ہوم بلاگ صفحہ 7256

پولیس میں تعینات خواتین ملازمین کے لیے بڑی خبر

0

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کرلیا ، خواتین ایس ایچ اوز کے بعد اب خاتون ہیڈ محرر بھی تعینات کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس میں تعینات خواتین پولیس ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی ، کراچی پولیس میں تھانوں کی سطح پر خواتین پولیس ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا خواتین کوڈیوٹی افسرسمیت دیگرپوسٹوں پر تعینات کریں گے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں مختلف تھانوں میں خواتین ایس ایچ اوزتعینات کی گئیں، اب تھانےکےدیگرامورپربھی خواتین کوکام کا موقع دیں گے۔

آئی جی سندھ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا 12نئی بکتربندگاڑیاں جلدلانےکی کوشش کریں گے اور 7ہزارنئےشیل کی خریداری کر رہے ہیں۔

سندھ میں کچےکےعلاقےمیں آپریشن کوتیز کریں گے، ضرورت پڑنےپر اب ایئرایمبولینس کا استعمال کیا جائے گا، رحیم یارخان سےزخمی افسرکی منتقلی میں 12لاکھ کرایہ لگا

اچھےپولیس افسران کوریوارڈفوری دینےکابھی فیصلہ کیاہے جبکہ بری شہرت رکھنے والے افسران واہلکاروں کیخلاف سخت فیصلے کریں گے۔

پلاسٹک کھانے والا کیڑا دریافت

0

پلاسٹک کی آلودگی اس وقت دنیا بھر میں ایک بڑا مسئلہ ہے، ہماری زمین اور سمندر پلاسٹک سے اٹ چکے ہیں، حال ہی میں ماہرین نے ایسا کیڑا دریافت کیا ہے جو پلاسٹک کو کھا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سائنس جریدے مائیکرو بیال جینو مکس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے ماہرین نے کیڑے کے لاروا کی ایک ایسی نوع دریافت کی ہے جو پلاسٹک کو رغبت سے کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سائنس دانوں نے اس لاروے کو زوفو باس موریو کا نام دیا ہے، عموماً اسے سپر ورمز کے نام سے جانا جاتا ہے، سپر ورمز کی بابت ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے پلاسٹک کی ری سائیکلنگ میں انقلابی مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھونرے کے لاروے میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ اپنی آنتوں میں موجود انزائم کی مدد سے پلاسٹک کو ہضم کر سکتا ہے، اور اس کی یہی خاصیت پلاسٹک کی ری سائیکلنگ میں نمایاں پیش رفت ثابت ہوگی۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر کرس رنکی کا کہنا ہے کہ سپر ورمز ری سائیکلنگ کے مختصر پلانٹ کی طرح ہے جو اپنے منہ میں پولیسٹرین (پلاسٹک کے بنیادی جز) کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے آنتوں میں موجود بیکٹریا کی خوراک بنا دیتا ہے۔

اس تحقیق میں ریسرچرز نے ان سپر ورمز کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا اور انہیں 3 ہفتے تک مختلف غذائیں دی، حیرت انگیز طور پر صرف پولیسٹرین کھانے والے سپر ورمز کے وزن میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ سپر ورمز کی آنتوں میں پولیسٹرین اور اسٹائرین کو تحلیل کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے اور یہ دونوں کمیکل فوڈ کنٹینرز، انسولیشن اور کاروں کے اسپیئر پارٹس کی تیاری میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

ریسرچرز کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے سپر ورمز کے بڑے فارم بطور ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اس سارے مرحلے میں سب سے زیادہ مؤثر خامرے کی شناخت کر کے اسے بڑے پیمانے پر ری سائیکلنگ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، اس انزائم کی مدد سے پلاسٹک کو میکانکی طریقہ کار سے ٹکٹروں میں تقسیم کیا جا سکے گا۔

کراچی سے پشاور جانے والے طیارے کو دورانِ پرواز حادثہ ، مسافروں کی چیخ و پکار

0

کراچی : کراچی سے پشاور جانے والا طیارہ دوران پرواز خراب موسم کی زد میں آگیا ، جس کے باعث طیارے میں موجود مسافر چیخنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانیوالی نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، دوران پرواز اچانک موسم خراب ہوا اور طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا۔

ایئر بلیو کی پرواز 602 خراب موسم کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی ، پرواز ناہموار ہونے کی وجہ سے طیارے میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور چیخ و پکار مچ گئی۔

کپتان نے حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گو راونڈ کرتے ہوئے بلندی پر لے گیا۔

کپتان نے پشاور ایئرپورٹ کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرتے ہوئے فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو باحفاظت پشاور ایئرپورٹ اتار لیا، ذرائع نے بتایا کہ واقع گذشتہ روز پیش آیا تھا۔

سعودی عرب : امیگریشن قوانین میں تبدیلیاں، غیرملکیوں کیلیے اہم خبر

0
سعودی عرب

ریاض : راوں برس سے سعودی امیگریشن قوانین میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں جن سے مملکت کے اقامہ ہولڈرز کے لیے کافی سہولت ہوئی ہے۔

