ہوم بلاگ صفحہ 6800

پیپلز پارٹی کو جھٹکا، سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

0

لودھراں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

مرزا ناصر بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نظریاتی کارکن رہا ہوں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، عمران خان واحد سیاستدان ہے جو ملک بچانے نکلا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ مرزا ناصر بیگ پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ملک میں کوئی نظریہ کی سیاست کر رہا ہے تو وہ صرف عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف انجمن غلامان امریکا ہے، 14 جولائی کو عمران خان لودھراں میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔

ماہی گیر نے خوفناک مچھلی پکڑ لی

0

آسٹریلیا میں ماہی گیر نے خوفناک مچھلی پکڑ لی جس کی تصویر سوشل میڈیا شیئر ہوتے ہی موضوع بحث بن گئی۔

جیسن مونس نامی ماہی گیر نے فیس بک پر صارفین سے مدد طلب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک بلب مچھلی ہے جسے جنوب مشرقی آسٹریلیا کے 540 میٹر گہرے پانی سے پکڑا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شاید یہ اب تک کی دنیا کی بدصورت ترین مچھلی ہے جو میں نے دیکھی ممکنہ طور پر 4 کلو وزنی یہ مچھلی کھانے میں مزے دار ہو۔

تصویر میں دکھائی دینے والی مچھلی گہرے گلابی سرمئی رنگ کی نظر آرہی ہے، جس کی آنکھیں اس کے سر کے اطراف سے نکلی ہوئی ہیں اور اس کے جسم کا بیشتر حصہ اس کے چہرے پر مشتمل ہے، اس کے دانت تیز اور نوکیلے ہیں اور اس نے منہ میں مچھلی دبوچی ہوئی ہے۔

Deep-sea monster

جیسن مونس کی شیئر کردہ تصویر پر اب تک درجنوں مزاحیہ تبصرے آچکے ہیں اور اسے سو سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے اور کچھ صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس سے قبل انہوں نے اتنی خوف ناک مچھلی کبھی نہیں دیکھی۔

مختلف صارفین نے اپنے علم کے مطابق مچھلی کا نام بوجھنے کی کوشش کی تاہم ایک صارف نے درست اندازہ لگاتے ہوئے لکھا کہ یہ مچھلی ایک اینگلر فش ہوسکتی ہے لیکن یہ یقینی طور پر اب تک کی سب سے بدصورت اور خوف ناک مچھلی ہے۔

علاوہ ازیں لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے سینئر کیوریٹر جیمز میکلین نے صارف کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ بلب مچھلی نہیں ہے بلکہ یہ اینگلر فش ہے جس کے پاس اپنے شکاری کو پکڑنے کے لیے ایک عجیب مقنطیسی طاقت ہوتی ہے‘‘۔

بجلی بچت مہم، نیشنل بینک کے ملازمین اب گھروں سے کام کرینگے

0

نیشنل بینک آف پاکستان نے توانائی کی بچت کیلیے برانچوں اور اہم اسٹاف کے علاوہ دیگر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان نے تونائی کی بچت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے برانچوں اور اہم اسٹاف کےعلاوہ دیگر تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر نیشنل بینک آف پاکستان کے مطابق این بی پی ہیڈ آفس اسٹاف بدھ اور جمدے کے روز گھر سے کام کرکے گا جب کہ ریجنل اسٹاف منگل اور جمعرات کو ریموٹلی خدمات انجام دیں گے۔

قائم مقام صدر این بی پی کے مطابق توانائی بچت کی غرض سے دفاتر 7 بجے یا اس سے قبل بند ہونگے جب کہ اے ٹی ایمز کے علاوہ تمام برانچز پر نصب برقی سائن بورڈز بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے بالخصوص کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث تین روز سے مسلسل احتجاج ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بازار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں بازار اور مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے تاہم اب تک بجلی کی قلت پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے بلکہ ہر گزرتا دن بجلی دستیابی کے حوالے سے بدترین ہوتا جارہا ہے۔

ترکیہ کو فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت پر رضامندی کا انعام مل گیا

0

واشنگٹن: ترکیہ کو فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت پر رضامندی کا انعام مل گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ نے ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی حمایت کردی ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیاروں کی فروخت سے ترکیہ کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں سے نیٹو کے دفاع کو تقویت ملے گی، امریکا ترکیہ لڑاکا بیڑے کو جدید بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے روس سے S-400 دفاعی میزائل سستم خریدنے پر ترکیہ پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایف – 35 فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا، تاہم اب ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کے بدلے عالمی طاقتوں سے متعدد رعائتیں حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کی حامی بھرلی

واضح رہے کہ ترکی نے نیٹو میں شمولیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی حمایت کردی ہے۔ ترکی نے اس سے قبل تنظیم میں ان ممالک کی شمولیت کے بارے میں عدم اتفاق کا اظہار کیا تھا جس کی وجہ ان ممالک کی جانب سے کرد انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا ہے۔

سویڈن اور فن لینڈ ترکی کی حمایت کے بغیر نیٹو میں شامل نہیں ہو سکتے تھے کیونکہ نیٹو کے کسی بھی فیصلے کے لیے تمام 30 رکن ممالک کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

0
یو اے ای

ریاض: سعودی ہلال کمیٹی نے ذوالجہ 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات عبداللہ خدیری نے اجلاس کی سربراہی کی جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا گیا۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد یکم ذوالحجہ 30 جون بروز جمعرات جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج پاکستان میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا لیکن چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔

