ہوم بلاگ صفحہ 7977

پاک آسٹریلیا سیریز: ڈینیل ویٹوری کو اہم ذمہ داری مل گئی

0

سابق اسپنر و کپتان نیوزی لینڈ ٹیم ڈینیل ویٹوری کو آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سیریز میں اہم ذمہ داری سونپ دی۔

پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا نے ڈینیل ویٹوری کی خدمات حاصل کر لیں جو بطور اسپن کنسلٹنٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نےتصدیق کی کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ ہوں گے۔

43 سالہ کھلاڑی 29 مارچ سے 5 اپریل تک لاہور میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر آسٹریلیا میں شامل ہوں گے۔ وہ پاکستان روانگی سے قبل اس ہفتے میلبورن میں آسٹریلوی وائٹ بال اسکواڈ کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیں گے۔

ویٹوری کی آخری بین الاقوامی اسائنمنٹ 2019 اور 2021 کے درمیان بنگلہ دیشی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر تھی۔ وہ 2017 کے ہندوستان کے دورے سے قبل مختصر وقت کے لیے آسٹریلیا کے سیٹ اپ کے رکن بھی تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اسپن کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا۔

دپیکا پڈوکون نے اپنی خوبصورت جِلد کا راز بتا دیا

0
’دپیکا پڈوکون بھول گئیں میں نے انہیں مہنگے ترین تحائف دیے‘

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی خوبصورت اور ہر وقت چمکتی ہوئی جِلد کا راز بتا دیا ہے۔

صحت مند طرزِ زندگی گزارنے کے لیے اہم قدم ہائیڈریٹ رہنا ضروری ہے۔ دپیکا پڈوکون بھی وقت پر پانی پینے اور خاص طور پر کام کے دوران جسم میں پانی کی مناسب مقدار پر یقین رکھتی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر دپیکا پڈوکون نے خوبصورت جِلد کے لیے پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اداکارہ نے اسٹوری پر مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں فوٹو شوٹ، ورزش، انٹرویو اور ملاقاتوں کے دوران پانی پی رہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے اس ویڈیو کو ”صرف ہم دونوں“ کا عنوان دیا۔ ویڈیو میں شوٹنگ کے دوران اداکارہ کو پانی پینے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی خوبصورتی کی وجہ پانی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ اسپین میں فلم ”پٹھان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہیں ہریتھک روشن اور انیل کپور کے ساتھ فلم ”فائٹر“ میں بھی دیکھا جائے گا۔

کیا آپ ڈسپرین کی دو گولیوں کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

0

ڈسپرین کی دو گولیاں صرف درد سر ہی دور نہیں کرتیں بلکہ جلد کو درپیش کئی مسائل کا حل بھی ان ہی دو گولیوں میں موجود ہے۔

عوام الناس کی اکثریت ڈسپرین کی گولیوں کے صرف طبی فوائد سے واقف ہے کہ یہ سردرد کو ختم کرتی ہیں، اس کے علاوہ ڈسپرین میں موجوداسپرین خون کو پتلا کرتا ہے۔ اس وجہ سے دل کے دورے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اب ڈسپرین کا یہ فائدہ بھی سامنے آیا ہے جس سے جلد کے سے وابستہ مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

چہرے پر دانے اور داغ دھبے مرد وخواتین سب کا ہی مسئلہ ہے لیکن خواتین جو کہ اپنی جلد کے حوالے سے زیادہ حساس ہوتی ہیں، اکثر خواتین کو ایکنی کا مسئلہ درپیش رہنتا ہے اور انہیں چہرے پر دانے بہت خائف کرتے ہیں کیونکہ دانے ختم ہونے کے بعد پڑنے والے داغ چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں۔

تو اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو پریشان نہ ہوں اس کا انتہائی آسان اور سستا حل موجود ہے۔ جس کے استعمال سے نہ صرف جلد خشک ہوگی بلکہ اس کے ذریعے داغ دھنے بھی ختم ہوسکتے ہیں۔

اپنا میڈیکل بکس کھولیں اور اس میں سے ڈسپرین کی چند گولیاں نکالیں اگر نہیں ہیں تو میڈیکل اسٹور سے منگوالیں۔

