ہوم بلاگ صفحہ 6585

روبوٹ نے کمسن بچے کی انگلی توڑ دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

0

ماسکو: روس میں بچے اور روبوٹ کے درمیان شطرنج کے مقابلے میں روبوٹ نے مدمقابل بچے کی انگلی پکڑ کر توڑ دی، بچے کو فوری طور پر روبوٹ کی گرفت سے چھڑایا گیا تاہم اس کی انگلی فریکچر ہوگئی۔

روسی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب ماسکو اوپن کے ایک میچ کے دوران شطرنج کھیلنے والے روبوٹ نے سات سالہ بچے کی انگلی پکڑ کر توڑ دی۔

مقامی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کی انگلی کو روبوٹک بازو نے کئی سیکنڈ تک پکڑے رکھا اور بچہ بظاہر تکلیف میں ہے، جس کے بعد ایک خاتون اور 3 مرد اس بچے کو روبوٹ کی گرفت سے چھڑانے کے لیے آتے ہیں۔

انہوں نے بچے کی انگلی روبوٹ سے چھڑوا لی لیکن اسے فریکچر سے نہیں بچایا جا سکا۔

روسی شطرنج فیڈریشن کے نائب صدر سرگئے سمگین کا کہنا ہے کہ روبوٹ کھیل میں لڑکے سے بازی لے جانے والا تھا تاہم بچے نے روبوٹ کی چال چلنے کا انتظار کرنے کے بجائے فوراً چال چل دی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ حفاظتی اصول ہیں اور بچے نے بظاہر ان کی خلاف ورزی کی ہے، جب اس نے اپنی چال چلی تو اسے احساس نہیں تھا کہ اسے پہلے انتظار کرنا پڑے گا۔

فیڈریشن صدر کے مطابق بچے نے تیزی سے حرکت کی، جس کی وجہ سے روبوٹ نے اسے پکڑ لیا۔ روبوٹ کے سپلائرز کو اب اس حوالے سے دوبارہ سوچنا پڑے گا۔

رپورٹ میں بچے کی شناخت کرسٹوفر کے نام سے کی گئی ہے، جو روسی دارالحکومت میں انڈر 19 کیٹیگری میں شطرنج کے 30 بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔

بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی انگلی پر پلستر چڑھایا گیا۔ روبوٹ بنانے والے ادارے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

0

فوٹو شیئرنگ کی مقبول ایپ انسٹاگرام کی ریلز کے لیے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا جارہا ہے، صارفین نے مذکورہ فیچر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انسٹا گرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر ریلز یعنی مختصر ویڈیوز بنانے کے لیے تصاویر کو ری مکس کرنے کا فیچر بھی متعارف کروایا جائے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ریلز بنانے کے لیے اپنی تصاویر کو بھی ویڈیوز کی طرح استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر کے لیے صارفین کو انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصاویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ فیچر کے تحت وہ صرف منتخب تصویر کو سلیکٹ کریں گے اور ان کی تصاویر ریلز مکسنگ کا حصہ بن جائیں گی۔

انسٹاگرام پر مذکورہ فیچر کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ٹیمپلیٹس بھی متعارف کروائے جائیں گے، جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو دوسری ویڈیوز یا تصاویر کے ساتھ ری مکس بھی کرسکیں گے۔

یہی نیں بلکہ انسٹاگرام پر مزید میوزک اور آڈیو مکسنگ کے فیچرز کے علاوہ انسٹاگرام کیمرا کی کوالٹی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

انسٹاگرام پر ریلز کے فیچرز کو متعارف کروائے جانے کا مقصد شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنا ہے، میٹا کی جانب سے نہ صرف انسٹاگرام بلکہ فیس بک پر بھی کئی طرح کے فیچرز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

متعدد ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار

0

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے شاہ حسین ایکسپریس 7:30 کے بجائے 9:30 بجے لاہور روانہ ہوگی، گرین لائن رات کو 10 بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔

خیبر میل رات کو 10:15 بجے کراچی سے پشاور، سکھر ایکسپرسکراچی سے جیکب آباد کے لیے رات 11 بجے کے بجائے 12 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمد و رفت بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، چند روز میں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر چلنا شروع ہوجائیں گی۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسافر اسٹیشن آنے سے پہلے ٹرین روانگی کے حوالے سے ریلوے انکوائری سے معلوم کرلیں۔

ق لیگ کے تمام ایم پی ایز پرویز الہی کے حق میں گواہی دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے

0
عدالتی اصلاحات بل

اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے یہ تمام ایم پی ایز گواہی دینے آئے ہیں ان کو تحریری یا زبانی کوئی ہدایت نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ مسلم لیگ ق کے 9ایم پی ایز ہیں ، تمام ایم پی ایز سپریم کورٹ میں گواہی دیں گے۔

مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے یہ تمام ایم پی ایز گواہی دینے آئے ہیں ان کو تحریری یازبانی کوئی ہدایت نہیں ملی۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج آپ کو عدالت سے پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کا حکم آنے کی امید ہے، جس پر ق لیگ کے رہنما نے جواب دیا کہ انشاءاللہ آج عدالت سے انصاف ملے گا۔

مونس الہٰی نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی لاہور میں ویڈیو لنک کےذریعے موجودہو نگے ، ہم عدالت کے سامنے شواہد لیکر آئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعلیٰ پنجاب کیس کی سماعت کرنے والے بینچ پرعدم اطمینان کا اظہار

