ہوم بلاگ صفحہ 7247

شمالی چین مشرقی روس سے جڑ گیا

0

شمالی چین مشرقی روس سے جڑ گیا دونوں ممالک کو ملانے والے پہلے پُل کا رنگارنگ افتتاح کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس اور شمالی چین کی جانب سے ایک کلومیٹر طویل پُل دریائے آمور پر تعمیر کیا گیا ہے۔

۔پُل کے ذریعے گاڑیوں کے ٹائر اور برقی آلات کے پُرزے لدے آٹھ مال بردار ٹرک روس پہنچے۔

Russia, China unveil first highway bridge. Here are 5 things you must know  | World News - Hindustan Times

رپورٹ کے مطابق پُل کا تعمیراتی کام دو برس قبل مکمل ہوا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس کا افتتاح نہیں ہوسکا تھا۔

ایک کلو میٹر طویل پل کی قیمت تقریبا 19 بلین (19 ارب پاکستانی روپے) ہے۔

روسی حکام نے کہا کہ یہ پل ماسکو اور بیجنگ کو تجارت کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے قریب لائے گا۔

روس اور چین کے نمائندے بوری تروتنیف نے کہا کہ آج کی منقسم دنیا میں پل ایک خاص علامتی معنی رکھتا ہے
چین کے نائب وزیر اعظم ہو چنہوا نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ چین روس کے ساتھ تمام شعبوں میں عملی تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے

بھارتی پولیس نے گستاخانہ بیان پر نوپور شرما کو طلب کرلیا

0

ممبئی: بھارتی پولیس نے گستاخ رسومﷺ بھارتی جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کو طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس حکام نے نوپور شرما کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے 25 جون کو طلب کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ چینل سے توہین آمیز بیان کی ویڈیو طلب کی گئی تھی جس کے بعد انہیں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

نوپور شرما کے خلاف مقدمہ رضا اکیڈمی کی جانب سے درج کروایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بی جے پی کی ملعون رہنما نوپور شرما نے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں بھی بھارت کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے اور عوام کی جانب سے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

مسلم ممالک کی جانب سے شدید ردعمل پر بھارتی حکمران جماعت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور بی جے پی نے ترجمان نوپور شرما کو عہدے سے ہٹادیا۔

عدنان سمیع اپنے بیٹے اذان کی اداکاری کے گرویدہ ہوگئے

0

معروف گلوکار عدنان سمیع نے اپنے بیٹے اذان سمیع کو پہلی ڈراما سیریل ’عشقِ لا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

گزشتہ دنوں اذان سمیع خان نے اپنے پہلے ڈرامہ سیریل ’عشقِ لا‘ کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں، ساتھی اداکاروں اور پروڈیوسر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا تھا۔

اذان سمیع نے اپنی اس پوسٹ میں کہا تھا کہ یہ اُن کا پہلا کردار تھا جسے وہ زندگی بھر یاد رکھیں گے کیونکہ اس کردار سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور اس موقع پر وہ اُن تمام لوگوں کے مقروض ہیں جنہوں نے اُن کے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں اُن کی مدد کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

اس پوسٹ پر جہاں معروف اداکاراؤں یمنیٰ زیدی اور ماہرہ خان نے کمنٹس کرکے اذان سمیع کی حوصلہ افزائی کی وہیں بھارت میں مقیم اُن کے والد عدنان سمیع بھی خاموش نہ رہ سکے۔

عدنان سمیع نے بیٹے کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "شاباش بچے! مجھے تم پر فخر ہے” ساتھ ہی انہوں نے بیٹے کو دعا اور مستقبل کیلیے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ "اللہ تعالیٰ آپ کو اونچی اُڑان دے لیکن ہمیشہ اپنے پاؤں زمین پر رکھنا”۔

عدنان سمیع نے برسوں سے دور بیٹے سے پیار بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ "بچے! میں تم سے محبت کرتا ہوں”۔

واضح رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں، زیبا بختیار اور عدنان سمیع نے 90 کی دہائی میں پاکستان کی سپرہٹ فلم سرگم میں ایک ساتھ کام کیا تھا اوراسی دوران دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی جس کے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997 میں ذاتی وجوہات کی بنا پر دونوں نے طلاق کے ساتھ اپنے راستے جدا کرلیے تھے۔