’موجودہ حکومت سے آزادی ملنی چاہیے‘

0

معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے موجودہ حکومت سے آزادی کا مطالبہ کردیا۔

اداکار و میزبان یاسر حسین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اعلان کے بعد انسٹا گرام اسٹوری میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یاسر حسین نے لکھا کہ ’اگست کا مہینہ آزادی کا ہے اس موقع پر پاکستانی عوام کو بھی مہنگائی اور موجودہ حکومت سے آزادی ملنی چاہیے۔‘

 

اداکار نے مزید لکھا کہ ’اگست میں آزادی بھی دے دیں اور ہماری جان بھی چھوڑ دیں۔‘

واضح رہے کہ یاسر حسین نے یہ اسٹوری یکم جولائی سے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اعلان کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے شیئر کی۔

یاد رہے کہ ان دنوں اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز دبئی میں موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

”مس مارول“ میں فرحان اختر کا کردار سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

0

آسکر ایوارڈ یافتہ سیریز ”مس مارول“ میں بالی وڈ کے معروف اداکار فرحان اختر کا کردار سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

”مس مارول“ کی ریلیز ہونے والی چوتھی قسط میں فرحان اختر بھی نظر آگئے۔ اس میں انہوں نے ”ولید“ نامی شخص کا کردار نبھایا۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کی ”مس مارول“ میں پہلی جھلک وائرل ہوگئی

فرحان اختر اسکرین پر صرف پانچ منٹ کے لیے نظر آئے اور پھر غائب ہوگئے۔ اس کے بعد اچانک ان کا انتقال ہو جاتا ہے۔

”ولید“ نامی کردار کی مختصر انٹری پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے مذاق اڑایا وہیں فرحان اختر کے مداحوں نے ان کی تعریف بھی کی۔

https://twitter.com/DebAnu2002/status/1542077247879782400?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1542077247879782400%7Ctwgr%5Ehb_2_10%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1105357

https://twitter.com/ShreyanshBohid2/status/1542094215353475074?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1542094215353475074%7Ctwgr%5Ehb_2_10%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1105357

https://twitter.com/anujmanocha45/status/1542082615708385280?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1542082615708385280%7Ctwgr%5Ehb_2_10%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1105357

 

اسقاط حمل: فیس بک اور انسٹاگرام کا ایکشن

0

امریکا میں اسقاط حمل پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارمز سے اسقاط حمل کی پوسٹیں ہٹانا شروع کر دیں۔

چند روز قبل امریکی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے اسقاط حمل پر پابندی لگا دی تھی۔

اس فیصلے کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام نے اسقاط حمل کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی پیشکش اور طبی سہولیات سے متعلق پوسٹیں ڈیلیٹ کرنا شروع کر دی ہیں۔

ایسی پوسٹیں جن میں اسقاط حمل کے لیے ادویات کی پیشکش کی جارہی ہیں انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹایا جا رہا ہے۔

امریکی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل پر پابندی لگا دی

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسقاط حمل میں سہولیات فراہم کرنے اور ادویات تک رسائی کی پیشکش کی جارہی تھیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام پر تجرباتی بنیادوں پر اسقاط حمل کو فروغ دینے والی پوسٹوں کو ایک منٹ میں ہی ڈیلیٹ کیے جانے کے تجربات سامنے آئے ہیں۔

میڈیا نمائندوں اور کمپنیوں نے یہ جانچنے کے لیے کہ کیا فیس بک اور انسٹاگرام ایسی پوسٹیں ڈیلیٹ کر رہا ہے جس میں ادویات کی پیشکش کی جارہی ہے؟

میڈیا نمائندوں کا کہنا ہے کہ تجرباتی پوسٹیں فوری طور پر ہٹا دی گئیں اور اس کا دورانیہ ایک سے دو منٹ تھا۔

واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے Roe v Wade کو منسوخ کر دیا ہے جس کے تحت 5 دہائیوں سے خواتین کو قانونی حق حاصل تھا کہ وہ اسقاط حمل کروا سکتی ہیں۔ 1973میں اسقاط حمل کو خواتین کا قانونی حق قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

0

کراچی: ملک بھر میں ذو الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا عید الاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ آج ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو  ہوگی۔

واضح رہے کہ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان، محکمہ موسمیات اور  دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم کی فضل الرحمان کو سود پر فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو سود پر عدالتی فیصلے کے کیخلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کروادی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے، جس میں مولانا فضل الرحمان نے سود سے متعلق نیشنل بینک کی اپیل سے متعلق وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کیخلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں، امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کے تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نیشنل بینک عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے گی۔

جے یو آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں

قبل ازیں اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بلاسود معیشت کیلیے اسٹیٹ بینک کی اپیل واپس لینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں تجویز دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دیں جو فیڈرل شریعت عدالت کے فیصلے پر تحفظات کا جائزہ لے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کی راہ ہموار کرنے کیلیے سفارشات مرتب کرے۔

خیال رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے 19 سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں رائج سودی نظام کو خلاف شرع قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ربا اور سود سے متعلق قوانین شریعت سے متصادم ہیں۔

تحریری فیصلے میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی قوانین میں 31 دسمبر 2022 تک ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے ملک کو 31 دسمبر 2027 تک ربا فری بنانے کا حکم دے دیا۔

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک سمیت متعدد بینکوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