ہوم بلاگ صفحہ 6918

’پی ٹی آئی 16 نشستوں پر آگے، حکومت بنانے کی پوزیشن‘

0

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 15 سے 16 نشستوں پر لیڈ کر رہی ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پولنگ کے دوران 3 بجے کے بعد حالات خراب کرنےکی کوشش کی گئی مظفرگڑھ سے شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہرجگہ الیکشن کمیشن کی نا اہلی سامنےآئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے حمزہ شہباز نے ہر طرح سے پولیس گردی کرنےکی کوشش کی پولیس گردی کےباوجود یہ ناکام رہے۔

https://urdu.arynews.tv/unofficial-results-of-punjab-by-elections-2022/

پنجاب اسمبلی کی فیصلہ کن 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

’غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر اداروں کو مبارکباد‘

0

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں غیر جانبدار اور شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد پر متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ مقامات پر ناخوشگوار واقعات پیش آئے جس پر فوری ایکشن لیا گیا تاہم مجموعی طور پر امن و امان کی صورتِ حال اطمینان بخش رہی۔

انہوں نے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔

صوبے کے 14 اضلاع کے 20 حلقہ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے۔ کچھ حلقوں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ضمنی انتخابات کے دوران مختلف مقامات پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے ہوئے۔

جارحانہ اوپنر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا، تمیم اقبال نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’آج سے مجھے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر مانا جائے۔

خیال رہے کہ تمیم اقبال گزشتہ برس ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے بھی دستبردار ہوگئے تھے، بنگلایش کے اوپنر نے ٹی20 کرکٹ سے ماہ کے بریک لیا تھا اور 6 ماہ میں اپنے مستقبل کا اعلان کرنے کا کہا تھا۔

تمیم اقبال نے 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 24.08 کی اوسط سے 1758 رنز بنائے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 117 رہا۔

بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے ٹی20 کیرئیر میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اسسٹنٹ پولنگ افسر کی 600 ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سامنے آگئی

0

شیخو پورہ میں پنجاب ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے ناقص انتطامات کے باعث ایک شخص نے 600 ووٹ ڈال دیے۔

شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 جھگیاں لوگوں نے جعلی ووٹ ڈالنے والے کو پکڑ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ جعلی ووٹ ڈالنے والے نے اپنا عہدہ اے پی او بتایا۔

مزید پڑھیں: ووٹنگ لسٹ میں مردہ قرار دیا گیا شخص ووٹ ڈالنے پہنچ گیا

600 ووٹ ڈالنے کی خبر پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ آر او کے مطابق اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر کی 600 ووٹ ڈالنے کی بات غلط اور جھوٹ ہے۔

ان کے مطابق اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر نے بزرگ شہری کا ووٹ کاسٹ کرنے میں مدد کی تھی، پولنگ بوتھ پر مہیا بیلٹ پیپرز سے معلوم کیا گیا کہ 600 ووٹ کاسٹ نہیں کیے گئے۔

ریٹرننگ آفیسر نے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر اے پی او کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔

پنجاب ضمنی الیکشن، اداکار شان ووٹ کیوں نہ کاسٹ کرسکے؟

0

لاہور: پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اداکار شان شاہد ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچے تاہم پولیس نے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، جس کی وجہ سے انہیں پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے سے روکا گیا۔ پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اداکار شان 5 بجکر 6 منٹ پر ووٹ کاسٹ کرنے آئے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کا وقت صبح آٹھ سے پانچ بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے باعث خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب آج ہورہا ہے، جس میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

پنجاب ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے 15 نشستیں جیت لیں، ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی

0

لاہور: پنجاب کے ضمنی الیکشن میں 13 جماعتی اتحاد پاش پاش ہو گیا، اور تحریک انصاف نے میدان مار لیا، تمام 20 نشستوں کا سو فی صد غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ چکا ہے۔

پی ٹی آئی نے 15 نشستیں جیت لی ہیں، پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف نے 188 نمبرز بھی حاصل کر لیے، اور تخت لاہور بھی فتح کر لیا۔

