ہوم بلاگ صفحہ 8

اسرائیل کی مسلسل حمایت پر ایک اور امریکی عہدیدار مستعفی

0

غزہ میں اسرائیل کی جنگ پر ایک اور امریکی سرکاری ملازم نے استعفیٰ دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے لیے امریکی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ اینیل شیلین نے بیورو آف ڈیموکریسی، ہیومن رائٹس اینڈ لیبر میں خارجہ امور کی افسر کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

شیلائن نے اخبار کو بتایا کہ اس نے بار بار خدشات کا اظہار کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ "جب تک امریکا اسرائیل کو ہتھیاروں کا سلسلہ جاری رکھے گا” تو جنگ کا خاتمہ بے معنی ہے۔

اس سے قبل اکتوبر میں، جوش پال نے اسرائیل کے حملے کے لیے امریکی حمایت کے خلاف احتجاجاً اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے استعفیٰ دیا تھا۔

رمضان کیسا گزر رہا ہے؟ ثانیہ مرزا کی تصاویر وائرل

0
ثانیہ مرزا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ ایک تصویر میں بیٹے کے ساتھ گیم کھیلنے میں مصروف ہیں، دوسری تصویر میں افطاری کے لیے دسترخوان پر پکوان بھی رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے فیملی کے ساتھ گروپ فوٹو کی تصویر بھی شیئر کیں۔

ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جس پر کوریو گرافر فرح خان نے لکھا کہ ’آپ نے مجھ سے بات کرنے کے سوا سب کچھ کیا ہے۔‘

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر اپنی اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

حماس اسرائیل مذاکرات ختم؟ امریکی جواب آگیا

0

امریکہ کا کہنا ہے کہ یقین نہیں ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں کے بدلے غزہ میں قید اسیروں کی رہائی کا عمل اب بھی ممکن ہے۔

ملر نے نیوز بریفنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا رفح میں محدود فوجی مہم حماس کے بقیہ کمانڈروں کو نکال سکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل جنوبی غزہ کے شہر رفح میں فوج بھیجنے کے لیے پرعزم ہے جہاں تقریباً 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزین ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو وہ امریکی حمایت کے بغیر ایسا کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل پر زور دے رہی ہے کہ وہ رفح میں مکمل حملے نہ کرے، اور خبردار کیا کہ اس طرح کے حملے سے شہر میں پھنسے شہریوں کو نقصان پہنچے گا اور اسرائیل کو عالمی سطح پر مزید الگ تھلگ کر دیا جائے گا لیکن وہ اب بھی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ناول، جو کسی نے نہیں‌ پڑھا تھا!

0

راجندر سنگھ بیدی سے لاہور میں اپنی ایک ملاقات کا ذکر سعادت حسن منٹو نے بھی کیا ہے جو پرانی انار کلی کے اس کمرے میں ہوئی جہاں باری علیگ اور حسن عباس رہتے تھے۔

"گنجے فرشتے” میں منٹو نے باری علیگ کے خاکے میں لکھا ہے: "راجندر سنگھ بیدی، روسی ناول نویس شولوخوف کے "اینڈ کوائٹ فلوز دی ڈون” کے متعلق بات چیت کر رہا تھا۔ یہ ناول ہم میں سے کسی نے بھی نہیں پڑھا تھا۔ لیکن بیدی کچھ اس انداز سے گفتگو کر رہا تھا کہ مجھے خواہ مخواہ اس میں شریک ہونا اور یہ ظاہر کرنا پڑا کہ ناول میرا پڑھا ہوا ہے۔ جب میں نے اس کا اظہار کیا تو بیدی بوکھلا سا گیا۔ باری صاحب تاڑ گئے کہ معاملہ کیا ہے اور شولوخوف کی ناول نویسی پر ایک لیکچر شروع کر دیا۔

نتیجہ یہ ہوا کہ بیدی صاحب کو تھوڑی دیر کے بعد بڑے بینڈے پن سے اس بات کا اقرار کرنا پڑا کہ اس نے شولوخوف کا زیرِ تبصرہ ناول نہیں پڑھا۔ میں نے بھی حقیقت کا اظہار کر دیا۔ باری صاحب خوب ہنسے اور آخر میں انہوں نے مخصوص انداز میں حاضرین کو بتایا کہ شولوخوف کا نام انہوں نے پہلی مرتبہ بیدی صاحب کے منھ سے سنا ہے اور اس کی ناول نویسی پر جو لیکچر انہوں نے پلایا ہے ان کی دماغی اختراع ہے!!

(محمود الحسن کی کتاب ‘لاہور شہرِ پُرکمال’ سے اقتباس)

توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد ترجیحات میں شامل ہے، امریکا

0

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا کی جانب سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں پاکستان کی مدد کی گئی۔

ترجمان میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پراجیکٹس کے ذریعے لاکھوں گھروں میں بجلی فراہم ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز پر گرین الائنس کے ذریعے مل کر کام کررہے ہیں، آبی وسائل، اسمارٹ زراعت اور قابل تجدید توانائی میں تعاون جاری ہے۔

لاہور میں لیڈی ڈاکٹر کی خودکشی کا دل دہلا دینے والا واقعہ

0
بچی

لاہور کے علاقے مغلپورہ غوثہ کالونی میں گھریلوجھگڑے پر لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کر لی۔

متوفیہ کی بہن نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 33سالہ لیڈی ڈاکٹر کا والدہ سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بشریٰ سہیل نےخود کو کمرے میں بند کر لیا تھا اور جب شام کو کمرے کا دروازہ کھولا تو لاش پنکھے سے جھول رہی تھی۔

