ہوم بلاگ صفحہ 7447

پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کا اہم اجلاس

0

پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹوزکا دو روزہ اجلاس19 مئی بروز جمعرات سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورمیں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں انڈر 19 اور سینئر سطح پر ڈویژنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس حوالے سے مجوزہ رپورٹ پر مشاورت کی جائے گی۔ یہ ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کے لیے سٹی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کریں گے۔

علاوہ ازیں،اجلاس میں ونٹرلیگ کرکٹ کی کامیابی کے بعد تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز میں سمر لیگ کرکٹ کے پروٹوکولز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سی سی اے انڈر 19 ٹورنامنٹس کا انعقاد اور تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز میں کھیل کا فروغ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں شریک چیف ایگزیکٹوز:

بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن – انور سلیم کاسی
سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن – عبداللہ خرم نیازی
خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن – بابر خان
ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن – نجیب صادق
سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن – توفیق احمد
سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن – محمد عبدالصبور

”عمران خان ہمیں اپنی منزل تک لے جائیں“

0

پاکستان کے فلم اسٹار شان شاہد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمیں اپنی منزل تک لے جائیں۔

شان شاہد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہیں۔ وہ اپنے زیادہ تر ٹوئٹس میں عمران خان کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ میں پاکستان کو خوشحال اور پُرامن دیکھنے کا منتظر ہوں۔

شان شاہد نے لکھا کہ عمران خان ہمیں اپنی منزل تک لے جائیں جہاں ایک خوشحال اور پُرامن پاکستان ہو۔

علاوہ ازیں اداکار نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں عمر رسیدہ خاتون پی ٹی آئی کے جلسے میں چیئرمین عمران خان کے لیے دعائیں اور ان کے دشمنوں کو بدعائیں دے رہی ہیں۔

شان شاہد نے اس پر لکھا کہ اما جی کو دیکھ کر میں رو پڑا، عمر کی حدوں سے بڑھ کر جوان بوڑھے سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔

سری لنکن حکومت کنگال، پیٹرول خریدنے کیلئے پیسے ختم

0

کولمبو: سری لنکا میں جاری معاشی بحران ختم ہونے کے بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور اب حکومت کے پاس پیٹرول کی خریداری کیلئے ڈالرز بھی ختم ہوگئے ہیں۔

موجودہ دور میں جب گاڑیوں سے لے کر ٹرینیں، طیارے، بحری جہاز سفر کیلئے استعمال ہوتے ہیں، کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ کسی ملک کے پاس ان سب چیزوں کو چلانے کیلئے پیٹرول ہی دستیاب نہ ہوگا اور اسے سب کچھ بند کرنا پڑے گا، یقینا آپ کا جواب نہیں ہوگا، لیکن ایسا حقیقت میں ہوگیا ہے۔

کرونا وبا اور عالمی مہنگائی کی لہر نے سری لنکا کو سنگین معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے، جہاں اب اس کے پاس پیٹرول خریدنے کیلئے بھی ڈالرز ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد اب سری لنکن حکومت مزید پیٹرول خریدنے سے قاصر ہیں، سری لنکن وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ ملک کے میں صرف ایمبولینس سروس کو جاری رکھنے کے لیے پیٹرول موجود رہ گیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرول کا بہت کم ذخیرہ رہ گیا ہے اس لیے اب صرف ایمبولینس سروس کو جاری رکھنے کے لیے پیٹرول دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولمبو کی بندرگاہ پر پیٹرول شپمنٹ 28 مارچ سے موجودہے لیکن سری لنکا کے پاس پیٹرول شپمنٹس کی ادائیگی کے لیے ڈالرز نہیں ہیں۔

وزیر توانائی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ پیٹرول پمپمس پر قطاریں نہ لگائیں، اس ہفتے کے آخر تک پیٹرول دستیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی خریداری کے لیے کریڈٹ لیٹرز کھولنا ہے جس کے لیے ڈالرز کی قلت ہے۔ ہم فنڈز تلاش کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، جلد کوئی حل نکل آئے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم جمع کرادی گئی

