ہوم بلاگ صفحہ 6942

عید الاضحیٰ: قومی کھلاڑیوں نے فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

0

ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے لوگ سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دینے کے بعد اب لذیذ کھانے بنانے میں مصروف ہیں اور کچھ رشتے داروں کی دعوتوں میں جانے کی تیاری کررہے ہوں گے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر قومی کرکٹرز نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو بھی اس عید میں اپنے ساتھ شامل کیا۔

سابق کوچ اور فاسٹ بولر وقار یونس نے آسٹریلیا سے اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

وقار کو اہلیہ ڈاکٹر فریال اور اپنے بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے دیگر تصاویر میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں اور کھانے کی ٹیبل پر لذیذ پکوان بھی واضح نظر آرہے ہیں۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور عید کی مبارک باد دی۔

انہوں نے لکھا کہ میں اور میرے اہلخانہ کی جانب سے آپ سب کو عید الاضحیٰ مبارک ہو۔

شعیب ملک نے بھی اہلیہ ثانیہ مرزا اور دیگر فیملی ممبران کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کی مبارک باد ددی۔

ادھر قومی ٹیم سری لنکا میں موجود ہیں جہاں قومی کھلاڑیوں نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی اور بعدازاں تصاویر بھی شیئر کیں جس میں تمام ہی کھلاڑیوں کو قومی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے بھی قومی کھلاڑیوں کی عید کی نماز کے بعد گلے ملنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

سنجو بابا نے پاکستانی اداکارہ کو عیدی دے دی، ویڈیو وائرل

0

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے پاکستانی اداکارہ کو عید قرباں پر عیدی دے دی جس پر نمرہ خان خوشی سے نہال ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نمرہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ اُن کے اور سنجے دت کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال کی اسکرین ریکارڈنگ تھی۔

اسکرین ریکارڈنگ میں نمرہ خان کو سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بھارت سے مجھے سنجو بابا کی طرف سے عیدی ملی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا جبکہ اس پوسٹ پر اب تک تین لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

سنجے دت کی اداکاری کو پاکستان میں بھی لوگ بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی اکثر فلمیں واستو، منا بھائی ایم بی بی ایس، کھل نائیک، خوف، کارتوس لوگوں کو بہت پسند آئی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اور مسلمان سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے اللّٰہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

گاڑی چوری ہونے پر ماں نے بچوں کی خاطر زندگی داؤ پر لگادی

0

امریکا سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے چور گاڑی لے کر فرار ہوا تو بچے اندر رہ گئے اس دوران ماں نے اپنی زندگی داؤ پر لگادی۔

سوشل میڈیا پر بہادر ماں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نے بچوں کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال دی اور چور کو گرفتار کرواکے بچوں کو بھی بچا لیا۔

واقعہ امریکہ کے نیو میکسیکو میں پیش آیا ایک خاتون اپنی کار کے ہڈ سے اس وقت لپٹ گئی جب ایک کار چور نے اسے بھگانے کی کوشش کی۔

چور خاتون کے دو بچوں کے ساتھ گاڑی لے گیا تھا۔ اسی کی ایک ویڈیو 18 ہزار سے زیادہ ویوز کے ساتھ آن لائن وائرل ہوئی ہے۔

ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ماں کو خطرناک طریقے سے کار کے ہڈ سے چمٹا ہوا دکھایا گیا جب کار چور بھاگ گیا۔

یہ واقعہ گاڑی کے اندر بیٹھے اس کے دو بچوں کے ساتھ پیش آیا خاتون نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور گاڑی کو جانے نہیں دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہادر خاتون کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا بچوں کو گاڑیوں میں خود چھوڑنا بند کر دیں آپ جانتے ہیں کہ انحطاط والے وہاں موجود ہیں۔ انہیں یہ کام کرنے کی دعوت دینا بند کریں۔”

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، "میرے سب سے بڑے ڈراؤنے خوابوں میں سے ایک۔”

یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق مشتبہ شخص جس کی شناخت ریجینا کاسٹیلو کے نام سے ہوئی ہے بڑے بچے کو ایک چوراہے پر چھوڑ گیا تھا۔

پولیس نے اس کا پیچھا کیا جب اس نے کار کو چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی کاسٹیلو پر متعدد جرائم کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

