ہوم بلاگ صفحہ 7212

مون سون بارشیں : چیف میٹرولوجسٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مون سون کی بارشیں20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ ہوں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پری مون سون کا اسپیل 16 سے 17 جون کوشروع ہوگا، یہ اسپیل 19 سے 20 جون تک جاری رہے گا۔

سردارسرفراز نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں کہیں ہلکی، کہیں درمیانےدرجے کی بارشیں جاری ہیں جبکہ پنجاب، شمالی بلوچستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کراچی میں فی الحال تیزبارش متوقع نہیں، شہر میں22 سے 23 جون کو مون سون کا پہلا اسپیل متوقع ہے ، جس میں کراچی میں کہیں ہلکی اورکہیں درمیانے درجےکی بارش ہوسکتی ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں27 سے 28 جون سےمتوقع ہیں جبکہ کراچی میں جون کے آخری ہفتے اور جولائی کے شروع میں بارش کا امکان ہے۔

اہم خبر : حکومت کا ہزاروں بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کیش مینجمنٹ اینڈٹریژری سنگل اکاؤنٹ پالیسی پرعمل پیرا ہے، نئی پالیسی کے تحت تمام سرکاری فنڈز سنگل اکاونٹ میں جمع کئے جارہے ہیں

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کےسواکسی اوراکاؤنٹ میں فنڈزرکھنےکی ممانعت ہے ، زیروبینک بیلنس کے حامل ہزاروں سرکاری غیرفعال بینک اکاؤنٹس موجود ہیں۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ پہلے سے کھولے گئے سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

‘مفتاح صاحب! اسٹاک اورکرنسی مارکیٹ نے آپ کا بجٹ مسترد کردیا’

0

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے آپ کا بجٹ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مفتاح صاحب، مارکیٹس جھوٹ نہیں بولتیں، اسٹاک اورکرنسی مارکیٹ نےآپ کابجٹ مسترد کردیا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ 24 فیصد مہنگائی جو بجلی اورگیس نرخوں کی وجہ سے مزید بڑھے گی، مہنگائی پسےہوئےعام آدمی کو بدستور پریشان کر رہی ہے، نئے انتخابات کا وقت ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسٹاک مارکیٹ اور ڈالر میں اضافے نے مارکیٹ کابجٹ پر ردعمل دیا ، سمجھ رکھنےوالےتمام طبقات طفلانہ معاشی پالیسیوں پر انگشت بدنداں ہیں، موجودہ حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا شاندار بجٹ پیش کیا ہےعوام ناراض، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، روپے کی قدر میں مزید کمی اور امپورٹڈ وزیر خزانہ کا کہنا ہے آئی ایم ایف خوش نہیں ، تو پھرکینڈی بنانے والی کمپنیوں کےعلاوہ اس بجٹ سےہےکون خوش؟

پنجاب بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن سے معاہدے پر حکومتی ٹیم تقسیم

0

پنجاب بجٹ اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم حکومتی ٹیم اپوزیشن کے ساتھ معاہدے پر تقسیم ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے بجٹ اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پاگیا ہے اور دونوں جانب سے معاہدے کی ابتدائی شرائط پر اتفاق بھی کرلیا گیا ہے تاہم حکومتی ٹیم اپوزیشن کے ساتھ معاہدے پر تقسیم ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کی تفصیلات بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں لکھی گئی ہیں، معاہدے میں طے پائے جانے والے نکات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں پر درج مقدمات واپس ہونگے، بجٹ سے قبل آئی جی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی کےسامنے پیش ہونگے اور اسمبلی اسٹاف پر درج مقدمات بھی واپس لیے جائیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن سے معاہدے پر حکومتی ٹیم میں دراڑ پڑ گئی ہے اور حکومتی رکن خلیل طاہر سندھو احتجاجاً ایڈوائزری کمیٹی سے واک آؤٹ کرگئے۔

معاہدے سے اختلاف کرنے والے حکومتی رکن خلیل طاہر سندھو نے کا موقف تھا کہ ہم ہر صورت اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ادھر پر معاہدے پر نامزد وزیر قانون ملک احمد اور سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی میں بھی ایک نشست ہوئی ہے جب کہ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات لکھ لی گئی ہیں ابھی اس پر دستخط ہونے باقی ہیں۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

0

کراچی: فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں 10 جولائی کو عید الاضحیٰ ہونے کی پیش گوئی کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ اور فلکیاتی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 جولائی بروز اتوار کو عید الاضحیٰ اور یوم عاشورہ محرم 8 اگست پیر کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 29 جون کو اسلامی تاریخ بھی 29 ہی ہوگی جب اس روز سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5 ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ( وقفہ) 30 منٹ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اُس وقت چاند نظر نہیں آسکے گا چنانچہ یکم ذی الحج یکم جولائی کو اور 10جولائی کو عید الاضحیٰ ہوگی جب کہ یکم محرم 30 جولائی کو اور عاشورہ 8 اگست کو ہوگا۔

