ہوم بلاگ صفحہ 6321

سونو سود کے مداح نے اپنے خون سے اداکار کی تصویر بنا ڈالی

0

ممبئی: معروف بالی وڈ فنکار سونو سود کے مداح نے اپنے خون سے اداکار کی تصویر بنا ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود جو کہ ایک سرگرم سماجی کارکن بھی ہیں، نے مداح کی جانب سے خون سے تصویر بنانے کو سخت ناپسند کیا۔

انہوں نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ اپنے خون کا عطیہ کریں، میری تصویر بنا کر قیمتی خون ضائع نہ کریں، میں آپ کی محبت کا شکر گزار ہوں۔

ویڈیو میں اداکار کو مداح سے تصویر وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے فین مدھو گجر کے ساتھ ہوں جو بہترین فنکار ہیں، انہوں نے میری تصویر خون سے بنا کر غلط کام کیا، انہیں خون کے بجائے رنگ کا استعمال کرنا چاہیے تھا۔

جواب میں مداح نے کہا کہ جناب میں اپنی جان بھی آپ پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں، آپ نے کئی لوگوں کی مدد کی ہے، ہم لوگ بس اپنے بارے میں سوچتے ہیں لیکن آپ ہم سب سے الگ ہیں۔

اس پر سونو سود نے کہا کہ ایک فنکار کو بھی خون عطیہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سونو سود بھارت میں کورونا وبا کے دوران لوگوں کی مدد میں مصروف رہے۔ انہوں نے اسپتالوں مین آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور ضروری اودیات فراہم کیں اور مداحوں سمیت لوگوں کے دل جیت لیے۔

بھارت میں لوگوں نے انہیں ’قومی ہیرو‘ کا لقب دیا ہے۔

ایشیا کپ فائنل سے قبل اہم قومی کھلاڑی فٹ ہوگئے

0

ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف فائنل سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی فٹ ہوگئے۔

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں شاہنواز دہانی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب وہ فٹ ہیں اور انہوں نے پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہنواز دہانی نے دبئی اسٹیڈیم میں پوری رفتار سے بولنگ پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا تھا، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

سیلاب زدگان کے امدادی کیمپ میں ہونے والی شادی کی ویڈیو وائرل

0

مصیبت زدہ سیلاب متاثرین سندھ کے مختلف علاقوں سے حیدر آباد میں زندگی گزار رہے ہیں وہیں انتظامیہ و مقامی لوگوں نے خیرپور کے متاثرین کی شادیاں بھی کرا دیں۔

حیدر آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امداد کیمپ میں دو جوڑوں کی آپس میں شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

خیرپور ناتھن شاہ سے تعلق رکھنے والے سجاول اور عامر کی شادی سندھو اور صبا سے طے تھی تاہم حالیہ سیلاب کی تباہی کاریوں کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔

بلآخر جوڑوں کی شادی سیلاب متاثرین کے امدادی کیمپ میں ہوئی۔

’بابر فارم میں ہے قسمت ساتھ نہیں دے رہی‘

0

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم فارم میں ہے بس قسمت اس کا ساتھ نہیں دے رہی ہے۔

ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف فائنل میچ سے قبل ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم نے جس طرح بھارت کے خلاف باؤنڈریز لگائیں ایک بلے باز یہی کہے گا کہ اس کی فارم ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بابر اعظم کی قسمت ہے جو ساتھ نہیں چل رہی ہے۔

ثقلین کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ نے بھارت اور افغانستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ ایک چھوٹا ٹوٹل تھا اور نسیم شاہ نے اسے ہمارے لیے جیتا لیکن میچ میں تمام گیارہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ کی۔

مزید پڑھیں: چیمپئن بننا ہے تو ٹاس نہیں پرفارمنس سے جیتنا ہوگا، ثقلین مشتاق

انہوں نے کہا کہ ہمیں فائنل میں اچھی کارکردگی کا یقین ہے گزشتہ روز سری لنکا نے اچھی کرکٹ کھیل کر میچ جیتا ہے۔

ٹاس سے متعلق ثقلین کا کہنا تھا کہ کسی کو ٹاس کے نتائج کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے  شکست سے تکلیف ہوتی ہے لیکن ایسا ہوتا ہے اور ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