نئے ضوابط کے تحت ایسے اقامہ ہولڈرز جو مملکت سے خروج و عودہ یعنی ایگزٹ ری انٹری ویزے پر گئے ہوئے ہیں ان کے ویزوں اور اقامے کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں اس قسم کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اقامہ ہولڈرز کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ایسے افراد کو ایگزٹ ری انٹری کی مدت ختم ہونے سے قبل لازمی طور پر مملکت آنا ہوتا تھا۔ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ اقامہ کی مدت میں 25 دن باقی ہیں، ایسے میں کیا خروج و عودہ کی مدت میں 20 دن کا اضافہ ممکن ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ خروج و عودہ کی مدت میں توسیع اقامہ کی مدت کے حساب سے کی جاتی ہے۔ اقامہ کی کم از کم مدت 90 دن ہونا ضروری ہے تاکہ خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کی جا سکے۔

خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کے لیے لازمی ہے کہ پہلے اقامے کی مدت بڑھائی جائے اور اس کے بعد خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے اس سال سے اقامہ کی مدت میں مرحلہ وار توسیع کا بھی قانون جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اقامہ سہہ ماہ کی بنیاد پربھی تجدید کرایا جا سکتا ہے۔

مرحلہ وار اقامہ کی تجدید کی سہولت 3،چھ ، 9 یا ایک برس کے لیے دی گئی ہے۔ اس سے ان تارکین کو کافی فائدہ ہوتا ہے جو بیرون ملک گئے ہوتے ہیں۔

خروج و عودہ کی مدت میں ماہانہ بنیاد پرتوسیع کرائی جا سکتی ہے تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ اقامہ کی مدت میں کم از کم 90 دن باقی ہوں۔

اقامہ کی مدت میں 90 دن سے کم ہونے کی صورت میں پہلے اقامہ میں تین ماہ کی توسیع کرائی جائے اس کے بعد خروج وعودہ کی مدت میں بھی مطلوبہ توسیع ہوسکتی ہے۔

جوازات کے ٹوئٹر پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا مملکت سے خروج نہائی پر جانے کے لیے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگوانا لازمی ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ خروج نہائی یا ایگزٹ ری انٹری پر جانے کے لیے لازمی ہے کہ کارآمد ویزہ اور پاسپورٹ ہو جبکہ جس ملک میں جا رہے ہیں وہاں کے امیگریشن قوانین کا خیال رکھا جائے۔

واضح رہے سعودی عرب میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کومفت ویکسین لگوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس ضمن میں مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

سعودی وزارت صحت اور مصنوعی ذہانت (سدایا) کے ادارے کی جانب سے ویکسینیشن کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ’توکلنا‘ اور ’صحتی‘ ایپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایپ پر ہیلتھ پاسپورٹ بھی جاری کیا جاتا ہے۔

ایسے افراد جنہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہوئی ہے ان کا سدایا کے تحت جاری کی گئی ایپ پر اسٹیٹس ’امیون ہوتا ہے۔

وزارت صحت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد بوسٹر ڈوز کا بھی آغاز کیا ہے۔ وہ افراد جنوں نے 8 ماہ قبل بوسٹر ڈوز لگوائی ہے انہیں اس کی دوسری خوراک بھی لگائی جا رہی ہے۔

ہم دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں آقا کریم ﷺکی حرمت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، وزیراعظم

0

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر پیر کو اسمبلی میں بحث کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا پوری دنیا کو ہم بتادیناچاہتےہیں آقاکریم ﷺکی حرمت کیلئےہرقربانی دینے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر پیر کو اسمبلی میں بحث کرانے کی درخواست کردی۔

شہبازشریف نے اسپیکرراجہ پرویز اشرف سے درخواست کرتے ہوئے بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیاکےسواارب مسلمانوں کےدل کاخون کیاگیا ہے، اس پرتمام مسلمان سراپااحتجاج ہیں ، ہماری عقیدت و محبت کےاس اہم معاملے پر بحث کرائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے ، پوری دنیا کو ہم بتادیناچاہتےہیں آقاکریم ﷺکی حرمت کیلئےہرقربانی دینے کو تیار ہیں۔

پنجاب کا بجٹ : عثمان بزدار نے “تلاش گمشدہ” کا اشتہار ٹویٹ کردیا

0

لاہور : پنجاب میں وزیرخزانہ مقرر نہ کرنے پر سابق وزیراعلی عثمان بزدار نے طنز کرتے ہوئے “تلاش گمشدہ” کا اشتہار ٹویٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا ، اس کا فیصلہ اب تک نہ ہوسکا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر “تلاش گمشدہ”کا اشتہار شیئر کرتے ہوئے کہا پنجاب کا وزیرخزانہ نے بجٹ 13جون کو پیش کرنا ہے اس کا نام فائنل نہیں ہوا، جس کوبھی معلومات ہوں پنجاب اسمبلی سےرابطہ کرے۔

