ہوم بلاگ صفحہ 6297

معروف سماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کرگئے

0

کراچی : اقراء یونیورسٹی کے چیئرمین اور معروف سماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما حنید لاکھانی انتقال کرگئے، رجسٹراراقرایونیورسٹی نے حنید لاکھانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا حنید لاکھانی ڈینگی کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

حنیدلاکھانی اقراء یونیورسٹی کے مالک تھے اور تحریک انصاف سے سیاسی وابستگی تھی۔

پی ٹی آئی کراچی تنظیم نے پی ٹی آئی رہنماء و چئیرمن اقراء یونیورسٹی حنید لاکھانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حنید لاکھانی کی رحلت پر دلی بےحد افسوس ہے، وہ رحم دل اور خوش مزاج طبعیت کے مالک تھے۔

شارجہ میں دوسرا تاریخی چھکا، میانداد کے بعد اب نسیم شاہ

0

شارجہ : ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم نے جیت لیا، میچ کی خاص بات نسیم شاہ کا فلک شگاف چھکا تھی۔

اس میچ میں پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد بھارت کا ایونٹ میں ایک فیصد واپسی کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، بھارتی شائقین بھی افغان ٹیم سے بہت سی امیدیں لگائے بیٹھے تھے جس میں انہیں مایوسی ملی۔

اس اہم میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 130 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

پاکستان کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے اور اسے چھ گیندوں پر 11 رنز درکار تھے۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ دو بولرز کریز پر موجود تھے اور شکست پاکستانی فینز کو آنکھوں کے سامنے نظر آ رہی تھی۔

لیکن پھر نسیم شاہ نے فضل حق فاروق کو آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو فلک شگاف چھکے مار کر پاکستان کو جیت دلا دی۔

اس جیت پر اگر کہا جائے کہ نسیم شاہ نے ہار کے جبڑوں سے جیت چھین لی تو بے جا نہ ہوگا، میچ کے اختتام پر نوجوان فاسٹ بولر بہت خوش نظر آئے اور روی شاستری کو یہ بھی کہا کہ ان کی آج کی بیٹنگ کے بعد سب یہ بھول گئے کہ میں بولر بھی ہوں۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین نسیم شاہ ہی کہ قصیدے پڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایک ٹویٹ میں نسیم شاہ کو شاباش دیتے ہوئے لکھا کہ ویل ڈن نسیم شاہ۔ سیلاب کے باعث ہماری پریشانیوں کے باوجود گرین شرٹس ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے ہیں۔

انس ملک نے لکھا کہ شارجہ کو کبھی میانداد کے چھکے کی وجہ سے جانا جاتا تھا لیکن اس صدی میں اسے نسیم شاہ کے چھکے کے سبب جانا جائے گا۔

عباد احمد نامی صارف نے لکھا یہ نسیم شاہ کی دنیا ہے اور ہم اس میں رہ رہے ہیں۔

کسی نے سابق صدر آصف زرداری کی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا ایسا بولر ہی نہیں رکھتے جو ہٹنگ نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ پاکستان ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے جہاں 11 ستمبر کو اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ، میہڑ، جوہی اور دادو کو بدستور خطرہ لاحق 

0

دادو : سندھ میں سیلاب کے باعث میہڑ، جوہی اور دادو خطرے میں ہے ، منچھرجھیل کاسیلابی پانی بھان سیدآبادکی طرف بڑھنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ کے باعث میہڑ،جوہی اوردادو کو بدستورخطرہ لاحق ہے۔

ایم این وی ڈرین میں ستین شاخ کے قریب شگاف پڑگیا ہے اور پانی شہرکی جانب بڑھنے لگا۔

علاقہ مکین شگاف پُر کرنے میں مصروف ہیں ، ایم این اے رفیق جمالی،ایم پی اےپیرمجیب الحق بھی موقع پرموجود ہے۔