پی ٹی آئی نے ملتان، خوشاب، شیخوپورہ، لیہ ساہیوال، جھنگ، لودھراں، مظفرگڑھ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان کی سیٹیں بھی جیت لیں، جب کہ ن لیگ صرف 4، آزاد امیدوار ایک سیٹ پر کامیاب ہوا، اے آر وائی نیوز کی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سب سے پہلے ناظرین تک پہنچانے کی روایت برقرار رہی۔

نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہونے پر مسلم لیگ (ن) نے شکست تسلیم کرلی۔ نون لیگی رہنما ملک احمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، دل سے تسلیم کرتا ہوں اور تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی ہے۔

پی پی  127جھنگ: پی ٹی آئی کامیاب

پی پی  127جھنگ کے تمام 175پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ  آگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مہر محمد نواز 71648 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ ن لیگ کے مہر محمد اسلم 47413 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 140 شیخوپورہ: خرم شہزاد ایڈووکیٹ (تحریک انصاف) خالد آرائیں (مسلم لیگ ن)

پی پی 140شیخوپورہ کے17پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ
تحریک انصاف کے خرم شہزاد4770ووٹ لیکر آگے،غیرسرکاری نتیجہ
مسلم لیگ(ن)کےمیاں خالد 3207ووٹ لیکر پیچھے،غیرسرکاری نتیجہ

پی پی 158 لاہور: میاں اکرم عثمان (تحریک انصاف) رانا احسن شرافت (مسلم لیگ ن)

پی پی 158 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس میں پی ٹی  آئی کے میاں محمد اکرم کو کامیابی ملی ہے۔ میاں محمد اکرم نے37ہزار 463 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے رانا احسن نے 31ہزار 906 ووٹ حاصل کر سکے۔

پی پی 167 لاہور: چوہدری شبیر گجر (تحریک انصاف) نذیر چوہان (مسلم لیگ ن)

الیکشن کمیشن نے پی پی 167 لاہور کا پہلا غیرحتمی سرکاری نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے شبیر احمد 40511 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں ن لیگ کے نذیر احمد چوہان 26473 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 168 لاہور: ملک نواز اعوان (تحریک انصاف) ملک اسد کھوکھر (مسلم لیگ ن)

پی پی 168لاہور کے24پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ
مسلم لیگ(ن)کے ملک اسدعلی 5453ووٹ لیکر آگے، غیرسرکاری نتیجہ
تحریک انصاف کے محمد نواز اعوان 3294ووٹ لیکر پیچھے، غیرسرکاری نتیجہ

پی پی 170 لاہور: ظہیر عباس کھوکھر (تحریک انصاف) چوہدری امین گجر (مسلم لیگ ن)

پی  پی 170 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک ظہیرعباس نے میدان مار لیا۔ ملک ظہیرعباس24688 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے محمد امین ذوالقرنین 17519 ووٹ حاصل کر سکے۔

پی پی 125جھنگ

پی پی 125جھنگ کے تمام 183پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ آگیا۔ تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم نےمیدان مار لیا۔ میاں محمد اعظم  نے82ہزار382ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے فیصل حیات نے52158ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 202 ساہیوال: میجر (ر) غلام سرور (تحریک انصاف) نعمال لنگڑیال (مسلم لیگ ن)

پی پی  202 ساہیوال کے تمام 176پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ تحریک انصاف کے محمد غلام سرور نے 62 ہزار 230 ووٹ لیے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے نعمان احمد لنگڑیال 59 ہزار 820 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 224 لودھراں: عامر اقبال شاہ (تحریک انصاف) زوار حسین وڑائچ (مسلم لیگ ن)

پی پی 202 ساہیوال کے تمام 176پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ تحریک انصاف کے محمد غلام سرور نے 62ہزار 230 ووٹ حاصل کیے جب کہ مسلم لیگ(ن)کے نعمان احمد لنگڑیال 59ہزار820ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 228 لودھراں: آزاد امیدوار سید محمد رفیع کامیاب

پی پی 228 لودھراں کے تمام 136پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین 45 ہزار20ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے جاوید خان کے 38 ہزار 338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 217 ملتان: زین قریشی (تحریک انصاف) سلمان نعیم (پی ڈی ایم)

