ہوم بلاگ صفحہ 9331

لاہور میں‌ بھتہ مافیا سرگرم، تاجر کو پچاس لاکھ بھتے کی کال موصول، گھر کے باہر فائرنگ

0

لاہور کے علاقے شفیق آباد میں تاجر کو پچاس لاکھ روپے بھتہ ادائیگی کی متعدد کالز موصول ہوئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد کے رہائشی تاجر کو پچاس لاکھ روپے بھتہ ادائیگی کی کلازم موصول ہوئیں اور نامعلوم افراد نے انہیں ڈرانے کے لیے گھر پر فائرنگ بھی کی۔

تاجر نے گھر کے باہر فائرنگ اور نامعلوم کالزم پر بھتہ مانگنے کا مقدمہ تھانہ شفیق آباد میں درج کرادیا۔

تاجر کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالز کرنے والوں نے اپنا تعلق بھتہ مافیا سے بتایا اور پچاس لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

تاجر کے مطابق کالز کرنے والوں نے رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجھے جان سے مارنے اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

تاجر کے مطابق رقم ادائیگی سے انکار کرنے پر نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کی، جس کی وجہ سے اہل خانہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

پولیس نے کالز اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تاجر سے نمبر حاصل کرلیا۔ پولیس حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد کالز کرنے والوں کا سراغ لگا لیں گے۔

بھارتی عوام نے آئی پی ایل پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

0

اپنی ٹیم کی شرمناک شکستوں پر بھارتی عوام نے آئی پی ایل کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے اس پر فوری پابندی عائد ‏کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ‏جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر انڈین لیگ کو بند کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

بھارت مسلسل دو شکستوں کا سامنا کر کے تاحال جیت سے محروم ہے اور اس کی سیمی فائنل تک رسائی بھی ‏مشکل میں پڑ گئی ہے۔

ایسے میں بھارتی عوام نے اپنا سارا غصہ آئی پی ایل پر نکالتے ہوئے ٹوئٹر پر ہزاروں پیغامات شیئر کیے ہیں۔ اس ‏وقت بین آئی پی ایل ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف شکستوں کی وجہ بتا دی۔

پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بدترین ہار پر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ہم دونوں میچوں میں پریشرکو ہینڈل ‏نہیں کر سکے۔

https://twitter.com/KapilMishrra/status/1454847472539291654?s=20

بھارتی کپتان نے کیوی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ نےہم سے بہتر کھیلا ہم نیوزی لینڈکےخلاف ‏بھی کھل کرنہیں کھیل سکے۔

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ

0

دبئی : متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، شہریوں کو پہلے سے زیادہ قیمت پر پیٹرول ملے گا۔

متحدہ عرب امارات نے نومبر 2021 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق سپر 98 جو اکتوبر میں 2.60 درہم میں دستیاب تھا اب نومبر میں بیس فلس اضافے کے بعد 2.80 درہم میں ملے گا۔

خصوصی 95 جو اکتوبر میں 2.49 درہم میں فروخت ہورہا تھا، نومبر میں 20 فلس اضافے کے بعد 2.69 درہم میں فروخت ہوگا جب کہ ای پلس 91 کی قیمت بھی 20 فلس اضافے کے بعد 2.61 درہم مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 30 فلس کا اضافہ ہوا ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 2.81 درہم ہوگی، اکتوبر میں ایک لیٹر ڈیزل 2.51 درہم میں دستیاب تھا۔

یاد رہے کہ امارات میں ہر ماہ پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس کا فیصلہ بین الاقوامی پیٹرول منڈی کے نرخوں کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے، نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔

عاصم اظہر بھارت کی شکست پر افسردہ کیوں؟

0

کراچی: پاکستانی گلوکار اور کرکٹ شائق عاصم اظہر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی ایک سیڑھی اور عبور کرلی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح ‏دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، کیویز بولرز کی شاندار کارکردگی دکھا کر بھارتی بلے بازوں کو مختصر ترین ہدف تک محدود رکھا۔

بھارتی بلے بازوں نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز اسکور کیے، جڈیجہ اور پانڈیا کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام

ویڈیو دیکھیں: عاصم اظہر نے افغانستان سے فتح کو اپنی سالگرہ کا تحفہ قرار دے دیا

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈنےبھارت کو8وکٹوں سےآؤٹ کلاس کردیا اور 111 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، ڈیرل مچل 49 اور ولیمسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آج کے میچ میں شکست کے بعد بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کچھ مشکل نظر آرہی ہے، کوہلی الیون افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمبیا سے میچز کھیلے گی، جس میں سے بدھ کے روز ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے افغانستان کو شکست دینا لازمی ہوگی کیونکہ اس فتح کے بعد اگلے مرحلے تک رسائی کا امکان ہوسکتا ہے۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے آج کے میچ میں ہونے والی شکست کے بعد لکھا کہ آج بھارت کے لیے اچھا دن نہیں تھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا فائنل دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

قسمت مہربان: نوجوان کی ایک ساتھ 20 لاٹریاں کھل گئیں

0

واشنگٹن : امریکی شہری اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث ایک ساتھ 20 لاٹریاں جیت کر کروڑ پتی بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے رہائشی نے لاٹری کے ٹکٹ پہلی مرتبہ آن لائن خریدے تھے، جو اس کی قسمت بدل گئے اور وہ لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا۔

امریکی شہری نے آن لائن خریدی گئی ہر لاٹری سے پانچ ہزار ڈالر جیتے ہیں، بیس لاٹریوں کی انعامی رقم ایک لاکھ ڈالر یعنی پونے دو کروڑ روپے پاکستانی بنتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ برس ورجینیا کے ہی ایک شہری کے ساتھ پیش آیا، جس نے 25 لاٹریاں ایک ساتھ جیت کر 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر جیتے تھے۔

اردو غزل اور ولی دکنی

0

اردو میں میں ولی دکنی کو غزل کا اوّلین شاعر تسلیم کیا گیا ہے جنھوں نے شاعری میں‌ فارسی غلبہ یا ایرانی تقلید کے برعکس اپنے کلام سے مقبولیت حاصل کی۔ وہ ریختہ کے اوّلین شاعر کہلائے۔ آج ولی دکنی کا یومِ وفات ہے۔

ولی کو میر تقی میر سے پہلے اردو غزل میں وہی مرتبہ حاصل تھا جو بعد میں اور آج تک میر کو حاصل ہے۔ ولی نے شعری اظہار کو نہ صرف یہ کہ ایک نئی زبان دی بلکہ ایک نیا شعری اظہار بھی دیا جو ہر طرح کے تصنع سے آزاد تھا۔

ولی نے ہندوستان کے شعرا کو اردو غزل میں اظہار کا نیا سانچہ دیا اور شاعری کو فارسی کے اثر سے آزاد کیا۔ انھوں نے اردو غزل کی تعمیر و ترقی اور مقبولیت کی وہ روایت قائم کی جس میں شعرا فارسی شعری روایت کو ترک کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ولی کے نام اور وطن کے بارے میں اختلاف ہے۔ تاہم اہلِ دکن کی تحقیق کے مطابق ان کا وطن اورنگ آباد دکن تھا اور اسی خیال کو تقویت حاصل ہے۔ ولی کے اشعار سے ان کا دکنی ہونا ثابت ہے۔

وہ قطب شاہی عہد میں 1667ء میں اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔ اس کے بعد حصولِ علم کے لیے احمد آباد آگئے۔ ان کی عمر کا بیشتر حصہ احمد آباد میں گزرا۔

اردو غزل کو عام کرنے کا سہرا ان کے سر ہی جاتا ہے۔ انھوں نے مثنوی، قصیدہ گوئی اور ر باعی کی صورت میں بھی شاعری کی۔ ان کے ہم عصر شعرائے کرام میں کسی اور شاعر کو اتنی مقبولیت نصیب نہ ہوئی۔ ولی کا کلام نہ صرف ہندوستان بلکہ یورپ کی کئی لائبریریوں کی زینت بنا۔ ناقدین کے مطابق ولی دکنی کے ہاں فلسفہ کی گہرائی اور علمی مضامین اور اخلاقی باتیں نہ ہونے کے باوجود ان کی شاعرانہ اہمیت مسلمہ ہے۔

ولی کے حالاتِ زندگی کی طرح ان کی تاریخِ وفات میں بھی اختلاف ہے تاہم زیادہ تر محققین کا خیال ہے کہ ولی 31 اکتوبر 1708ء کے لگ بھگ فوت ہوئے تھے۔

