ہوم بلاگ صفحہ 7086

انگلش بیٹر جو روٹ کا نا قابل یقین چھکا، ویڈیو وائرل

0

لندن: لیڈز ٹیسٹ میں انگلش بیٹر جوروٹ نے ناقابل یقین جڑتے ہوئے شائقین کرکٹ کو حیران کرڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لیڈر ٹیسٹ میں میزبان ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں، انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے لئے سر دھڑ کی بازی لگارکھی ہے، میزبان ٹیم کو چوتھا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 113 درکار ہے جبکہ مہمان نیوزی لینڈ کو سیریز کی خفت سے بچنے کے لئے 8 وکٹیں حاصل کرنا ہوگا۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی پوپ 81 اور جوروٹ 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہے۔

کھیل کے تیسرے روز انگلش بیٹر جوروٹ نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر کو ریسورس سوئپ پر چھکا جڑا، انگلش بیٹر کے اس ناقابل یقین اسٹروک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، ایک ٹیسٹ میچ کا نتیجہ نہ نکل سکا، ٹیسٹ سیریز آئی س سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

جو روٹ نے اب تک 120 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 10254 رنز بنائے ہیں جس میں 27 سینچریاں اور 54 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

کولمبیا میں بل فائٹنگ کے دوران حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آ گئیں

0

بوگوٹا: کولمبیا میں بل فائٹنگ کے دوران اسٹیڈیم کا اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وسطی کولمبیا میں بیلوں کی لڑائی کے دوران ایک اسٹینڈ گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہو گئے، جن میں سے 30 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیوز میں اسٹینڈ گرنے کے خوف ناک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے، مرنے والوں میں 2 خواتین سمیت ایک بچہ بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹولیما کے علاقے میں سالانہ سان جوآن اور سان پیڈرو کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک لکڑی سے بنا اسٹیڈیم ٹوٹ گیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

اسٹیڈیم کا یہ حصہ تین منزلہ تھا، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جب کہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔

واقعے کے وقت ایک بیل رِنگ کے اندر گھوم رہا تھا،روایتی ‘کورالیجا’ ایونٹ میں عام لوگ بیلوں کو مشغول کرنے کے لیے رِنگ میں داخل ہوتے ہیں۔

سبک دوش ہونے والے صدر ایوان ڈیوک نے واقعے پر رد عمل میں کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی، جب کہ نئے منتخب صدر گستاؤ پیٹرو نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ ایسے واقعات پر پابندی لگائیں۔

انھوں نے کہا میں میئرز سے کہتا ہوں کہ وہ مزید ایسے واقعات کی اجازت نہ دیں جس میں لوگوں یا جانوروں کی موت شامل ہو، انھوں نے کہا یہ پہلا موقع نہیں کہ اس طرح کا حادثہ پیش آیا ہو۔

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے نئی ہدایات جاری

0
سعودی عرب

ریاض : دنیا بھر سے روزگار کے حصول کیلئے سعودی عرب آنے والے غیرملکیوں کو دوران قیام بہت سی مشکلات درپیش ہوتی ہیں جس کے سدباب کیلئے وہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکیوں کو ایگزٹ ری انٹری جسے عربی میں خروج وعودہ کہا جاتا ہے ماہانہ بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے، ابتدائی طور پر دو ماہ کا ویزہ جاری ہوتا ہے جس کی فیس دوسو ریال ہوتی ہے۔

ابتدائی دوماہ کے بعد اضافی مدت ماہانہ سو ریال کے حساب سے حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ اس سے قبل چھ ماہ تک کے خروج وعودہ کی فیس صرف دوسو ریال ہی ہوا کرتی تھی۔

اہل خانہ کا خروج وعودہ 6 ماہ کا لگایا ہے، ری انٹری کی مدت میں 4 ماہ باقی ہیں اقامہ کینسل کرانے پر کیا جمع کردہ فیس واپس لی جاسکتی؟

اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ خروج وعودہ ویزے کےلیے جمع کرائی گئی فیس استعمال کے بعد واپس حاصل نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ جوازات کے قانون کے مطابق خروج وعودہ ویزہ ایگزٹ ری انٹری ماہانہ بنیاد پرجاری کیا جاتا ہے جس کی فیس سو ریال ماہانہ کے حساب سے جمع کرانے کے بعد ویزہ جاری کرایا جاتا ہے۔

خروج وعودہ یعنی ایگزٹ ری انٹری کے لیے جمع کرائی گئی فیس اس وقت تک واپس لی جا سکتی ہے جب تک فیس کے مقابل سروس حاصل نہ کرلی گئی ہو۔

خروج وعودہ ویزہ جاری کرانے اور اسے استعمال کرنے کے بعد فیس قطعی طور پر واپس نہیں لی جاسکتی اس سے قطع نذر کہ خروج وعودہ ویزہ استعمال کیا گیا ہویا نہیں۔

سوال میں جو نکتہ بیان کیا گیا ہے اس میں اہل خانہ کے خروج وعودہ کے بارے میں ہے، اس حوالے سے خیال رہے کہ فیس کی واپسی کا قانون اہل خانہ یا ورک ویزے پرمقیم غیرملکی کارکن دونوں کےلیے یکساں ہے یعنی فیس کے مقابل سروس حاصل کرنے کے بعد ادا شدہ فیس ناقابل واپسی ہوتی ہے۔

اقامہ میں نام کی درستگی کے حوالے سے ایک خاتون نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا اقامہ میں انگلش والا نام غلط درج کیا گیا ہے پاسپورٹ کے برعکس ہے اسے کس طرح درست کرایا جائے؟

سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ اقامہ کارڈ میں کسی بھی قسم کی درستگی کےلیے لازمی ہے کہ جوازات کے دفتر سے رجوع کیا جائے جس کے لیے پیشگی وقت حاصل کرنا لازمی ہے۔

وقت مقررہ پر جوازات کے دفتر جانے کے لیے اس امر کا بھی خیال رکھیں کہ حاصل کی گئی اپوائنٹمنٹ کا پرنٹ نکال لیں جسے کاؤنٹر پر دکھانا ہوتا ہے۔

وقت مقررہ پر جوازات کے دفتر پہنچ کر وہاں اصل پاسپورٹ پیش کیا جائے ساتھ ہی اقامہ اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی بھی ہمراہ رکھیں۔

یاد رہے کہ غیر ملکی کارکن اپنے کسی بھی معاملے میں براہ راست جوازات کے دفتر سے رجوع نہیں کرسکتا اس کے لیے کارکن کا اسپانسر یا اس کی جانب سے مقرر کردہ نمائندہ ہی اس امر کا مجاز ہوتا ہے کہ وہ جوازات کے دفتر سے رجوع کر کے کارکن کے معاملے کو حل کرے۔

خیال رہے کہ اہل خانہ کے ہمراہ مقیم غیرملکی کیونکہ اپنے اہل خانہ کے سپانسر ہوتے ہیں اس لیے انہیں یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے قانونی معاملات کو انجام دینے کے لیے جوازات سے رجوع کرسکتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

0

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق دائر درخواست پر تاریخ ساز فیصلہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق دائر درخواست محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنادیا، جسٹس شاہد وحید نے فریقین کے وکلاکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی ظفر، الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل بیرسٹر حارث عظمت اور ن لیگ کی طرف سے خالد اسحاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے جب کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت عالیہ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد ان نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں مذکورہ درخواست پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیوئل یعقوب، زینب عمیر اوردیگر نےدرخواست دائر کی تھی، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن نے بیس نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونے تک ان نشستوں پر نوٹیفیکیشن روک دیا تھا۔

لہذا عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کے 2 جون کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

سرکاری ٹی وی پر پیٹرول چرانے کا طریقہ بتایا جانے لگا

0

ایتھنز: یونان میں سرکاری ٹی وی پر پیٹرول چرانے کا طریقہ بتایا جانے لگا جس پر لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، یونان میں اس وقت پیٹرول کی قیمت آسمان پر جا پہنچی ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق یونان کا سرکاری ٹی وی چینل اس وقت لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن گیا جب ایک پروگرام میں دکھایا گیا کہ ایک پائپ سے کسی کی گاڑی سے پیٹرول کیسے نکالا جاسکتا ہے۔