0

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے جس پر 14 اراکین کے دستخط موجود ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے، جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین کے دستخط موجود ہیں جو سابق وزیراعلیٰ جام کمال، سردار یار محمد رند اور ظہور بلیدی نے جمع کرائی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد جمع کرانے سے قبل بی اے پی، اے این پی اور پی ٹی آئی اراکین میں مکمل مشاورت کی گئی، سردار یار محمد رند، جام کمال اور اصغر اچکزئی دو روز تک اس حوالے سے مشاورت میں مصروف رہے اور مطلوبہ اراکین کی تعداد پوری ہونے کے بعد یہ قرار داد جمع کرائی گئی ہے۔

عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ 6، 7ماہ سے سیاسی معاملات پر تحفظات تھے، کارکردگی اچھی نہیں تھی اس کے باوجود اچھے کی امید رکھی لیکن بلوچستان میں بہتری نظرنہیں آرہی تھی، کئی بار کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ظلم کو نظرانداز نہیں کرسکتے، عوام میں تاثر جارہا تھا کہ ظلم میں ہم بھی شریک ہیں جبکہ ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد چلی تو وہاں بھی ون پوائنٹ ایجنڈا رکھا اور ہمارا ایجنڈا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی تبدیلی کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہے، وفاق نے ہمارا ساتھ دیا ہے اور تحریک سے متعلق مؤقف رکھا، بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے علاوہ ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

جام کمال نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے دستخط بھی تحریک عدم اعتماد پر موجود ہیں، 14ارکان کے دستخط ہیں، ہماراہم خیال گروپ ہے اور ہم مستقبل کے فیصلے مشترکہ کرینگے، آئندہ وزیراعلیٰ کون ہوگا دوستوں کیساتھ مشاورت کےبعد فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی اے پی کا موجودہ گروپ ہی وفاق میں عدم اعتماد تحریک پر آگے تھا اور ہمارے گروپ کو ہی وفاق کی سطح پر یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں، یہ تو نہیں ہوسکتا کہ بلوچستان یا پاکستان نقصان میں جارہا ہے تو خاموش رہیں، ہم کہتےہیں5 سال مدت پوری ہونی چاہیے چاہے وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کوئی بھی ہو۔

’مردہ‘ قرار دی گئی نومولود بچی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی

0

بھارت میں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی گئی نومولود بچی آخری رسومات کے دوران زندہ نکل آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع رائچور سے تعلق رکھنے والے ارپا اور امارما کے ہاں 10 مئی کو سرکاری اسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد انہوں نے علاج کے لیے نومولود کو نجی اسپتال منتقل کیا۔

نجی اسپتال نے تین دن تک بچی کا علاج کیا اور خاندان سے ایک دن کے تقریباً 12 ہزار روپے وصول کیے تاہم ہفتے کے روز ڈاکٹروں نے والدین کو بتایا کہ ان کی بچی انتقال کرگئی ہے۔

مزید پڑھیں: آخری رسومات سے قبل مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئیں

ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد غمزدہ والدین بچی کی لاش گاؤں لے گئے جہاں انہوں نے آخری رسومات کی تیاری شروع کردی لیکن اسی دوران ایک شخص نے بچی کو سانس لیتے دیکھا جس پر سب حیران رہ گئے۔

بعدازاں نومولود بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

دعا زہزہ کیس میں ایک اور اہم موڑ آگیا

0

کراچی: کراچی سے فرار ہوکر پنجاب میں شادی کرنے والی دعا زہرہ کے کیس میں ایک اور اہم موڑ آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دعا زہرہ کیس میں ایک ملزم اے وی سی سی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اے وی سی سی پولیس نے نکاح نامہ پر گواہ بننے والے اصغر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اے وی سی سی کے مطابق اصغر کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے، لڑکی کا 164 کا بیان بھی منسوخ ہوگیا ہے۔

کچھ روز قبل کراچی سے پنجاب بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ نے سندھ اور پنجاب پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ایک بیان میں دعا زہرہ نے اپنی زندگی کےحوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب پولیس ہراساں کر رہی ہے، سندھ پولیس اغوا کر کے کراچی لے جانا چاہتی ہے، کراچی میں ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ والدین کو خط سے بتا کر آئی تھی کہ کہاں اور کیوں جا رہی ہوں، والدین نے لاپتہ ہونے سے متعلق پہلے دن سے غلط بیانی کی، اپنی پسند سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے، اگر ہمیں کچھ ہوا تو والدین، پنجاب اور سندھ پولیس ذمہ دار ہوگی۔

