ہوم بلاگ صفحہ 9275

سعودی عرب سے خوش خبری!

0

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد دن بہ دن کم ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں کووڈ19 کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز اب 40 سے بھی کم ہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 38 نئے کیسز سامنے آئے۔

قبل ازیں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد چالیس اور پچاس کے درمیان ہوا کرتی تھی۔ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک مریض کی موت بھی ہوئی۔

New COVID-19 cases in Saudi Arabia remain below 50-mark

نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 60 ہوگئی۔

مملکت میں کورونا سے اب تک 8807 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

کووڈ19 سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 490 ہوگئی۔ کورونا کے فعال کیسز میں سے 49 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان آسٹریلیا کا سیمی فائنل : کراچی میں بڑی اسکرینز نصب

0

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری بڑی اسکرینز پر پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل میچ انجوائے کرسکتے ہیں، پاکستان کی فتح کی خوشی ہم مل کر منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ورلڈ کپ ٹی 20سیمی فائنل میں‌ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے حوالےسے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں میچ دکھانے کےانتظامات کرلئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ شہری نارتھ ناظم آباد ، آفاق شہیدپارک،اورنگی نمبر 5میں سرجانی پارک ، کیماڑی ،بلدیہ ،مسان روڈ پر بڑی اسکرین پر براہ راست میچ دیکھ سکیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ہل پارک ،سفاری پارک ، پیپلز اسکوائر ، ایمپریس مارکیٹ گراؤنڈ میں یمی فائنل میچ دکھانے کیلئےاسکرین نصب کی گئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی، پوری قوم کی دعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں، گرین شرٹس فائنل میں پہنچ کر ٹرافی پاکستان لائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری بڑی اسکرینز پرسیمی فائنل میچ انجوائے کرسکتے ہیں، پاکستان کی فتح کی خوشی ہم مل کر منائیں گے۔

پاک آسٹریلیا مقابلہ: بابراعظم کے والد نے کیا کہا؟

0

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے والد بھی قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

والد محمد اعظم صدیق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم آج ‏بھی کامیاب ہوگی۔ ‏

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور پوری ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں پوری ٹیم اس وقت اچھا پرفارم کررہی ہے ‏بابر اعظم ہی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاہے۔

بڑے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت ‏کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی ‏سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

گرین شرٹس کو 2016ء سے اب تک اس میدان پر کسی ٹی 20 میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ‏ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں پاکستان کا کینگروز کے خلاف ‏ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں۔
میڈیکل پینل نے تفصیلی معائنے کے بعد شعیب ملک اور محمد رضوان کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے انہیں آج کا ‏میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارت کے خلاف فتح کے اہم کردار محمد رضوان اور نمیبیا کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سینچری ‏کا اعزاز پانے والے شعیب ملک کے مکمل فٹ ہونے کے بعد گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے ‏اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

پاکستان کی 50فیصد اہل ملکی آبادی کی ویکسینیشن بڑی کامیابی ہے، این سی او سی

0

اسلام آباد : این سی او سی نے ملک گیر جاری کورونا ویکسینیشن مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا 50فیصد اہل ملکی آبادی کی ویکسینیشن بڑی کامیابی ہے اور ٹیمز کا کردار قابل ستائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک بھرمیں جاری ویکسینیشن کےعمل کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی نے بتایا 9نومبر کو 17 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، 9نومبرکی ویکسینیشن ملکی تاریخ کی بلندترین شرح ہے۔

اجلاس میں 12سال سےزائدکےبچوں کوسائنو ویک ،سائنو فارم لگانےکی منظوری دی گئی ، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسےشروع ہوگی، منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی ، 12سال سےزائدکےبچوں کوفائزرلگانےکی منظوری پہلےہی دی جاچکی ہے۔

این سی او سی نے ملک گیر جاری کورونا ویکسینیشن مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا 50فیصد اہل ملکی آبادی کی ویکسینیشن بڑی کامیابی ہے، ویکسینیشن کیلئے اہل نصف آبادی کوکم ازکم ایک ڈوز لگادی گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ کے پی نصف آبادی کی ویکسینیشن کرنے والا دوسرا صوبہ ہے، کے پی کی نصف اہل آبادی کو ویکسین کی ایک ڈوزلگائی جا چکی ہے۔

این سی او سی نے گھر گھر جاری کورونا ویکسینیشن مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کوروناویکسینیشن کی کامیابی کیلئےٹیمزکاکردارقابل ستائش ہے، ٹیموں کی بدولت ویکسینیشن مہم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے۔

