ہوم بلاگ صفحہ 6921

’اپنی جان کی حفاظت کی ذمہ داری مجھے دے دیں‘

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کے ہدایت کار سید فیصل بخاری ہیں جبکہ اس کی کہانی سعدیہ اختر نے لکھی ہے ڈرامے میں حرا خان پہلی مرتبہ لیڈ کردار ادا کررہی ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں حرا خان، بابر علی، زباب رانا، عمر شہزاد، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ حرا خان اور سعد قریشی کہیں جارہے ہیں اس دوران حرا کہتی ہیں کہ ’کتنا خوبصورت ہے یہ راستہ یہ موسم، سعد سوال کرتے ہیں اور ’میں۔‘

حرا خان کو ساحل سمندر پر پیر میں کانٹا چبھ جاتا ہے جسے سعد نکالتے ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ ’اگر ساری زندگی سنبھالنا پڑا۔

سعد قریشی کہتے ہیں کہ ’محبت میں آپشنز نہیں ہوتے، محبت میں قانون بھی نہیں ہوتے اور پیار تو پہلی نظر میں ہوجاتا ہے۔

اس کے بعد حرا کو سعد قریشی پر غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ ’نظر نہیں آتا اندھے ہو کیا لگتا ہے تمہیں مرنے کا بہت شوق ہے، وہ کہتے ہیں کہ معاف کردیں مگر آپ مجھ سے ایسے بات نہیں کرسکتیں میں آپ کا ڈرائیور نہیں ہوں۔

حرا گاڑی سے اتر ہی رہی ہوتی ہیں کہ وہ حادثے سے بچ جاتی ہیں پھر سعد کہتے ہیں کہ ’جان بہت قیمتی ہے آپ کی اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی مجھے دے دیں میں جان پر کھیل جاؤں گا مگر آپ کو کچھ ہونے نہیں دوں گا۔


ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشرکیا جائے گا۔

اسرائیل سے متعلق سعودی وزیرخارجہ کا اہم بیان

0

جدہ: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کیساتھ دفاعی اتحاد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

سعودی وزیرخارجہ نے جدہ امن وترقیاتی کانفرنس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو طرز پر عرب اتحاد بنانے کی کوئی چیز نہیں ہے، اجلاس میں عرب نیٹو سے متعلق اور اسرائیل کیساتھ دفاعی اتحاد پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اجلاس میں تیل کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اوپیک مارکیٹ کے حالات کا جائزہ لے رہا ہے جو ضروری ہوا وہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جو معاہدے کیے وہ راتوں رات نہیں ہوئے، سربراہی اجلاس میں مختلف نکات پر اتفاق ہوا ہے، امید ہے معاہدوں سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کیساتھ معاملے پر امریکا اور عرب ممالک میں ہم آہنگی ہے، بہتر تعلقات کیلئے ہمارا ہاتھ ہمسایہ ایران کی جانب دراز ہے، ایران کیساتھ مذاکرات مثبت تھے تاہم نتائج تک نہ پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جدہ کانفرنس میں کوئی پیغام نہیں آیا، ایران کے ایٹمی پروگرام کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

’بشریٰ بات سنو، تم جاوید سے شادی کرلو‘

0

ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کی شادی کروانے کی بہت کوشش کی تھی۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری سمیت بہروز سبزواری اور جاوید شیخ عید الاضحیٰ کے موقع پر نشر کیے جانے والے پروگرام معصومانہ سوال کے مہمان بنے۔

دورانِ شو بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘جاوید شیخ اپنی رنگینیوں میں چل رہے تھے اسی لیے انہوں نے کبھی میرا دکھ بانٹنے کی کوشش نہیں کی’۔

