ہوم بلاگ صفحہ 6300

بہن کو زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کیا گیا، بھارتی اداکارہ کے بھائی کا الزام

0

بی جے پی رہنما اور رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کرنے والی 42 سالہ اداکارہ سونالی فوگاٹ کی اچانک موت پر ان کے بھائی نے بہن کو زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کیے جانے کا الزام عائد کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سونالی فوگاٹ بھارتی ریاست گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں تاہم اب ان کے بھائی نے پولیس کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں اداکارہ کے سیکرٹری سدھیر سنگوان اور ان کے دوست سکھویندر پر بہن سے زیادتی اور زہر دے کر قتل کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اداکارہ کے بھائی رنکو ڈھاکہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سونالی کے سیکرٹری سنگوان نے اپنے دوست سکھویندر کے ساتھ مل کر سونالی کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سنگوان اور اس کا دوست ویڈیوز کی بنا پر ان کی بہن کو بلیک میل کر رہے تھے، اداکارہ کے بھائی نے کہا کہ مرنے سے ایک رات قبل بھی اداکارہ نے گھر فون کیا تھا اور وہ سہمی ہوئی تھی اور اس نے بتایا کہ سدھیر اپنے ساتھی سکھویندر کے ساتھ مل کر کچھ غلط کر سکتا ہے اور اس کے فوراً بعد فون منقطع ہو گیا، جس کے بعد صبح سدھیر نے فون کیا کہ سونالی کا فلم کی شوٹنگ کے دوران انتقال ہو گیا ہے۔

رنکو نے بتایا کہ جب بہن کی موت کی خبر سن کر ان کی فیملی گوا پہنچی تو پتہ چلا کہ وہاں کسی فلم کی شوٹنگ نہیں ہورہی تھی، انہوں نے کہا کہ ہمیں سونالی کی موت کی اطلاع دینے کے بعد سدھیر نے اپنا اور سونالی کا فون بند کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سدھیر نے سونالی کو دوست سکھوندر کے ساتھ مل کر اس کی جائیداد ہتھیانے کیلئے قتل کیا۔

اداکارہ کے بھائی نے بہن کی میت کا پوسٹ مارٹم جلد کرانے اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب گوا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ٹول ٹیکس مانگنے پر نوجوان نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا

0

بھارت میں ٹول ٹیکس کا تقاضہ کرنے پر ایک شخص نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں راج گڑھ بھوپال روڈ پر کچنریا ٹول پلازہ پر پیش آیا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے خاتون ملازم کو اس وقت تھپڑ مارا جب اس نے ٹیکس ادا کیے بغیر جانے دینے سے انکار کر دیا۔

مذکورہ شخص کو ٹول بوتھ کاؤنٹر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے پھر وہ خاتون سے جھگڑنے لگتا ہے اور اس کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے لیکن وہ بھی تھپڑ کا جواب دیتے ہوئے اپنی چپل اٹھاتی ہے اور اس آدمی کو مارتی ہے۔

ویڈیو میں قریب کھڑے لوگوں کو جھگڑے کو روکنے کی کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجکمار گرجر نامی یہ شخص بغیر فاسٹ ٹیگ کے اپنی گاڑی چلا رہا تھا جس سے ٹول ٹیکس خود بخود ہی کٹ جاتا ہے۔

اس شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ مقامی ہے اس لیے اسے ٹول چارجز کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہونا چاہیے۔ لیکن اس کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویز نہیں تھی۔

خاتون ملازم انورندا ڈانگی نے بتایا کہ اس شخص نے کہا کہ وہ مقامی ہے لیکن جب سپروائزر کو اطلاع دی گئی تو وہ کوئی دستاویز نہیں دکھا سکا۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ٹول بوتھ پر سات خواتین ملازمین ہیں لیکن ان کی حفاظت کے لیے کوئی گارڈ نہیں ہے۔

ایشیا کپ: راہول ڈریوڈ کی جگہ بھارتی ٹیم کا کوچ کون ہوگا؟ اعلان ہوگیا

0

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق لیجنڈری بلے باز وی وی ایس لکشمن کو راہول ڈریوڈ کی جگہ ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے مستقل کوچ راہول ڈریوڈ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے باعث وہ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے جانے والی بھارتی ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوسکے۔ راہول ڈریوڈ کا کرونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا تھا، اور ان میں کرونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈریوڈ کی جگہ وی وی ایس لکشمن کو ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ 47 سالہ لکشمن بھارتی نینشل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) بنگلورو کے چیف ہیں، اور انہوں نے حال ہی میں بھارتی ٹیم کے دورہ زمبابوے کے دوران بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