اجلاس میں این سی او سی کو بذریعہ بارڈر آنیوالوں کیلئے پروٹوکول، ویکسینیشن پربریفنگ دی گئی ، جس پر این سی او سی نے کہا کہ ویکسین کی دوسری ڈوز کی شرح بڑھانے کیلئے اقدامات ناگزیرہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، شہری کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز ضرور لگوائیں، شہریوں کی قوت مدافعت میں اضافے کیلئے دوسری ڈوزضروری ہے۔

دکان میں اچانک کیا ہوا؟ (کمزور دل حضرات نہ دیکھیں)

0

دہلی: بھارت میں بےقابو موٹر سائیکل اچانک دکان میں آگھسی، خوف ناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کپڑے کی دکان میں شاپ کیپرز پرسکون بیٹھے تھے کہ اس دوران دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس کے باعث ان کے اوسان خطا ہوگئے۔

کپڑے کی شاپ میں تین خواتین اور ایک مرد دکاندار آپس میں محو گفتگو تھے لیکن پھر ان پر ایسی آفت ٹوٹی کہ وہ دم بخود رہ گئے اور کچھ لمحوں کے لیے انہیں سمجھ نہیں آیا کہ آخر ہوا کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح تیز رفتار بائیک بے قابو ہوکر دکان میں گھسی اور آپ یہ بھی مشاہدہ کرسکتے ہیں جائے وقوع پر موجود افراد پر قسمت کیسے مہربان رہی۔

حیران کن طور پر اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ور نہ ہی شاپ کیپرز کو چوٹیں آئیں۔

موٹر سائیکل چلانے والا بھی چند لمحوں بعد سنبھل گیا، اس حادثے پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں، ایک نے لکھا ‘تنخواہ کی کٹوتی کے ڈر سے جب آپ دفتر وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں’۔

شیخ رشید ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے کے خواہشمند، وزیراعظم نے اجازت دے دی

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ  دیکھنے کیلئے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو فائنل میچ دیکھنے کیلئے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے وزیراعظم سے میچ دیکھنے کیلئے دبئی جانے کی اجازت مانگی تھی، پاکستان فائنل میں پہنچا تو شیخ رشید بھی دبئی روانہ ہوں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی صورت متحدہ عرب امارات کے دورے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس ممکنہ دورہ شیڈول کر رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کےساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے، آج پاکستان فائنل میں پہنچاتووزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی نئی تصویر شیئر کردی

0

دبئی: بینظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بینظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی نئی تصویر شیئر کردی۔

بختاور بھٹو نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ’ماشاءاللّہ! میرا بیٹا ایک ماہ کا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد کی تصویر شیئر کی تھی۔

یاد رہے بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا کہ اپنے بیٹے کا نام “میر حاکم محمود چوہدری” رکھا ہے، بیٹے کا نام میرے مرحوم ماموں ‘میر’ اور میرے دادا ‘حاکم علی زرداری’ کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔

خیال رہے 10 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، بختاور نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک کون ہیں؟

0

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی گزشتہ شب پاکستانی شہری عصر ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں, ایجاب و قبول کی مذہبی رسم برمنگھم میں ایک مختصر تقریب میں ادا کی گئی جس کی اطلاع ملالہ نے ٹوئٹر پیغام میں دی۔

ملالہ یوسف زئی کو تو دنیا بھر کے لوگ جانتے ہیں، تاہم ان کے شریک حیات سے متعلق نہ صرف دنیا کے دیگر ممالک بلکہ پاکستانیوں کو بھی بہت ہی کم معلومات ہے۔

ملالہ یوسف زئی کی جانب سے 9 نومبر کی شب نکاح کی تصدیق کیے جانے کے بعد پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ عصر ملک سے متعلق ہی معلومات تلاش کرتے دکھائی دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asser Malik (@asser.malik)

کون ہیں عصر ملک؟
ملالہ یوسف زئی کرکٹ کی بڑی مداح ہیں۔ اپنے متعدد انٹرویوز میں وہ اس کا اظہار بھی کرتی رہی ہیں۔ عصر ملک سے ان کی قربت کی ایک وجہ کرکٹ بھی رہی۔

عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ‘ہائی پرفارمنس سینٹر’ کے جنرل مینیجر ہیں۔ وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بطور آپریشنل منیجر کام کر چکے ہیں اور وہ پلیئر مینجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے تھے۔

عصر ملک کا تعلق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے متوسط خاندان سے ہے اور انہوں نے اپنی پوری تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کی ہے، انہوں نے 2012 میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے معاشیات اور سیاسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

عصر ملک نے ٹوئٹر پر جون2017 میں اکاؤنٹ بنایا تھا اور انہوں نے تاحال محض 982 ٹوئٹس کی ہیں اور ان کے وہاں پر 4 ہزار 402 فالوورز ہیں، عصر ملک نے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ سب سے پہلی تصویر بھی انسٹاگرام پر ڈھائی سال قبل جون 2019 میں شیئر کی تھی۔