انہوں نے اپیل کی تھی کہ ہمیں سکون سے زندگی گزارنے دی جائے اور تنگ نہ کیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی تبدیلی

0

حکومت کی تبدیلی کے بعد نیازاللہ نیازی کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نئی حکومت آنے پر نئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا تقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے صدر مملکت کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی تبدیلی کی ایڈوائس بھیجی تھی۔

وزیراعظم نے نیازاللہ نیازی کو عہدے سے ہٹا کر جہانگیرجدون کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کرنے کی ایڈوائس بھیجی تھی۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر نیازاللہ نیازی کو ہٹا کر جہانگیرجدون کی بطور ایڈووکیٹ جنرل تعیناتی کی منظوری دی۔

صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آزادی مارچ کو خیبرپختونخوا کے لوگ کامیاب بنائیں گے، وزیراعلیٰ

0
محمود خان

وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ یہ پی ٹی آئی نہیں قومی خودمختاری کی جنگ ہے، آزادی مارچ کو خیبرپختونخوا کے عوام کامیاب بنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لوئر دیر کا دورہ کیا اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی ائی کی جنگ نہیں، قوم کی خودمختاری کی جنگ ہے، پختون قوم کبھی غلطی قبول نہیں کرتی، ہم آدھی روٹی کھائیں گے لیکن آئی ایم ایف غلامی سےنجات حاصل کریں گے، آزادی مارچ کو خیبرپختونخوا کے لوگوں کامیاب بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمران بیرونی طاقتوں کے غلام رہے ہیں لیکن ہماری سیاست کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے، پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، بہت جلد انتخابات ہونے جا رہے ہیں ہم پھر سے اقتدار میں آئیں گے، منحرف اراکین کے ووٹ سے متعلق فیصلے پر اعلیٰ عدلیہ کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے کم آمدنی والے خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کیلیے انصاف فوڈ کارڈ پروگرام کا اجرا بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے غریب گھرانوں کیلیے بڑی خوشخبری

اس اسکیم کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 10 لاکھ گھرانوں کو مدد فراہم کی جائے گی جبکہ آئندہ مرحلے میں مزید خاندانوں کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

انگلش کرکٹ ٹیم میں دو اہم فاسٹ بالرز کی واپسی

0

لندن: انگلیںڈ نے نیوزی لیںڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کو دوبارہ انگلش اسکواڈ میں منتخب کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلیںڈ نے نیوزی لیںڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں لیجنڈری فاسٹ بالرز جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں فاسٹ بالرز کو ایشیز سیریز میں شکست کے بعد ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا، تاہم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ہار کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے دونوں سینئر کھلاڑیوں کو ایک بار پھر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی جوڑی نے انگلینڈ کے لیے 1 ہزار 177 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان بین اسٹوکس، جونی بیرسٹو، جو روٹ، ہیری بروک، زیک کرولی، بین فوکس، جیک لیچ، ایلکس لیز، کریگ اوورٹن، میتھیو پوٹس، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور اولی پوپ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں ایشز سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کرس سلورووڈ نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پال کالنگ ووڈ کو نگراں کوچ کے طور مقرر کیا گیا تھا، جبکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد جو روٹ نے بھی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

خیبرپختونخوا کے غریب گھرانوں کیلیے بڑی خوشخبری

0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے کم آمدن والے خاندانوں کیلیے مفت راشن کی فراہمی کیلیے فوڈ کارڈ اسکیم کا اجرا کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے کم آمدن والے خاندانوں کیلیے وزیراعلیٰ نے انقلابی اقدام کرتے ہوئے انہیں مفت راشن فراہمی کے لیے فوڈ کارڈ اسکیم کا اجرا کردیا ہے جس کا اطلاق 25 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدن والے گھرانوں پر ہوگا۔

انصاف فوڈ کارڈ اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلیے ہر ماہ 2100 روپے نقد دیے جائیں گے۔ اس اسکیم سے 50 لاکھ افراد اور 10 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے اور اس اسکیم پر سالانہ 26 ارب روپے لاگت آئے گی۔

انصآف فوڈ کارڈ اسکیم پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیراعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ کارڈ اسکیم پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اور غریب پرور منصوبہ ہے، اس اسکیم کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 10 لاکھ گھرانوں کو مدد فراہم کی جائے گی جبکہ آئندہ مرحلے میں مزید خاندانوں کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