اداکارہ کی بات پر بہروز سبزواری بولے کہ ‘میں سنجیدہ ہوں، ایک مرتبہ قاضی واجد صاحب نے ان دونوں کا دکھ بنٹانے کی کوشش کی تھی، 8 سے 9 سال پہلے قاضی صاحب نے بشریٰ سے کہا کہ یار بشریٰ بات سنو تم جاوید سے شادی کرلو’۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ‘اس وقت میرے دوستوں کے علاوہ کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے اس وقت جاوید شیخ بھی اکیلے تھے تو قاضی واجد صاحب نے کہا تم دونوں بہت جچو گے ، تم دونوں شادی کرلو’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘ان کی بات سن کر میں ہنسنے لگی اور کہا یہ آپ کیسی باتیں کررہے ہیں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا تو ساتھ ہی وہ بولے یہ کیا بدتمیزی ہے میں سنجیدہ بات کررہا ہوں ‘۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ‘ہم لوگ بہت ہی اچھے دوست ہیں اور ایسی کوئی بات کبھی نہیں سوچی، میں نے قاضی واجد کی بات سن کر جاوید کو فون کیا اور کہا کہ تمہارے لیے بہت ہی اچھا رشتہ آیا ہے، لڑکی بہت اچھی ہے، جاوید نے پوچھا کون ہے تو میں نے کہا واجد بھائی میرا نام لے رہے ہیں’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘جاوید بھی سن کر قہقہہ لگانے لگا جس پر قاضی بھائی نے کہا کہ تم لوگ بڑے بدتمیز ہو، میں ایک بات کہہ رہا ہوں’۔

بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ ‘ایک بار میں نے کہا قاضی بھائی عید پر میں کھانا کروں گی تو انہوں نے مجھے آنکھ مار کر کہا کہ ان کو بھی بلا لینا’۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے ان کی 2 بیٹیاں نریمان انصاری اور میرا انصاری ہیں 2019 میں انہوں نے اقبال انصاری سے علیحدگی اختیار کرلی تھی

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر چھا گئیں

0
علیزے شاہ

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے ٹراؤزر اور ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جو ہوگا وہ ہوگا۔‘

ایک اور تصویر میں علیزے شاہ نے لکھا کہ ’بھاری اور سیاہ، بارش کی طرح گرنے کا انتظار۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

علیزے نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں ان کی خوبصورت کی تعریف کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں علیزے شاہ کے خلاف پروڈکشن ہاؤس نے شکایت درج کروادی تھی۔

شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکارہ نے ایک پروجیکٹ کے دوران غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر اجازت شوٹنگ چھوڑ کر چلی گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

پروڈکشن ہاؤس کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ کی جانب سے ایسا کرنے سے ہاؤس کو مالی نقصان ہوا تاہم اداکارہ کا اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا تھا۔

یو اے ای کے نائب وزیراعظم نے 600 ملین ڈالر کی لگژری کشتی خرید لی

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مالک شیخ منصور بن زید النہیان نے 600 ملین ڈالر کی نئی لگژری کشتی خرید لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ منصور بن زید النہیان نے دنیا کی مہنگی ترین کشتیوں میں سے ایک بلیو نامی لگژری کشتی (یاٹ) خرید لی ہے، جس کی قیمت 600 ملین ڈالر ہے۔ کشتی کی لمبائی 160 میٹر ہے اور اس میں 40 کیبن موجود ہیں جس میں 48 افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔

لگژری کشتی سوئمنگ پول، جم، مساج روم، ریستوران اور دو ہیلی پیڈز سمیت دیگر کئی سہولیات سے آراستہ ہے۔ اس کا فیول ٹینک فل کروانے کیلئے

کمپنی کے مطابق اس لگژری کشتی کا فیول ٹینک پانچ لاکھ ڈالر میں بھرتا ہے، اس کی دیکھ بھال اور استعمال پر بھی ہر سال مجموعی قیمت کا دس فیصد خرچ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی مہنگی ترین کشتی

کشتی بنانے والی جرمن کمپنی لیورسین کا کہنا ہے کہ اس میں ہائبرڈ نظام نصب کیا ہے یعنی یہ کشتی ڈیزل کے علاوہ الیکٹرک انجن پر بھی چلتی ہے۔

خیال رہے کہ شیخ منصور بن زید النہیان اس سے قبل بھی ٹوپاز نامی ایک پُرتعیش کشتی خرید رکھی ہے۔

سجل علی بھی ’عرشمان نعیم‘ کی آواز کی دیوانی ہوگئیں

0

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی بھی عرشمان نعیم کی آواز کی مداح ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں سجل علی نے عرشمان کی گلوکاری کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ان کی خوب تعریف بھی کی۔

عرشمان کو ویڈیو میں گانا ’دل ویراں ہے جذبات میرے سبھی تو ہی جانے‘ گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عرشمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’آپ بہت باصلاحیت ہیں۔‘

عرشمان کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور مداح عرشمان کو چھوٹا عاطف اسلم کہہ کر مخاطب کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عرشمان نعیم کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 65 ہزار کے قریب ہے۔