0

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس بینچ سے ہمیں انصاف کی توقع نظر نہیں آرہی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتحادیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت سے فیصلے کا حق نہیں چھین رہے ، اس بینچ سے ہمیں انصاف کی توقع نظر نہیں آرہی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت سےصرف اتناکہہ رہےہیں فل کورٹ بینچ بنایاجائے، مریم نواز نے جو باتیں کیں وہ اتحادی قائدین کی متفقہ رائےہے، یہ بینچ اپنےاپنے کئے ہوئے فیصلوں کو درست کرے گی تو تضاد ہوگا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں اور ہماری اس کیساتھ وفاداری ہے، محترمہ مریم نواز کی گفتگوہماری گفتگوہے، اللہ کرےملک مستحکم اورعدلیہ پرلوگوں کااعتمادبحال ہو۔

سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے یہاں بیٹھے تمام قائدین کے داخلے پر پابندی لگادی ہے آئینی اور قانونی ماہرین فوری طور پر رائے دیں کہ ہمیں کیا کرناچاہئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کیس: سپریم کورٹ میں سیاست دانوں کے داخلے سے متعلق فہرستیں جاری

0
سپریم کورٹ

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق کیس میں سیاست دانوں کے داخلے کے بارے میں فہرستیں جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سیاست دانوں کے داخلے کے بارے فہرستیں جاری کردی گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ فہرست میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، جے یوآئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان، ایم کیو ایم سےخالد مقبول صدیقی کا نام شامل ہیں۔

بی این پی سے اخترمینگل کا نام ، ن لیگ سے شاہدخاقان عباسی،راناثنااللہ ، اعظم نذیرتارڑ،احسن اقبال،سعدرفیق ، ایازصادق،عطاتارڑ کا نام فہرست میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی سے شاہ محمودقریشی، اسدعمر، فوادچوہدری،شیریں مزاری ، بابراعوان،پرویزخٹک کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

داخلے کی فہرست میں جے یوآئی ف مولانااسدمحمود ، مسلم لیگ ق سے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک کا نام بھی شامل ہیں۔

موسلا دھار بارشیں: شہر کے 60 سے زائد فیڈر بند

0

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہے، کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد شہر کے 60 فیڈر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد شہر کے 60 فیڈر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیموں سے کلیئرنس ملنے کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں ناظم آباد نمبر 3، گلشن اقبال، ویسٹ وارف لیاری، پی ای سی ایچ ایس بلاک 6، گلشن کنیز فاطمہ اور شانتی نگر سمیت متعدد علاقوں کی بجلی بحال کی جاچکی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث پورے شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے۔

متعدد سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہے جبکہ کئی علاقوں میں گھروں میں بھی پانی داخل ہوچکا ہے۔

بارش کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے اور اکثر علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی بند ہے۔

ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی رولنگ کیس، چوہدری شجاعت کی فریق بننے کی درخواست دائر

0
سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کی خاطر اکٹھے بیٹھنا چاہیے، چوہدری شجاعت

اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور اے این پی نے فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کی فریق بننےکی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب کو 22 جولائی کو خط لکھا، ڈپٹی اسپیکر نے خط کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو ڈالے گئے ووٹ گنتی سے نکال دیے۔

درخواست میں کہا ہے کہ ق لیگ کے ایم پی ایز کے پرویز الٰہی کو ووٹ آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی تھے، میں اس کیس کا متعلقہ فریق ہوں،کیس میں پارٹی بنایا جائے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں اے این پی نے بھی فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔

یاد رہے 23 جولائی کو سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیس میں حمزہ شہباز کا یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کردیا تھا اور وہ ایک بار پھرعبوری وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے تھے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ حمزہ شہباز کیس کے فیصلے تک ایک ٹرسٹی کے طور پر کام کرینگے، کیس میں عرفان قادر نےتفصیلی جواب جمع کرانا ہے، آج کی سماعت سے اندازہ ہوا کہ عرفان قادرکی تیاری نہیں ہے۔

‘آصف زرداری نے عمران خان کو دن میں تارے دکھا دیے’

0

کراچی : وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو دن میں تارے دکھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو دن میں تارے دکھا دیے ، پی ٹی آئی رہنما اپنی خفت اورسبکی مٹانے کی ناکام کوشش کررہےہیں۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ایک زرداری سب سےیاری کا مطلب مفاہمت کی سیاست ہے، آئندہ انتخابات میں عوام گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کردیں گے۔

یاد رہے وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا تھا کہ آصف زرداری نے بڑا معرکہ فتح کیا ہے، جو کسی معجزے سے کم نہیں، خان کو اپنے ہی کھودے ہوے کھڈے میں منہ کے بل گرا کر اس کو سبق سکھایا ہے کہ ” بیٹا جو بَوگَے وہی کاٹَو گَے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقاتوں سے صورتحال تبدیل ہوگئی تھی۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی ، ووٹنگ کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو جواز بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

حمزہ شہباز کی فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر

0

اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کردی، جس میں آرٹیکل 63 اے کی نظر ثانی کی درخواستیں بھی ساتھ سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

درخواست میں آرٹیکل 63 اے کی نظر ثانی کی درخواستیں بھی ساتھ سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی رولنگ کیس کے ساتھ سننےکی استدعا کرتے ہوئے کہاہے کہ منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التواہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی 22 جولائی کو دی گئی رولنگ درست ہے، الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی ہدایات کو تسلیم کیا، منحرف ارکان کی اپیلیں منظورہوگئیں توصورتحال تبدیل ہوجائے گی۔

درخواست میں کہنا تھا کہ اپیلیں منظور ہوئیں تو25 منحرف ارکان کے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہونگے، الیکشن کمیشن نےمنحرفین کے خلاف عمران خان کی ہدایات کا خط درست قرار دیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ چوہدری شجاعت کاایم پی ایز کولکھا خط آئین اور قانون کے مطابق درست ہے۔