ہوم بلاگ صفحہ 6301

پاک بھارت متنازع آبی منصوبوں پر مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے

0

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کو متنازع آبی منصوبوں پر مذاکرات کے لیے خط لکھ دیا ہے، آئندہ ماہ مذاکرات کیلئے اب بھارتی وفد نے پاکستان آنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت متنازع آبی منصوبوں پر مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

سندھ طاس معاہدہ کے تحت آبی منصوبوں پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستانی وفد نے مئی میں بھارت کا دورہ کیا تھا ، آئندہ ماہ مذاکرات کیلئے اب بھارتی وفد نے پاکستان آنا ہے۔

مذاکرات میں بھارت کے ساتھ ہاکل دل لوئیر کلنائی اور کیرو سمیت دیگرہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بات ہوگی۔

یاد رہے جون میں پاک بھارت متنازع آبی منصوبوں پر مذاکرات ہوئے تھے ، جس کے بعد انڈس کمشنر سید مہر علی شاہ نے بتایا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں پراعتراضات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے سیلاب کا پیشگی ڈیٹا شئیر کرنے پر تیار ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا اگلا اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا۔

وبائی امراض میں خطرناک اضافہ، ڈاکٹر سیمی جمالی کو اہم ذمے داری مل گئیں

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کی تشکیل نو کردی، وبائی، انفیکشیئس ڈیزیز ماہرین نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل کرلے گئے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس چودہ اراکین پرمشتمل ہو گی، جس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں کی نمائندگی ہوگی ، ڈاکٹرسیمی جمالی کو نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے، اس سے قبل نوشیروان برکی نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے سابق سربراہ تھے۔

ذرائع وزرات صحت کا کہنا ہے کہ وبائی، انفیکشیئس ڈیزیز ماہرین نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل کئے گئے ہیں، ڈی جی ہیلتھ پاکستان نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کی سیکرٹری ہوں گی جبکہ عائشہ رضا فاروق، ڈاکٹرصفدر رانا نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے ممبرنامزد کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خطرناک صورتحال: ماہرین صحت کی شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس اعزازی طور پر خدمات انجام دےگی اور وہ وزیرصحت کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اگست میں جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) ڈاکٹر سیمی جمالی 33 سال تک خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئیں تھیں۔

گوگل بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کو میدان میں آگیا

0

کیلی فورنیا: گوگل نے اربوں صارفین سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات دینے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کو میدان میں آگیا۔

گوگل نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بین الاقوامی اپیل کا آغاز کر دیا اور دنیا بھر میں اربوں صارفین سے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے سینٹر فار ڈیزاسٹر، فلن تھرافی پراور سپورٹ ریکوری ناؤ کا لنک ایکٹویٹ کردیا ہے۔

جس کو کلک کرکے پچیس اور پچاس سے لیکر ہزاروں ڈالر تک عطیات دئیے جاسکتے ہیں ۔

یاد رہے سرچ انجن گوگل نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کیا تھا۔

جنوبی ایشیا کیلئے گوگل کے نائب صدر اسٹیفنی ڈیوس نے کہا تھا کہ کمپنی یہ رقم جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 11 کروڑ روپے کے برابر بنتی ہے، Google.org کے ذریعے سینٹر فار ڈیزاسٹر فلانتھراپی کو عطیہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی ہے، پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھتے دیکھا، ہم پاکستانیوں کے اس جذبے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے بڑا اعلان

0

اوٹاوا: کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 25 ملین ڈالر مزید امداد کا اعلان کردیا، پاکستان کے ہائی کمشنر نے کینیڈین حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

یہ فنڈنگ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت، غذائیت، خوراک، پانی اور صفائی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے کینیڈین حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین مضبوط تعلقات پختہ بنیادوں پر استوار ہیں۔

یاد رہے کینیڈین وزیرہرجیت سجن نے ابتدائی طور پر 5 ملین کینیڈین ڈالرامداد کا اعلان کیا تھا۔

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنرظہیرجنجوعہ نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں تھیں ، جس میں سیلاب سے تباہی اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی پر بات چیت کی۔

ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ سیلاب اور بارش سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوچکےہیں، سیلاب اوربارش سے 1100سے زائدانسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

بجلی کی قیمت اور لوڈ شیڈنگ : پاور لومز کی صنعت تباہی کے دہانے پر

0
پاور لومز

فیصل آباد : بجلی کی قیمت اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پاور لومز کی صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، لومز مالکان فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے۔

لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ مہنگی بجلی ملنے پر فیصل آباد کے لومز مالکان اور ملازمین سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ فی یونٹ 60روپے کی ادائیگی ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے۔

اس موقع پر مالکان نے بے روزگار ہونے والے ہزاروں مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کروایا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے پاور لومز سیکٹر کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے مالکان فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برادشت ہے، بجلی کی موجودہ قیمت پر انڈسٹری نہیں چل سکے گی: پاور لومز مالکان

