ہوم بلاگ صفحہ 6321

یو اے ای کی ایئرلائن نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

0

ایئر عربیہ ابوظبی نے اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے کویت کے لئے براہ راست روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئر عربیہ ابوظبی نے ابوظبی سے کویت شہر تک اپنا نئے روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، نئی براہ راست پروازیں رواں سال اکتیس اکتوبر چلائی جائیں گی۔

اس تاریخی موقع پر ایئر عربیہ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل العلی نے کہا کہ ہمیں ابوظبی انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے اپنے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں کویت کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے، کویت سٹی کو ائیر عربیہ ابوظبی کے نیٹ ورک میں شامل کرنا ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ٹریول سپورٹ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر عربیہ کو پاکستان کے دو شہروں کے لیے 4 پروازوں کی اجازت

انہوں نے کہا کہ ابوظبی کا شعبہ سیاحت اہنے صارفین کو دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے کے لئے ایک نیا اور سستا آپشن فراہم کررہا ہے۔

عادل العلی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین اب ابوظی اور کویت کے درمیان چلنے والی براہ راست پروازوں کے ٹکٹس کو ائیرعربیہ کی ویب سائٹ اور کال سینٹر پر جاکر یا ٹریول ایجنسی کے زریعے بک کرایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہزار بیس کے بعد ائیر عربیہ ابوظبی نے پورے خطے میں کم وبیش 36 نئے روٹس تک اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے، جن میں کویت،بیروت،مصر، بحرین، آذربائیجان، بھارت، بنگلادیش، ترکی، نیپال، بھوٹان، سوڈان، پاکستان، عمان، بوسنیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے غذائی قلت کا خدشہ مسترد

0

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نےسیلاب کی وجہ سے غذائی قلت کا خدشہ مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں غذائی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے این ایف آر سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نے اشیائےخوردو نوش کی دستیابی پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ اشیائے خوردونوش کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نے گندم کے اسٹاک سے متعلق تفصیلی اپ ڈیٹ پیش کیا۔

سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نے کہا کہ ملکی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کیلئےگندم کا ذخیرہ کافی ہے مستقبل میں گندم کی قلت کاکوئی خدشہ نہیں ہے سیلاب کےپیش نظرحفاظتی اقدامات سےگندم کےذخائرمحفوظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ضروری اشیاکی کمی نہیں،اس حوالے سے رپورٹس بےبنیاد ہیں پاکستان کی گندم کی سالانہ ضرورت 3کروڑ 50 لاکھ ٹن ہے اور ملک میں گندم کے 2 ملین ٹن اسٹریٹجک ذخائرموجود ہیں گندم کی نئی فصل کی کاشت بروقت کی جائے گی اگلے سیزن کے لئے بیجوں کی جلد خریداری یقینی بنائی جائے گی جب کہ دوست ممالک سے غذائی اجناس کی درآمدبھی دوبارہ شروع کر دی گئی۔

’وکرم ویدھا‘ کو 100 ممالک میں ریلیز کرنے کا اعلان

0

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور سیف علی خان کی نئی آنے والی فلم ’وکرم ویدھا‘ کو 100 ممالک میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وکرم ویدھا جنوب میں‌ بنی فلم کا ہندی ری میک ہے جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا اور لوگوں کو ٹیزر اور ٹریلر خوب پسند آیا تھا۔

ریلائنس انٹرٹینمنٹ اوورسیز اور ہوم اسکرین انٹرٹینمنٹ نے اس فلم کو دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس لحاظ سے یہ فلم بالی ووڈ کی اس سال کی ایک بڑی ریلیز ثابت ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم یورپ کے 22 ممالک اور افریقہ اور لاطینی امریکہ کے 27 ممالک بشمول جاپان، روس، پاناما اور پیرو میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلم ’وکرم-ویدھا‘ جنوب میں اسی نام سے بنی فلم کا ہندی ریمیک ہے جو سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

فلم کی ہدایت کاری گایتری اور پشکر نے کی تھی اور اب یہی دونوں رتک روشن و سیف علی خان کے ساتھ اس فلم کو ہندی میں بنا رہے ہیں۔

فلم 30 ستمبر 2022 کو ریلیز کی جائے گی جس کا ناظرین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

’اس کہانی میں سچ اور جھوٹ دونوں ہی غلط ہیں‘

وکرم ویدھا ایکشن سے بھرپور فلم ہے جس میں سیف علی پولیس افسر کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ریتھک روشن گینگسٹر کے روپ میں جلوہ گر ہیں جبکہ رادھیکا آپٹے سیف علی کی اہلیہ اور وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں۔