’شادی وادی مجھے سوٹ نہیں کرتی‘

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں مایا (صبا قمر) شادی کے سوال پر کہتی ہیں کہ شادی وادی مجھے سوٹ نہیں کرتی۔

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں احسن خان (تبریز)، صبا قمر (مایا)، میکال ذوالفقار (شان)، نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم، عرفان کھوسٹ، اسما عباس، عدنان سمد خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’مایا تبریز کی جانب سے شادی کے بعد دھوکا دینے کے بعد وہ شادی کے سوال پر خاموش ہوجاتی ہیں۔

ان سے اسما عباس پوچھتی ہیں کہ ’نجی زندگی سے متعلق کچھ بتاؤ مطلب شادی کا کیا ارادہ ہے؟‘

مایا کہتی ہیں کہ ’بس شادی نہیں کرنی ہے، وہ پوچھتی ہیں کہ کیوں نہیں کرنا چاہتیں اچھی بھلی پڑھی لکھی ہو خوبصورت ہو پھر شادی کیوں نہیں کرنا چاہتیں۔‘

مایا کہتی ہیں کہ ’پتا نہیں کیوں میم مجھے لگتا ہے کہ یہ شادی وادی مجھے سوٹ نہیں کرتی۔‘

ادھر شان کی والدہ یہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی ہوجائے تاکہ بیٹی کو لے کر ان کی جو پریشانی ہے وہ ختم ہوجائے اور ان کی نظر میں مایا ایسی لڑکی ہے جو شان کی بیٹی کو سنبھال سکتی ہے۔

کیا مایا شادی سے متعلق اپنا ارادہ بدل لیں گی یا پھر تبریز کے دھوکا کے بعد وہ کبھی شادی نہیں کریں گی، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر ہفتے کی رات 8 بجے دیکھیں۔

کینسر اور امراض قلب کا شکار بنانے والی عام غذائیں

0

الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال آنتوں کے کینسر سمیت امراض قلب اور قبل از وقت موت کا باعث بن سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی ٹفٹس یونیورسٹی کی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذائیں کھانے والے مردوں میں کینسر کا خطرہ 29 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

مذکورہ تحقیق امریکا میں ہوئی جس میں دو لاکھ مردوں اور خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ اٹھائیس سال تک لیا گیا اور دریافت ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں اور آنتوں کے کینسر کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر طرح کی الٹرا پراسیس غذائیں کینسر کا شکار بنانے میں کسی حد تک کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے غذائی ساشے متعارف کرانے کا فیصلہ

البتہ خواتین میں یہ خطرہ دریافت نہیں ہوسکا جس کی وضاحت محققین نہیں کرسکے۔

دوسری تحقیق میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ 12 سال تک کیا گیا، برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ امراض قلب اور جلد موت کا خطرہ ان غذاؤں کو پراسیس کرنے کی وجہ سے بڑھتا ہے۔

درفشاں سلیم کی نئی تصاویر کے چرچے

0

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر درفشاں سلیم نے نئی تصاویر شیئرکیں جس میں انہیں درخت کے سائے میں خصوصی پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے فوٹو گرافر کی تعریف بھی کی۔

درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں ’مہک‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ دانش تیمور ’شمشیر‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

ڈرامے کے لکھاری ردین شاہ ہیں اور اس کی ہدایت کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں، ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 08:00 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

پاکستان کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر یوم سوگ کا فیصلہ

0

پاکستان نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ایک روزہ یوم سوگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر 12 ستمبر کو یوم سوگ منانے منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ملکہ الزبتھ کے انتقال پر 12 ستمبر بروز پیر کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

کابینہ ڈویژن 12 ستمبر کو بطور یوم سوگ منانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبےمیں دن 11 بجےشروع ہوں گی۔

سیلابی پانی کو کنٹرول کرنے کے لئےنئے ڈیمز بنانا ہونگے، آرمی چیف

0

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی میں ہماراحصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، دوسرے ممالک کی وجہ سےپاکستان کو اس کی قیمت چکانا پڑرہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقے دادو کا دورہ کیا اور ریلیف و میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔

پانچ ہزارخیمے فراہم کی ہدایت

آرمی چیف نے دادو ،خیر پور ناتھن ،جوہی ،میہڑاورمنچھر جھیل کاجائزہ لیا اور امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کو دادو میں پانچ ہزارخیمے فراہم کی ہدایت کی اور خیموں کو نواحی علاقوں تک فوری فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

پری فیب ویلج

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ میرے ذہن میں ایک آئیڈیا آیا ہےکہ یہاں پری فیب ویلج بناتےہیں، یہاں پچاس یا سو گھروں پرمشتمل پری فیب ویلج بنائیں گے، جس کے لئے جگہ کاانتخاب کیاجارہاہے ان کی خوبی یہ ہےکہ وہ چند دن میں بن جاتےہیں، دو بیڈ روم اور ایک کچن کا گھر تقریباً پانچ لاکھ روپےمیں بن جاتاہے۔

سیلاب کی روک تھام کیلئےکام کرنا ہوں گے

آرمی چیف نے کہا کہ ہم دریا کےذریعے سیلاب آنےکیلئے ہمیں آئندہ تیارہونےکی ضرورت ہے، شہداکوٹ،لاڑکانہ سےآنےوالےسیلاب سے بڑی تباہی آئی، ہم نےدریاسےآنےوالےسیلاب کی روک تھام کیلئےکام کرناہوں گے، آرمی انجینئرزکو بھی ٹاسک دےدیاہےوہ بھی اس پرکام کررہےہیں اس کے علاوہ عالمی انجینئرزکوبھی دعوت دی ہےوہ بھی جلد پاکستان آرہےہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےتمام سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کیا، میرےخیال میں سب سےزیادہ تباہی منچھرجھیل اوراطراف میں ہوئی، دادواور اطراف کےعلاقوں میں ریسکیوکاکام اب بھی جاری ہے اور پہلا فیز چل رہا ہے، دادو میں ہم نےلوگوں کوریسکیوبھی کرناہےاورریلیف بھی دینا ہے۔

سیلاب متاثرین کی بحالی بڑاچیلنج قرار

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کو ایک بڑاچیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہرچیز کیلئےعالمی کمیونٹی کو نہیں دیکھناچاہیے،اپنی مدد بھی کرنی چاہیے۔

امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سے گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، دوسرےممالک کی وجہ سےپاکستان کو اس کی قیمت چکانا پڑرہی ہے، سیاچن میں ہمارے گلیشیئرز بھی پگھل رہےہیں۔

موسمیاتی تبدیلی

آرمی چیف نے عالمی دنیا پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق سب ممالک کو مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے، اب آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی پرتوجہ نہ دی تو مسائل آسکتےہیں، گلوبل وارمنگ کامسئلہ ہرجگہ پرآرہاہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ دنیا کو باورکرارہےہیں کہ ہمیں توانائی کےمتبادل ذرائع کی طرف جاناہوگا، ہائیڈرو کاربن،تیل اورکوئلےسےبجلی بنانےکےمتبادل ذرائع پرجاناہوگا۔

ڈیمزبناناہونگے

آرمی چیف نے کہا کہ سیلابی پانی کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان میں مزید بڑےڈیمز بنانا پڑیں گے، ڈیمزبناناہونگےتاکہ پانی کو کنٹرول کرکےبجلی بناسکیں۔

مقدمہ درج نہ کرنے پر شہری نے پولیس اہلکار کو کاٹ لیا

0

ناگپور: بھارت میں ایک شہری نے پولیس تھانے میں مقدمہ درج نہ کرنے والے اہلکار کو دانتوں سے کاٹ کر بُری طرح زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں پیش آیا جہاں 30 سالہ راکیش مکردھوکڈا تھانے میں شکایت درج کروانے گیا۔

تھانے میں موجود اہلکار نے جب شکایت درج کرنے سے انکار کیا تو راکیش کی اس سے تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: شہری نے کتے کو کاٹ لیا

اس نے اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی دی جس پر اہلکار نے اس کا موبائل فون چھین لیا۔ راکیش نے غصے میں آکر اسے دانتوں سے کاٹ لیا جس وہ بُری طرح زخمی ہوگیا۔

اس کے بعد وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس کے خلاف دفعہ 33 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