ہوم بلاگ صفحہ 7

ورلڈاکنامک فورم کا اجلاس : وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب جائیں گے

0
شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ورلڈاکنامک فورم اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ورلڈاکنامک فورم اجلاس کے لئے 28 اور 29 پریل کو سعودی عرب جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ وزیرخارجہ اسحاق ڈاربھی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی دورے کےدوران اہم ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ سعودی وفدکےحالیہ دورے میں ہونیوالی پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب سے گیمبیا روانہ ہوں گے جبکہ او آئی سی کےاجلاس میں وزیراعظم کی شرکت کا بھی امکان ہے، وزیراعظم کا 5،4 مئی کو او آئی سی اجلاس کیلئے گیمبیا کے دورے کا امکان ہے۔

سعودی وفد کا وزیرخارجہ کی قیادت میں دورہ پاکستان پروزریراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی واسٹریٹجک شراکت داری کےنئے دور کا آغاز ہے، سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کےبے حدمشکور ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی بدولت پاک سعودیہ سرمایہ کاری وتجارتی تعلقات کاآغازممکن ہوا،سعودی سرمایہ کاری سے منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ دورے کو باہمی شراکت داری میں بدلنے کیلئےوزرا،ایس آئی ایف سی کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں،بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کےمنصوبوں کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔

وزیراعظم نے واضح کہا کہ فرسودہ طریقہ کار اور سرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا،وزارتوں کی استعداد بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم سعودی عرب سےجلد معروف کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے،عالمی اقتصادی فورم پر آئندہ دورہ سعودی عرب پرسرمایہ کاری کےمزید مواقع کوحتمی شکل دی جائے گی۔

نینا گپتا اور ویوین رچرڈز کی بیٹی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

0

بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ نینا گپتا اور ویسٹ انڈین بیٹسمین ویوین رچرڈز کی بیٹی فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 34 سالہ مسابا گپتان اور انکے شوہر ستیا دیپ مشرا نے مشترکہ پوسٹ میں اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Masaba (@masabagupta)

اس پوسٹ پر مسابا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، اداکارہ عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا، روشنی چوپڑا، گلوکارہ سنیدھی چوہان نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب مسابا کی والدہ نینا گپتا نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ہاں بچہ آنے والا ہے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ مسابا کی ستیا دیپ مشرا سے جنوری 2023 میں شادی ہوئی تھی، جبکہ اس سے قبل انکی مادھو منتینا سے شادی جو کہ 2019 میں چار برس بعد ختم ہوگئی تھی۔

پاکستان میں  اپریل میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0
بارشوں پاکستان

کراچی : پاکستان میں  اپریل میں بارشوں کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، اپریل کے مہینے میں معمول سے ننانوے فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے کہا گہا ہے کہ پاکستان میں اپریل کے مہینے میں معمول سے ننانوے فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں ، جس کے بعد اپریل میں بارشوں کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ  بلوچستان میں معمول سے تین سو ترپن فیصد زیادہ اور خیبرپختونخوامیں معمول سے نوے فیصد زائد بارشیں ہوئیں جبکہ گذشتہ تیس سال کے مقابلے میں رواں برس یکم سے اٹھارہ اپریل تک ہونے والی بارشیں اوسط بارش سے ننانوے فیصد زیادہ تھیں۔

ماہرین کے مطابق  غیرمعمولی بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہوئیں، پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی ،دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور بجلی گرنےکے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔

خیال رہے بلوچستان اور خیبر پختوںخواہ میں طوفانی برسات نے تباہی مچادی اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

بارش نے ایک بار پھرگوادر کو ڈبودیا، گھروں اور گلی محلوں میں تین فٹ تک پانی جمع ہے جبکہ پسنی میں ماہی گیروں کی سو سے زائد کشتیاں منہ زورموجوں کی نذر ہوگئیں۔

نصیرآباد، پنجگور سمیت مختلف اضلاع میں طوفانی برسات سے گندم، انگور اور خوبانی کی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ چمن میں کئی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

مختلف اضلاع میں درجنوں مکانات تباہ اورحادثات میں متعدد افراد جان سے گئے جبکہ نوشکی، چاغی ،مستونگ ،کیچ سمیت کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔

.