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے ملتان کا میدان مار لیا ہے۔
پی پی 217 ملتان کے تمام 124 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم زین حسین 46 ہزار 963 ووٹ لے کر آگے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد سلمان 40 ہزار 104 ووٹ لے سکے۔

پی پی 272 مظفر گڑھ: معظم خان (تحریک انصاف) سیدہ زہرہ بخاری(مسلم لیگ ن)

پی پی 272 مظفرگڑھ کے تمام 134پولنگ اسٹیشنز لے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے محمد معظم علی خان نےمیدان مار لیا۔ محمد معظم علی خان  نے46069ووٹ حاصل کیے۔ ن لیگ کی سیدہ زہرہ باسط بخاری نے 36401 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 273 مظفر گڑھ: یاسر عرفات جتوئی (تحریک انصاف) محمد سبطین رضا (مسلم لیگ ن)

پی پی 273 مظفرگڑھ کے تمام 147پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج میں مسلم لیگ (ن) کے محمد سبطین رضا 52631 ووٹ لے  کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ تحریک انصاف کے یاسرعرفات نے46903ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 282 لیہ: قیصر عباس (تحریک انصاف) محمد طاہر رندھاوا (مسلم لیگ ن)

پی پی 282لیہ کے58پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ
تحریک انصاف کے قیصر عباس19316ووٹ لیکر آگے، غیرحتمی نتیجہ
مسلم لیگ(ن)کے محمد طاہر 14237ووٹ لیکرپیچھے، غیرحتمی نتیجہ

پی پی 288 ڈی جی خان: سردار سیف الدین کھوسہ (تحریک انصاف) عبدالقادر خان کھوسہ (مسلم لیگ ن)

تحریک انصاف کے امیدوار سردار سیف الدین نے ن لیگ کے عبدالقادر کھوسہ کو شکست دے دی۔ پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے تمام 145پولنگ اسٹیشنزکا غیرسرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے. پاکستان تحریک انصاف کے سردارسیف الدین نےمیدان مارلیا. سردارسیف الدین نے 58ہزار15 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کےعبدالقادرکھوسہ 32487ووٹ لےسکے.

پی پی 97 چک جھمرہ: علی افضل ساہی (تحریک انصاف) اجمل چیمہ (مسلم لیگ ن)

پی پی 97 فیصل آباد کے تمام 168 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے علی افضل ساہی نے میدان مار لیا۔

علی افضل ساہی نے 66416 ووٹ حاصل کیے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے محمد اجمل کے 54266 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 90 بھکر: عرفان اللہ خان نیازی (تحریک انصاف) سعید اکبر نوانی (مسلم لیگ ن)

پی پی 90 بھکر کے تمام 181پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے۔ تحریک انصاف کے عرفان اللہ 77495 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے سعید اکبر 66274 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 83 خوشاب: ملک حسن اسلم اعوان (تحریک انصاف) امیر حیدر سنگھار (مسلم لیگ ن)

پی پی 83 خوشاب کے تمام 215 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسن ملک نے میدان مارلیا۔ انہوں نے 48ہزار475ووٹ حاصل کیے جب کہ آزاد امیدوار محمد آصف ملک نے 41 ہزار752ووٹ لے سکے۔

پی پی 237 بہاولنگر:  فدا حسین (مسلم لیگ ن) سید آفتاب رضا (تحریک انصاف)

پی پی 237 بہاولنگر کے تمام 160 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا۔ ن لیگی امیدوار فدا حسین نے 61 ہزار 248 ووٹ لیے جب کہ پی ٹی آئی کے سید آفتاب رضا 25 ہزار 227 ووٹ لے سکے۔

آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا، پی پی 7 راولپنڈی کے نتائج تاخیر کا شکار

آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ جانے کے باعث پی پی 7 راولپنڈی کے نتائج تاخیر کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے پی پی 7 راولپنڈی میں 32 پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ جاری نہ کیا جا سکا تھا، جو آج جاری ہوا۔

ووٹنگ لسٹ میں مردہ قرار دیا گیا شخص ووٹ ڈالنے پہنچ گیا

0

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران حلقہ پی پی 167 میں شہری کو ووٹر لسٹ میں مردہ قرار دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد یونس نامی ووٹر کا کہنا ہے کہ جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو میرا نام مردہ لسٹ میں تھا، تین سے چار پولنگ اسٹیشن میں گیا تو کہا گیا آپ تو مردہ ہیں۔