دوران چیکنگ کار میں "انوکھا مسافر” دیکھ کر پولیس چونک اٹھی

0

 یورپی ملک اسکاٹ لینڈ میں چیکنگ کے دوران پولیس افسر اس وقت چونک اٹھا جب ایک کار سے مسافر کی جگہ اونٹ باہر نکل آیا۔

"اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی” ایک مشہور کہاوت ہے، اب یہ کیوں کہا جاتا ہے اس بارے میں بہت سی کہانیاں اور روایات ہیں لیکن اونٹ کو اس کی جسمانی بناوٹ کے باعث کسی چھوٹی جگہ رکھنا مسئلہ ہی رہا ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں کار میں اونٹ کو اپنا ہمسفر بنالیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل تصویر نے بہت جلد صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے اور یہ کسی خوبصورت ماڈل کی نہیں بلکہ ایک کار کی کھڑکی سے سر نکالے اونٹ کی ہے۔

جی ہاں یورپی ملک اسکاٹ لینڈ کے علاقے کریگفورتھ اسٹرلنگ میں دوران ڈیوٹی پولیس افسر اس وقت دنگ رہ گیا جب اس نے معمول کی چیکنگ کے لیے کار کو روکا اور کار کا شیشہ کھلا تو ڈرائیور کے برابر والی سیٹ سے اچانک ایک الپاکا (جنوبی امریکا میں پائی جانے والی اونٹ کی نسل) کا چہرہ نمودار ہوا اور اس لمحے تو ایسا لگا کہ وہ اونٹ پولیس افسر سے گلے ملنا چاہتا ہے، یہ نادر لمحہ قریب ہی موجود پولیس افسر کے ساتھی نے اپنے موبائل کے کیمرے میں قید کرلیا۔

فورتھ ویلی پولیس نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کچھ غیر معمولی مسافروں سے ملاقات ہوئی ہے اور گاڑیوں میں مختلف نقائص کا بھی پتا چلا ہے، ان مسافروں میں سے کچھ نے ہمارے روڈ سیفٹی کے مشوروں کو سراہا”۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس عمل پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’معذرت افسر… اگلی بار الپاکا بوٹ میں ہوگا” جب کہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ تھوڑا "خطرناک” ہے۔

 

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’پولیس کی جانب سے روکنے پر یہ خبر بنائی گئی، لیکن میرا الپاکا کے ساتھ مختلف تجربہ رہا، میں نے ایک الپاکا کے بچے کو پالا، اب وہ سوچتی ہے کہ میں اس کی ماں ہوں‘۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں اس اونٹ کے لیے کہا کہ ‘آپ سے مل کر خوشی ہوئی’۔

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

0

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کے بعد تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں ایک ہفتے میں 360 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1200 روپے تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بجری کی قیمت میں 45 روپے فی اسکوئر فٹ اضافہ کیا گیا ہے، بجری 85 سے بڑھ کر 130 روپے فی اسکوئرفٹ ہوگئی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق ریت کی فی ٹرالی کی قیمت میں 2500 روپے بڑھائی گئی ہیں جس کے بعد ریت کی ٹرالی کی نئی قیمت 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح سریے کی قیمت میں 35 روپے فی کلو گرام گرام بڑھائی گئی ہے سریہ فی ٹن ایک لاکھ 70 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ پانچ ہزار کا ہوگیا۔

علاوہ ازیں ذرائع کا بتانا ہے کہ چپس، ٹائلز اور پینٹ کی قیمت بھی بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کا بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