غیر ملکیوں پر خودکش حملہ: کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

0
خودکش حملہ

کراچی : غیر ملکیوں پر خودکش حملے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا مساجد،امام بارگاہوں ودیگرمقامات پر سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنائےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے۔

ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی مساجد،امام بارگاہوں ودیگرمقامات پر سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنائےجائیں، ضلعی ایس ایس پیز،ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں آئیں۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوز سیکیورٹی اقدامات میں انتہائی مستعد اور الرٹ رہیں، رینڈم اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو نمایاں رکھتے ہوئے باہم روابط کو یقینی بنایا جائے ساتھ ہی کمیونیکشن حکمت عملی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

یاد رہے کراچی میں غیرملکیوں کو لےجانےوالی گاڑی پر حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا ، جس مین دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

ایک حملہ آور نے خود کو گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرے نے فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دوسرا حملہ آور بھی مارا گیا۔

اسکواڈ میں شامل سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار گارڈ نے حملہ آور سے مقابلہ کیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سن کر شرافی گوٹھ پولیس موقع پر پہنچی اور دوسرے حملہ آورکو ہلاک کرکے چاروں غیرملکیوں کو باحفاظت منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام کےمطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد بلوچستان کے شہر پنجگورکارہائشی تھا اور شناخت سہیل احمد ولدعبدالحمید کے نام سےہوئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

0

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد مارکیٹ میں 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 935  میں فروخت ہورہا ہے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 5 ڈالرز اضافے سے 2400 فی اونس ہوگیا جبکہ آج چاندی کی فی تولہ قیمت 2780 روہے پر مستحکم رہی۔

سعودی عرب پاکستان میں بیرک گولڈکارپوریشن کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا

0
سعودی عرب

امریکی معاشی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں بیرک گولڈکارپوریشن کےمعاہدےکےقریب پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی معاشی جریدے بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں بیرک گولڈ کارپوریشن کے معاہدے کےقریب پہنچ گیا، سعودی کمپنی پاکستانی مائنگ سیکٹر میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔

بلومبرگ کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنی اگلےچندہفتوں میں ابتدائی معاہدےکی شرائط پرپہنچےکااعلان کردیگا۔

وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے بلومبرگ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ سعودی کمپنی پاکستانی مائنگ سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرناچاہتی ہے، سعودی عرب کی جانب سےسرمایہ کاری کا اعلان جلد متوقع ہے۔

امریکی جریدے نے بتایا کہ ریکوڈک پروجیکٹ میں بیرک گولڈ کے 50 فیصد شیئرز ہیں جبکہ 25 فیصد شیئرز وفاقی حکومت اور 25 فیصد بلوچستان حکومت کے پاس ہیں۔

یاد رہے سعودی سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

سعودی سرمایہ کاری کی ہموار تکمیل کیلئے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے ، کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

سعودی عرب کی سرمایہ کاری سےملک میں مزیدغیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، دونوں ممالک معدینات کےشعبےمیں مزید سرمایہ کاری کے معاہدوں پربھی دستخط کریں گے۔

بیرِک کے چیف ایگزیکٹیو مارک برسٹو نے کہا ہے کہ "ریکوڈِک دنیا میں تانبے کے سونے کے غیر ترقی یافتہ منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد 2028 میں کان کنی شروع کرنا ہے، جو ایک جاری فزیبلٹی اسٹڈی سے مشروط ہے۔’

راجہ عمر خطاب کو کراچی خودکش حملے میں علیحدگی پسند تنظیم کے ملوث ہونے کا شبہ

0
کراچی خودکش حملہ

کراچی : انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کراچی لانڈھی مانسہرہ کالونی خودکش حملے میں علیحدگی پسندتنظیم کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں خودکش حملہ ہوا ، حملے کے بعد انچارج سی ٹی ڈی جائے وقوعہ پہنچے۔

اس موقع پر راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے خودکش حملہ علیحدگی پسندتنظیم نے کیا، 3گاڑیوں میں غیرملکی جارہے تھے اور خودکش حملہ آورقریب میں موجود تھے۔

انھوں نے کہا کہ خودکش حملہ ریکی کرکے کیا گیا، جو اسلحہ ملا ہے وہ جہادی تنظیموں کا نہیں لگتا تاہم تحقیقات جاری ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کمپنی کےملازم نے فائرنگ کی حملہ ناکام ہوا اور حملے میں تمام غیر ملکی افراد محفوظ ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اسپیڈ بریکر پر گاڑی سلوہوئی توحملہ کیاگیا، سی ٹی ڈی کام کررہی ہے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈی نےاس سےقبل بھی متعدد دہشت گردگروپوں کوگرفتار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پولیس کا حصہ ہے ، سی ٹی ڈی کارروائیوں کےبیشتر کیسز کا میڈیا پر ذکر نہیں کیا جاتا۔