خیال رہے ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب تاحال وزیر خزانہ کی خدمات سے محروم ہے جبکہ رواں ماہ صوبے کا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ کون ہوگا؟ فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کا نام بطور وزیرخزانہ سامنےآیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مخدوم عثمان محمود کا نام زیر گردش ہے، دونوں جماعتوں کی جانب سے وزیر خزانہ نامزد کرنے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں۔

یاد رہے صوبہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیر 13 جون کو پیش کیا جائیگا جس کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ سجنےکو تیار

0

گلگت: پاکستان کاسب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ آج سجنے کو تیار ہے، دس سے زائد ممالک کے باکسر پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل باکسنگ میلہ آج گلگت شہر میں منعقد ہوگا، گلگت کے سب سے بڑے اسٹیڈیم لالک جان میں پروفیشنل باکسنگ میلے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر پہلی بار گلگت میں ایکشن میں دکھائی دینگے اور ورلڈ باکسنگ ایسو سی ایشن ٹائٹل کےلئےفائٹ کریں گے، عثمان وزیر کا مقابلہ انڈونیشین حریف سےہو گا، بڑے مقابلے کے لئے گلگت کی عوام میں بڑا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان وزیر نے پاکستان کے لیے ایک اور عالمی اعزاز جیت لیا

پروفیشنل باکسنگ میلے کا دوسرا بڑا مقابلہ ٹاپ پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کا ہوگا جو ساؤتھ ایشین ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتریں گے، پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے دس ممالک کے ٹاپ باکسر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے میڈل ایسٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا، دبئی میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے انڈونیشین باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا تھا۔

بلوچستان میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

0
موسم

کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نوکنڈی میں47، تربت میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گوادرمیں درجہ حرارت36،جیونی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات33 اور زیارت میں درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

” یہ ایک ماہ بعد بجٹ واپس لینگے ورنہ حکومت چھوڑ دینگے”، ماہر معاشیات کا دعویٰ

0

سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ایک ماہ بعد اس بجٹ کو واپس لے گی یا حکومت چھوڑ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پوسٹ بجٹ کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا کہ یہ بجٹ اناڑیوں کا ہےانہوں نےاس میں دھوکا دینےکی کوشش کی ہے،ان کےبجٹ میں آمدن اور خرچوں کا کوئی توازن نہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ میں حکومت کےتخمینے ہی غلط ہیں، ایک بی کام کا طالب علم بھی غلطیاں نکال دےگا، موجودہ بجٹ سے زیادہ اور غلطیوں والا بجٹ پہلےکبھی نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: مزمل اسلم نے شہباز حکومت کا بڑا جھوٹ پکڑلیا

سابق ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت نے شرح سود کی مد میں ایک ہزار ارب روپے کم دکھائے، مفتاح غلط بیانی کررہے ہیں کہ پیسے بچا کر صوبے ان کو800ارب دیں گے، اس طرح کے جھوٹے دعوے کئے گئے جس کے بعد آئی ایم ایف نام نہاد بجٹ کو مسترد کردے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں مزمل اسلم نے دعویٰ کیا کہ میراخیال ہے کہ اگست ستمبر میں پور ابجٹ ہی دوبارہ آجائےگا، یا تو ایک مہینےبعد یہ بجٹ واپس لیں گے یاحکومت چھوڑ دیں گے۔

سعودی عرب میں غیرملکی گاڑیوں کی مدت کتنی ہے؟ جرمانہ کیا ہوگا؟

0
سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب میں غیرملکی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ایک مخصوص عرصے تک مملکت میں رہ سکتی ہیں، مقررہ مدت کے بعد مالکان کیخلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ غیرملکی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سعودی عرب میں صرف تین ماہ تک قانونی طور پر رہ سکتی ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ اگر کوئی غیرملکی نمبر پلیٹ والی گاڑی تین ماہ کے بعد مملکت میں رکھی گئی تو ایسی صورت میں اس پر یومیہ20 ریال جرمانہ ہوگا۔

اس کی انتہائی حد گاڑی کی کُل قیمت کا دس فیصد مقرر ہے، زیادہ سے زیادہ گاڑی کی کل قیمت کا دس فیصد تک جرمانے کے طور پر وصول کیا جاسکتا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جو لوگ غیرملکی نمبر پلیٹ والی گاڑی سعودی عرب لاتے ہیں ان سے اس کا اصلی استمارہ (وہیکل رجسٹریشن) طلب کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ضروری ہے کہ استمارہ مؤثر ہو اور گاڑی کا ڈرائیور اس کا مالک ہو اگر گاڑی کا ڈرائیور مالک نہ ہو تو اس کے پاس مالک کی جانب سے ڈرائیونگ کا مختار نامہ ہو جسے کسٹم پوسٹ سے گزرتے وقت طلب کیا جائے گا۔