ہوم بلاگ صفحہ 9

پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری یادگار بنانے کا فیصلہ

0

پاکستان پیپلز پارٹی نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی حلف برداری کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صدر مملکت آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری جو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کے بلامقابلہ ایم این اے منتخب ہوئی تھیں وہ آج قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پی پی قیادت نے تمام ایم این ایز کو آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت کی ہدایت پر پارٹی کے تمام سینیٹرز، ایم پی ایز اور مرکزی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا فیصلہ کیا ہے جو وہاں آصفہ بھٹو کی آمد پر ان کا پُر تپاک استقبال کریں گے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے متعدد مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے ایم پی ایز بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جب کی پی پی سینیٹرز، ایم پی ایز اور رہنماؤں کو قومی اسمبلی کے پاسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ پی پی رہنما قومی اسمبلی کی مہمان گیلری میں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی ک اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوگا۔

پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ کی ناکامی سے موٹر سائیکل لفٹر گینگ منظم ہو گئے

0

کراچی: پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ کی ناکامی کی وجہ سے شہر میں موٹر سائیکل لفٹر گینگ منظم ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل لفٹر گینگز کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی، سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق یکم مارچ سے اب تک کراچی کے مختلف علاقوں میں 6 ہزار سے زائد شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوسط طبقے کی سواری موٹر سائیکل ملزمان کا خاص ہدف ہے، جب کہ نئی موٹر سائیکل کو ملزمان خاص طور پر ہدف بناتے ہیں، جسے بلوچستان لے جا کر فروخت کیا جاتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لٹیروں نے کراچی والوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو ہدف بنا رکھا ہے۔

پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ کی ناکامی کی وجہ سے شہر میں موٹر سائیکل لفٹر گینگ منظم ہو گئے ہیں، اعلیٰ پولیس افسران کہتے ہیں کہ سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر کیمروں کی تنصیب سے وھیکل اسنیچنگ اور لفٹنگ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے رپورٹڈ کیسز میں 50 فی صد کیسز موٹر سائیکل چوری کے ہوتے ہیں۔ ادھر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک کم عمر بچے کو گلستان جوہر، کامران چورنگی کے قریب واقع کچی آبادی میں مسروقہ موٹر سائیکل کا چیچس کچرے میں پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔

چھینی گئی موٹر سائیکل کا چیچس کچرا کنڈی میں پھینکنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے کچی آبادی میں لا کر کھول دیتے ہیں، موٹر سائیکل کے پارٹس تو کباڑ میں فروخت کر دیے جاتے ہیں تاہم چیچس کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے۔

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان وصول کرکے جہاز چھوڑ دیا

0

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان وصول کرنے کے بعد بنگلہ دیشی کارگو جہاز عملے کے 23 افراد سمیت چھوڑ دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 3 بوریوں میں بھری 5 ملین ڈالرز تاوان کی رقم کو ہوائی جہاز کے ذریعے کارگو جہاز پر گرایا گیا۔

صومالی قزاقوں سے آزادی حاصل کرنے کے بعد ایم وی عبداللّٰہ نامی کارگو جہاز یورپی یونین کے 2 بحری جہازوں کی نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

صومالی قزاقوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ دبئی بندرگاہ پہنچنے تک جہاز پر مزید کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا، جہاز مارچ میں موزمبیق سے یو اے ای کی طرف جا رہا تھا جو صومالی قزاقوں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

شپنگ کمپنی کے سی ای او نے کارگو جہاز اور عملے کی رہائی کے لیے مذاکرات کیے۔

اسرائیل کا نصیرات کیمپ پر حملہ، 40 سے زائد فلسطینی شہید

شپنگ کمپنی کے سی ای او کے مطابق تمام عملہ محفوظ ہونے کی فوٹیج فراہم کی گئی اور تاوان ملنے کے بعد اتوار کی صبح تقریباً 65 قزاق 9 کشتیوں پر سوار ہو کر جہاز سے روانہ ہوگئے اور جہاز کو اپنی منزل کی جانب جانے دیا گیا۔

’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

0

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے پیچھے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا گینگ نکلا۔

اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روہت گودارا نے کیا تھا جو راجستھان میں بشنوئی کے گینگ کو چلاتا ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت وشال عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے، جو راجستھان کے ایک گینگسٹر روہت گودارا کے لیے کام کرتا ہے اور راجستھان میں بشنوئی گینگ چلاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ملزم ممبئی سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس نے فائرنگ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کیس کرائم برانچ میں منتقل کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ابھی اداکار کو صرف نذرانہ پیش کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انمول بشنوئی نے سلمان خان کو دوبارہ بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔

دریں اثنا، سلمان خان کے گھر کے باہر دو موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، اتوار کی صبح تقریباً 4:55 بجے ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر گولیاں چلائی گئیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اداکار کے گھر کے باہر ہوا میں تین گولیاں چلائیں۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں حملہ آوروں میں سے ایک کو موٹر سائیکل پر سوار دیکھا جا سکتا ہے اور دوسرے نے اداکار کے گھر کی طرف اسلحے سے تین راؤنڈ فائر کئے۔

عائزہ خان اور دانش تیمور کی ٹیولپ گارڈن کی منفرد تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی فنکار جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور  دانش تیمور کی  اپنی فیملی کے ہمراہ خوبصورت سیاحتی مقام ’ ٹیولپ گارڈن‘ کی منفرد تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

عائزہ خان اور دانش تیمور کا شمار شوبز انڈسٹری کے ان مایہ ناز جوڑوں میں کیا جاتا ہے جو اپنے خاندان کو کیرئیر پر ترجیح دینے کے باوجود اپنے کام کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

ان دنوں لالی ووڈ کی مشہور جوڑی اپنی فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزرانے میں مصروف ہے، اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

تصاویر میں اداکارہ نے پرنٹ شدہ سفید میکسی زیب تن کیے، صاویر اور ویڈیوز میں یہ جوڑا ایک خوبصورت باغ میں موجود ہے جو ٹیولپ کے پھولوں سے بھرا ہوا ہے۔

عائزہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش کو ان کی شاندار اداکاری کی مہارت کے لیے سراہا جاتا ہے، ان کی شادی 2014 میں ہوئی، جوڑے کے دو بچے ہیں جس میں ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کی عید ملن پارٹی تنازعے کا شکار ہو گئی

0

لندن: اسرائیل کی حمایت پر برطانیہ میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کی عید ملن پارٹی تنازعے کا شکار ہو گئی۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے آج ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں عید ملن کی تقریب منعقد کی ہے، تاہم حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں سمیت کاروباری لیڈرز نے بھی عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرونس سعیدہ وارثی سمیت دو دیگر ٹوری اراکین پارلیمنٹ بھی عید ملن پارٹی کے بائیکاٹ کا ارادہ رکھتے ہیں، بی بی سی کا کہنا ہے کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کی عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ حکومت کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔

یہ سالانہ تقریب وزیر اعظم رشی سنک کی میزبانی میں آج پیر کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی ہے، ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے سے انسانی خدشات کو سمجھتے ہیں، استقبالیہ کا بائیکاٹ کرنے والوں کی ممکنہ تعداد کے حوالے سے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ذرائع نے نجی طور پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکا، برطانیہ اور فرانس کا رویہ منافقانہ ہے، ایران

واضح رہے کہ بیرونس وارثی نے 2014 میں ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں وزیر خارجہ کے عہدے سے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ غزہ سے متعلق حکومت کی پالیسی ’’اخلاقی طور پر ناقابل دفاع‘‘ ہے۔

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

0
حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے تاہم اوگرا کی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے تاہم ممکنہ اضافہ کتنا ہوگا، اس حوالے سے اوگرا کی ورکنگ کے بعد تخمینہ سامنے آئے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اوگرا نے قیمتوں کی ورکنگ اور نہ ہی سمری تیار کی ہے اوگراکی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ آج شام کو کی جائے گی، جس کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ردوبدل عوام کومنتقل کرنا پڑے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اوگراسمری کو مد نظررکھ کر نئی قیمتوں کا فیصلہ ہوگا اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 سے 2.80 روپے فی لیٹراور ڈیزل کی قیمت 8 سے 8.50 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے دو ہفتے قبل حکومت نے یکم اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا اور ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا سالانہ اجلاس آج سے واشنگٹن میں شروع ہوگا