ڈسپرین کی گولیوں کو پیس کر پاؤڈر بنالیں اور اس میں ایک چمچ نیم گرم پانی شامل کرکے پیسٹ بنالیں اور چہرے کو صاف پانی سے دھونے کے بعد چہرے پر ڈسپرین کا تیار کردہ پیسٹ لگالیں اور دس سے پندرہ منٹ کیلیے لگاکر چھوڑ دیں۔

جب یہ اچھی طرح خشک ہوجائے تو اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں اور اس کے بعد کوئی بھی اچھا سا لوشن چہرے پر لگالیں۔

نوٹ: اگر آپ ڈسپرین کے اس مکسچر کو چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکے تو اس کو آپ ہفتے میں ایک سے دو بار ہی استعمال کریں۔


اگر یہ مکسچر صرف دانوں پر لگاتی ہیں تو دن میں ایک بار لگائیں جب تک دانے خشک نہ ہوجائیں۔

چاغی میں تانبے اور سونے کی کان کا تنازع حل

0
ریکوڈیک سعودی سرمایہ کاری

اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے چاغی میں تانبے اور سونے کی کانوں کی ترقی سے متعلق کاپر کمپنی سے جاری تنازع حل ہو گیا، حکومت پاکستان، بلوچستان حکومت، اور بیرک گولڈ کارپوریشن میں معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

دستخط کی اس تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے شرکت کی، ریکوڈک پروجیکٹ کو پاکستانی اداروں، بیرک گولڈ کے ذریعے بحال اور تیار کیا جائے گا۔

50 فی صد حصہ بیرک گولڈ کے پاس رہے گا، جب کہ 50 فی صد شیئر ہولڈنگ پاکستان کی ملکیت ہوگی، یہ شیئر وفاق اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے درمیان مساوی طور پر تقسیم ہوگا، وفاق کا 25 فی صد شیئر 3 سرکاری اداروں میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائے گا، جن میں آئل اینڈگیس کارپوریشن، پاکستان پیٹرولیم، اور گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ شامل ہیں۔

ریکوڈک: وزیر اعظم کی جانب سے قوم کے لیے بہت بڑی خوش خبری

بلوچستان کا حصہ ایک کمپنی کے پاس ہوگا، اس کمپنی کی مکمل ملکیت حکومت بلوچستان کے کنٹرول میں ہے، بلوچستان کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے ایک حصے کے طور پر منصوبے کے لیے بلوچستان کا حصہ سرمایہ، آپریٹنگ غرض تمام اخراجات وفاق برداشت کرے گی، اور حکومت بلوچستان مائنز کی ترقی پر کوئی خرچ نہیں اٹھائے گی۔

اس منصوبے کے لیے بلوچستان میں تقریباً 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کی جائے گی، سرمایہ کاری سے 8000 سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، یہ منصوبہ بلوچستان کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا وصول کنندہ بنا دے گا۔

ریکوڈک معاہدے پر 25 فی صد حصہ بلوچستان کا ہوگا: شوکت ترین

ریکوڈک منصوبہ دنیا میں بڑے تانبے، سونے کی کان کنی منصوبوں میں سے ایک ہوگا، یہ معاہدہ 3 سال کے دوران کئی ادوار کی بات چیت کے بعد طے پایا ہے، اگست 2019 میں وزیر اعظم نے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی قائم کی تھی، جس میں وفاقی، صوبائی حکومتوں کو بین الاقوامی مشیروں کی مدد حاصل تھی۔

خیال رہے کہ اب حکومت اس معاہدے کو پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے بھی پیش کرے گی۔

کاجول پر تنقید کرنے والوں کو مداحوں کا کرارا جواب

0

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے حال ہی میں فلمساز اپوروا مہتا کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جس کی میزبانی کرن جوہر کر رہے تھے۔

سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کاجول نے خوبصورت سیاہ لباس زیب تب کیا اور انہوں نے مسکراہٹ کے ساتھ کیمروں کا سامنا کیا۔