یہ پروگرام اس وقت نشر ہوا جب یونان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ای آر ٹی نامی چینل میں 22 جون کو مارننگ شو میں رپورٹر نے بتایا کہ یہ بہت زیادہ مشکل کام نہیں، درحقیقت آپ کو کسی خصوصی ٹیوب کی بھی ضرورت نہیں، ایک عام پائپ سے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

گاڑی سے پیٹرول کو نکالنے کے طریقہ کار کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک مکینک نے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کی جہاں سے گاڑی کے پیٹرول ٹینک سے ایندھن کو چرایا جاسکتا ہے۔

اس پروگرام پر لوگوں نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹر پر بہت زیادہ تنقید کی۔

ایک صارف نے کہا کہ کیا آپ لوگ پاگل ہوگئے ہیں جو لوگوں کو پیٹرول چرانے کے طریقے بتا رہے ہیں۔

ایک اورصارف نے کہا کہ پیٹرول کو آسانی سے چرانے کے 2 طریقوں کے بعد اب ای آر ٹی کی جانب سے یہ سکھایا جائے گا کہ کس طرح تالوں کو کھولا جاسکتا ہے اور بٹوے چرائے جاسکتے ہیں۔

یونان کی ایک ویب سائٹ پر اس ویڈیو کو 23 جون تک 1 لاکھ 70 ہزار بار سے زیادہ دیکھا جاچکا تھا جبکہ ہزاروں افراد نے ٹویٹر پر بھی اسے دیکھا۔

خیال رہے کہ یونان میں حالیہ مہینوں میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 2.37 یورو ہے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک بار پھر بجلی فی یونٹ 7روپے 90 پیسے مہنگی

0
بجلی مہنگی

اسلام آباد: فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک بار پھر بجلی فی یونٹ 7روپے 90 پیسے مہنگی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 7روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لیے اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں فیول پرائس بڑھنے سے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں اضافہ ہوا، اگر سستی نیوکلیئر توانائی حاصل نہ ہوتی تو ٹیرف بہت زیادہ بڑھانا پڑتا۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق درآمدی کوئلے اور ایل این جی قیمت بہت بڑھ گئی ہے، ایک سال قبل 8 ڈالر والی ایل این جی اب 42 ڈالر پر مل رہا ہے، ایل این جی مہنگی ہونے کے باوجود اسپاٹ میں دستیاب بھی نہیں۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل چند قابل تجدید توانائی منصوبوں کو 7 روپے فی یونٹ ٹیرف کی کوشش کی تھی، سی پی پی اے نے کہا کہ پہلے ہی کیپیسٹی ٹریپ ہے مزید بجلی نہ پیدا کی جائے، اگر سی پی پی اے مخالفت نہ کرتی تو آج سستی قابل تجدید توانائی حاصل ہوتی۔

سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) حکام نے کہا دو سال پہلے مستقبل کا تو کسی کو معلوم نہیں تھا، جولائی کے آخر کے لیے 42 ڈالر قیمت پر ایل این جی کارگو مل رہے ہیں، موجودہ ملکی حالات میں انھیں خریدنا ناممکن ہے، اس لیے طویل مدتی معاہدے کے تحت بھی ایک کارگو کینسل کر دیا گیا۔

سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ 6 سات روپے والی بجلی کے پلانٹس چلوانے پر نیپرا کی مخالفت کی گئی تھی، اللہ کا واسطہ ہے اب درآمدی فیول پر پلانٹس نہ لگائیں۔

سی پی پی اے حکام نے کہا کہ ضروری ہے کہ مقامی کوئلے کے استعمال کو فروغ دیا جائے، ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے سماعت کے دوران کہا کہ پاور سیکٹر میں اصل حل طلب مسئلہ گورننس کا ہے، سیکٹر سے بدانتظامی دور کی جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج ‘پیپلز بس سروس’ کا افتتاح کریں گے

