ہوم بلاگ صفحہ 7842

واٹس ایپ کے میسیج غائب ہونے والے فیچر میں بڑی تبدیلی

0

دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے میسیج ازخود غائب ہو جانے والے فیچر میں بڑی تبدیلی کرنے جا رہا ہے۔

ایک واٹس ایپ صارف کی خواہش ہوتی ہے کہ پیغام اس وقت غائب ہو جائے جب سامنے والا اسے پڑھ لے لیکن صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئی تھیں کہ بعض اوقات اہم پیغامات بھی غائب ہو جاتے ہیں۔

اس پر کمپنی نے اب کام شروع کر دیا ہے جس کے بعد صارفین غائب ہونے والے میسیجز میں سے اہم پیغامات بعد میں بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے مستقل انتخاب کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی سکیورٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جسے ”کوڈ ویری فائی“ CODE VERIFY کا نام دیا گیا ہے۔

یہ خبر کمپنی کی جانب سے کیے گئے اس اعلان کا تسلسل ہے جس میں ویب اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے براہ راست ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کی بات کی گئی۔

کوڈ ویری فائی فیچر واٹس ایپ ویب استعمال کرتے وقت پلیٹ فارم کی سکیورٹی کو بہتر کرے گا۔ یہ بنیادی طور پر ایک ویب براؤزر ایکسٹینشن کی طرح ہوگا جو واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارف کے تجربے میں ایک سکیورٹی لیئر کا اضافہ کرے گا۔

صارف کے ایک بار کوڈ ویری فائی انسٹال کرنے کے بعد خودکار سسٹم کے تحت یہ معلوم کرلیا جائے گا کہ آیا جو واٹس ایپ کا جو ورژن استعمال کیا جا رہا ہے اس کا کوڈ کسی نے تبدیل کیا ہے یا نہیں۔ یہ فیچر گوگل کروم، موزیلا فائر فاکس اور مائیکرو سافٹ ایج کے ذریعے واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔

پہلے عدم اعتماد کس کیخلاف آئے گی؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

0

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیل بتا دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”پروگرام سوال یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے تحریک عدم اعتماد وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آئے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن بھی تحریک عدم اعتماد سے پہلے جلسہ کرے گی، امن و امان رکھنا حکومت کا کام ہے، اپوزیشن کے تمام ممبران پر نظر ہونی چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت لیا جائے، زیادہ وقت اس لیے لیا جا رہا ہے تا کہ اتحادیوں کو منالیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد طویل حکومت بنانے کا ارادہ نہیں، اس حکومت کوہٹا کر نئے انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی، پنجاب میں عدم اعتماد آتا تو کسی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کرتے، پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آئے گا تو پھر دیکھیں گے، پنجاب حکومت تو ویسے ہی ختم ہو جائے گی، ارکان ناراض ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک ناکام ہوتی ہے تو سرپرائز ہوگا، تحریک عدم اعتماد کسی غیر آئینی عمل سے ہی ناکام ہوگی، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

چشمے سے نجات پانا ہے تو یہ سبزیاں کھائیں

0

نظر کی کمزوری دور کرنے کا علاج سائنسدانوں نے غذاؤں میں ڈھونڈ لیا ہے تو یہ سبزیاں کھائیں اور نظر تیز کریں۔

نظر کی کمزوری آج ایک عام مسئلہ بنتا جارہا ہے جس کی نظر کمزور ہو وہ لامحالہ چشمہ ہی استعمال کرتا ہے، ہمیں اپنے اردگرد چشمہ لگائے افراد نظر آتے ہیں جنمیں صرف عمر رسیدہ نہیں جوان اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک غذاؤں میں تلاش کرلیا ہے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول میں واقع برگھم اینڈ ویمن اسپتال کے سائنسدانوں نے ہری سبزیوں کا استعمال بینائی کی تیزی کیلیے انتہائی مجرب علاج قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہری سبزیوں میں نائٹریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو بینائی ختم کرنے والے لاعلاج مرض اوپن اینگل گلوکوما کے خدشے کو 30 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں جسم میں خون کی گردش کو بہتر اور آنکھوں کی بصارت بحال رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