پاور لومز مالکان کا کہنا تھا کہ لومز کی پیدواری لاگت سے مالی نقصانات کے بوجھ تلے دبنے والے فیکڑی مالکان لومز بند کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے بڑی تعداد میں وابستہ ملازمین بیروزگار ہو رہے ہیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر حالات سے حکومتی عہدیداران کو آگاہ کرچکے ہیں کہ بجلی کی موجودہ قیمت پر یہ انڈسٹری مزید نہیں چل سکے گی لیکن ہماری بات کی سنوائی نہیں ہورہی۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، سولہ سولہ گھنٹے کی بجلی کی بندش نے جہاں شہریوں کو پریشان کررکھا ہے وہیں پاور لومز کی صنعت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اب تک سینکڑوں مزدور اس طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بے روزگار ہوچکے ہیں۔

مراد سعید نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

0

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مراد سعید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثنا نے پٹیشنر اور ان کی جماعت کے لیڈرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ذرائع سے معلوم ہوا حکومت مجھے اور دیگر لیڈرز کو سبق سکھانا چاہتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ علم میں آیا ہے خلاف جھوٹے کیسز درج کرنے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے ، حکومت نے پہلے ہی پی ٹی آئی لیڈرز کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹرسیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپا مارا گیا ،پولیس چھاپے مار کر ہراساں کر رہی ہے ، استدعا ہے کہ پٹیشنراور پی ٹی آئی کے دیگر لیڈرز کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مراد سعید کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے اور پٹیشنرکےخلاف درج مقدمات کی وجوہات کا بھی بتانے کا حکم دیا جائے۔

دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، وزیر داخلہ ، چاروں صوبوں کے آئی جیز ،ڈی جی ایف آئی اے فریق بنایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور شرط رکھ دی

0
آئی ایم ایف پاکستان

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے سردیاں آنے سے پہلے گیس ٹیرف میں اضافہ کی شرط رکھ دی، جس پر حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سےمہلت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ سردیاں آنے سے پہلے گیس ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سےمہلت مانگ لی ہے ، گیس ٹیرف میں اضافے سے 786 ارب وصولی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 666ارب کےہدف کی نسبت 120 ارب اضافی آمدن کا تخمینہ ہے، گیس ٹیرف میں 45 سے 53 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چھوٹے صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اوگرا ایکٹ میں ترامیم کے مطابق نئے گیس ریٹس کا تعین ہوگا، گیس ٹیرف کے ازسر نو تعین کے لئے مزید وقت درکار ہے، قیمتوں سے حاصل آمدنی گردشی قرضے پر خرچ کی جائے گی۔

روشنیاں ہماری صحت کے لیے بھی نقصان دہ؟

0
تاریکی

جرمنی نے رات کے وقت مشہور عمارات، تاریخی یادگاروں، ٹاؤن ہالز، عجائب گھروں اور لائبریریوں کی روشنیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صرف جرمن دارالحکومت برلن میں ہی وکٹری کالم یا فتح کے ستون اور برلن کیتھیڈرل سمیت شہر کی پہچان سمجھی جانے والی تقریباً 200 عمارات غروب آفتاب کے بعد اب تاریکی میں ہی ڈوبی رہتی ہیں۔

وسطی جرمنی کے شہر وائیمار نے تو اپنے پورے بلدیاتی علاقے میں توانائی کی بچت کے پروگرام پر اس سال موسم گرما کے ابتدائی مہینوں سے ہی عمل درآمد شروع کر دیا تھا۔

اس فیصلے کے تحت سڑکوں اور راہ گیروں کے لیے بنائے گئے راستوں پر لگی سٹریٹ لائٹس اب ہر شام آدھ گھنٹے کی تاخیر سے روشن کی جاتی ہیں اور ہر صبح آدھ گھنٹہ پہلے ہی بجھا دی جاتی ہیں۔

اس طرز عمل کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یوں بجلی اور مالی وسائل کی بچت تو ہو گی ہی لیکن ساتھ ہی تاریک شہر تحفظ ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے لیے بھی کئی حوالوں سے مثبت نتائج کا سبب بنیں گے۔

لائٹس بند کرنا فضائی آلودگی کے خلاف بھی مددگار

امریکا میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ڈارک اسکائی ایسوسی ایشن کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں رات کے وقت آؤٹ ڈور جلائی جانے والی لائٹوں میں سے ایک تہائی کا کوئی فائدہ ہوتا ہی نہیں۔

اس تنظیم کے ماہرین کے مطابق توانائی کے موجودہ بحران اور توانائی کے ذرائع کی قیمتوں میں حالیہ بے تحاشا اضافے سے پہلے بھی سچ یہی تھا کہ غیر ضروری لائٹیں بند کر کے سالانہ 3 بلین یورو کی بچت کی جا سکتی تھی۔

اس کے علاوہ اسی اقدام سے فضائی آلودگی اور زہریلی کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی لاتے ہوئے تحفظ ماحول کی کوششوں کو بھی آگے بڑھایا جا سکتا تھا اور یہ کام اب بھی کیا جا سکتا ہے۔

