے، ٹیم کی پوری کوشش ہوگی کہ اپنی کرکٹ سے سیلاب متاثرین کو خوشیاں فراہم کریں، انگلش بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا۔

جوز بٹلر نے کہا کہ سات ٹی ٹوئنٹی میچز ایک چیلنج ہیں ، کیونکہ میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا یہی وجہ ہے کہ مجھے پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں جو انگلش کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ لیونگسٹن بیئرسٹو کی کمی محسوس کریں گے تاہم ہمارے پاس نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، جو پاکستان کے خلاف کھیلنے کےلیے بیتاب ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچی، دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

سیریز کا افتتاحی میچ منگل 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جب کہ اختتامی میچ 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

جرمن قونصل جنرل کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم

0

کراچی : جرمنی نے بلوچستان میں سینکڑوں سیلاب متاثرین کو خوراک پہنچانے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر نے بلوچستان کادورہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی دنیا کیلئے غیرمتوقع ہے، بین الاقوامی سطح پر امداد کرنے والے ادارے اور شخصیات متاثرین کی مدد کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

جرمنی کی جانب سے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں ایک ہزارخاندانوں کیلئے مستقل خوراک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

امدادی خوراک بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہے، جرمن قونصل جنرل نے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔

قونصل جنرل نے متاثرین سے ان کا احوال جانا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی دیکھ کردل دکھی ہے، ایمرجنسی صورتحال میں بین الاقوامی ادارے، این جی اوز اورڈونرزپاکستان کی مدد کریں۔

اس موقع پر سی ای او بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام شاہنوازخان نے میڈیا کو بتایا کہ سیلاب سے تین ارب ڈالرکا نقصان ہوا ہے، ایسی مشکل صورتحال میں جرمنی کی امداد سیلاب متاثرین کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، سیلاب کے بعد ڈائیریا، ملیریا سمیت کئی بیماریوں سے متاثرین کو بچاناہے جس کیلئے جرمنی فنڈنگ ایجنسیز کے ساتھ مل کرمشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے

0

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے، آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسوم انیس ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 17ستمبر کو لندن روانہ ہوں گے، دورہ لندن میں ملکہ بر طانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ لندن کے 2 روزہ دورے میں وہ سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسوم انیس ستمبر کو ادا کی جائیں گی، جس میں امریکی صدر جوزف بائیڈن، جاپان کے لیڈر سمیت دیگر ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔

آنجہانی ملکہ برطانیہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچ گیا، تابوت کے جلوس کی قیادت کنگ چارلس سوم نے کی، وسیٹ منسٹر ہال میں دعائیہ تقریب میں شاہی خاندان کے تمام افراد شریک ہوئے۔

اپنی محبوب ملکہ کے آخری دیدار کے لیے طویل قطاریں لگ گئیں، تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، جہاں شہری چوبیس گھنٹے ملکہ کا آخری دیدارکرسکیں گے۔

’عمران خان نے اکیلے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کردیا‘

0
عمران خان

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران کان نے اکیلے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کردیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم حکومت اور عمران خان کی جاری تحریک کے حوالے سے ٹوئٹس کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان نے اکیلے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کر دیا ہے، پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کا کام پروپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں گے، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ 13 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے چند ماہ میں ہی ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، اس ٹولے سے ملک چل رہا ہے اور نہ معیشت سنبھل رہی ہے۔

 

سعودی عرب میں بڑے تعمیراتی منصوبوں کے معاہدے

0

سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت انفرااسٹرکچر منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے 25 بلین ریال کے بڑے مالیاتی معاہدے کیے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت وزارت خزانہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی وزارت خزانہ نے نیشنل ڈیبٹ منیجمنٹ سینٹر کے انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے متعدد مقامی بینکوں کے ساتھ کئی مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن کی مجموعی مالیت 25 بلین ریال ہے۔