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جہاں لوگوں نے ان کی تعریف کی، وہیں بعض نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اسی تقریب کا ایک ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں اداکارہ کو تقریب سے واپسی پر لوگوں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کاجول کے لباس پر تنقید کی تاہم مداحوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا دفاع کیا۔ تضحیک آمیز تبصروں کے بعد ایک مداح نے دفاع کرتے ہوئے کہا ”یہاں مسئلہ کیا ہے؟ ان کا وزن زیادہ نہیں ہے، ان کا جسم نارمل ہے، وہ صحت مند ہیں۔

مداح نے آخر میں یہ بھی لکھا کہ ”بس اب انہیں جینے دو۔“

فلمی محاذ پر کاجول کو آخری بار اسکرین تنوی اعظمی اور متھیلا پالکر کے ساتھ فلم ”تری بھنگا“ میں دیکھا گیا۔ اداکارہ ریوتی کی اگلی فلم ‘سلام وینکی“ میں نظر آئیں گی۔

ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کو دنیا بھر سے جوڑے گا، وزیراعلیٰ

0
عدم اعتماد

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ریکوڈک معاہدے پر دستخط کے بعد کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کو دنیا بھر سے جوڑ دے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے معاہدے پر دستخط کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مارک برسٹو نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اب ایمرجنسی نہیں بلکہ تعمیر وترقی کا میدان بنے گا اور یہ معاہدہ صوبے کو دنیا بھر سے جوڑ دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک میں بہترین معاہدہ کرکے وسائل کا تحفظ کیا گیا ہے، ہم وزیراعظم اور آرمی چیف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری تلخ باتوں کو برداشت کیا۔

بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مارک برسٹو نے کہا کہ اعتماد سازی کی فضا بحال کرکے بات چیت کا آغاز کیا اور اب مستقبل کی جانب ایک اچھے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریکوڈک معاہدے کا 25 فیصد حصہ بلوچستان کو ملے گا۔

مزید پڑھیں: ریکوڈک معاہدے پر 25 فی صد حصہ بلوچستان کا ہوگا: شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین مائننگ کمپنی بیرک گولڈ معاہدے کے تحت 10 ارب ڈالر خرچ کرے گی، معاہدہ ففٹی پرسنٹ شیئرز پر ہے، جب کہ پچیس فی صد شیئر بلوچستان کو ملے گا، یہ شیئربلوچستان کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق ریکوڈک میں تاخیر پر ملک کو معاشی نقصان پہنچا، اس معاہدے سے آئندہ 100 سال تک بلوچستان کو فائدہ ہوگا، اور اس سے 8 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

شوکت ترین نے کہا ہم یہ معاہدہ نہ کرتے تو 11 ارب ڈالر جرمانہ لگ جانا تھا، لندن کی عدالت اور عالمی ثالثی عدالت کا مجموعی جرمانہ تقریباً 11 ارب ڈالر تھا۔

ضمیر فروشی: چوہدری نثار کا سیاسی صورتحال پر اہم بیان

0

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان 4 سال بعدبول پڑے۔ اپنے حلقےمیں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہےکسی کونہیں ہوتی لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اتھانےکو تیار ہو جاتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہےبہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھےکوئی دو نمبرکہےگا۔

انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز، غیر ملکی کوچ الیکس پائیک کراچی پہنچ گئے

0

کراچی: انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز کے سلسلے میں غیر ملکی کوچ الیکس پائیک کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی کوششوں سے انڈر 15 فٹبالرز کو آگے بڑھنے کا موقع ملنے لگا ہے، سوئینڈن ٹاؤن فٹبال کلب کے کوچ الیکس پائیک انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز 21 تا 25 مارچ کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں منقعد کیے جا رہے ہیں، کمشنر کراچی نے بتایا کہ الیکس پائیک 300 بچوں کے فٹبال ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔

الیکس پائیک نے کراچی پہنچنے پر کہا کہ معاہدے کے بعد آخر کار اس پر عمل کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اور میں اسی لیے یہاں آیا ہوں، میں اقبال میمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا، میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں۔