0
آئی ایم ایف سالانہ اجلاس

واشنگٹن : آئی ایم ایف اورعالمی بینک کاسالانہ اجلاس آج سے واشنگٹن میں شروع ہوگا، جس میں وزیرخزانہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے قرض کے نئے پروگرام کیلئے درخواست کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کاآغازآج سےواشنگٹن میں ہوگا، وزیرخزانہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاسوں میں شرکت کرے گا، وزارتی اور اہم اجلاس 17 سے 19اپریل کےدوران شیڈول ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف اورصدرورلڈ بینک سے ملاقاتیں ہوں گی، اس کے علاوہ وزیرخزانہ کی دیگر مالیاتی اداروں اورامریکی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے نئے پروگرام کیلئے درخواست کی جائے گی، نئےقرض پروگرام پر مذاکرات آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں ہوں گے۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ نئےقرض پروگرام کے لیےابتدائی پلان پرکام ہورہا ہے، نئےقرض پروگرام کےحجم اور دورانیہ کوتاحال حتمی شکل نہیں دی گئی، نیا قرض پروگرام 3 سال یا اس سے زائد عرصے کیلئےاور 6 سے 8 ارب ڈالرز کا ہوسکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آرمیں اصلاحات کی جائیں گی،ٹیکس نیٹ بڑھایاجائے گا، 31لاکھ ریٹیلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئےپلان بنایاگیا ، رئیل اسٹیٹ اورزرعی شعبہ سے ٹیکس کی وصولی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ جو شعبے ٹیکس نیٹ میں نہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، ٹیکس فائلرز کی تعداد اورریونیو میں اضافے کیلئے پلان بنایا گیا، 15 سے 20لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کوٹیکس نیٹ میں لانے پر کام ہورہا ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع اورٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانے پرکام کیا جائے گا اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھانے پرکام ہوگا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت گیس شعبے میں اصلاحات اورسستی توانائی پلان پر کام کررہی ہے، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری، مقامی وسائل پرانحصارحکومت کی ترجیح ہے تاہم درآمد پر انحصارکم اورمقامی وسائل سےپیداوار بڑھانا ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی آئل ریفائنریزسےپیداوار بڑھانےکےپلان پرکام ہورہا ہے، مقامی ریفائنریز کی اپ گریڈیشن سےساڑھے 6 ارب ڈالرزسرمایہ کاری متوقع ہے۔

اسی طرح بجلی کی تقسیم اورترسیل کانظام بہتر بنایاجائے گا اور توانائی شعبےکےسرکلرڈیٹ میں اضافہ نہیں ہونےدیا جائے گا ساتھ ہی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا اور خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

سعودی عرب: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

0

سعودی عرب کے مختلف علاقے ان دنوں بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، مملکت میں محکمہ موسمیات کی جانب ہر روز کسی نہ کسی ریجن مین بارش کی وارننگ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تجزیہ کار عقیل العقیل نے الاخباریہ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض اور مشرقی ریجن کے درمیان سفر کرنے والے موسمی صورتحال دیکھ کر سفر کا پروگرام ترتیب دیں اور اس حوالے سے پیر اور منگل کو محتاط رہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت جنوبی کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

کویت ایئرویز نے اہم اعلان کردیا

عقیل العقیل کا کہنا تھا کہ دوپہر میں شہر سے باہر گردو غبار میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔ درمیانے درجے سے موسلا دھار تک بارش ہوسکتی ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے دورہ پاکستان میں اپنی بڑی مشکل بتا دی

0

نیوزی لینڈ ٹیم پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے کیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے اس دورے میں اپنی بڑی پریشانی بتا دی۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے لیکن ہم جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

گیری اسٹیڈ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ خطرناک رہی ہے اور ہوم گراؤنڈ پر اس کو ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم پوری ٹیم پاکستان کے خلاف تگڑے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی جو ٹیم پاکستان پہنچی ہے اس میں اسٹار کرکٹرز شامل نہیں اور ٹیم میں زیادہ تر ناتجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹی 20 سیریز، شاہینوں اور کیویز میں کس کا پلڑا بھاری؟

آئی پی ایل کی وجہ سے ریگولر کپتان کین ولیمسن سمیت 9 کھلاڑی پاکستان نہیں آئے جب کہ کاؤنٹی لیگ اور نجی مصروفیات کے باعث کئی اسٹار کھلاڑی بھی اس دورے کا حصہ نہیں ہیں۔