رپورٹ کے مطابق انفراسٹرکچر کے یہ منصوبے 2023 اور 2024 میں شروع ہوں گے اور یہ سعودی وژن 2030 کے مطابق یہ اسٹریٹجک بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو فعال اور معاونت فراہم کرنے کے لیے وزارت کے منصوبوں میں شامل ہے۔

اس حوالے سے ایک عالمی ریئل اسٹیٹ کنسلٹنسی نائٹ فرینک مڈل ایسٹ ریسرچ کے سربراہ فیصل درانی نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب انفراسٹرکچر اور رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس میں 4.13 ٹریلین ریال کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی سائٹ بننے کی راہ پر گامزن ہے اور وژن 2030 کے مطابق مملکت میں نیوم کی حیثیت ایک تاج کے جوہر کے طور پر ہے اور لوگ تاریخ کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب آسانی سے تاریخ کی سب سے بڑی تعمیراتی سائٹ بن جائے گی کیونکہ مملکت میں پانچ لاکھ 55 ہزار رہائشی یونٹس، دو لاکھ 75 ہزار ہوٹلوں کی چابیاں، 4.3 ملین مربع میٹر سے زیادہ ریٹیل جگہ اور 6.1 ملین مربع میٹر سے زیادہ دفتری جگہ پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ ریاض 2016 میں مملکت کے نیشنل ٹرانسفارمیشن پلان کے آغاز کے بعد سے 104 بلین ڈالر مالیت کے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کی رونمائی کرچکا ہے۔

مذکورہ ریئل اسٹیٹ فرم نے یہ اندازہ بھی اخذ کیا ہے کہ مملکت کا دارالحکومت ریاض جس کی موجودہ آبادہ ساڑھے 7 ملین ہے جو 2030 تک بڑھ کر 17 ملین تک پہنچ جائے گی جو موجودہ آبادی سے دُگنا سے بھی زیادہ ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات نے رواں سال جولائی میں ہی ماحولیات، پانی اور زراعت کے نظام کے پانچ سالہ منصوبے (1035 پروجیکٹس) کے لیے 105 بلین ریال مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دی کپل شرما شو کا تیسرا سیزن ، مداحوں کی شدید تنقید

0

بھارت کے مشہور دی کپل شرما شو کا تیسرا سیزن کاسٹ اور مزاحیہ لہجے میں تبدیلی کی وجہ شدید تنقید کی زد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور دی کپل شرما شو کے تیسرے سیزن کو کاسٹ اور مزاحیہ لہجے میں تبدیلی کی وجہ زیادہ پسند نہیں کیا جارہا۔

نئے سیزن کا مزاحیہ لہجہ خوب تنقید کی زد میں ہے، سوشل میڈیا صارفین ٹویٹر پر اصل کاسٹ کی گمشدگی پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

دی کپل شرما شو کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ مہمان تھے۔

یاد رہے دی کپل شرما شو کی اصل کاسٹ کے ارکان کی رخصتی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

سنیل گروور، جنہوں نے ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کیا اور کپل شرما کے بہت سے دوستوں بھارتی سنگھ، کرشنا ابھیشیک اور چندن پرابھاکر نے کپل شرما شو کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

پہیلی بوجھیں : کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کون سا طوطا اکیلا بیٹھا ہے؟

0

آج ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، اس تصویر میں بہت سارے پرندوں کے درمیان آپ نے وہ پرندہ ڈھونڈنا ہے جو اپنے جوڑے کے ساتھ نہیں یعنی تنہا ہے۔

انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

آج ایک مرتبہ پھر نئی تصویر شائع کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو ذہنی آزمائش میں ڈال دیا، اب اس پہیلی کا جواب بتانا آپ کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں آپ میں کتنی عقل مندی ہے۔

Jagranjosh

ہمارا یہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی ان بہت سارے پرندوں میں اس تنہا پرندے کو باآسانی پہچان سکتے ہیں لیکن اس میں تھوڑا وقت بھی لگ سکتا ہے۔

پہیلی : تصویر کے اس رنگین جھنڈ میں اس پرندے کو تلاش کریں جس کا کوئی جوڑا نہیں ہے۔!