ٹرائلز میں باصلاحیت بچوں کی ٹیم بنائی جائے گی، جن میں سے بہترین بچوں کو فٹبال کی ٹریننگ کے لیے انگلینڈ روانہ کیا جائے گا، بچوں کی تربیت کے تمام اخراجات سوئینڈن ٹاؤن فٹبال کلب برداشت کرے گا۔

کمشنر کراچی کے مطابق ایک ماہ قبل برطانیہ کے سوئینڈن ٹاؤن فٹبال کلب سے معاہدہ کیا گیا تھا، انھوں نے کہا میں سوئینڈن فٹبال کلب کا مشکور ہوں کہ معاہدے پر بڑی تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کراچی کے با صلاحیت بچے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور آگے بڑھ کر فٹبال میں اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں۔

گلین میکسویل اور وینی رامن نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

0

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اپنی بھارتی نژاد گرل فرینڈ وینی رامن سے شادی کرلی۔

وینی رامن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے اپنے شوہر کے لیے پیغام بھی لکھا۔

رینی رامن نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ زندگی ہمیں کہاں لے جاتی ہے لیکن جب تک میں آپ کے ساتھ ہوں میں جانتی ہوں کہ میں اپنے حقیقی گھر پر ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VINI (@vini.raman)

انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں آپ کی نمبر مداح بنوں گی، زندگی کے اتار چراؤ میں آپ کے ساتھ رہوں گی، جب آپ گولف کورس پر اپنے دن کے بارے میں بات کریں گے تو میں ہمیشہ اس میں دلچسپی رکھوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VINI (@vini.raman)

خیال رہے کہ فروری میں میکسویل گلین نے واضح کیا تھا کہ وہ دورہ پاکستان سے محروم رہیں گے اور ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی شادی کی وجہ سے آئی پی ایل 2022 کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔

گلین میکسویل کی آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر سے نوبیاتا جوڑا کو شادی کی مبارکباد پیش کی۔

‘زمین سے سونا نکالنے کا اعزاز بھی پی ٹی آئی حکومت کو گیا ہے’

0

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ زمین سے سونا نکالنے کا اعزاز بھی پی ٹی آئی حکومت کو گیا ہے پاکستان میں مائننگ کھلنےلگی ہے۔

اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتوانائی حماداظہر نے کہا کہ بیرک گولڈ پاکستان کی مائننگ میں داخل ہورہی ہے معاہدہ مزیدجامع بنانےکیلئےپارلیمنٹ،سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوگا بیرک گولڈ دنیاکی سب سےبڑی گولڈمائننگ کمپنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک مائنز کےتانبے اور سونے کا سب سے بڑا دروازہ آج کھل گیا ہے ریکوڈک مائنزدنیا میں تانبے اور سونے کا سب سے بڑا ذخیرہ تصورکیاجاتاہے نئے ریکوڈک معاہدےسے پاکستانی معیشت کو بہت فائدہ ہوگا۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نےجومسئلہ پیدا کیا اس کوعمران خان حکومت نےحل کر دکھایا ریکوڈک میں زمین کےاوپرلوگ غریب اور نیچے سونے کا خزانہ ہے بیرک گولڈکا 50فیصد شیئرز،25فیصد شیئربلوچستان حکومت کا ہوگا نئے معاہدے کے تحت25فیصد حصہ وزارت پیٹرولیم اور پی پی ایل کا ہوگا ریکوڈک کایہ صرف ایک حصہ جسے دریافت کیاگیا باقی رقبہ اس سے زیادہ ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ریکوڈک کان کے لیے غیر ملکی کمپنی بیرک گولڈ کے ساتھ 50 فی صد شیئر کے تحت معاہدہ ہو گیا ہے، جس میں 25 فی صد حصہ بلوچستان کا ہوگا۔

شوکت ترین نے بتایا کہ کینیڈین مائننگ کمپنی بیرک گولڈ معاہدے کے تحت 10 ارب ڈالر خرچ کرے گی، معاہدہ ففٹی پرسنٹ شیئرز پر ہے، جب کہ پچیس فی صد شیئر بلوچستان کو ملے گا، یہ شیئربلوچستان کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