0

توہین رسالت ﷺ پر جماعت اسلامی نے حکومت سے پاکستان میں موجود بھارت کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے مال روڈ پر عوامی مارچ جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 25 جون سے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کا اعلان کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم بھی جھوٹ بول رہی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ ہم مہنگائی ختم کریں گے مگر مہنگائی مزید ذیادہ کر دی، مسلم لیگ (ن) کہتی ہے کہ ہم پی ٹی آئی کا گند صاف کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ہم مسلم لیگ (ن) کا گند صاف کر رہے تھے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ لوگ سب ایک ہیں، ایک دوسرے کے گند کی باتیں کرتے ہیں، حکومت کے خلاف 25 جون سے ٹرین مارچ کیا جائے گا، ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ ٹرین مارچ کرتے ہوئے پہنچیں گے، خون کے آخری قطرے تک اسلامی انقلاب کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور کرپشن کیخلاف عوامی مارچ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہر صورت اسلام آباد جائیں گے اور شہباز حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، حکومت نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ بنایا ہے، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ڈرون حملہ ہے اور حکومت نے عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے، عوام دشمن اور سودی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، اس حکومت کو جانا ہوگا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ افسوس حکومت نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے عوام کو رلا دیا گیا ہے۔

پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں بھارتی حکومت کی جانب سے گستاخی پر انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ بھارت میں توہین رسالت ﷺ کی جا رہی ہے، تمام اسلامی ممالک کے عوام نے احتجاج کیا لیکن کسی حکمران نے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے، ہمارا سفیر وہاں کیا کر رہا ہے، بھارت دشمن ہے اور سابقہ حکومتوں نے اسے موسٹ فیورٹ نیشن قرار دیا۔

ٹیکسی ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

0

دبئی میں بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمریٹس ڈرا کی قرعہ اندازی میں 77 ہزار 777 درہم کی لاٹری جیت لی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی تارکین وطن جو دبئی کی ایک ٹیکسی کمپنی کے ساتھ لیموزین ڈرائیور کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے صرف تین بار قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے بعد ایمریٹس ڈرا میں 77 ہزار 777 درہم کی انعامی رقم جیت لی۔

چالیس سالہ منٹو بروا نے صرف ایک ماہ قبل قرعہ اندازی میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا "میرے ساتھی نے گزشتہ ماہ جیتنے کے بعد مجھے ڈی ایچ 50 پنسل خریدنے کی ترغیب دی اور میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ایسا کیا کیونکہ اب میری زندگی مکمل طور پر بدل گئی ہے جب مجھے ایمریٹس ڈرا سے فون آیا تو میں حیران رہ گیا۔

منٹو نے بتایا کہ وہ 13 سال سے دبئی کے رہائشی ہیں ٹیکسی چلاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ میں اپنی جیت کا جشن کیسے مناوں اور بعد میں ان پیسوں کا کیا کروں، میں اب اس قرعہ اندازی میں حصہ لیتا رہوں گا اور امید ہے کہ مستقبل میں دوبارہ جیتنے کا موقع ملے گا۔

پاکستانی ڈاکٹروں کو جدید تربیت کیلیے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

0

پاکستانی ڈاکٹروں کو جدید طبی تربیت کیلیے مصر اور دیگر دوست ممالک کی میڈیکل یونیورسٹیوں اور اسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ کمانی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ماہرینِ صحت کو ایڈوانسڈ اینڈوسکوپی اور دیگر جدید پروسیجر سیکھنے کے لئے مصر اور دیگر دوست ممالک کی میڈیکل یونی ورسٹیوں اور اسپتالوں میں بھیجا جائے گا جس کے لیے وہاں کی میڈیکل سوسائٹیوں اور ٹریننگ سینٹرز سے معاہدے کیے جارہے ہیں۔