روسی صدر پیوٹن قاتلانہ حملے میں بچ نکلے

0
روسی صدر گروپ ویگنر

ہسپانوی اخبار نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے میں بچ نکلنے کا دعویٰ کیا ہے۔

’یورو ویکلی نیوز‘ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن پر حملے کی معلومات ٹیلی گرام پر جنرل ’جی وی آر‘ کے نام سے موجود چینل سے ریلیز کی گئیں تاہم اس میں حملے کا مقام نہیں بتایا گیا۔

ٹیلی گرام چینل کے مطابق روسی صدر کی گاڑی (لیموزین) کے اگلے ٹائر کو سڑک پر نصب دھماکا خیز مواد سے متاثر کیا گیا جس کے بعد گاڑی کے انجن سے دھواں اٹھنے لگا۔

مزید پڑھیں: یوکرینی شہریوں کے لیے روسی صدر پیوٹن کا بڑا قدم

ولادیمیر پیوٹن اس حملے میں محفوظ رہے اور انہیں فوری طور پر قافلے میں موجود بلڈ پروف گاڑی میں بیٹھا کر ان کی سرکاری رہائش گاہ منتقل کیا گیا۔ حملے کے بعد متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

واضح رہے کہ فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے روسی صدر کی صحت اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات کی افواہیں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2017 میں انہوں نے پانچ بار قاتلانہ حملے میں بچ نکلنے کا اعتراف کیا تھا۔

کیا ویرات کوہلی ٹی 20 سے ریٹائرہورہے ہیں؟

0

ممبئی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی پیش گوئی نے بھارت بھر میں سنسنی پھیلادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کررہے ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کوہلی دوسرے فارمیٹس میں اپنی عمر بڑھانے کے لیے ایسا کر سکتے ہیں، اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو میں یہی کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا تین سالہ انتظار ختم ہوگیا

ویرات کوہلی اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں، حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں بھارتی بیٹر نے اپنی کھوئی فارم حاصل کی تھی۔

ویرات کوہلی نے افغانستان کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی تھی، اسی سینچری کے ساتھ ویرات کوہلی کسی بھی فارمیٹ میں تین سال سے سینچری نہ کرنے کا جمود توڑنے میں کامیاب ہوئے تھے، یہ ان کی کیرئیر کی 71ویں سینچری بھی تھی۔

شعیب اختر سے قبل پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی کوہلی کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویرات کوہلی ایک چیمپئن ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایک مرحلہ آتا ہے جب آپ ریٹائرمنٹ کی طرف بڑھ رہے ہوتے ہیں اور اس صورت میں مقصد صرف اچھی پرفارمنس کیساتھ ریٹائر ہونا چاہیے۔

ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

0

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خاتون کا تعارف کرواتے ہوئے ان کی بے عزتی کررہی ہیں۔

ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ ’یہ میری بہن ہیں جسے میرے مما پاپا کچرا کنڈی سے اٹھا کر لائے تھے۔‘ یہ کہنا تھا کہ ان کی بہن انہیں اپنے سے دور کردیتی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر آپ نے اپنی چھوٹی بہن سے یہ کہا ہے۔‘

ٹینس اسٹار نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی انہوں نے اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

میں وہ معروف بھارتی اداکارہ کترینا کیف اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم کا مشہور گانا ’کالا چشمہ‘ پر رقص اور ایکسرسائز کررہی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹکٹس، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کردی

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹکٹس سے متعلق ویڈیو شیئر کردی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آج ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہونگے۔

اس کے علاوہ آصف علی، حیدرعلی ، افتخار احمد ،حارف رؤف، خوشدل شاہ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسین ، محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شان مسعود کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شمولیت کا پروانہ ملا جبکہ عابد جمال، محمد حارث ( ریزو وکٹ کیپر) ، شاہ نواز دھانی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیم کے اعلان کے بعد پی سی بی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے ٹکٹس کھلاڑیوں کو دروازے پر جاکر فراہم کیے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا  جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑی ٹکٹس ملنے پر مسرور ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شیڈول ہے جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی۔

پیراسٹامول دوا کی قیمت سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

0

وفاقی حکومت نے پیراسٹامول دوا کی قیمت فوری نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت نے دوا ساز کمپنیز کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پیراسٹامول گولی کی قیمت میں فوری اضافہ ممکن نہیں ۔

وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق ملک میں پیراسٹامول دوا کی قلت اور قیمت میں اضافے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل ، سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈاکٹر عاصم روف سمیت دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران ملک میں پیراسٹامول دوا کی دستیابی اور فارما انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر صحت سے پیراسٹامول کی فی گولی قیمت میں 98 پیسے اضافہ کر کے فی گولی قیمت 2 روپے 68 پیسے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافے سے صاف انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پیراسیٹامول گولی کی قیمت میں فوری اضافہ ممکن نہیں۔

فارما کمپنیز کے وفد نے وزیرصحت سے فارما انڈسٹری کے نمائندہ وفد کو وزیراعظم سے ملوانے کی اپیل کی ۔ وزیر صحت نے فارما انڈسٹری کے وفد کی وزیراعظم سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔وزارت قومی صحت کے زرائع کے مطابق پیراسیٹامول کی فی گولی کی موجودہ قیمت 1 روپے 70 پیسے ہے۔

بھارت میں حجاب پر پابندی، ہزاروں طالبات نے اسکول چھوڑ دیا

0

بھارت میں مودی سرکاری کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پر پابندی کے بعد تقریباً 17 ہزار طالبات نے اسکول چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم طالبات کے حجاب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پابندی کے خلاف دو درخواست گزاروں کے وکلا نے عدالت میں دلائل دیے۔

ایک درخواست گزار کے وکیل آدتیہ سوندھی نے مؤقف اختیار کیا: ’مسلم خواتین کو حجاب اور برقعہ وغیرہ پہننے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘۔

انہوں نے نائیجیریا کی سپریم کورٹ کے حجاب سے متعلق فیصلے کا حوالے دیتے ہوئے کہا: ’حجاب کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ کا حکم نہ صرف مذہب کی آزادی، تعلیم کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ آرٹیکل 15 کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے‘۔

دوسرے درخواست گزار کے وکیل حذیفہ احمدی نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سے 17 ہزار طالبات نے اسکول چھوڑ دیا ہے۔

جسٹس سدھانشو دھولیا نے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے؟ اس پر حذیفہ احمدی نے پی یو سی ایل کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی جس کے مطابق حجاب پر پابندی کی وجہ سے 17 ہزار طالبات نے اسکول چھوڑ دیا اور وہ امتحان میں بھی نہیں بیٹھیں۔

وکیل نے عدالت سے کہا کہ حجاب پر پابندی کے فیصلے سے بہت سی طالبات تعلیم سے محروم ہوگئیں، کسی کا حجاب پہننا دوسرے کے لیے کیسے غلط ہو سکتا ہے؟ اگر کوئی حجاب پہن کر اسکول جاتا ہے تو کوئی دوسرا ناراض کیوں ہوگا؟

وکلا کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سلمان خان کو قتل کرنے کا مبینہ پلان بی سامنے آگیا

0

ممبئی: بدنام زمانہ لارینس بشنوئی گینگ کی جانب سے بالی وڈ اسٹار سلمان خان پر دوبارہ حملے کا پلان کہاں ترتیب دیا گیا؟ سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے سے پہلے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سپر اسٹار سلمان خان کو مارنے کا پلان بی تیار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس پورے پلان کی ذمہ داری گولڈی برار اور لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹر کپل پنڈت کو سونپی گئی تھی، کپل پنڈت کو حال ہی میں بھارت نیپال سرحد کے قریب سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل پنڈت، سنتوش جادھو اور کچھ دوسرے شوٹر ممبئی کے علاقے میں پنول میں کرائے کے کمرے میں رہنے آئے تھے، کیونکہ سلمان خان کا فارم ہاؤس پنول میں ہی ہے۔

سلمان خان کو مارنے کے لئے شوٹرز نے فارم ہاؤس کے راستے میں ریکی کے لئے ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا جس میں انہوں نے ڈیڑھ ماہ قیام کیا، یہ تمام شوٹرز جدید اسلحے سے لیس تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا انکشاف

رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا کہ شوٹرز  یہ  پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئے تھے کہ بالی وڈ اسٹار ‘ہٹ اینڈ رن کیس’ کے بعد سے گاڑی کی رفتار کم رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹرز نے یہ بھی پتہ لگالیا تھا کہ سلمان خان جب بھی پنول کے فارم ہاؤس پر آتے ہیں تو ان کے ساتھ صرف ان کا ذاتی گارڈ شیرا موجود ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں لکھا تھا کہ ”آپ کا سدھو موسے والا جیسا حال کر دوں گا“۔ بعد ازاں سلمان خان کو خصوصی طور پر سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