صرف سبز پتوں والی سبزیاں ہی نہیں گاجر کا استعمال بھی بینائی تیز کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں بیٹاکیروٹین کثرت سے پایا جاتا ہے جو بینائی تیز کرنے کے ساتھ آنتوں کے امراض اور انفیکشن سے بھی بچاتا ہے اور معدے کے السر میں بھی بیحد مفید ہے۔

رضوان اور اسمتھ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

0

کراچی کی بے جان پچ پر شائقین کو بولرز کی جانب سے جارحانہ بولنگ تو دیکھنے کو نہیں ملی لیکن میچ کے دوران محمد رضوان کی اسٹیو اسمتھ سے خوشگوار لمحات نے تماشائیوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آسٹریلیا کے سینئر بلے باز اسٹیون اسمتھ نے ہوم سائیڈ اور مہمانوں کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک ہلکا پھلکا لمحہ شیئر کیا۔

یہ دلچسپ واقعہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 71ویں اوور کے دوران پیش آیا جب گرین کیپس اس کشمکش میں مبتلا تھی کہ آیا اسمتھ کے خلاف ریویو سسٹم کا استعمال کیا جائے جو اس وقت 54 رنز کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

15 سیکنڈز ختم ہونے کے بعد، وکٹ کیپر رضوان نے اتفاق سے اپنا بازو اسمتھ کے کندھوں کے گرد رکھا اور ان سے پوچھا کہ کیا انہیں DRS کے لیے جانا چاہیے یا نہیں۔

پاکستان نے آخر کار ریویو نہ لینے کا فیصلہ کیا اور اسمتھ 86ویں اوور میں 214 گیندوں پر 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد بالآخر پویلین لوٹے۔

دریں اثنا دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں بہت سے مداح رضوان کے حسِ مزاح کو سراہ رہے ہیں۔

عائزہ خان نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا، ویڈیو وائرل

0

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے صحت اور فٹنس کا راز مداحوں کو بتا دیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ اور ”تھوڑا سا حق“ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر کے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کر دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ جم میں ورزش کیے بغیر میں ایک دن بھی نہیں رہ سکتی، ہلکی ورزش سے میرے دن کی اچھے سے شروعات ہوتی ہے، ورزش مجھے وہ توانائی دیتی ہے جس کی مجھے شوٹنگ کے ایک لمبے دن کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

عائزہ خان نے مزید کہا کہ میں اس بات کو یقینی بناتی ہوں کہ میں اپنی زندگی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے فٹ رہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک الگ پوسٹ میں لکھا کہ چونکہ آپ لوگ کافی وقت سے میری ورزش کے بارے میں جاننا چاہتے تھے، لہٰذا وہ میری ویڈیو دیکھ لیں، ورزش میرا پسندیدہ اسپورٹس ہے۔

عائزہ خان کی ویڈیو اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو فٹ رہنے کے مشورے بتا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 🦋 Lollywood 🦋 (@l0llywoodzpk)

اس سے قبل عائزہ خان نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتایا تھا۔ انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میری اچھی جلد کا راز یہ ہے کہ میں بہت کم میک اپ کرتی ہوں۔

عائزہ خان نے کہا تھا کہ میں شوٹنگ کے علاوہ میک اپ نہیں کرتی، اسی لیے میری جلد اچھی ہے۔ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب کوئی میری بات پر یقین کرے یا نہ کرے وہ الگ بات ہے۔