گلوکار اکثر اپنے گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

عرشمان نے مختلف گانے بھی گائے ہیں جن میں گلوکار عاطف اسلم کا مقبول گانا ’اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں‘ بھی شامل ہے۔

ن لیگ کے مزید 2 ایم پی ایز نے استعفیٰ دے دیا ہے، فواد چوہدری کا انکشاف

0

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے مزید 2 ایم پی ایز نے استعفیٰ دے دیا ہے، اب اسمبلی میں نمبر گیم بہت دلچسپ ہوجائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کی اسپیشل الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ن لیگ کے مزید 2 اراکین پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے، اب اسمبلی میں نمبر گیم بہت دلچسپ ہوجائے گی۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے ایک رکن پنجاب اسبلی کے استعفے کا اعلان ایک گھنٹے بعد ہوجائے گا جب کہ دوسرے ایم پی اے کے استعفے کا اعلان کل تک ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بہاولپور سے ایم پی اے کاشف محمود نااہل ہو گئے ہیں، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ملا کر 170 ممبرز تھے جو نئی صورتحال میں 168 رہ جائیں گے۔

پنجاب ضمنی الیکشن، وزارت داخلہ میں امن وامان کیلیے مانیٹرنگ سیل قائم

0

پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کے لیے وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کے لیے وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جس کو صوبائی حکومتوں کے کنٹرول سینٹرز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ منسلک بھی کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ریسپانس کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس سیل سے انتخابی حلقوں میں امن وامان کے حوالے سے مسلسل نگرانی کی جائیگی اور صوبائی حکومت کے کنٹرول سینٹرز وزارت داخلہ سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

مذکورہ مانیٹرنگ سیل نے کام شروع کردیا ہے اور یہ ضمنی الیکشن کے اختتام تک کام کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش، مخالفین کے کیمپس اوربینرز اکھاڑنے پر مکمل پابندی عائد کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات: اسلحہ کی نمائش، مخالفین کے کیمپس اوربینرز اکھاڑنے پر مکمل پابندی عائد

ترجمان نے مزید کہا کہ ایسےواقعات میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جوان پوری طرح الرٹ ہوں گے۔

وسیم اکرم کا نسیم شاہ کو اہم مشورہ

0

لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کو باؤنسرز کے حوالے سے اہم مشورہ دیا ہے۔

وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں کہا کہ فاسٹ بالر نسیم شاہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی چھوٹا ہے، کرکٹ بھی کم کھیلی ہے، امید ہے وہ مستقبل میں بڑا بولر بنے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ کے پاس تیز بالنگ صلاحیت موجود ہے جو کہ اس کا اہم ہتھیار ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کو بالنگ کرتے دیکھا، میں اسے ایک مشورہ دوں گا کہ اگر وہ سلو پچز پر باؤنسر ٹرائی کرے تو اسے آدھی پچ سے پیچھے کرنے کی کوشش کرے تاکہ وکٹ ملنے کے چانسز بڑھیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

امریکا نے سعودی شہریوں کو خوشخبری سنادی

0

سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے سعودی شہریوں کے لیے ویزے کی مدت پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانہ سعودی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا بی ون اور بی ٹو کو 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردیا ہے جس کا نفاذ یکم اگست سے ہوگا۔

سفارتخانے نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور سیاحت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے ویزے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سفارتخانے نے سعوی شہریوں کے لیے نئے وزٹ ویزا کا اجرا امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کی مناسبت سے کیا ہے۔

انٹرویو ویور پروگرام کے تحت 50 سال سے زیادہ عمر کے سعودی شہری جو وزیٹر ویزا کی تجدید کر رہے ہیں جن کے ویزے کی میعاد 48 ماہ سے کم ہو چکی ہے وہ ذاتی انٹرویوز کی چھوٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے دورے پر گئے امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

جوبائیڈن آج 6 ملکی خلیجی تعاون تنظیم کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس کا مقصد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی لانا، سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان فائر بندی مستحکم کرنے اور خطے میں واشنگٹن کے کردار پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

امریکی تجزیہ کاروں نے اسرائیل سمیت تمام طیاروں کے لیے سعودی فضائی حدود کھولنے کی اجازت کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے سعودی عرب، مصر اور اسرائیل کی سرحد کے قریب اہمیت کے حامل تیران اور صنافیر جزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