بہن رابعہ کے مطابق بشریٰ کچھ عرصہ پہلے دبئی گئی تھی اور عید کے بعد پھر واپس جانا تھا، بشریٰ ماں کے ساتھ اکثر معاملات پر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائےوقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

محکمہ تعلیم میں تقرریاں کیسے کی جائیں گی؟ نیا طریقہ کار تیار

0

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے انتظامی عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں اہم عہدوں کی میرٹ پر تعیناتیوں کے لیے طریقہ کار تیار کر لیا ہے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹر، ڈی اوز اور ٹی اوز کے تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی قائم کی گئی ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز کے لیے قائم سرچ کمیٹی کے چیئرمین وزیر تعلیم ہوں گے۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ اور چیف پروگرام مینجر آر ایس یو سرچ کمیٹی کے ممبر ہوں گے، ٹی اوز کی تعیناتی کے لیے قائم سرچ کمیٹی کے چیئرمین اسپیشل سیکریٹری ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اہل افسران عہدوں کے لیے اپلائی کریں گے جنھیں اہلیت اور میرٹ کے مطابق تعینات کیا جائے گا، اہل افسران کو ویٹنگ پول میں رکھا جائے گا اور ضرورت کے تحت عہدوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی، جب کہ سرچ کمیٹی کے قیام سے اب براہ راست افسران کو عہدوں پر تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

سردار شاہ نے کہا کہ سرچ کمیٹی سے اہل قرار دیے جانے والے افسران کو انتظامی امور چلانے کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

فضیلہ قاضی نے شوبز شخصیات کی شادیاں ناکام ہونے پر کیا کہا؟

0
فضیلہ قاضی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شوبز شخصیات کی شادیاں ناکام ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

فضیلہ قاضی نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار قیصر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آپ کے خیال میں آج کل شادیاں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟‘

اداکارہ نے کہا کہ کامیاب شادی کے لیے کوئی خاص ہدایات موجود نہیں ہیں لیکن آج کل مرد اور عورت دونوں ہی  کی توجہ اپنے کیریئر بنانے پر بہت زیادہ مرکوز ہے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب دونوں میاں بیوی شوبز انڈسٹری سے ہوں تو ان کے درمیان مقابلہ اور انا کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے شادی کے بعد 8 سال تک کام کرنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میں اپنے بچوں کو وقت دینا چاہتی تھی جو کام کی وجہ سے نظر انداز ہو رہے تھے‘۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں بیوی میں سے کسی ایک کو قربانی دینا پڑتی ہے اگرچہ قیصر نے مجھے کبھی بھی کام کرنے سے نہیں روکا لیکن میں نے خود اپنی فیملی کے لیے سمجھوتہ کیا۔

اس سے قبل اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل ماحول بہت خراب ہوگیا ہے، خواتین اپنے بچوں سے جان چُھڑوانے کے لیے اُنہیں موبائل فون پکڑا دیتی ہیں اور پھر خود سارا دن ٹی وی دیکھتی رہتی ہیں تو اس طرح خواتین کے ذہنوں میں سازیشیں ہی تیار ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے مل کر بچوں کی تربیت کی کو بچوں کو تعلیم دی، انہیں ٹیوشن پڑھاتے تھے اور قیصر صاحب گھر کے کاموں میں بھی میری مدد کرتے ہیں۔

فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے شادی کرنے کا فیصلہ اُسی وقت کرتے ہیں جب ہمیں اُس کے بارے میں سب کچھ معلوم ہوتا ہے تو پھر شادی کے بعد اگر میاں بیوی ایک دوسرے پر شک کرتے ہیں تو اس سے گھر کا ماحول خراب ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیے میں خواتین کو مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے شوہروں پر شک کرنے کے بجائے اپنے لیے کچھ مصروفیت ڈھونڈ لیں کیونکہ فارغ وقت میں ہی خواتین کے ذہنوں میں شوہر کے خلاف شک بھرے خیالات آتے ہیں۔

کے الیکٹرک کی سوا تین کروڑ روپے کے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں

0
پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی بجلی چوری میں ملوث نکلے

کراچی: عملے پر تشدد اور دفاتر پر احتجاج کے باوجود کے الیکٹرک نے بجلی چوری اور بل کی عدم ادائیگی پر کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق دو مختلف علاقوں میں سوا تین کروڑ روپے کے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، ایف سی ایریا میں پی ڈبلیو ڈی کے صارفین پر 65 لاکھ روپے جب کہ لیاری کی لی مارکیٹ کے صارفین پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے واجبات کی وجہ سے کارروائی کی گئی۔

پی ڈیلیو ڈی کے نادہندگان کے خلاف کارروائی میں مہینوں سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشنز بھی منقطع کر دیے گئے، کارروائی تمام قواعد و ضوابط کے تحت عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں کے الیکٹرک کا عملہ کنڈے ہٹانے کے لیے پہنچا تو شہریوں نے عملے پر حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج کیا جا چکا ہے، جب کہ حملہ آوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق دونوں واقعات میں نادہندگان اور بجلی چوری کرنے والوں نے کے الیکٹرک کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جو شدید قابل مذمت ہے، ترجمان نے کہا مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہے، کے الیکٹرک کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر قواعد و ضوابط کے مطابق نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اہم ملاقات کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کل دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو چیف جسٹس سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم ٹیکسوں سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کریں گے، شہباز شریف خصوصی ٹریبونل یا بنچز قائم کرنے کی بھی درخواست کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ججز کا فل کورٹ اجلاس کل دوبارہ ہونے کا امکان ہے، وقت کی کمی کے باعث فل کورٹ اجلاس حتمی نہ ہوسکا۔