روشنیوں سے آلودہ آسمان

آج کی دنیا میں 80 فیصد سے زیادہ انسان ایسے علاقوں میں رہتے ہیں، جہاں آسمان غیر ضروری روشنیوں کی وجہ سے آلودہ ہوتے ہیں۔

یورپ اور امریکا میں تو روشنی سے آلودہ آسمان کے نیچے زندگی بسر کرنے والے انسانوں کا تناسب 99 فیصد بنتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کروڑوں انسانوں کی آنکھوں کو حقیقی تاریکی کے تجربے سے گزرنے کا کوئی موقع ہی نہیں ملتا۔

تاریکی کی ضرورت ہے

رات کے وقت کافی حد تک تاریکی صرف ماحول ہی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتی بلکہ یہ انسانی صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔

اب تک کیے جانے والے کئی طبی مطالعاتی جائزوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ آنکھوں کو پہنچنے والے نقصان اور مصنوعی روشنیوں کے مابین ایک باقاعدہ ربط پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ انہی روشنیوں کا بے خوابی، جسمانی فربہ پن اور کئی واقعات میں ڈپریشن سے تعلق بھی ثابت ہو چکا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ان تمام معاملات کا تعلق میلاٹونن نامی ہارمون سے ہے، جو انسانی جسم میں اس وقت خارج ہوتا ہے، جب اندھیرا چھانے لگتا ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنس کے ماہر کرسٹوفر کیبا کہتے ہیں کہ جب ہمارے جسم میں یہ ہارمون پیدا نہیں ہوتا، کیونکہ ہمارا سامنا اپنے گھر، کام کی جگہ یا کھلے آسمان کے نیچے بہت زیادہ روشنی سے رہتا ہے، تو انسانی جسم کا وہ سارا نظام مسائل کا شکار ہو جاتا ہے، جسے حیاتیاتی کلاک سسٹم کہتے ہیں۔

تاریکی جانوروں اور پودوں کو بھی پسند ہے

زمین پر حیاتیاتی اقسام میں سے انسانوں کے علاوہ بھی کئی انواع ایسی ہیں، جنہیں خود کو رات کے وقت مصنوعی روشنی کا عادی بنانے کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مثلاً کورلز یا مونگے کی چٹانیں اس وجہ سے حسب معمول اپنی افزائش نسل نہیں کر پاتیں۔

ہجرت کرنے والے پرندوں کی اسی وجہ سے سفر کی سمت کا تعین کرنے والی حس متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ تر کچھوؤں کے انڈوں سے نکلنے والے نئے بچے اسی وجہ سے ساحلی علاقوں سے پانی کی طرف جانے کے بجائے مزید خشکی کی طرف جانے لگتے ہیں، جہاں وہ مر جاتے ہیں۔

جہاں تک پودوں کا تعلق ہے تو یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ شہری علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کے قریب لگائے گئے یا اگے ہوئے پودوں کی افزائش نسل کے لیے پولینیشن یا زیرگی بھی رات کے وقت مصنوعی روشنی کے باعث کم ہوتی ہے اور ان پر پھل بھی کم لگتے ہیں۔

رات کے وقت مصنوعی روشنی کے اثرات تناور درخت بھی محسوس کرتے ہیں اور قدرتی شبینہ تاریکی میں رہنے والے درختوں کے مقابلے میں ان پر کلیاں جلد آنے لگتی ہیں جبکہ پتے معمول سے کافی زیادہ تاخیر سے جھڑتے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ: بابراور رضوان کے لئے اہم خبر

0

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی ڈراپ

پاکستان کے امام الحق کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سات درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
سابق بھارتی قائد ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر ہے۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر ہیں، بھارت کے جسپریت بمرا کا چوتھا اور پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں بابراعظم مزید ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، محمد رضوان بدستور سرفہرست ہیں، بابراعظم سے دوسری پوزیشن جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم نے چھینی، دیگر ٹاپ ٹین بلےبازوں میں سوریا کمار چوتھی، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹی، ڈیون کانوے ساتویں، نسانکا آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

ادھر ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈرز اور بولنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

وزیراعظم کی ہائی کورٹ میں یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے کیس میں اہم پیشرفت

0

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم اور وزیراعظم کی ہدایات پرلاپتہ شہری حسیب حمزہ کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہائی کورٹ میں یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرلیا گیا ، حسیب حمزہ والد کے ہمراہ تھانہ شہزاد ٹاؤن پہنچا۔

حسیب حمزہ کے والد نے چیف جسٹس ہائی کورٹ ، وزیراعظم اور آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارروائی کی وجہ سے مجھے میرا بیٹا واپس مل گیا ہے۔

حسیب حمزہ کیس میں گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے حسیب حمزہ کی رہائی کے فوری احکامات دیئےتھے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور وزیراعظم کی ہدایات پر آئی جی اسلام آباد نے فوری کارروائی کی۔