ہوم بلاگ صفحہ 7643

نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا

0

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جاری کردہ پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ڈپلو میٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، حکومت کی تبدیلی کے بعد پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میاں نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو بھی سفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا تھا تاہم سفارتی عملے نے واضح کیا تھا کہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔

سفارتی عملے کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا تھا۔

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد میں ریڈزون سیل

0

تحریک انصاف نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی احتجاج کے اعلان پر آئی جی اسلام آباد الیکشن کمیشن کےمرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔ آئی جی نے سیکیورٹی پلان پرالیکشن کمیشن حکام سےملاقات کی۔

حکام نے کہا کہ کل کےاحتجاج کےپیش نظرفول پروف انتظام کیےجائیں جس پر آئی جی یقین دہانی کروائی کہ پی ٹی آئی ریلیوں کو ریڈزون میں داخلےکی اجازت نہیں دیں گے صرف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی ریڈزون میں داخل ہوسکیں گے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کا احتجاج اشتعال انگیز نہیں ہو گا تاہم احتجاج کےپیش نظرریڈزون میں انٹری مارگلہ روڈ سے ہو گی۔

ممکنہ احتجاج: الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

ریڈزون کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جا رہا ہے مارگلہ روڈ،سریناچوک،ایکسپریس چوک پرپولیس کےایس پیزتعینات ہوں گے۔ پولیس کے1500، رینجرز کے 300 اہلکار تعینات ہوں گے۔

ریڈزون کے اردگرد ناکوں پر سی ٹی ڈی کےجوان تعینات ہوں گے قیدیوں کی وین بھی طلب،خاردارتاریں لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

اسلام آباد کی تیاری کرلیں، چند ہفتے میں کال دوں گا، عمران خان

0

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد آنے کی تیاری کرلیں چند ہفتے میں کال دوں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتاعوام نے میرے ساتھ بیٹھنا ہے، آپ سب نے گلی محلوں میں نکلنا ہے لوگوں کو متحرک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے لوگوں کو اکٹھا کرنا ہوگا کیونکہ اب فیصلہ کن وقت آگیا ہے، فیصلہ کرنا ہے کیا اب ہم غلامی کریں گے یا پھر ہم آزاد ملک بن کر رہیں گے۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کو 26ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چھبیس سال پہلے چند دوستوں نے لاہور میں پارٹی کا آغاز کیا تھا۔ مقصد تھا نظریہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کے اصولوں پرنیا پاکستان بنائیں، ہمارے 3 بنیادی اصول ہیں، خوددار پاکستان جوکسی کی غلامی نہ کرے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے ہرجگہ سبز پاسپورٹ کی عزت ہو، دوسرا اصول فلاحی ریاست ایک انسانیت کا نظام ہے، ہمارا مقصد کمزورطبقے کی مدد تاکہ اس طبقے کوغربت سے اوپراٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ترقی نہیں کرسکتا جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوتی، انصاف کا مطلب ہے سب قانون کے نیچے ہوں، یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور قانون سے اوپر ہوجومرضی چاہے کرے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت ملی تو پوری کوشش کی طاقتوں کوقانون کے نیچے لائیں، کمزوروں کیلئے وہ پروگرام لائے جو پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیا، ہیلتھ کارڈ کاغریب ملکوں میں تو تصور بھی نہیں کرسکتے، ایسا سسٹم لائے کہ ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نےاحساس پروگرام کیے جومجھے فخرہے پہلے کبھی نہیں ہوئے، ہماری حکومت کومسائل یہ آئے کہ مافیا طاقتورسارا اکٹھا ہوگیا،اس مافیا نےبیرونی سازش میں شامل ہوکرہماری حکومت کوگرایا۔

انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی ہےملک کولوٹ کرکھانےوالےآج پھرمسلط ہیں، موجودہ وزیراعظم اوربیٹےپر40ارب کےکرپشن کیسزہیں۔