رونالڈو کے نام ایک اور عالمی اعزاز

0

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے یہ اعزاز انگلش پریمیئر لیگ کے دوران میچ میں ہیٹ کرکے حاصل کیا جس کے بعد وہ دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ میں نوٹنھم کے خلاف کھیلا گیا میچ تین حوالوں سے رونالڈو کیلیے یادگار بن گیا۔

اس میچ میں رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف شاندار ہیٹ ٹرک کی بلکہ اپنی ٹیم کو بھی کامیاب کرایا اور اس کے ساتھ ہی دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

نوٹنھم کیخلاف رونالڈو کی ہیٹ رک ان کے کیریئر کی مجموعی طور پر 59 ویں ہیٹ رک تھی اس کے ساتھ ہی پرتگالی اسٹار فٹبالر نے ایک اور منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا کہ وہ 13 برسوں میں مسلسل ہر سال ہیٹ کرنے والے واحد کھلاڑی بھی بن گئے۔

اس میچ کے اختتام تک کرسٹیانو رونالڈو کے گولز کی مجموعی تعداد 807 ہوچکی ہے اور انہوں نے آسٹرین چیک فارورڈ جوزف بیکن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اب 805 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی رونالڈو کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ برازیلین فٹبالر روماریو 772 گولز کے ساتھ عالمی سطح پر تیسرے، ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی 759 گولو کے ساتھ چوتھے اور دنیائے فٹبال کے مشہور ترین کھلاڑی پیلے 757 گولز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

جہانگیرترین کی بہن وزیراعظم عمران خان کے حق میں آگئیں

0

جہانگیرترین کی بہن سینیٹر سیمی ایزدی وزیراعظم عمران خان کے حق میں بول پڑیں۔

سینیٹر سیمی ایزدی نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کی تصویر کرتے ہوئے ‘میں تمہارے ساتھ ہوں’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

سیمی ایزدی نے مختصر پیغام میں لکھا کہ اپوزیشن جتنی مرضی کوشش کر لے ناکامی مقدر بنےگی انشااللہ وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں گے۔

اس سے قبل بھی وہ وزیراعظم عمران خان کے حق میں واضح پیغام دے چکی ہیں اور ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کر چکی ہیں۔

Image

چند روز قبل 8 مارچ کو انہوں نے وزیراعظم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اور ان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

0
سعودی عرب

سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں، نماز جنازہ کل بعد نماز عصر جامع مسجد ریاض میں ہوگی۔

سعودی ایوان شاہی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سعودی شہزادی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیزانتقال کرگئیں ہیں۔

ترجمان ایوان شاہی کے مطابق شہزادی نورہ گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی اورایگزیکٹو چیئرپرسن کے ساتھ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹو چیئرپرسن بھی تھیں۔

ترجمان کے مطابق شہزادی نورہ سعودی فیشن ویک کا اہتمام کیا کرتی تھیں اور اپریل 2018 میں مملکت کی تاریخ میں پہلی بارفیشن ویک کا انعقاد کیا تھا، سعودی فیشن ویک کا اہتمام محکمہ تفریحات کی شراکت سے کیا گیا تھا۔

شہزادی نورہ کوعربی کےعلاوہ انگریزی، فرانسیسی اور جاپانی زبانوں پرعبور حاصل تھا۔

ترجمان سعودی ایوان شاہی نے بتایا کہ شہزادی کی نمازجنازہ کل عصرکےبعدجامع مسجد ریاض میں پڑھائی جائے گی۔

روسی حملے میں‌ ‘ایفل ٹاور’ تباہ، یوکرین نے ویڈیو جاری کر دی

0

کیف: یوکرین نے روسی بمباری میں ‘ایفل ٹاور’ کی تباہی کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ میں یوکرین کی جانب سے ایک اور پینترا سامنے آیا ہے، یوکرینی پارلیمنٹ نے ایک ایسی پروپیگنڈا ویڈیو جاری کی ہے جو انتہائی حقیقی نظر آتی ہے، اور جس نے فرانس سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو خوف زدہ کر دیا ہے۔