کلپ کے آخر میں بچوں کو اپنی ماں کے ساتھ بحفاظت ملایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے احسن اقبال کو ’دلیر‘ قرار دینے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

0

ڈسکہ: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے احسن اقبال کو دلیر قرار دینے پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تباہی والی غلامی کو دلیری قرار دینا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہے اس امپورٹڈ نے غلامی کا حق ادا کرنے میں خوب دلیری دکھائی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ امپورٹڈ کی دلیری نے ملک کو مشکل اورعوام کو پریشان کررکھا ہے یہ چائے کی بات کرنے والےجعلی ارسطو کو کس نے برگرکھانے بھیج دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہنستے بستے پاکستان کو اجاڑنے پرقوم کا غصہ انتہا پر ہے اس امپورٹڈ کی طرح قوم غلامی قبول کرنے کو ہر گز تیارنہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم محب وطن اور دلیر ہے پاکستان کو خوددار چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احسن اقبال کو ’چور چور‘ کو نعرے لگانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ن لیگی رہنما کو دلیر قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال فوڈ‌ چین میں‌ برگر کھانے گئے تو عوام نے انہیں‌ دیکھ کر چور چور کے نعرے لگادیے تھے.

شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم کا نام بتادیا

0

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 شروع ہونے میں 100 سے کم دن باقی رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے گزشتہ دنوں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع کیا گیا جس کی ویڈیو کو بھی شائقین کرکٹ کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

ورلڈ کپ سے متعلق سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا۔

آفریدی نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور وہ انگلیںڈ کے خلاف سیریز جیتنے کی حقدار تھی ان کی بولنگ کافی شاندار رہی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں بھارت بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے آخری 12 سے زائد ٹی 20 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف بھارت نے دونوں میچز 49 اور 50 رنز سے جیتے۔

جرمنی میں دو سال بعد نمازعید کی ادائیگی، مسلمانوں میں خوشی کی لہر

0

فرینکفرٹ : جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستان جرمن سول فورم کے زیراہتمام مرکزی نمازعیدالضحٰی کا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کی مسلم برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماع کی اہم بات یہ تھی کہ یہاں گزشتہ دو سال سے کورونا وائرس کی وبا کے باعث لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے عیدین کی نمازوں کا اجتماع منعقد نہیں ہوتا تھا۔

فرینکفرٹ اور گرد و نواح میں آباد مسلمان بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کے لئے عیدین کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے کیلئے سینئر صحافی و سماجی شخصیت شبیر احمد کھوکھر کی جانب سے اجتماعی نماز عید کا بڑے ہال میں اہتمام کیا گیا۔

کوورنا پابندیوں کے خاتمے اور دوسالہ وقفے کے بعد جرمنی میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ سالباؤ ٹیٹوز فورم کے بڑے ہال میں نمازعیدالضحٰی ادا کی۔

حاضرین نے شبیر احمد کھوکھر اور ان کی ٹیم کی طرف سے بہترین انتظام اور باہمی ہم آہنگی کا موقع فراہم کرنے پر بہت سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ہال میں آکر عید کی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہوجاتی ہیں۔

علامہ محمد صدیق مصطفائی نے سنت ابراہیمی اور عیدالضحٰی کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں آباد مختلف مملکوں کے مسلمانوں سمیت پاکستانیوں کو آپس میں مضبوط بھائی چارے اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

آخر میں عالم اسلام بالخصوص وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

’پیٹرول کی قیمت 100 روپے بڑھا چکے لیکن شرائط پوری نہیں ہوئیں‘

0

وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں 100 روپے بڑھا چکے ہیں لیکن پھر بھی شرائط پوری نہیں ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی کا سرا ملبہ عمران خان حکومت پر ڈالتے ہوئے شدید تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدبخت ٹولہ چارسال تک ملک پرمسلط رہا معاشی حوالے سے ایسی صورتحال پیدا کی کہ بات نہیں بن پارہی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سو روپے کے قریب بڑھا چکے ہیں لیکن ابھی تک معاہدے کی شرائط پوری نہیں ہورہیں۔۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق جو اسلام آباد کا گھیراؤ کرنا چاہتا تھا اس سب سے بڑے فسادی کاشافی علاج کیا۔