انہوں نے ملالہ کے ساتھ کھچوائی گئی جو سب سے پہلی تصویر شیئر کی تھی اس میں ملتان سلطان ٹیم کے مالک علی خان ترین، سابق کرکٹر ثقلین مشتاق، اداکار عدنان ملک اور ملالہ کے چند ساتھی بھی موجود ہیں۔

ذیابیطس کے مریض متوجہ! سوئی کے بغیر بلڈ شوگر کی جانچ ممکن

0

موذی مرض ذیابیطس کے شکار افراد کو اپنا بلڈ شوگر لیول چیک کرنے کے لیے کسی سوئی کا سہارا لینا پڑتا ہے لیکن اب سوئی کے بغیر یہ عمل ممکن ہونے جارہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ‘آک لینڈ یونیورسٹی’ میں ایسی ٹیکنالوجی کی تیاری میں پیشرفت ہوئی ہے جو بلڈ شوگر لیول چیک کرنے کا عمل سوئی کے بغیر کرنا ممکن بنا دے گی، بغیر سوئی والی ‘جیٹ انجیکشن’ کی تیاری میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔

جیٹ انجیکشن ایسی تیکنیک ہے جس میں دوا کو براہ راست تیزرفتاری سے سیال کے اجتماع میں پہنچایا جاتا ہے لیکن اب ذیابیطس کے مریض اس ڈیوائس سے اپنا شوگر لیول بھی چیک کرسکیں گے۔ محققین نے پہلی بار ثابت کیا ہے کہ جیٹ انجیکٹر کو انسانوں میں خون کے نمونے جمع کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

diabetes

ماہرین کا ماننا ہے کہ جیٹ انجیکشن سے خون میں گلوکوز کی سطح کی جانچ پڑتال سوئی کے بغیر ہوسکے گی۔

شوگر کے مریضوں کو دن میں کئی مرتبہ سوئی کی مدد سے خون نکال کر اس میں گلوکوز کی مقدار چیک کرنا پڑتی ہے جس سے انہیں تکلیف اور جلد کو نقصان سمیت انفیکشن کا بھی خطرہ رہتا ہے۔

تحقیق میں شامل ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اتنی مقدار میں خون حاصل کیا جاسکتا ہے جس سے بلڈ گلوکوز کی سطح کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔

شوگر میں مبتلا افراد کیلئے خوشخبری، ویڈیو دیکھیں

جیٹ انجیکشن کے مشاہدے کے دوران 20 رضاکاروں کو شامل کیا گیا اور ان کے خون کے نمونے روایتی سوئی اور جیت انجیکشن سے حاصل کیے گئے جس سے پتا چلا کہ انہیں اس جدید ڈیوائس سے تکلیف نہیں پہنچی، نتائج سے ثابت ہوا کہ جیٹ انجیکشن سے خون کے نمونوں کا حصول ممکن ہے۔

جیٹ انجیکشن روایتی سوئی سے زیادہ تکلیف دہ بھی نہیں بلکہ کچھ کیسز میں تو بہت کم تکلیف ہوتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

0

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل شائقین کرکٹ کو اہم پیغام دیا ہے۔

پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ بطور کرکٹر شائقین سے مخاطب ہوں کہ فینز کی قدروقیمت کیا ہوتی ہے؟، یہ کرکٹ شائقین ہی ہیں جو چھوٹے سے کرکٹر کو اسٹار بنادیتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہتر بنانے کے لئے ان پر تنقید کرتے ہیں، میں خود بھی یہی چاہتا ہوں کہ شائقین کرکٹ کو اپنی ٹیم سے توقعات ہزار گنا بڑھ جائے اور وہ یہی چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم جیتے، یہ آسانی سے ہار نہیں مانیں گے اگر یہی نظریہ شائقین کرکٹ کی جانب سے پروان چڑھتا ہے توبطور ٹیم کامیاب ہوسکتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا فینز کو اب قومی ٹیم سے جیت کی امید ہے ، پاکستانی ٹیم اگر نمبر ون نہیں بنتی تو چیئرمین سمیت سب لوگ فلاپ ہیں۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کو نمبر ون بنانے کے لئے انہیں مزید سہولیات دینگے، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے اور شائقین کرکٹ گرین شرٹس کو سپورٹ کرینگے۔

چیئرمین پی سی بی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت جلد پی سی بی ‘فینز انگیجمنٹ ‘ کا الگ سے ڈیپارنمنٹ بنانے جارہا ہے، آنے والے ایونٹ میں آپ کو پی سی بی میں فینز کے حوالے سے مزید خوشخبریاں ملیں گی۔