سیہون سے منچھرجھیل کا سیلابی پانی بھان سیدآبادکی طرف بڑھنے لگا ہے، نہر پیر شاخ کے پشتوں کو ہیوی مشینری سے مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ جامشورو نے بھان سعید آباد ، ٹلٹی کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ، بھان کے شہریوں میں خوف و ہراس ہے ، شہری اپنی مدد آپ کے تحت منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

میہڑ شہرمیں رنگ بند پر سیلابی پانی کا دباؤ برقرار ہے جبکہ جوہی میں شہری رنگ بند کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں۔

جوہی شہر کے اطراف پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہونے کے باعچ شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

امریکا کی پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے آلات کی فروخت کی منظوری

0

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے پرزوں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پینٹا گون کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے پرزہ جات کی فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پنٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے 450ملین ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی ، جس کے تحت پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے آلات مل سکیں گے۔

امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ پاکستان کومتعلقہ سامان دینےکی مجازلاک ہیڈمارٹن کارپوریشن ہوگی۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کو برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

خیال رہے کہ جولائی 2019 میں امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو ایف 16 جنگی جہازوں کی دیکھ بھال کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی ساختہ ایف سولہ طیارے پاکستان کی فضائی جنگی صلاحیت کا سب سے اہم حصہ ہیں۔

توہین عدالت کیس :عمران خان آج ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے

0

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان توہین عدالت کیس میں آج ذاتی حیثیت میں اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر آج پھر سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا، عمران خان آج ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

عمران خان کی پیشی کے حوالے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کا خصوصی سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کمرہ عدالت میں وکلاء اور صحافیوں کے لئے خصوصی پاسسز جاری کئے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عدالتی حکم پر ضمنی جمع کرایا جا چکا ہے ، جس میں عمران خان نے خاتون جج سے متعلق بیان پر اظہار افسوس کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ عدلیہ کےخلاف توہین آمیزبیان کاسوچ بھی نہیں سکتا، لفظ شرمناک توہین کے لیے استعمال نہیں کیا۔

جواب میں کہا گیا تھا کہ جج زیباچوہدری کےجذبات مجروح کرنامقصدنہیں تھا، جج زیباچوہدری کےجذبات مجروح ہوئے اس پر گہرا افسوس ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غیرارادی طورپرمنہ سےنکلےالفاظ پرگہراافسوس ہے، عدالت کویقین دہانی کراتاہوں کہ آئندہ ایسےمعاملات میں انتہائی احتیاط سےکام لوں گا۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی جواب میں عدالت شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی۔

محمد شامی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر روی شاستری برس پڑے

0

دبئی: بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیٹ اپ میں فاسٹ بالر محمد شامی کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے پر کپتان روہت شرما اور کوچ راہول ڈریوڈ پر سخت تنقید کی ہے۔

ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری میچ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے روی شاستری نے محمد شامی کو ٹی ٹوئنٹی سے مکمل طور پر باہر کیے جانے پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز کو اس سال کے آئی پی ایل میں شانداع کارکردگی کے بعد شامی کو دیکھنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ "میں یہ دیکھ کر پوری طرح حیران ہوں کہ محمد شامی کو موجودہ ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز نے کس طرح نظر انداز کیا ہے۔

روی شاستری نے کہا کہ اس سال کے ایشیا کپ میں ہندوستانی بولنگ اتنی موثر نہیں لگ رہی ہے اور شامی جیسے تجربہ کار کو یقینی طور پر اسکواڈ میں جگہ بنانی چاہیے تھی۔

سابق کوچ نے کہا کہ "ہم نے دیکھا کہ کس طرح پچھلے T20 ورلڈ کپ میں ڈیو کی وجہ سے اسپنر مکمل طور پر غیر موثر ہوگئے تھے، اس وجہ سے محمد شامی ایشیا کپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا تھا۔

خیال رہے کہ محمد شامی نے انڈین پریمئیر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے 16 میچوں میں 24.40 کی اوسط اور 8 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 20 وکٹیں حاصل کی تھی۔