خیال رہے کہ سری لنکا کی میزبانی میں دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا، جبکہ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کا آغاز 28 اگست کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔

‘جولی ایل ایل بی 3‘ کی تیاری؛ اکشے کمار اور ارشد وارثی جلوہ گر ہوں گے

0

ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’جولی ایل ایل بی‘ کے تیسرے سیکوئل کی تیاری آئندہ سال شروع کیے جانے کا امکان ہے جس میں معروف اداکار اکشے کمار اور ارشد وارثی جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار سبھاش کپور، اکشے کمار اور ارشد وارثی کچھ عرصے سے ’جولی ایل ایل بی‘ کے تیسرے سیکوئل پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور اب چیزیں آخری مراحل میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی تیاری 2023 میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ اس متعلق مزید تفصیلات نہیں ہیں۔

2013 میں ریلیز ہونے والی ’جولی ایل ایل بی‘ میں بھارت کے بدحال عدالتی نظام کو ہلکے پھلکے طنزیہ انداز میں ناظرین کے لیے پیش کیا گیا اور فلم سُپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس میں ارشد وارثی کے علاوہ کوئی بھی اداکار کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔

سبھاش کپور اس فلم میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے اور اداکار خود بھی فلم کو کرنے میں کافی دلچسپی رکھتے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ فلم میں پہلی بار وکیل کا کردار ادا کروں، مگر ’چنئی ایکسپریس‘ اور ’جب تک ہے جان‘ میں مصروف رہنے کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں بن پائے۔

شروع میں تو کسی کو امید نہیں تھی کہ فلم بڑے پیمانے پر ہٹ ہوں گی۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد اس کا دوسرا سیکوئل بنایا گیا جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم کے دوسرے سیکوئل نے تھوڑے عرصے میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ اب فلم کے تیسرے سیکوئل کی خبر سن کر لوگوں میں خوشی کی لہر دور گئی ہے۔

سیلابی صورتحال سے ریلوے آپریشن متاثر، متعدد ٹرینیں معطل

0

سندھ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک زیر آب ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور سکھر سیکشن پرمتعدد مقامات پرریلوے ٹریک بہہ چکا ہے جس سے ٹرینوں کی آمدورفت میں 26 گھنٹے تک تاخیر ہو رہی ہے۔

ریلوےٹریک پر پانی آجانے سے ٹرین آپریشن محدود کر دیا گیا ہے۔ جمعرات 25 اگست کو متعدد گاڑیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

کراچی، لاہور کے درمیان چلنے والی قراقرم، کراچی ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے۔ کراچی، راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان تیزگام ایکسپریس معطل رہےگی جب کہ کراچی سےپشاورکےدرمیان چلنےوالی ڈاؤن عوام ایکسپریس معطل رہےگی۔

اسی طرح کراچی سےکوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان ایکسپریس، کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے۔

کوٹری، روہڑی، دادو، لاڑکانہ چلنے والی موئن جودڑو پسنجر کو بھی معطل کیاگیا ہے۔ معطل کی گئی گاڑیوں کے مسافروں کودوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

مسافر ٹکٹ ریفنڈ لینا چاہتے ہیں تو آن لائن ایپلی کیشن بکنگ آفس سےلےسکتے ہیں۔

یوٹیوب نے صارفین کیلئے نیا فیچر پیش کردیا

0

کیلی فورنیا: مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ ایپ یوٹیوب نے صارفین کیلئے پوڈکاسٹ کا علیحدہ پیج پیش کردیا ہے۔