ممکنہ احتجاج: الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

0

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے باعث حکام نے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے چیف سیکرٹری سندھ،آئی جی کو مراسلہ بھیج دئیے ہیں جس میں فول پروف سیکیورٹی مانگ لی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں اور پولیس،رینجرز کو تعینات کیاجائے،کسی بھی صورتحال سے نمٹنےکیلئےفول پروف انتظامات کیےجائیں۔

ادھر مرکزی الیکشن کمیشن نے باہرپی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی کیلئے افسران کو ذمہ داری سونپ دی ہے، مختلف پوائنٹس پر افسران کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے جہاں ہمہ وقت چودہ افسران موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد میں ریڈزون سیل

الیکشن کمیشن نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن کیلئےمارگلہ روڈاور سریناچوک کے راستے استعمال ہونگے، گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔

سرکلر کے مطابق الیکشن کمیشن کےمتعلقہ افسران پولیس افسران سےرابطےمیں ہوں گے، کوئی افسر بھی دفتری کارڈ کے بغیر سیکرٹریٹ میں داخل نہیں ہوسکےگا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرلز اپنےدفاتر سےصورتحال پر نظررکھیں گے، اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سیکیورٹی کےتمام صورتحال پرنظررکھیں گے۔

یومِ‌ وفات: مدیحہ گوہر تھیٹر سے سماج تک

0

پاکستان میں فنونِ لطیفہ کے حوالے سے خدمات کے لیے مدیحہ گوہر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ تھیٹر اور ٹیلی ویژن کی دنیا میں‌ اداکارہ کی حیثیت سے پہچانی جاتی تھیں۔ مدیحہ گوہر 2018ء میں آج ہی دن انتقال کرگئی تھیں۔ انھیں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

مدیحہ گوہر سرطان کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں۔ 1956ء میں کراچی میں پیدا ہونے والی اس آرٹسٹ نے بعد میں‌ لاہور میں‌ سکونت اختیار کرلی تھی۔ مدیحہ گوہر کا تعلق ایک علمی اور ادبی گھرانے سے تھا۔ ان کی والدہ کا نام خدیجہ گوہر تھا جو ایک قلم کار تھیں، جب کہ مدیحہ گوہر کی ایک بہن فریال گوہر نے بھی اداکاری اور فن کی دنیا میں پہچان بنائی۔ مدیحہ گوہر کی شادی معروف ڈراما نویس اور پروڈیوسر شاہد محمود ندیم سے ہوئی تھی۔ انھوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر 1984ء میں لاہور میں اجوکا تھیٹر کی بنیاد رکھی تھی جو ملک کی صفِ اوّل کی تھیٹر کمپنی شمار ہوئی۔

زمانۂ طالبِ علمی ہی سے اداکاری اور فنونِ لطیفہ میں‌ دل چسپی لینے والی مدیحہ گوہر نے 1978ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔ وہ مزید تعلیم کے لیے لندن چلی گئیں اور یونیورسٹی آف لندن سے تھیٹر کے فن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ 1983ء میں وطن واپس آنے کے بعد اجوکا تھیٹر کا سلسلہ شروع کیا۔ اس تھیٹر کے تحت مقامی لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے انھوں نے نوٹنکی کا تجربہ کیا جسے دیسی اور مغربی روایت کی آمیزش نے قبولیت کے درجے پر پہنچا دیا۔ اجوکا تھیٹر کے لیے انھوں نے تین درجن سے زائد ڈرامے لکھے اور بیشتر میں اداکاری بھی کی۔ ان کے ڈراموں کا مقصد لوگوں میں‌ شعور اجاگر کرنا اور اصلاح کرنا رہا۔ اجوکا تھیٹر کے فن کاروں نے پاکستان ہی نہیں بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے علاوہ یورپ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شہرت اور داد پائی۔

مدیحہ گوہر کے ڈراموں میں انسان دوستی اور صنفی مساوات کا موضوع نمایاں رہا جسے انھوں نے نہایت پُراثر اور معیاری انداز سے مقامی مزاج اور روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے پیش کیا۔