ٹرین کے آگے گرنے والا شخص معجزاتی طور پر بچ گیا

0

بھارت میں ٹرین کے آگے گرنے والا شخص معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے طمابق اترپردیش کے اٹاوہ بھرتانہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ٹرین گزر گئی لیکن اس کے نیچے آنے والا شخص معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں پلیٹ فارم پر مسافروں کو ٹرین کے گزرنے کا انتظار کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس کے بعد آنے والے مناظر غیر متوقع ہیں جیسے ہی ٹرین اسٹیشن سے گزرتی ہے مسافروں کو ایک حیران کن منظر نظر آتا ہے۔

جیسے ہی ٹرین وہاں سے گزری تو راہگیروں نے ایک شخص کو پٹری اور پلیٹ فارم کے درمیان پڑا دیکھا۔

ٹرین آدمی کے اوپر سے گزر چکی تھی حیرت کی بات یہ ہے کہ اسے ذرا برابر بھی چوٹ نہیں لگی اس کے بعد وہ شخص پٹریوں سے اٹھتا ہے اور اپنا بیگ اٹھاکر وہ مسافروں کا شکریہ ادا کرتا ہے جو اس واقعے سے بالکل حیران تھے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس شخص نے ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی تاہم رش کے نتیجے میں وہ پٹری پر گر گیا خوش قسمتی سے وہ واضح خطرے کے باوجود محفوظ رہا۔

’براہمسترا‘ کا بائیکاٹ کرنے والوں کو عالیہ بھٹ کا جواب

0
عالیہ بھٹ نے بالی وڈ اور ہالی وڈ میں کام کرنے کے درمیان فرق بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’براہمسترا‘ کا بائیکاٹ کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’براہمسترا‘ 9 ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے لیے تمام انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔ فلم میں عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت دیگر ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

ادھر فلم کی ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر اس کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ لباس پر بچے کی پیدائش سے متعلق جملہ لکھوانے پر تنقید کی زد میں

فلم کی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں عالیہ بھٹ نے اس پر ردعمل دیا کہ فلم کی ریلیز کے لیے یہ ایک خوبصورت ماحول ہے، ہمیں صحت مند اور رہنے کی ضرورت ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ ہم سب کو عام طور پر اپنی زندگی کے لیے شکر گزار ہونا چاہیے، ماحول میں منفی کچھ نہیں ہے بلکہ سب مثبت ہیں اور سب اچھا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سنیما گھروں کی رونقیں لوٹ آئیں، تھیٹروں میں فلموں کی واپسی ہو رہی ہے، ہم اپنے حصے کا کام کر کے سامعین کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

افغان شائقین کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل

0

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے دوران آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان گرما گرمی بھی ہوگئی تھی تاہم نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شائقین کرسیاں توڑ رہے ہیں اور دوسری جانب کھڑے پاکستانی مداحوں کی طرف پھینک رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان کی ہار پر افغان مداح پاکستانی شائقین سے الجھ پڑے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

میچ کے دوران الجھنے پر آصف علی اور فرید احمد کی طلبی

0

شارجہ: ایشیا کپ میں پاک افغان میچ کے دوران الجھنے پر میچ ریفری نے قومی کرکٹر آصف علی اور افغان ٹیم کے کھلاڑی فریداحمد کو طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ کے آخری اور سنسنی خیز لمحات کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما کرمی دیکھنے میں آئی۔

میچ کے 18ویں اوورز میں آصف علی کو آؤٹ کرکے افغان فاسٹ بولر فرید احمد نےآصف علی کے سامنے آکر انہیں کچھ کہا اور ٖغصہ کا اظہار کرتے ہوئے مکا دکھایا، جس پرآصف علی نے انہیں بلا دکھایا۔ افغان بولرز کے رویے پر امپائر اور دیگر افغان کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ کروانے کے لیے آنا پڑا۔

میچ کے بعد میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آصف علی اور فرید احمد کو طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