5 سالہ بچے کی لاش کئی گھنٹوں بعد نالے سے برآمد

0

مہاراشٹر: بھارت میں 5 سالہ بچے کی لاش کئی گھنٹوں بعد نالے سے برآمد کرلی گئی۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالی گاؤں میں گزشتہ روز 5 سالہ محمد شہزاد شفیع مسجد کے پاس سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد علاقے میں ہل چل مچ گئی تھی اور بچے کی تلاش کیلئے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر لاپتہ ہونے کی پوسٹ شیئر کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلاش کرنے کے 7 گھنٹے بعد رات دیر گئے اطلاع ملی کہ بچے کی لاش علاقے کی نیشنل پیٹرول پمپ کے پیچھے آواڑی نالے میں اوپر کی طرف نظر آرہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد اہلخانہ، سوشل ورکروں سمیت پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، اور لاش کو باہر نکالنے کے بعد سول اسپتال روانہ کردیا جہاں ڈاکٹر نے بچے کے موت کی تصدیق کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نالے میں دو سے ڈھائی فٹ پانی جمع تھا جس میں بچے کی لاش تیرتی ہوئی نظر آئیں، جس کے بعد یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ دو سے ڈھائی فٹ پانی میں بچہ کس طرح ڈوب سکتا ہے یہ حادثہ ہے یا کچھ اور اس پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوارواڑی پولیس کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد نعش کو اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا جبکہ اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اچھی طرح چیک کیا جارہا ہے۔

بیوی کے تشدد کا شکار شوہر خودکشی کرنے پہنچ گیا، پھر کیا ہوا؟

0

ایک شخص بیوی کے تشدد کا شکار ہوکر اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے تالاب پر خودکشی کرنے پہنچ گیا۔

آپ لوگ آئے دن میڈیا میں شوہر کے مظالم کا شکار مظلوم بیویوں اور خواتین کی داستان پڑھتے، سنتے اور دیکھتے رہتے ہوں گے لیکن ہم یہاں آپ کو ایسے مظلوم شوہر کے بارے میں بتا رہے ہیں جو بیوی کے تشدد کا شکار رہا اور اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ زندگی کا خاتمہ کرنے تالاب کنارے پہنچ گیا۔

یہ انوکھا واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے مضافاتی علاقے کوم پلی  کا ہے جہاں ناگیش نامی شخص مقامی تالاب کے پاس پہنچا اس کا ارادہ خودکشی کرنے کا تھا لیکن زندگی کا خاتمہ کرنے سے قبل اس نے خود پر ڈھائے جانے والے بیوی کے مظالم دنیا کو بتائے۔

ناگیش نے بتایا کہ اس کہ بیوی بہت ظالم جو نہ صرف مارتی پیٹتی ہے بلکہ اس کے جسم پر تیز دھار آلے سے چرکے بھی لگاتی ہے۔

مظلوم شوہر نے وہاں جمع ہونے والے لوگوں کو اپنے جسم پر بیوی کے دیے گئے زخموں کے نشانات دکھاتے ہوئے مزید بتایا کہ وہ اسے اپنے بچوں سے ملنے کا موقع بھی نہیں دیتی۔ وہ تنگ آ چکا ہے اس لیے اسے طلاق دلائی جائے ورنہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لے گا۔

قبل اس کے کہ بیوی کا ستایا دنیش تالاب میں کودتا، وہاں موجود لوگوں نے اسے سمجھا بجھا کر رسی کی مدد سے باہر نکالا۔

مجھے بھیک نہیں مانگنے دیتے، خاتون بھکارن حق کے لئے عدالت پہنچ گئی

0
خاتون بھکاری

کراچی : خاتون بھکارن حق کے لیے عدالت پہنچ گئی اور کہا تین بھکاری ہراساں کرتے ہیں اور بھیک نہیں مانگنے دیتے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بھکاریوں کی بھیک مانگنے کی حدود پر تنازعے پر خاتون بھکارن نے تین بھکاریوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے درخواست گزار خاتون بھکاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور خاتون بھکاری کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ بھیک مانگنے والا معاملہ انتہائی دکھ دائق ہے پتا نہیں کونسی ایسی مجبوری ہے جو فریقین بھیک مانگنے پر مجبور ہوتے ہیں عدالت مجبور لوگوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے لیکن عدالت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتی جس کی مانگ غیر قانونی ہومجبوری اپنی جگہ پر لیکن بھیک مانگنے کیلئے جگہ مختص نہیں کی جا سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت امید کرتی ہے کہ لوگوں کے مشکلات کم ہوں دونوں فریقین کیلئے دعا ہے کہ ان کے مشکلات کم ہوں۔

درخواست گزار خاتون سعود آباد میں فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی تھی ، تین دیگر بھکاریوں کو خاتون کو جگہ چھوڑنے کا کہا ، جس پر خاتون بھکاری نے پولیس میں ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

پولیس نے مقدمہ دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا ،پولیس کے انکار کے بعد درخواست کی امیر خاتون نے عدالت میں دائر کی تھی

درخواست گزار امیر خاتون نے تین بھکاری شفیع، نذیر اور میر گل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