ووٹر نے بتایا کہ میں زندہ ہوں مردہ قرار نہیں دیا جا سکتا اور میں ووٹ ڈالوں گا۔

دوسری جانب پی پی167 میں کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آنے کے باعث صورتِ حال کشیدہ ہوگئی۔ ٹاؤن شپ میں آر او آفس کے سامنے دھکم پیل ہوئی۔

پولیس اور پی ٹی آئی کے امیدوار مبشر گجر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ آر او آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ پولیس نے شبیر گجر کو آر او آفس جانے سے روک دیا۔

’خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی آنکھیں بند، عدالتیں کھلیں اور کارروائی کریں‘

0

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب ضمنی الیکشن میں سپریم کورٹ کے احکامات اور انتخابی قواعد کی ڈھٹائی سے خلاف ورزیاں کی گئیں جس پر الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں عدالتیں اب کھلیں اور اس پر کارروائی کریں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ پنجاب حکومت نےڈھٹائی سےسپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی کی پنجاب حکومت نےالیکشن قواعد کی ڈھٹائی سےخلاف ورزی کی دھاندلی کےلیے سرکاری مشینری کاکھلےعام استعمال کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ غیرقانونی بیلٹ اسٹیمپنگ اور ووٹرز کو ہراساں کیا گیا پی ٹی آئی رہنما گرفتار ہوئے جب کہ الیکشن کمیشن نے آنکھیں بندکیےرکھیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عدالتیں اب کھلیں اور اس پر کارروائی کریں۔

اس سے قبل عمران خان نے شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو یہ فسطائی حربے مؤثر ثابت ہوں گے، نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیئے جو وہ ہماری قوم کو پہنچا رہے ہیں۔

پانی پھینکنے پر خواتین لڑپڑیں، دلچسپ ویڈیو وائرل

0

پڑوس میں رہنے والی خواتین میں اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا عام سی بات ہے لین جب یہ جھگڑا ہاتھا پائی کے بجائے ایک دوسرے پر کچرا پھینکنے میں ہو تو دیکھنے والے مسکرائے بغیر نہیں رہ پاتے۔

کچھ ایسی ہی صورتحال بھارت کے ایک شہر میں پیش آئی جہاں دو خواتین کے جھگڑے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

جھگڑے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محلے میں رہنے والی دو پڑوسی خواتین کے درمیان گھر کے باہر جھاڑو لگانے اور کچرا دوسرے کے دروازے کے سامنے ڈالنے پر جھگڑا ہوا۔

پڑوسی خاتون نے وہی کچرا اٹھا کر اس کے دروازے پر پھینک دیا پھر کیا تھا ، پہلی والی خاتون بھی غصے سے بے قابو ہوگئی۔

وہ دونوں غصے سے اپنی جھاڑوں سے دوسری طرف کچرا پھینکتی ہیں، ایک بوڑھی عورت ان کی لڑائی میں خلل ڈالتی ہے اور انہیں ایک دوسرے سے دور کرنے کوشش ناکام کرتی ہے۔

تاہم خواتین آپس میں لڑتی رہیں اور بعد میں وہ ایک دوسرے پر نالی میں پڑی ہوئی گندگی کو ہاتھوں سے اٹھا کر ایک دوسرے کے دروازے پر پھینکنے لگیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مرتبہ دیکھا گیا اور صارفین دونوں خواتین کے درمیان ہونے والی اس لڑائی سے خوب محظوظ ہوئے۔

آسٹریلوی پچ ماہر ڈیمیئن ہوف کا قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ

0

آسٹریلوی پچ ماہر ڈیمیئن ہوف نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کر کے پچز اور گراونڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا۔

آسٹریلوی ماہر نے گراونڈ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر پی سی بی کیوریٹر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو بریفنگ دی۔

آسٹریلوی ماہر پی سی بی کے کیوریٹرز اور مقامی کوچز کو پچز کی تیاری پر لیکچرز بھی دیں گے۔

ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیں وہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