عمران ریاض سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کوئی حکومتی محکمہ ملوث نہیں ہے عمران ریاض ہمارے خلاف ایک انتہا پر تھے اور صحافی کو کسی جماعت کا کارکن نہیں ہونا چاہیے۔

پنجاب ضمنی انتخابات : پی ٹی آئی رہنما کا 18 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

0
ضمنی

پاکستان تحریک انصاف نے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کی 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 16سے 18سیٹیں جیتے گی

یہ بات انہوں نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ اب ن لیگ کا کوئی ووٹ بینک نہیں وہ الیکشن سےمکمل آؤٹ ہوجائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح ن لیگ حکومت کر رہی ہے اس کے طرز عمل سے لوگوں کو نفرت ہوگئی ہے، شہباز شریف مہم چلا کر دیکھ لیں اب الیکشن میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا، ضمنی انتخابات میں تمام باتوں کے باوجود ان کی دال نہیں گل رہی۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران ریاض کیس میں حکومت کو سبکی اٹھانی پڑی ہے۔

’’ابھی بوڑھا نہیں ہوا، ڈراپ کیے جانے کی وجہ معلوم نہیں‘

0

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہے۔

قومی کرکٹر عماد وسیم نے اسپورٹس ویب سائٹ کرکٹ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر نے کبھی ڈراپ کرنے کی وجہ نہیں بتائی پوچھنے پر کہا آپ کی موجودگی کے ٹیم پر مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے کبھی فٹنس کو جواز بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ورلڈکپ کے بعد سے پاکستان کیلیے کوئی میچ نہیں کھیل سکا اس کی وجوہات بھی نہیں جانتا نہ ہی مجھے کوئی کچھ بتاتا ہے اگر کبھی بتایا بھی گیا تو میں اس جواز سے مطمئن نہیں ہوں بہرحال کوئی کچھ بھی کرلے میرے نصیب میں جو بھی ہوا وہ مل کر رہے گا، ہونا تو وہی ہے جو اللہ کو منظور ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ چیف سلیکٹر نے کبھی مجھے ڈراپ کرنے کی وجہ نہیں بتائی ٹیم کا اعلان ہونے پر میں خود ہی سب سے پوچھتا ہوں مجھے ذرا مختلف طریقے سے ڈیل کیا جا رہا ہے۔

عماد کے مطابق ان سے کہا گیا تھا کہ آپ کی موجودگی کے ٹیم پر مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے، میں دنیا بھر میں لیگز کھیل چکا اور پاکستان کا سفیر بن کر جاتا ہوں، کبھی ٹیم تبدیل نہیں کرتا وہ ہر سال مجھے بلاتے اور قدر کرتے ہیں، اس لیے یہ تاثر تو درست نہیں کبھی فٹنس مسائل کی بات کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کیلیے دیانتداری اور افتخار کے ساتھ کھیلا ہوں میری نظر میں عزت سب سے اہم ہے اس طرح کے جواب ملتے ہیں تو کبھی مایوس بھی ہوجاتا ہوں اب تو عجیب سا لگتا ہے۔

ایک سوال پر آل راؤنڈر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بہت کرکٹ کھیل چکے وہ کمنٹیٹر بھی رہے اور ہر کھلاڑی کی مہارت، صلاحیت سے واقف ہیں، میں اس سے زیادہ کیا کہوں مایوسی ہر انسان کو ہوتی ہے۔

عماد نے مزید کہا کہ میں انڈر 19 کرکٹ سے جدوجہد کررہا ہوں اور لوگوں کو غلط ثابت کرتا آیا ہوں اب میں ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہوں ابھی بوڑھا نہیں ہوا 33سال کا ہوں کم بیک کرکے مزید 4 یا 5 سال کھیلوں گا۔

سجل علی نے اپنے ’کرش‘ کا نام بتا دیا

0

پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے کرش سے متعلق بتادیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ سجل علی کی ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے کرش سے متعلق بتارہی ہیں۔

اداکارہ کے کرش سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کافی تجسس میں مبتلا ہیں کہ وہ کون ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سجل علی اور احد رضا میر نے علیحدگی اختیار کرلی ہے

لیکن دونوں اداکاروں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

سجل علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

سجل علی کی کرش سے متعلق جو پوسٹ وائرل ہورہی ہے اس میں اداکارہ نے ’ساتھی اداکارہ ایمان علی‘ کو اپنا کرش کہا۔