ڈیجیٹلی تیار کی گئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ روسی فضائیہ نے اچانک پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ یہ کلپ جمعہ 11 مارچ کو پوسٹ کیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے 1.6 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اگر روسی افواج اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے پیرس کو نشانہ بنایا تو کیا کچھ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرینی حکام یہ پروپیگنڈا بھی کر رہے ہیں کہ روس اپنا تشدد دوسرے ممالک تک پھیلائے گا، اب یوکرینی پارلیمنٹ کی جانب سے ٹویٹر پر اپ لوڈ کیے گئے اس کلپ میں بظاہر متنبہ کر رہی ہے کہ پورا یورپ پیوٹن کا اگلا ہدف ہوگا۔

یوکرینی پارلیمنٹ کے آفیشل پیج سے شیئر کی گئی ویڈیو پوسٹ میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا پیرس کا مشہور ایفل ٹاور یا برلن کا برانڈنبرگ گیٹ روسی فوجیوں کی نہ ختم ہونے والی بمباری کے آگے برقرار رہ پائیں گے؟

کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس سے آپ کو کوئی سروکار نہیں ہے؟ آج یہ یوکرین ہے، کل یہ پورا یورپ ہو جائے گا، روس کسی بھی طرح نہیں رکے گا۔

ویڈیو کے فالو اپ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اگر ہم گرے تو آپ بھی گریں گے، یوکرین کی فضائی حدود بند کرو، یا ہمیں جنگجو دو۔

اتحادیوں پربھروسہ ہے، گورنر سندھ، ہمارے آپشن کھلے ہیں، خالد مقبول

0

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا ایم کیوایم نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

پل پل بدلتی سیاسی صورتحال میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے مرکز  بہادر آباد پہنچ کر متحدہ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں ان کی تواضع چائے اور بسکٹ سے کی گئی جس کا شکوہ گورنر سندھ میں میڈیا سے اپنی گفتگو میں خوشگوار انداز میں یہ کہتے ہوئے کردیا کہ آج ایم کیوایم نے پہلی بارچائےبسکٹ پرنمٹایا ہے۔

ملاقات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ نے میڈیا سے بات چیت کی۔

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم حکومت کاحصہ ہیں اس لیےحکومت آج بھی ہے لیکن اپوزیشن بھی ہم سے رابطےمیں ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس کامقدمہ مضبوط ہے ہم نےان کو بھی جواب نہیں دیا ہے۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ق لیگ کےساتھ رابطےمیں ہیں آن بورڈنہیں ہیں، ق لیگ کواپنا فیصلہ کرنا ہے اور ہم نےاپنا، ایم کیوایم کے معاملات دیگرجماعتوں سےمختلف ہیں، ہمارےآپشن کھلےہیں، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرناچاہتےہیں۔

متحدہ رہنما نے کہا کہ ایک دوسرےکو تسلیم کیے بغیر تو خاندان بھی ایک نہیں رہتے، پی ٹی آئی کوموقع ملےگا تواس سےزیادہ کوشش کرےگی۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کاپیغام لیکرایم کیوایم کےدفترآیا ہوں، ایم کیوایم سےکہا ہے کہ ہمارے پاس اپنے نمبرز پورے ہیں، ہمیں مانگے تانگے کی ضرورت نہیں ہے، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دریا پار کریں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ خالد مقبول نے اپنے فیصلے کا پیمانہ رکھا ہے اس سے مطمئن ہوں، ایم کیو ایم حق اور سچ کے پیمانے کیساتھ کھڑی ہوگی، ہمیں اپنےاتحادیوں پربھروسہ رہا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اکٹھا ہوکر وزیراعظم کو ہٹانا چاہتی ہے لیکن وہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں، ایم کیوایم بھی وزیراعظم کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم مضبوط ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں، ایم کیوایم نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، ہمارےتعلقات پہلے سے زیادہ بہترہوئے ہیں۔