اس سال کے شروع میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ یوٹیوب ایپ میں جلد ہی پوڈکاسٹ کیلئے ایک الگ ہوم پیج کا اضافہ کرنے جارہا ہے، جس کی اب یوٹیوب نے تصدیق کردی ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 کے مطابق پوڈکاسٹ کیلئے مختص پیج YouTube.com/podcasts یوٹیوب ایپ کے موجودہ ایکسپلور پیج پر گیمنگ، کھیل، سیکھنے، فیشن اور دیگر سرفہرست کیٹیگریز کے ساتھ موجود ہے، تاہم ابھی یہ یوٹیوب ویب سائٹ کے سائڈبار نیویگیشن میں موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر امریکی صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے، جسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی متعارف کروادیا جائے گا۔ یوٹیوب کے ترجمان پال پینیگٹن نے کہا کہ صارفین اب یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ صفحہ پر نئے اور ٹریندنگ پوڈ کاسٹ دیکھ سکیں گے۔

اس سے قبل ایپل نے 2005 میں پوڈکاسٹ کی سہولت پیش کی تھی، پھر 2019 میں اسپاٹیفائی اس میدان میں کود پڑا اور بڑے فلمی ستاروں نے بھی اس کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوڈکاسٹ کی صنعت اب بھی ابتدائی درجے میں ہے کیونکہ گزشتہ برس اس کا حجم صرف ایک ارب ڈالر تھا یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں سرمایہ کاری اور اس سے ممکنہ اشتہاری آمدنی کے بارے میں کافی سنجیدہ ہے۔

مائرہ خان گھر والوں پر برس پڑیں

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو "تماشہ گھر” میں مائرہ خان گھر والوں پر برس پڑیں۔

رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ کی میزبانی فرائض عدنان صدیقی انجام دے رہے ہیں جبکہ گھر میں رؤف لالہ، مائرہ خان، نگا جی، آمنہ ملک، ماڈل مریحہ صفدر، عمر شہزاد، سعیدہ امتیاز، عمر عالم، فائزہ خان، نعمان جاوید، سیم علی، حمیرا اصغیر، سحر بیگ، حصہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ سیگمنٹ میں دکھایا گیا کہ کچن میں کرفیو لگنے کے بعد مائرہ خان دوسرے گھر والوں سے تنگ آگئیں اور ان پر برس پڑیں۔

وہ غصے میں کہتی ہیں کہ یہ مت سوچو چھ ہفتے تک ہم بچ جائیں وہ بچ جائے اب میں کہوں گی ادھر ہو تو انسانیت دکھاو اور ایک دوسرے کی مدد کرو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

مائرہ کہتی ہیں کہ اس گھر میں ہمیں بند کرنے کا مقصد ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ اس گھر میں آنے کا یہ مقصد نہیں ہے کہ ٹیم اے کے چار بندے، ٹیم بی کے چار اور ٹیم سی کے چار بندے اور میں نہیں ہلوں گی کیونکہ میرا کام یہ نہیں ہے۔

گھر پہلے بے دخل کون ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے رئیلٹی شو "تماشہ گھر” روزانہ رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

خاتون ڈیلیوری رائیڈر کی ویڈیو لاکھوں دلوں کو چھو گئی

0

ڈیلیوری رائیڈر دھوپ ہو یا گرمی، سردی ہو یا بارش اپنی زندگی خطرے میں ڈال لوگوں کو کھانا پہنچا رہے ہوتے ہیں بعض اوقات معروف شخصیات کی جانب سے بھی ڈیلیوری رائیڈر کی مدد کے لیے آواز اٹھائی جاتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں ایک محنتی ماں اپنی کمسن بچی کو گود میں اٹھائے ڈیلیوری رائیڈر کی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔

فوڈ رائیڈر کی نوکری کرنے والی خاتون ڈیلیوری ایجنٹ کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی فوڈ بلاگر سوربھ پنجوانی کے ذریعہ شیئر کی گئی ویڈیو میں خاتون کو ایک چھوٹی بچی کو گود میں‌ اٹھائے دکھایا گیا ہے یہ کلپ اتنا وائرل ہو گیا ہے کہ فوڈ ڈیلیوری ایپ خاتون کی بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کے لیے خاتون کے پاس پہنچ چکی ہے۔

فوڈ ڈیلیوری کمپنی کی طرف سے شوٹ کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں خاتون کو دکھایا گیا ہے جو اسے کھانا پہنچانے آئی ہے۔


ان کے کام کے بارے میں پوچھنے پر وہ جواب دیتی ہیں کہ وہ ڈیلیوری کے دوران اپنی بچی کو اپنے ساتھ لے جاتی ہے جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا بھی اس کے کام کے اوقات میں اس کی مدد کرتا ہے۔