کراچی میں پی جی ایل ڈی ایس کی چوتھی سالانہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لبنیٰ کمانی نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان ڈاکٹروں کو ریسرچ اور ٹریننگ کے انتہائی کم مواقع میسر ہیں جس کی وجہ سے وہ جدید طریقہ علاج سیکھنے سے قاصر ہیں، اس لیے جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی مصر اور دیگر دوست ممالک کی میڈیکل یونیورسٹیز، اسپتالوں اور سوسائٹیوں سے معاہدے کرنے جارہی ہے جس کے تحت پاکستانی نوجوان ڈاکٹروں کو ان ممالک میں ٹریننگ کے لیے بھجوایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل سوسائٹی پہلے ہی مختلف ممالک سے ماہرین کو پاکستان بلا رہی ہے تاکہ نوجوان پاکستانی ڈاکٹروں کو یہاں پر جدید طریقہ علاج کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا سکے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کا کہنا تھا کہ طب کے شعبے میں روزانہ نئی ایجادات اور تکنیک سامنے آ رہی ہیں جس کو سیکھے بغیر مریضوں کا بہتر علاج ممکن نہیں، ڈاکٹروں اور سرجنز کو ہر وقت اپنی صلاحیتیں بڑھانے کی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصر کی الیگزینڈریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عیسام بداوی کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے ہیپاٹائٹس سی کی بیماری کو 90 فیصد تک کنٹرول کر لیا ہے، اگلے چند سالوں میں مصر ہیپاٹائٹس سی کی بیماری سے پاک کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مصر کی حکومت اور ماہرین پاکستان کو ہیپا ٹائٹس سی کی وبا سے بچنے کے لیے اپنے تجربات سکھانے کے لئے تیار ہیں، حکومت اور مقامی دوا ساز کمپنیوں کو مل کر مریضوں کو سستی یا مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا کر انہیں مختلف بیماریوں سے نجات دلانا ممکن ہے۔

آغا خان کے ماہر امراض پیٹ اور جگر پروفیسر وسیم جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جگر کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ہیپاٹائٹس سی کا بے تحاشہ پھیلاؤ ہے، پاکستان کو تجربہ کار ماہرین امراض جگر کی ضرورت ہے، جس کے لیے لیے مصر سے اداروں کے تعاون اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

پاک جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی کے سرپرست اعلی ڈاکٹر شاہد احمد کا کہنا تھا کہ ان کی سوسائٹی کا سب سے بڑا مقصد اپنے جونیئرز کو تربیت فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے، نوجوان ڈاکٹروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے وہ غیرملکی ماہرین کو پاکستان میں بلاتے رہتے ہیں تاکہ پاکستانی ڈاکٹر ان سے جدید طریقہ علاج سیکھ کر مریضوں کی بہتر خدمت کر سکیں۔

دو روزہ کانفرنس کے دوران جناح اسپتال کراچی میں ایڈوانسڈ انڈوسکوپی، کولون اسکوپی، ای آرسی پی اور دیگر جدید پروسیجرز کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں جہاں امریکی، ہندوستانی، مصری، برطانوی ودیگر ممالک کے ماہرین نے نوجوان پاکستانی ڈاکٹروں کو تربیت فراہم کی۔

بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو اہم اتحادی جماعت کا ساتھ مل گیا

0

کراچی: بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جی ڈی اے رہنما صدرالدین شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں جی ڈی اے رکن سندھ اسمبلی نند کمار گوکلانی، پی ٹی آئی رہنما علی جونیجو ودیگر موجود تھے۔

ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی و مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے متعلق دونوں رہنماؤں کی جانب سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ جی ڈی اے نے مشکل وقت میں تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا اب ہم سندھ میں پی پی کا جی ڈی اے کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔

صد الدین شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور سندھ کے لوگ موجودہ حکمرانوں سے شدید مایوس ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل اور صد الدین شاہ نے مستقبل میں بھی مشترکہ سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا کیس، تفتیشی افسر کا تہلکہ خیز انکشاف

0

کراچی سے آنے والی بہاالدین زکریا ایکسپریس میں ریلوے ملازم کی جانب سے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے میں تفتیشی افسر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی آنے والی بہا الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی تفتیشی افسر نے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے گینگ ریپ کی ویڈیو بھی بنائی ان کے فون ریکارڈ سے ویڈیو برآمد کرنی ہے اور ملزمان کے یونیفارم بھی برآمد کرنے ہیں۔

تفیشی افسر کا موقف سننے کے بعد عدالت نے گرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد زاہد، عاقب منیر، ذوہیب، عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں، یاد رہے کہ ملزمان نے 28 مئی کو ملتان سے کراچی واپس خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔

ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج ہے جبکہ متاثرہ خاتون عدالت میں دو ملزمان کو شناخت بھی کرچکی ہے۔