’میرا پیارا سا بچہ باہر آگیا‘ : حرا مانی آریان کی رہائی پر رب کی شکر گزار

0

کراچی: پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان کی رہائی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے مشکل وقت میں شاہ رخ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کنگ خان اور اُن کے صاحبزادے سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر آریان کے جیل سے باہر آنے پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ’میرا پیارا سا بچہ باہر آگیا‘۔

حرا مانی کے اس پیغام پر انہیں صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا تو اداکارہ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کرارا جواب دیا۔

دوسری اسٹوری کے ذریعے انہوں نے ایک اور پیغام شیئر کیا، جس میں لکھا کہ ’بادشاہ کے باہر آنے پر زور دار تالیاں اور جلنے والوں کے لیے الٹا انگوٹھا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’شاہ ہمیشہ رخ ہے جو خان کی طرف جاتا ہے‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ  ہم تو مداح ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے‘۔

یاد رہے کہ بھارت کی انسداد منشیات فورس نے شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان سمیت دیگر دو دوستوں کو 2 اکتوبر کی رات ممبئی سے منشیات استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آریان خان کی ضمانت پر دلچسپ میمز کی بھرمار

اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت 28 اکتوبر کو ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے منظور کی گئی جس کے تقریباً ایک ماہ بعد آریان کو 30 اکتوبر کے دن انہیں جیل سے رہائی ملی۔

متحدہ عرب امارات میں چار روزہ چھٹیوں کا اعلان

0

ابوظبی : اماراتی حکام نے شہریوں کو دسمبر کے پہلے ہفتے یکے بعد دیگرے چار چھٹیوں کی نوید سنا دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں شہریوں کےلیے چار روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، اس دوران اماراتی ایئر ایمرٹیس سے رعایتی کرایوں میں سفر کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔

حکومتی فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اماراتی ایئرلائن ایئر ایمرٹیس کی جانب سے خصوصی کرایوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

ایئرایمرٹیس کی جانب سے خصوصی کرائے لندن، استنبول، میونخ، زیورخ، مانچسٹر، نیویارک، لاس اینجلس اور پیرس کی پروازوں کےلیے معین کیے ہیں تاکہ سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکے۔

کوہلی نے شکستوں کی وجہ بتا دی

0

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف شکستوں کی وجہ بتا دی۔

پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بدترین ہار پر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ہم دونوں میچوں میں پریشرکو ہینڈل ‏نہیں کر سکے۔

بھارتی کپتان نے کیوی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ نےہم سے بہتر کھیلا ہم نیوزی لینڈکےخلاف ‏بھی کھل کرنہیں کھیل سکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سےجوبھی کھیلےاس سےامیدیں بہت زیادہ ہوتی ہیں دونوں میچوں میں دباؤ تھا جسے ‏ٹھیک سے ہینڈل نہیں کیا میچ جیتنےکیلئےہمیں فوکس کےساتھ پرفارم کرناہوگا۔

فاتح کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے شاندارآل راؤنڈ پرفارمنس دی، اوپنرز نے بہترین آغاز دے ‏کر جیت کی بنیادرکھی، اش سوڈھی ٹی20کے بہترین بولر ہیں، سوڈھی نےنیوزی لینڈکی فتوحات میں اہم کردار ادا ‏کیا ہے۔

ٹرینٹ بولٹ کامیابی حاصل کر کے پانچویں بولر بن گئے

0

دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے آج ہونے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے بولر ٹرینٹ بولٹ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی ایک سیڑھی اور عبور کرلی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح ‏دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، کیویز بولرز کی شاندار کارکردگی دکھا کر بھارتی بلے بازوں کو مختصر ترین ہدف تک محدود رکھا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام

بھارتی بلے بازوں نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز اسکور کیے، جڈیجہ اور پانڈیا کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈنےبھارت کو8وکٹوں سےآؤٹ کلاس کردیا اور 111 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، ڈیرل مچل 49 اور ولیمسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ٹرینٹ بولٹ کا اعزاز

ٹرینٹ بولٹ نے 4اوورز میں بیس رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوینٹی میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے۔

ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ ساؤتھی نے ٹی ٹوینٹی میں 101 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ساؤتھی 77 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، مچل 61 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، میکولم 58 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور بولٹ 50 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹرینٹ بولٹ کے علاوہ آج کے میچ میں اش سوڈھی نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ساؤتھی اور ملائن ‏نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