فوڈ ڈیلیوری خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ پورا دن دھوپ میں گزارتی ہے۔

خاتون کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور انہیں رئیل ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ زندگی بہت خوبصورت ہے لیکن مشکل ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ میں اس قسم کے لوگوں کا دل سے احترام کرتا ہوں جو محنت اور سچی لگن کے ساتھ اپنے امور انجام دیتے ہیں۔

پاکستان نے بھارتی میزائل فائر کی انکوائری بند کرنےکا فیصلہ مسترد کر دیا

0
ڈی آئی خان حملے دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سپرسونک میزائل فائر کرنے کے واقعےکی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل فائر کے غیرذمہ دار اقدام پر افسران کو سزائیں غیرتسلی بخش ہیں بھارت پاکستان کےمشترکہ انکوائری مطالبےکاجواب دینےمیں ناکام رہا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، سیفٹی، سکیورٹی پروٹوکول کا جواب دینےمیں ناکام رہا بھارت اسٹریٹجک ہتھیار سنبھالنےمیں خامیوں کو انسانی غلطی کے پیچھےچھپا نہیں سکتا۔

بھارتی اسٹریٹیجک میزائل پروگرام کے معیار کی قلعی کھل گئی

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو میزائل واقعے پر مشترکہ تحقیقات کیلئے پاکستان کامطالبہ تسلیم کرنا چاہیے 9 مارچ کو بھارت نےمیزائل فائرکرکےخطےکےامن وسلامتی کوخطرےمیں ڈال دیاتھا پاکستان کا تحمل کا مظاہرہ ذمہ دار جوہری ریاست کا ثبوت ہے۔

میزائل فائر پر 3 افسران کو واقعے کا ذمہ دار قرار دے کر انہیں برطرف کر دیا گیا۔ رواں سال9 مارچ کو براہموس میزائل غلطی سےداغا گیا جو پاکستان میں گرا۔

براہموس میزائل بھارتی علاقے ہریانہ سے فائر ہوا اور میاں چنوں میں آکر گرا تھا۔ حادثےمیں میاں چنوں میں شہری املاک کونقصان پہنچا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

براہموس میزائل سورت گڑھ، راجستھان سےپاکستان میں داخل ہوا تھا۔ مقرر کردہ کورٹ آف انکوائری نے تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا۔

براہموس میزائل داغنے کے دوران وضع کردہ ایس اوپیز سے بھی انحراف کیا گیا۔ 3افسران کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز نظرانداز کرنے سے میزائل حادثاتی فائر ہوا۔

بجلی بلوں میں ریلیف کے حکومتی دعوے محض دھوکا نکلے

0

اسلام آباد: بجلی بلوں میں ریلیف کے حکومتی دعوے محض دھوکا نکلے، حکومت نے صارفین سے وصولیوں کا منصوبہ تیار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق بجلی بلوں میں ریلیف کے حکومتی دعوے محض دھوکا نکلے، 200 یونٹ والے صارفین پر بھی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ مکمل معاف نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 9 روپے 90 پیسے یکمشت وصولی نہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، منصوبہ کے تحت حکومت ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین سے مرحلہ وار وصولی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین سے اگست کے بلوں میں 3 روپے 90 پیسے وصولی کی جائے گی، جبکہ اکتوبر 2022 تا مارچ 2023 ہر ماہ پروٹیکڈ صارفین سے ایک روپے فی یونٹ اجافی وصولی کی جائے گی۔

ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین سے اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی نہیں ہوگی، جبکہ اکتوبر 2022 تا مارچ 2023 نان پروٹیکٹڈ صارفین سے ہر ماہ 1.65 روپے وصولی ہوگی۔

یہ بھی پرھیں: حکومت کا کےالیکٹرک صارفین کیلیے بڑے ریلیف کا اعلان

ذرائع کے مطابق زرعی صارفین سے بھی اگست کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نہیں کی جائے گی تاہم اکتوبر 2022 تا مارچ 2023 ہر ماہ زرعی صارفین سے 1.65 روپے وصولی ہوگی۔

حکومت کی جانب سے جون کی 9 روپے 90 پیسے ادا شدہ رقم کو ستمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، اگست کے بل ادا نہ کرنے والوں کو نئےطریقہ کار کےتحت بل جاری ہوں گے۔