0

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج پیپلز بس سروس کا باضابطہ افتتاح کریں گے، بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج سے پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ماڈل کالونی سے ٹاور تک بس سروس کا افتتاح کریں گے۔

شہر میں7 روٹس پرمرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی ، شاہراہ فیصل پر مختلف مقامات لال رنگ کی مارکنگ کرکے بس اسٹاپ بنائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کیلئےصوبائی منصوبوں پراب خاص توجہ دی جائے گی ، کراچی ٹرانسپورٹ میں خودکفیل ہوگا، سندھ حکومت وسائل استعمال کرے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیٹرول ،ڈیزل مہنگا ہے عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے ، بس سروس میں خواتین اور بزرگ افراد کیلئے الگ نشستیں ہوں گی ، سندھ حکومت نے این آرٹی سی کمپنی کیساتھ بسوں کی مینٹیننس کا معاہدہ کیا، روٹ طے ہوچکے، جہاں سڑکیں ٹھیک ہیں وہیں بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ کے ہر چھوٹے اور بڑے شہروں میں بس سروس چلائی جائے گی ، جس میں سب کا کرایہ کم سے کم 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہوگا، جہاں جہاں بس اسٹاپ بنیں گے لوگوں کو روزگار ملے گا۔

گزشتہ روز مشیر قانون و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بس اسٹیشنز پرجاری کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کےوژن پرکام جاری ہے، عوامی خدمت جاری رہےگی۔

سعودی عرب : مہنگائی پر کنٹرول کیلئے بڑا اقدام

0

ریاض: سعودی عرب میں مختلف وجوہات کی بنا پر کچھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تاہم ایک تنظیم نے فوری اقدامات کرتے ہوئے کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی کروائی۔

سعودی عرب میں تحفظ صارفین انجمن نے مقامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی 20 اشیا کی قیمتیں کم کرائی ہیں، الاقتصادیہ کے مطابق تحفظ صارفین انجمن نے دس سے بیس فیصد تک مارکیٹ کے اوسط نرخ کم کرائے ہیں۔

تحفظ صارفین انجمن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے متاثر صارفین کے معاشی حالات اور ان کی مدد کے لیے اعداد و شمار جمع کرکے پتہ لگایا گیا کہ سعودی مارکیٹ بین الاقوامی نرخوں سے کس حد تک متاثر ہورہی ہے۔

اس تناظر میں ملک کی پانچ بڑی کمپنیوں سے رابطے کیے گئے جن کی 300 سے زیادہ شاخیں مملکت بھر میں کھلی ہوئی ہیں۔

تحفظ صارفین انجمن نومبر2021 سے کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔

سال 2009 سے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار اور رپورٹ کو سامنے رکھ کر کھانے پینے کی 20 اشیاء کے نرخ کم کرانے کے لیے اقدام کیا گیا ہے۔

کرکٹرعثمان قادر کی بیٹی کے ساتھ تصویر وائرل

0

قومی کرکٹر اور مایہ ناز لیگ اسپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو اینڈ فوٹوز کے مایہ ناز ایپلی کیشن ‘انسٹا گرام’ پر کرکٹر عثمان قادر نے بیٹی حورین قادر کے ساتھ جذباتی تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کے دل میں گھر گر گئی اور صارفین کی جانب سے بہترین کمنٹ کئے گئے۔

وائرل تصویر کے کیپشن میں قومی کرکٹر عثمان قادر نے لکھا کہ ‘ لو یو پُتر، میرے جیسی لگ رہی ہو۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ اب ملکہ کے ساتھ میری تین شہزادیاں ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Usman Qadir (@usmanqadir2020)

 

آلوؤں کی آڑ میں سیکڑوں کلو چرس دبئی بھیجنے کی کوشش

0

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے آلوؤں کی آڑ میں سیکڑوں کلو چرس دبئی بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں واقع پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی بھیجے جانے والے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

تلاشی لینے پر آلوؤں سے بھری 157 بوریوں سے مجموعی طور پر 315 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، مذکورہ کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

اے این ایف نے کراچی کے رہائشی عبدالقدیر بھٹی نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