منحرف ارکان کو نااہل قرار دیا جائے، پی ٹی آئی نے اپیل دائر کردی

0

پی ٹی آئی نے 19 ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دلانےکی اپیلیں سپریم کورٹ میں دائر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپیلیں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہیں جس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈرکام کرنے سے روکنے کی درخواست بھی شامل ہے۔

اپیلوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کامنحرف اراکین کو کام جاری رکھنے کی اجازت دینا خلاف قانون ہے منحرف اراکین کو بطور رکن اسمبلی کام کرنا حقائق کے خلاف ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ منحرف ارکان نے حکومت کیساتھ مل کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے منحرف ارکان نے حکومت کیساتھ پارلیمانی امور کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

پنجاب ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے کس کس کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے؟

0

پنجاب اسمبلی کی خالی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی خالی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 7 سے شبیراعوان، پی پی 83 سےحسن اسلم، پی پی 90 سےعرفان نیازی اور پی پی 97 سےعلی افضل ساہی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح پی پی 125 سے میاں محمد اعظم، پی پی 127 سے محمد نواز بھروانہ، پی پی 140 خرم ورک اور پی پی 158 سے میاں اکرم عثمان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پی پی 167 سے عاطف چوہدری، پی پی 168 سے نواز اعوان، پی پی 202 سے میجر(ر) سرور، پی پی 217 سے زین قریشی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ، پی پی 228 سےعزت جاوید خان، پی پی 272 سے معظم جتوئی، پی پی 273 سے یاسر جتوئی، پی پی 282 سے قیصرعباس، پی پی 288 سے سیف الدین کھوسہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی 170 لاہور اور پی پی 237 بہاولنگر پر ٹکٹوں کا اعلان کچھ دیر میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر آئندہ ماہ 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

الیکشن کمیشن کے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 جون کو جاری کیے جائیں گے۔

بھارتی اداکار شکتی کپور کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

0

کرناٹک : پولیس نے مشہور بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو بنگلورو میں ایک پارٹی میں منشیات لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

دنیائے فلم سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور کا بیٹا اور اداکارہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور کو ڈرگس کیس میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طبی معائنے میں بھی منشیات لینے کی تصدیق ہوئی ہے اور اس معاملے میں انہیں بنگلورو کے مقامی تھانے میں لایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو بروز اتوار ہلاسورو تھانے کی حدود کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر چھاپہ مارکر 35 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 25 رکنی پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا اور سدھانت کپور سمیت دیگر کو بھی حراست میں لے لیا۔

 : شکتی کپور کا ردعمل 

بیٹے کی گرفتاری والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے شکتی کپور نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے اس خبر کے بارے میں میڈیا سے پتہ چلا۔ مجھے کوئی آئیڈیا نہیں ہے۔

جب میں صبح 9 بجے اٹھا تو خبر آ رہی تھی کہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے، مجھے سچائی کا پتہ نہیں ہے۔ پوری فیملی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کوئی فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کا نیا قانون تیار

0

کراچی: سندھ پبلک سروس کمیشن نے نیا قانون تیار کرلیا۔

اے آروائی نیوز کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کا نیا قانون سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اسمبلی کی منظوری بعد نیا قانون نافذ ہوجائے گا۔

سندھ پی ایس سی آج بحال ہوجائے گی، کمیشن کا نیا قانون عدلیہ کےاحکامات کے روشنی کے مطابق کیا گیا جس کی بحالی سےکمیشنڈافسران کی ملازمتوں کےدروازےکھل جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیشن میں پہلی بارخواتین اور اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے جبکہ ۔سندھ پی ایس سی کا چیئرمین سی ایم کی ایڈوائس پر گورنر تقرر کرے گا۔

علاوہ ازیں کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کی مدت چار سال ہوگی اور کمیشن کے نئے قانون کا نام ایس پی ایس سی ایکٹ 2022 ہوگا۔

کمیشن کے آدھے ممبرز بیورو کریٹ اور باقی پرائیویٹ سیکٹر سے ہوں گے، نئے قانون سے پرانے ۔کمیشن کے فیصلوں کو تحفظ فراہم ہوجائے گا۔

مزید برآں کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کے لئے حلف لینا لازمی ہوگا اور چیف سیکریٹری غلط کام کرنے والوں کو طلب کرسکتا ہے۔

عمران خان نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

0

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس خارج ہونے کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی۔

عمران خان کےوکیل فیصل چوہدری نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے11مئی کومنحرف اراکین کیخلاف ریفرنسزخارج کیا، الیکشن کمیشن کاریفرنسزخارج کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے۔

عمران نے کہا کہ تمام ثبوت موجود تھےپھربھی عدم شواہدکی بنیادپرریفرنسز خارج ہوئے جمہوریت کےلیےہارس ٹریڈنگ اورفلورکراسنگ کےخلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن اورراجہ ریاض کو فریق بنایا ہے۔

یاد رہے 11 مئی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کرتے ہوئے کہا گتھا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے، آرٹیکل 63اےکےتحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