کیا آپ اس جھنڈ میں پرندے کو اس کے جوڑے کے بغیر دیکھ سکتے ہیں؟ اگرچہ جواب آپ کے سامنے ہے لیکن تصویر کا پورا فریم اور ایک جیسے یا ملتے جلتے رنگوں کا استعمال اسے مشکل بنا دیتا ہے۔

آپ اپنی مکمل توجہ تصویر پر مرکوز رکھیں کیونکہ ان پرندوں میں فرق صرف دم، جسم کا رنگ، آنکھیں یا پیاری سی چھوٹی چونچ کا ہوگا۔

جی ہاں، یہ پہیلی حل کرنا تھوڑا سا مشکل تو ہوگا لیکن آپ کم از کم دو بار کوشش کرنے کے بعد ہی اس کا صحیح جواب تلاش کریں۔

کافی تجسس اور غور کے بعد اگر آپ جواب تک نہیں پہنچ پائے تو آئیے اب ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتاتے ہیں، جسے دیکھ کر آپ کی حیرانی میں مزید اضافہ ہوگا ۔

Jagranjosh

اس تصویر میں کل 41 رنگ برنگے طوطے ٹیلی فون کی چار تاروں پر بیٹھے ہوئے دکھائے گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جوڑے کے حساب سے ایک طوطا الگ ہے۔

تمام جوڑے آپس میں ایسے بیٹھے ہیں جیسے دو طوطے کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں، جب کہ ایک جوڑا دو تاروں پر گپ شپ کر رہا ہے۔

جواب دیکھیں : 

اگر آپ کامیابی کے ساتھ پرندے کو تلاش کریں جس کا کوئی مماثل جوڑا نہیں ہے اور اگر نہیں تو کالی ٹوپی کے ساتھ پرندے کو بائیں طرف چیک کریں۔

وہ واحد پرندہ ہے جس کا سر نیلا، سرخ جسم اور سبز دم ہے، جس کی وجہ سے وہ اکیلا اور تنہا دکھ رہا ہے۔

اور اگر آپ اب بھی جدوجہد کر رہے ہیں، تو تصویر کے بیچ میں زوم کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ، نیچے دی گئی تصویر سے اپنا جواب ہمارے ساتھ چیک کریں۔

Jagranjosh

جی!! تو آپ کو آج کی یہ پہیلی کیسی لگی اس کا جواب نیچے کمنٹ باکس میں ضرور دیں۔

پنجاب سے آٹے کی خیبرپختونخوا اور سندھ نقل وحمل پر سختی کا فیصلہ

0

لاہور : محکمہ خوراک نے پنجاب سے آٹے کی خیبرپختونخوا اور سندھ نقل وحمل پر سختی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے آٹے کی خیبرپختونخوا اور سندھ نقل وحمل پر سختی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ صادق آباداورپشاورچیک پوسٹوں پرمزیدعملہ تعینات کردیا ہے، سامان کی آڑ میں بڑی مقدار میں آٹا جارہا ہے۔

ذرائع محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ افغانستان بھی آٹااسمگل کیاجارہاہے، پنجاب میں گندم اورآٹاسستا جبکہ وہاں بہت مہنگا ہے ، اگر اسمگلنگ اورنقل وحمل نہ روکی تو پنجاب میں آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آٹےکی اسمگلنگ روکنےکیلیےفلورملزسےبھی ڈیٹامانگ لیا، جو تاجر یا فلورمل آٹا اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

محکمہ خوراک کے مطابق آٹا اسمگلنگ میں ملوث فلور ملز پر پابندی بھی عائد کر سکتے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

0
پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے گردش کردہ خبریں بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے گردش کردہ خبریں بے بنیاد ہیں، قیمتوں کا تعین 15 ستمبر 2022 رات کو کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

اوگرا کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

یاد رہے یکم ستمبر کو وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے مطابق پیٹرول 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 235.98 روپے کا ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 99 پیسے اضافے کے ساتھ 247 روپے 43 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