وہ حقوقِ‌ نسواں‌ کی علم بردار اور ایک سماجی کارکن کے طور پر بھی پہچانی جاتی تھیں۔ 2006ء میں انھیں نیدرلینڈز میں ‘پرنس کلوڈ ایوارڈ’ سے نوازا گیا اور 2007ء میں وہ "انٹرنیشنل تھیٹر پاستا ایوارڈ” کی حق دار قرار پائی تھیں۔

مدیحہ گوہر کا شمار پرفارمنگ آرٹ کی دنیا کے ان آرٹسٹوں میں کیا جاتا ہے جنھوں نے اپنی زندگی کو نظم و ضبط اور اصولوں کا پابند رکھا اور دوسروں سے بھی اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں‌ کی، وہ اس حوالے سخت گیر مشہور تھیں۔

ای سی ایل، محسن داوڑ کو ون ٹائم اجازت نامہ دینے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے مزید 23 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے ای سی ایل سے مزید 23 افراد کے نام نکال دیے جبکہ محسن داوڑ کو ون ٹائم اجازت نامہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے، سابق وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع، طاہر بشارت چیمہ کا نام بھی نکال دیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم این اے محسن داوڑ کو ون ٹائم اجازت نامہ دینے کے لیے سمری تیار کرلی گئی ہے، سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی منظوری کے بعد اجازت نامہ جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے خروج کنٹرول فہرست (ای سی ایل) سے 100 سے زائد افراد کے نام نکال دیے تھے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم سمیت 100 سے زائد نام ای سی ایل سے خارج

ای سی ایل سے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے سعد رفق اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے نام بھی نکال دیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت کئی اہم شخصیات کے نام نکال دیے گئے تھے۔

ان افراد کے نام نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام موجود رہیں گے، 3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے۔ 4 ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیے جائیں گے۔

‘دعازہرہ بازیاب نہیں ہوئی’

0

کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعازہرہ کے والد نے بچی کی بازیابی کی خبروں کی تردید کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعازہرہ کے والد نے کہا کہ مجھے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی کال آئی ہے لاہور پولیس بھی نہیں کہہ رہی کہ بچی انکے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ نکاح نامےمیں جعلی معلومات درج ہیں سی سی ٹی وی بھی جعلی آئی تھی ،تمام خبریں بھی جعلی ہیں، سندھ اور پنجاب پولیس رابطےمیں ہے مگر کلیم نہیں کر رہے۔

دعازہرہ کیس میں نیا موڑ، اہم انکشافات

والد کا کہنا تھا کہ شہلا رضا بھی کہہ رہی کہ یہ خبر کنفرم نہیں مجھے خود اس معاملے کے بارے میں میڈیا سے پتہ چلا، مجھے میری بیٹی بس واپس چاہیئے۔

کراچی کے علاقے الفلاح سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور کے رہائشی سے نکاح کرلیا، کراچی پولیس حکام کو دعا زہرہ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

’عمران خان نے اداروں سے ایسا رویہ رکھا کہ ان کو ہم بہتر لگنے لگے‘

0

لاہور: وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اداروں سے ایسا رویہ رکھا کہ ان کو ہم بہتر لگنے لگے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا کہ عمران خان کی مہربانی سے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہترہوئے، انہوں نے اداروں سے ایسا رویہ رکھا کہ ان کو ہم بہترلگنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پر ان کے دل میں چور ہےاوریہ جانتے ہیں کہ بچ نہیں سکتے، عمران خان کا رویہ ایسا تھا، کسی کو ساتھ نہیں رکھ سکتا، سب ناراض ہوئے۔

رانا تنویر نے کہا کہ ہمارے معاملات ڈان لیکس اور مشرف کیس سے خراب ہوئے، میاں صاحب نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا، چلیں اچھا تجربہ ہوگیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کبھی اداروں سے ٹکراؤ کی بات نہیں کی اور نہ کرنا چاہتے ہیں، شہبازشریف کا جوطریقہ کاراور مزاج ہے اس سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کہتے تھے عمران خان اپنے بوجھ تلے دب جائے گا ایسا ہی ہوا، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو اور ہم سندھ میں کریں۔

رانا تنویر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا معاملہ عدالت میں ہے گیلانی صاحب فیصلہ عدالت سے آئے گا۔

انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پر طنز کیا کہ پہلے بھی گیلانی صاحب کو ووٹ دیا جب دھاندلی کرکے اپوزیشن لیڈر بنے۔

رانا تنویر نے کہا کہ 2 سال سے چوہدری نثار سے ملاقات نہیں ہوئی، اب واپسی مشکل ہے، لیکن وہ ہاتھ بڑھائیں ہم میاں صاحب کو منالیں گے۔

ڈیزل کی قلت: پی ایس او نے انتظام کر لیا

0

پاکستان اسٹیٹ آئل ملک بھر میں اپنے ریٹیل آﺅٹ لیٹس پر فیول کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بناتے ہوئے قوم کی فیول کی ضروریات کو ہر حال میں پورا کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

فصلوں کی کٹائی کے سیزن اور دیگر کمپنیوں کی طرف سے مصنوعات کی محدود دستیابی / درآمد کی وجہ سے ڈیزل کی بڑھتی ہوئی طلب کے تناظر میں پی ایس او نے مارچ سے مئی 2022تک ہائی سپیڈ ڈیزل ( ایچ ایس ڈی ) کے پانچ اضافی کارگوز کا بندوبست کیا ہے۔

کارگوز پی ایس او کی طرف سے معمول کے مارکیٹ شیئر کے مطابق مجوزہ 11 کارگوز کے علاوہ ہیں جس کا عزم پی ایس او نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی زیر صدارت پروڈکٹ ریویو میٹنگ کے دوران بھی کیا۔ ایپریل2022 میں پی ایس او نے تقریبا ً120 ملین لیٹر یعنی 100,000 ٹن اضافی ڈیزل فروخت کیا جو 2 درآمدی کارگوز کے برابر ہے۔ اپریل 2021 تک کمپنی کا 49.7فیصد کے ماہانہ مارکیٹ شیئر کے مقابلےمیں مارکیٹ شیئر 57.4 فیصد رہا۔

فیول کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کےلئے ہمارے پاس سپلائی چین میں فیول کا وافر سٹاک موجود ہے ۔ ہمارے سارے درآمدی کارگو پلان کے مطابق پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔ پی ایس او سپلائی چین پر اچانک دباﺅ کے باوجود ہماری ٹیمیں قوم کی فیول کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے 24/7 گھنٹے کام کررہی ہیں۔

اوگرا دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے فیول مصنوعات کی دستیابی سے متعلق مجموعی صورتحال کی نگرانی کررہا ہے تاکہ ملک کے سپلائی چین کو برقرار رکھا جاسکے۔ پی ایس او قوم کی خدمت کرنے کےلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

دعازہرہ کیس میں نیا موڑ، اہم انکشافات

0

کراچی کے علاقے الفلاح سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور کے رہائشی سے نکاح کرلیا، کراچی پولیس حکام کو دعا زہرہ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دعازہرہ کے نکاح نامہ پر لڑکےکا لکھا گیا ایڈریس پرانا نکلا ہے گھر پر ڈاکٹرعبدالحفیظ نامی شخص کی ڈسپنسری موجود ہے۔

نکاح نامہ پرلکھاایڈریس دیکھ کرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔ دعازہرہ کی بازیابی کے بعد اصل حقائق سامنےآئیں گے۔ دعازہرہ کےنکاح نامےکےمطابق شہری ظہیر احمدسے شادی ہوئی۔

ظہیراحمد کے نکاح نامے پر جو گھر کا پتہ ہے وہ پرانا نکلا ہے ظہیراحمدکی فیملی حویلی لکھاکی ہے،3سال سےعلاقہ چھوڑچکی ہے۔

دعازہرہ کے والدین کےمطابق ان کی بیٹی کی عمر14سال ہے جب کہ نکاح نامےپر دعازہرہ کی عمر18سال لکھی گئی ہے۔

دعازہرہ کا نکاح شیراکوٹ کے علاقےمیں ہوا، نکاح مزنگ کےرہائشی حافظ غلام مصطفی نےکرایا۔ پولیس کونکاح نامہ کراچی پولیس سےموصول ہوا۔