ہوم بلاگ صفحہ 6302

وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات، ملکہ کے انتقال پر تعزیت

0

وزیراعظم شہباز نے برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور ان سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بکنگھم پیلس میں اسٹیٹ ریسپشن کے موقع پر برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور ان سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا آنجہانی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم دولت مشترکہ کے شہریوں کے لیے تحریک اور طاقت کا ذریعہ تھیں اور ان کے پاکستان کے دو دوروں کی اچھی یادیں ہیں، شاہی خاندان اور پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرمعمولی سیلابی صورتحال پر برطانیہ کی جانب سے مدد پر شکر گزار ہیں اور امید ظاہر کی کہ کنگ چارلس دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین 4 روز میں دوسری بار طلب

0

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے منی لانڈرنگ کیس میں پھر طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈز کو 4 روز میں دوسری بار تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے، انہیں کل 11 بجے دہلی پولیس کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اقتصادی جرائم ونگ نے جیکلین فرنانڈز کو 14 ستمبر کو طلب کیا تھا اور ان سے 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید پڑھیں: جیکلین کے کروڑوں کے اثاثے ضبط کرلیے گئے

خیال رہے کہ سرکاری تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جیکلین کو ملزم کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

31 اگست کو سرکاری تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی تھی جس میں تہلکہ خیر انکشافات ہوئی تھے۔

چارج شیٹ کے مطابق: ’جیکلین نے بتایا کہ وہ سکیش چندرا کو نہیں جانتیں، دراصل انہوں نے غلط بیانی کی۔ وہ ملزم کے جرائم سے واقف ہونے کے باوجود نہ صرف اس کی دوست رہیں بلکہ مہنگے تحائف بھی وصول کیے۔ انہوں نے جان بوجھ کر ملزم کے جرائم پر پردہ ڈالا اور مالی فوائد حاصل کیے۔ جیکلین کے ہیئر اسٹائلسٹ شان نے 2021 میں انہیں ملزم کے بارے میں سب کچھ بتایا مگر انہوں نے سب نظر انداز کر دیا‘۔

مزید پڑھیں: نورا فتیحی کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

اس میں مزید کہا گیا تھا: ’جیکلین اعتراف کر چکی ہیں کہ انہوں نے ملزم سے پانچ مہنگی گھڑیاں، زیوارت، 65 جوتے، 47 سوٹ، 32 بیگ، 9 پینٹنگ اور برتنوں کا ایک سیٹ حاصل کیا۔ مجرم نے 2021 میں اداکارہ کے والدین کو 2 کاریں بطور تحفہ دیں جس کے بارے میں جیکلین نے تفتیش کے دوران پوچھنے کے باوجود نہیں بتایا۔ جیکلین نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ سکیش چندرا نے انہیں سری لنکا میں جائیداد بھی خرید کر دی‘۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جیکلین نے منی لانڈرنگ کی رقم مہنگے تحائف کی مدد سے یہاں سے وہاں کی، انہوں نے اپنے اسٹاف کو ملزم سے متعلق معلومات بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ گرفت میں نہ آسکیں۔

چارج شیٹ کے مطابق سکیش چندرا نے جیکلین کو 7 کروڑ 12 لاکھ روپے دیے جبکہ ان کی بہن کو 1 کروڑ 26 لاکھ، بھائی کو 15 لاکھ روپے اور آسٹریلیا میں 5 کروڑ 71 لاکھ کے تحائف دیے۔

عمران خان کی تیسری ٹیلی تھون میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع

0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تیسری لائیو انٹرنیشنل ٹیلی تھون میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع کرلی۔

عمران خان کی پہلی ٹیلی تھون میں 5 ارب 21 کروڑ روپے، دوسری میں 5 ارب روپے سے زائد جبکہ آج تیسری اور آخری ٹیلی تھون میں 3 ارب 57 کروڑ جمع ہوئے۔ تینوں ٹیلی تھون میں 13 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوگئے۔

لائی ٹیلی تھون کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے بے حسی کی انتہا کر دی، بدترین سیلاب اور خراب معاشی صورتِ حال کی وجہ سے ملک بحران میں ہے اور ملک کا سربراہ بیرون ملک چلا گیا، ساتھ وزیر خارجہ کو بھی لے گیا۔

عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے سندھ میں زیادہ تباہی ہوئی، یہ سترہ سال سے حکومت کرنے والے بلاول کی ذمے داری ہے لیکن بیرون ملک چلے گئے، پتا نہیں لندن اور امریکا میں کیا فتح کرنا ہے، ملک میں تین کروڑ لوگ سیلاب سے شدید متاثر اور مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کی عزت میں نہیں کر سکتا، اللہ کا حکم ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو اور برائی کے خلاف ہو، جب معاشرہ چوروں کو قبول کر لیتا ہے تو پسپائی کی طرف جاتا ہے۔

ویڈیو: دورانِ پرواز مسافر کی ہنگامہ آرائی، عملے پر حملہ کر دیا

0
پی آئی اے

پشاور سے دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے دوران مسافر نے ہنگامہ آرائی اور عجیب حرکتیں شروع کر دیں جبکہ جہاز کی کھڑکی کو لات مار کر نقصان پہنچا دیا۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 283 پشاور سے دبئی جا رہی تھی، دوران پرواز مسافر نے لات مار کر جہاز کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا، مسافر پہلے سیٹوں کو مکے اور لاتیں مارتا رہا اور پھر فرش پر لیٹ گیا۔

مسافر نے فضائی عملے کے سمجھانے کی کوشش پر عملے پر بھی حملہ کر دیا۔ ایوی ایشن قانون کے مطابق سیٹ پر مسافر کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے۔ طیارے کے کپتان نے دبئی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے سکیورٹی کو طلب کیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کو سکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا، واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا، مسافر کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کر دیا گیا، مسافر کو پی آئی اے بلیک لسٹ کر دیا گیا۔

شاہین آفریدی کو ورلڈکپ نہ کھیلنے کا مشورہ

0

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے انجری کا شکار شاہین آفریدی کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی نہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی جیسے بولرز بہت کم ملتے ہیں وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی ورلڈکپ سے زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اب ری ہیب کے مرحلے میں ہیں ان کا فٹ ہونا ضروری ہے لیکن جیسی ان کی انجری ہے اس لحاظ سے اگر وہ ورلڈکپ نہ بھی کھیلیں تو خیر ہے۔

پاکستانی اوپنرز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی انداز میں کھیلنے والے زیادہ دیر تک کامیاب نہیں رہ سکتے حریف ٹیمیں ان کے خلاف پلان بنا لیتے ہیں۔

عاقب جاوید نے محمد رضوان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ 16 اوورز تک کھیلتے رہے جب وہ اننگز کا آغاز کرنے آئے تو مطلوبہ اوسط 8 رنز فی اوور درکار تھی اور جب وہ آوٹ ہوئے تو 17 رنز پر ایوریج چلی گئی، اس سوچ کے ساتھ آپ زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتے۔

کراچی میں نئے نوسربار گروہ کا انکشاف، انچارج سی ٹی ڈی کا ویڈیو بیان جاری

0

کراچی میں نئے نوسرباز گروہ کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ نوسرباز گروہ فون پر کسی قریبی رشتہ دار کو پولیس کی جانب سے اٹھانے کی اطلاع دیتا ہے، رہائی کے عوض بھاری رقم طلب کی جاتی ہے، مغوی جو ملزمان کا ہی ساتھی ہوتا ہے، رونے کے انداز میں مدد طلب کرتا ہے۔

راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو شکایات موصول ہوئی ہیں اور شہری اس گروہ کا نشانہ بنے ہیں، گروہ کسی رشتہ دار سے متعلق فون کر کے بتاتا ہے کہ وہ کسی لڑکی کے ساتھ پکڑا گیا ہے، اس دوران کالر اپنے ہی ایک ساتھی سے بات بھی کرواتا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ رونے کی وجہ سے آواز سمجھنے کا موقع نہیں ملتا، اس معاملے میں شہری جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں، شہری اپنے متعلقہ رشتہ دار کو فون کر کے تصدیق کریں، سی ٹی ڈی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، شہری بھی احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

پاکستان کے بولنگ کوچ کا نسیم شاہ سے متعلق بڑا بیان

0

پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شان ٹیٹ نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بولر نے میرے گزرے دن یاد دلا دیے۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ بڑے پرُجوش بولر ہیں وہ میرے کھیل کے دنوں سے زیادہ ذہین اور متاثرکن ہیں انہیں دیکھ کر مجھے میرا اپنا وقت یاد آجاتا ہے۔

شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان فاسٹ بولرز سے اچھے تعلقات ہیں شاہین آفریدی کے بارے میں سنا ہےوہ فٹ ہو رہے ہیں میں کل ہی کراچی پہنچا ہوں اوروکٹ ابھی دیکھی ہے۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ انگلش ٹیم دنیابھرمیں کھیل رہی ہےان کیلئےکنڈیشن سرپرائزثابت نہیں ہوں گی مجھے لگتا ہے وکٹ بیٹنگ کیلئےاچھی ہے۔

محبت میں ناکامی پر بھارتی اداکارہ نے اپنی جان لے لی

0

بھارت کی ریاست تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ دیپا عرف پارلن جیسکا نے محبت میں ناکامی پر خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپا نے گزشتہ روز خودکشی کی اور وہ اپنے دوست پربھاکرن کے ساتھ رہ ہی تھیں۔ دپیا نے جب اہل خانہ کی جانب سے مسلسل رابطہ کرنے پر جواب نہیں دیا تو انہوں نے پربھاکرن سے رابطہ کیا۔

پولیس کے مطابق پربھاکرن کو بھی دیپا کی خودکشی کا علم نہیں تھا، اس نے جب گھر جا کر دیکھا تو وہ کمرے میں پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھیں۔

دیپا کے بھائی نے پولیس میں شکایت درج کروا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے ایک تحریری نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں دپیا نے لکھا کہ مجھے ایک شخص سے محبت تھی مگر کامیاب نہ ہوسکی، اس لیے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہوں۔

پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دیپا عرف پارلن جیسکا متعدد فلموں میں چھوٹے موٹے کردار نبھا چکی ہیں۔ فلم ’وائیتھا‘ سے انہوں نے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔

دو طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ، ہلاکتیں

0

امریکا میں دو طیارے فضا میں ٹکرانے سے سوار افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کولوراڈو کے ڈینور علاقے میں دو چھوٹے طیاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاک شدگان کی شناخت ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے۔

3 killed in mid-air plane collision in US Colorado - YesPunjab.com

ایک سرکاری بیان میں بولڈر کاؤنٹی شیریف کے دفتر کا کہنا ہے کہ ایک ہوائی جہاز کے دو مسافر ملبے میں مردہ پائے گئے جبکہ دوسرے طیارے کا مسافر بھی ایک الگ مقام پر ملبے سے مردہ پایا گیا۔

حادثہ ہفتہ کی صبح تقریباً 9 بجے (مقامی وقت کے مطابق) پیش آیا۔ حکام متاثرین کو منظر عام پر لانے سے پہلے ان کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ کولوراڈو میں لانگمونٹ کے قریب سیسنا 172 اور سونیکس زینوس طیارے کے درمیان تصادم کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ لانگمونٹ ڈینور سے تقریباً 30 میل (48 کلومیٹر) شمال میں ہے۔

ویڈیو: فلائنگ کار کے بعد دنیا کی پہلی اڑنے والی بائیک تیار

0

فلائنگ کار کے بعد دنیا کی پہلی اڑنے والی بائیک تیار کرلی گئی اور اس کی کامیاب آزمائشی پرواز بھی ہوئی ہے۔

امریکا میں 12 روزہ ڈیٹرائٹ آٹو شو میں اس بائیک کو پہلی بار منظرِ عام پر لگایا گیا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ اسے ایک جاپانی کمپنی نے متعارف کروایا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے آٹو شو میں بائیک کی کامیاب آزمائشی پرواز کی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص کو بائیک پر بیٹھ کر اڑان بھرتے، اسے ہوا میں چلاتے اور پھر لینڈنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ 40 منٹ تک اڑنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ بائیک جاپان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے جبکہ اگلے سال امریکا میں بھی اس کی فروخت شروع ہو جائے گی۔

آٹو شو میں موجود لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ انہیں لگا کہ وہ کوئی خواب دیکھ رہے ہیں۔ جاپانی کمپنی کی کاوش سے اڑنے والی بائیک اب ایک حقیقت بن چکی ہے۔